Khan Homoeopathic International Clinic Dinga

Khan Homoeopathic International Clinic Dinga Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Khan Homoeopathic International Clinic Dinga, Dinga.

23/05/2024

شوگر کے کچھ مریض دوسرے مریضوں کی نسبت جوان صحت مند اور خوش باش نظر آتے ہیں
اس کی وجہ ان کا بہتر طرز زندگی ہے
شوگر خون میں بڑھی ہوئی شکر کی سطح کو کہتے ہیں
آپ خون میں شکر کی مقدار کو نارمل سطح پر رکھ کر بالکل نارمل لوگوں جیسی زندگی گزار سکتے ہیں
لیکن ایک بات یاد رکھیں
نارمل لوگوں جیسی صحت کو پانے کے لیے
آپ کو کسی نارمل انسان سے 4 گنا زیادہ محنت کرنی پڑے گی
آپ کو واک ایکسرسائز خود پر فرض کرنی ہو گی
آپ کو میٹھے سے پرہیز اور اناج میں کمی کرنا ہو گا
آپ کو وقت پر سونا اور وقت پر جاگنا ہو گا
اور یہ ساری زندگی کرنا ہو گا
اگر آپ اپنی صحت کو پہلی ترجیح بناتے ہیں
تو یہ کرنا بہت آسان ہو گا
اپنا خیال رکھیں اپنی صحت پر ہرگز سمجھوتہ نہ کریں۔

کیس ڈسکشن کیا ہے اور اس کے بغیر آپ تشخیص علاج کیوں نہیں کرتےکیس ڈسکشن ایک پراسیس ہے جسے اختیار کئے بغیر ہومیوپیتھک علاج...
23/05/2024

کیس ڈسکشن کیا ہے اور اس کے بغیر آپ تشخیص علاج کیوں نہیں کرتے

کیس ڈسکشن ایک پراسیس ہے جسے اختیار کئے بغیر ہومیوپیتھک علاج سے پورا فائدہ نہیں اُٹھایا جا سکتا۔ یہ کام صرف چند منٹ کی بات چیت یا فیس بُک یا ٹیکسٹ میسیجز میں سرانجام پانا ممکن ہی نہیں ہے۔
کیس ڈسکشن میں جہاں یہ بات اہم ہے کہ کوئی مریض ہومیوپیتھک ڈاکٹر کو اپنے کون کون سے یا کیا کیا مسائل بتاتا ہے؛ وہاں یہ نکتہ اس سے بھی زیادہ اہم کردار ادا کرتا ہے کہ وہ اپنے مسائل کس انداز، لہجے اور آواز سے یا کیسے بیان کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب تک مریض بات چیت کے ذریعے اپنے مسائل خود نہیں بتاتا یا بتاتی، اُسے ہومیوپیتھی ٹاپ دوا علاج (Top Homeopathic Medicine, best Doctor, Treatment) سے کوئی واضح فائدہ نہیں ہو سکتا۔

کیس ڈسکشن کے بعد ہی تشخیص ہو سکتی ہے۔ دوائی، پوٹینسی اور دوا کی خوراک کا فیصلہ مریض کے ساتھ کیس ڈسکس کرنے کے بعد کیا جاتا ہے۔ علاج کے دوران مریض کے بدلتے ہوئے حالات اور طبیعت کو مدنظر رکھتے ہوئے ضرورت کے مطابق دوائی، پوٹینسی اور خوراک میں تبدیلی کی جاتی ہے۔

کسی بھی مسئلے اور تکلیف کا سبب تلاش کرنے کے لئے یا مرض کی تہہ تک پہنچنے میں مریض سے براہِ راست انٹرویو کے لئے کم از کم تیس منٹ لگتے ہیں۔ بعض اوقات ایک گھنٹہ سے بھی زیادہ وقت لگ جاتا ہے۔ سبب یا وجہ معلوم ہو جائے تو علاج میں بڑی سہولت ہو جاتی ہے — ڈاکٹر اور مریض دونوں کے لئے۔

جو لوگ بغیر تفصیلی بات چیت کئے دوائی دینا اور لینا چاہیں وہ ہومیوپیتھک علاج سے کبھی اچھے اور دیرپا نتائج حاصل نہیں کر سکتے۔ جو لوگ دو چار منٹ میں سالوں پرانی بیماری کی ٹاپ دوا پوچھتے بتاتے ہیں؛ وہ تُکے، ٹوٹکے اور اندازے ہی ہوتے ہیں جو کبھی کبھار چل بھی سکتے ہیں مگر اکثر بڑے نقصان کا باعث بنتے ہیں۔ انسانی صحت کے معاملات کو بہت ذمہ داری سے دیکھنا، سمجھنا اور حل کرنا چاہئے۔

اِسی طرح جب کوئی صاحب یا صاحبہ قد میں اضافہ، موٹاپے یا وزن میں کمی، بے اولادی، کمر درد، چہرے کے دانے، بالوں کا گرنا، شیاٹیکا، ڈیپریشن، انگزائٹی، نیند کی کمی، شدید غصہ، زنانہ یا مردانہ مسائل کی دوا پوچھنے پر اِصرار کرتے ہیں؛ وہ اپنا وقت، پیسہ اور صحت برباد کرنا چاہتے ہیں۔ مریض کی تمام علامات اور تفصیلات جانے بغیر کوئی دوائی علاج بتانا ممکن ہی نہیں۔

اگر کیس ہی ڈسکس نہ کیا گیا ہو یا مریض (اگر مریض چھوٹا بچہ ہے تو اُس کی والدہ) سے ڈائریکٹ بات چیت نہ کی جا سکے تو میرا علاج کوئی فائدہ نہیں دے سکے گا۔

میں، ہومیوپیتھک علاج کے تمام تر تقاضوں کو پیشِ نظر رکھ کر ہی تشخیص اور علاج کرتا ہوں۔ سبب، علامات کی تفصیل اور مریض کے تفصیلی انٹرویو اور جائزہ پر گھنٹہ بھر لگاتا ہوں۔ یہ تفصیل معلوم ہو جائے تو پھر کافی محنت، وقت اور توانائی ریسرچ تحقیق پر لگانا ہوتی ہے۔ ان مراحل کے بعد تشخیص کر کے تین ہزار سے زائد ادویات میں کوئی دوا منتخب کرتا ہوں۔ جو دوا بہترین معلوم ہوتی ہے تو پھر اُس کی پوٹینسی (طاقت) اور خوراک کا فیصلہ کرنے پر وقت اور توجہ لگتی ہے۔ یہ دوا دس پندرہ دن ہی کے لئے ہوتی ہے۔ اس دوا کے عمل اور ردِعمل کو پیشِ نظر رکھ کر دو تین ہفتہ بعد اگلی دوا کا اِنتخاب کرنا ہوتا ہے۔ اس کے لئے پھر کیس ڈسکشن کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
ڈاکٹر محمد حسین کیسرانی کی ویب سائٹ سے اقتباس
ہومیوپیتھک ڈاکٹر ارشد حبیب

گلہ خراب، گلہ درد، ٹانسلز کی سوجن Throat Infection پہلے ایک خوراک ٹیوبر کولائنم 200، اس کے بعد اگلے دن سے بیلاڈونا ۲۰۰، ...
23/05/2024

گلہ خراب، گلہ درد، ٹانسلز کی سوجن Throat Infection
پہلے ایک خوراک ٹیوبر کولائنم 200، اس کے بعد اگلے دن سے بیلاڈونا ۲۰۰، ہیپرسلف ۲۰۰ اور کالی میور ۳۰ ملا کر ایک ہفتہ دے دیں۔ یہ ہرقسم کے گلے کی پرابلمز کا ہومیوپیتھی کا آخری نسخہ ہے۔۔۔۔ کبھی زندگی میں آپ کا گلہ خراب نہیں ہوگا۔ انشاء اللہ ۔۔۔۔

15/12/2022

مریض جوتکلیف زبانی آپ کو بتائے، اُسے علامت Symptom کہتے ہیں۔ لیکن اگر وہی علامت ہومیوپیتھک ریپرٹری میں مل جائے تو اس کو ریپرٹری کی زبان میں Rubric کہتے ہیں۔ ہومیوپیتھک ڈاکٹر اُس کو کہتے ہیں جو مریض کی علامت کو ریپرٹری کی زبان Rubric میں Convert کرکے اُسے تلاش کرلے۔۔۔۔

مریض کہتا ہے کہ میری انکھاں دے ہنجو نہیں ٹھردے۔ اب یہ اس نے اپنی تکلیف بیان کی۔ اس کی علامات بنتی ہے کہ میری آنکھوں میں ہروقت آنسوں رہتے ہیں۔۔۔ اب آپ نے اس کی آنکھ چیک کی، مگر اس میں آنسووں کا نام و نشان نہیں،۔ اب ریپرٹری کی زبان میں Rubric ہوگی۔


Eye - Sensation of Tears but none present

اس کی دوا بنے گی۔ NITRIC ACID

مگر ہمیں آنکھ دیکھنےکی ٹریننگ نہیں دی گئی۔ اس لئے ہم اس کو Eye Specialist کے پاس اس سے Diagnose کروانے کیلئے ریفر کریں گے۔۔۔ وہ ہمیں اپنے پریسکرپشن ہیڈ پر لکھ کے بھیجتا ہے کہ اسے Pterygium Develop ہورہا ہے۔ جس کی وجہ سے اسے ہروقت آنکھو میں آنسوئوں رہنے کا احساس ہورہا ہے۔ اب آپ اس کی بیماری کو ہومیوپیتھک زبان یعنی علامت کو Rubric میں تبدیل کریں گے۔ یہ جو آپ نے علامت میں تبدیلی کی وہ اس طرح Rubric بنے گی۔۔۔۔ یہی ہومیوپیتھک ڈاکٹر کا فن ہے۔ جو ہرایک نہیں کرسکتا۔۔۔


Eye - Conjunctiva Swelling

اب اس کی دوا نائٹرک ایسڈ نہیں بلکہ MERC بنے گی۔ لیکن اگر ڈاکٹر لکھ کر بھیجتا ہے کہ اس کو کوئی آنکھ کی پرابلم نہیں۔ اب آپ کو اس کی زہنی کوفت کی طرف دیکھنا پڑے گا، علامت تو مریض نے یہ بتائی ہے کہ میرے آنسو نہیں رُکتے۔ یہ اصل میں اس نے اپنی زہنی کوفت اور پریشانی کا اظہار ان الفاظ میں کیا ہے، مزید مریض سے بات چیت کرنے پر پتا چلا کہ اصل میں جب سے اس کے بہت پیارے اور چھوٹے بھائی کا انتقال ہوا ہے، اس کے آنسو نہیں ڈھر رہے، یہ آنسو کسی بیماری کی وجہ سے نہیں بلکہ اس کے زہنی دُکھ درد کی وجہ سے ہیں۔ اب اس علامت پر دوا بنے گی، Ignatia amara اگنیشیا امارہ۔ اور Rubric ہوگی۔۔۔

Continuous and Tearful Sadness After Death

حاصل گفتگو۔ مریض کی بتائی گئی علامات Symptoms کو سمجھنا اور اس کے بعد ان علامات کو ہومیوپیتھک ریپرٹری کی زبان Rubrics میں Convert کرنے کے فن کو Repertorization کہتے ہیں۔ اور جو اس فن کو جانتا ہے، اس کو ہومیوپیتھک ڈاکٹر کہتے ہیں۔

تحریر و تحقیق ۔ ڈاکٹر ماس، گجرات، پاکستان 03006263403

15/12/2022

کھانے پینے کی چیزوں سے مرض بڑھنا اور ہومیوپیتھک علاج

• مٹر اور پھلیوں سے بیماریوں میں اضافہ -
(پیٹرولیم 30، فیرم فاس 30، پلسیٹیلا 30، سیپیا 30، برائیونیا 30، کیلکریا کارب 30، چائنا 30، کالی کارب 30، لائکوپوڈیم 30)

• چھاچھ پینے سے بیماریاں بڑھ جاتی ہیں
(Pulsatilla 30، Sepia 30)

• گوبھی کھانے سے بیماریاں بڑھ جاتی ہیں -
(برائیونیا 30، چائنا 30، لائکوپوڈیم 30، پیٹرولیم 30، فاسفورس 30، پلسیٹیلا 30)

گاجر کھانے سے بیماریاں بڑھتی ہیں -
(Calcarea Carb 30)

• گندا پانی پینے سے بیماریاں بڑھ جاتی ہیں -
(لائکوپوڈیم 30، کیمفور Q، )

انڈا کھانے سے بیماریاں بڑھ جاتی ہیں - -
(Calcarea carb 30، Colchicum 30، Pulsatilla 30، Sulphur 30)

• انڈے کی بدبو کی بیماری میں اضافہ -
(کولچیکم 30، فیرم آرس 30)
کھٹی چیزوں سے بیماری بڑھ جاتی ہے -
(Lachesis 30، Natrum carb 30)

• شہد کھانے سے بیماری میں اضافہ -
(فاسفورس 30، برائیونیا 30)

• گرم پنیر کھانے سے بیماری بڑھ جاتی ہے -
(Pulsatilla 30)

آئس کریم کھانے سے بیماریاں بڑھ جاتی ہیں -
(آرسینک ایلب 30)

گوشت کی بو سے بیماری بڑھ جاتی ہے -
(آرسینک ایلب 30، کولچیکم 30)

• چکن کھانے سے بیماری بڑھ جاتی ہے
(Nux vomica 30 )

تربوز کھانے سے بیماری بڑھ جاتی ہے - (acid flour 30)

• ٹھنڈا دودھ پینے سے بیماری بڑھ جاتی ہے -
(کالی آیوڈائڈ 30)

گرم دودھ پینے سے بیماریاں بڑھ جاتی ہیں۔

(سیپیا 30)
ماں کا دودھ پینے سے بیماریاں بڑھ جاتی ہیں -
(سینا 30، نیٹرم کارب 30، سلیشیا 30)

گھی، تیل، چکنائی کھانے سے بیماری بڑھ جاتی ہے -
(Pulsatilla 30)

کالی مرچ کھانے سے بیماریاں بڑھ جاتی ہیں
(آرسینک ایلب 30، چائنا 30، سینا 30، نکس وومیکا 30، سیپیا 30)

آلو کھانے سے بیماریاں بڑھ جاتی ہیں -
(ایلومینا 30، پلسیٹیلا 30، مرک سول 30، سیپیا 30)

• مرچ مصالحہ دار کھانا کھانے سے بیماری بڑھ جاتی ہے۔

- (نکس وومیکا 30)

اسٹرابیری کھانے سے بیماریاں بڑھ جاتی ہیں -
(Sepia 30)

میٹھا کھانے سے بیماری میں اضافہ -
(ارجنٹم نائٹریکم 30، کیمومیلا 30، نیٹرم کارب 30)۔

چائے پینے سے بیماریاں بڑھ جاتی ہیں -
(چائنا 30، کافی 30، سیپیا 30)

آپ اپنا میازم ایک سیکنڈ میں معلوم کرسکتے ہیں۔لیکچرر۔ ڈاکٹر ماس، گجرات، پاکستان گزشتہ روز لاھور میں Homeopathic Learners ...
20/11/2022

آپ اپنا میازم ایک سیکنڈ میں معلوم کرسکتے ہیں۔
لیکچرر۔ ڈاکٹر ماس، گجرات، پاکستان
گزشتہ روز لاھور میں Homeopathic Learners Forum نے اپنے ماہانہ اجلاس میں میازم پر لیکچر دینے کے لئے مدعوع کیا۔ لیکچر کا Extract درج زیل ہے۔

۱۔ اگر جسم میں کوئی پتھالوجی تبدیلی نہیں، یعنی جگر، گردے اور خون کی ویلیوز بالکل ٹھیک ہیں، لیکن اس کے باوجود علامات ہیں۔ تو یہ سورا ہے۔

۲۔ اگرجسم میں کوئی پتھالوجی تبدیلی آگئی ہے، جیسے کسی بیکٹریا یا وائرس نے حملہ کردیا ہے اور جگر، گردے یا معدے کی ویلیوز ڈسٹرب ہوچکی ہیں، تو یہ سائیکوسس ہے۔

۳۔ اگر جسم میں پتھالوجی تبدیلی کے بعد اب جسم کے اعضاء یا سیلز مرنا شروع ہوچکے ہیں تو یہ اب سفلس ہے۔

آئیں اس کو ایک مثال سے سمجھ لیں۔ آنکھوں کی نظر اگر کمزور ہے، لیکن آنکھوں میں کوئی موتیا یا کُکرے نہیں۔ آنکھوں کی نظر صرف آنکھوں کے مسلز کمزور ہونے یا بہت زیادہ کام کرنے کی وجہ سے کمزور ہوئی ہے، لیکن ویسے آنکھ میں کوئی مسئلہ نہیں، آنکھوں میں کوئی پتھالوجی تبدیلی نہیں۔ تو یہ سورا کی علامت ہے۔ اگر آنکھوں کی نظر موتیا کی وجہ سے یا کُکرے ہوجانے کی وجہ سے یا آنکھوں کے پردے میں تبدیلی کی وجہ سے کمزور ہوئی ہے تو پھراس شخص کا میازم سائیکوسس ہے۔ اور اگر آنکھوں کی نظر کمزور ہوئی جب آنکھوں کے پردہ پھٹ جائے، یا Retina میں سوراخ یا کارنیا کا السر Ulcer Cornea ہوجائے، یا عدسہ خراب ہوجائے، اسکا مطلب ہے کوئی چیز تباہ ہوگئی ہے، خراب ہوگئی ہے، اب اس شخص کا میازم سفلس ہے۔


اگر صرف الٹیاں لگیں ہیں، لیکن معدہ اور آنتیں تندرست ہیں۔ کوئی دوسرا مسئلہ نہیں۔ صرف معدہ آج ڈسٹرب ہوگیا ہے Over Eating کی وجہ سے تو یہ سورا Psora Miasm ہے۔ لیکن معدہ میں H-Pylori زیادہ پیدا ہوگیا ہے۔ یا معدہ کے انزائم میں کمی بیشی ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے الٹیاں لگ گئیں ہیں تو یہ سائیکوسس Sycosis miasm ہے، اور اگر اُلٹیاں معدہ میں السر کی وجہ سے ہیں یا معدہ میں سوراخ ہوگیا ہے تو اب یہ سفلس Syphilis Miasm ہے۔

Over Eating کی وجہ سے سادہ اُلٹی، سورا ہے
Gastroenteritis کی وجہ سے اُلٹی۔ سائیکوس ہے
Stomach Ulcer کی وجہ سے الٹی۔ سفلس ہے۔

مزید تفصیل یہاں سے دیکھ لیں اور سمجھ لیں۔

A miasm is an underlying disease pattern which when awakened in the body/energy system can imbalance the mind and emotions, contribute to physical disease an...

CLASSIFICATION OF NOSODES.....1.Basic Nosodes... سورینم، بیسلینم، سیفیلینم، میڈوررینم کارسنوسینم۔ 2. Exanthem nosodes......
04/04/2022

CLASSIFICATION OF NOSODES.....

1.Basic Nosodes...

سورینم،
بیسلینم،
سیفیلینم،
میڈوررینم
کارسنوسینم۔

2. Exanthem nosodes...

موربیلینم
پیروٹیڈینم
ویکسینیم
پرٹوسسینم
ڈفتھرینم
اینتھراسینم
میلنڈرینم
وریولینم
انفلوینزینم

3.Isopathic nosodes

سٹرپٹوکوککینم
نیوموکوکسینم اسٹیفیلوکوکسینم
ملیریا آفیشنلس
پائروگینم

4.Autogenous nosodes..

علاج کے لیے پیتھولوجیکل ٹشوز یا اعضاء سے اخراج (Tautopathy)۔

5.Intestinal nosodes

Bach nosodes Or Bowel nosodes...
بیسیلس پروٹیس
بیسیلس ڈیسینٹیریا کولی
بیسیلس مورگن
بیکیلس فیکالس
بیسیلس متغیر
بیسیلس گائرٹنر

6. عام استعمال شدہ نوسوڈس....
ٹیوبرکلونم
سورینم،
میڈورینم
سیفیلینم،
پائروگینم

7.Other nosodes....

انفلوئنزینم،
لیوٹیکم،
نموکوسینم
سٹرپٹوکوککینم
ٹائیفونم
پیروٹیڈینم،
موربیلینم،
سکارلیٹنم،
یوسینم
ٹائیفائیڈینم،

8.Osteo arthritic nosode...
امبرا گریسیہ
اینتھراسینم
اییل سیرم،
کولیسٹرینم،
لیسن،
ملاڈرینم،
ڈفتھرینم،
ملیریا آفیشنلس،
پرٹوسن،
سکررینم،
وریولینم،
ویکسینیم،
کارسنوسن۔

CHARACTERISTICS OF NOSODES..... (Physicals)......

جب بھی خاندانی تاریخ ہوتی ہے تو تمام نوسوڈس کی نشاندہی کی جاتی ہے۔

دائمی بیماریوں میں

بدنیتی کی طرف رجحان

دبے ہوئے یا بیمار علاج شدہ جلد کے امراض

تمام نوسوڈ شراب کو ترستے ہیں۔

علامات سے نجات کے ساتھ بہت زیادہ پسینہ آنا۔

جارحانہ پن

نکسیر

پھیپھڑوں کی دائمی کیٹرال حالت

نشان زدہ ٹیکی کارڈیا

غدود کے نظام پر قابل ذکر کارروائی

کینسر کے حالات

کانپنا، شدید گھبراہٹ

Five Common Nosodes and Uses....

Psorinum
کے لئے اہم اشارہ عام asthenia، anorexia ہے۔ مریض کی شدید بیماریوں کے خلاف مزاحمت بہت کم ہوتی ہے اور دائمی صورت میں جیورنبل میں بتدریج کمی واقع ہوئی ہے۔ مریض کی طاقت کم ہوتی ہے، گردش کم ہوتی ہے اور وہ سردی کے لیے انتہائی حساس ہوتا ہے۔ مریض کا چہرہ چکناہٹ کے ساتھ بہت غیر صحت مند نظر آتا ہے، یا شدید مہاسوں اور جلد کے دیگر اسی طرح کے پھٹنے کا رجحان ہوتا ہے۔ ان کی ظاہری شکل خصوصیت ہے۔ وہ عام طور پر پتلی ایکٹومورفک ہوتے ہیں۔ ان کی جلد ہمیشہ بہت سخت، خشک، ٹھنڈی ہوتی ہے جو کہ گندے ہونے کا تاثر دیتی ہے۔ وہ خاص طور پر ہوا کے لیے حساس ہوتے ہیں یا پانی میں کام کرتے ہیں Tuberculinum (bacillinum) دوسرا سب سے عام استعمال ہونے والا نوسوڈ Tuberculinum ہے۔ یہ ذہن میں رکھنا ضروری ہے کہ Tuberculinum درجہ حرارت کا رد عمل بہت خصوصیت کا حامل ہے۔ تپ دق کے مریض انتہائی گرمی کے لیے حساس ہوتے ہیں، اور ماحول میں آکسیجن کی کمی کے لیے خاص طور پر حساس ہوتے ہیں۔ تپ دق کے تمام مریضوں کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ بہتر طور پر حرکت کرتے محسوس کرتے ہیں۔ ایک اور خصوصیت مزاج کی تبدیلی ہے، بہت اچھے مزاج سے لے کر ایک ایسا فرد ہونا جو بہت ناگوار، ناراض یا آسانی سے رونے والا ہو۔ Tuberculinum بعض اوقات نوعمر بچوں میں بہت مفید ہوتا ہے۔ سکول کے بچوں کے سر میں
درد عام طور پر Tuberculinum Medorrhinum کی خوراک پر بہت اچھا ردعمل ظاہر کرتا ہے، میڈورینم کے اشارے کے ساتھ دو قسم کے معاملات ہوتے ہیں۔ دائمی tracheo-bronchitis کے مریض، دمہ کے حملوں کے ساتھ یا اس کے بغیر سب سے زیادہ عام ہے۔ اگلا سب سے عام ہے نرم بافتوں کے ساتھ گٹھیا (فبروسائٹس)۔ Medorrhinum اور Thuja occidentalis کے مریضوں میں فرق کرنا آسان نہیں ہے، کیونکہ ان کی شخصیت، ان کے ردعمل اور علامات بہت ملتے جلتے ہیں۔ ایک شخص جو Thuja occidentalis کا جواب نہیں دیتا ہے اور اس کے باوجود اس کے لئے تمام اشارے موجود ہیں، ممکنہ طور پر میڈوررینم سے مدد کی جائے گی۔ میڈوررینم کے لیے امتیازی طریقے ہیں؛ پیٹ کے بل لیٹنے سے بہتری، سمندری ہوا سے بہتری اور صبح 5 بجے کا اضافہ سیفیلینم (لیوٹیکم) اگلا عام نوسوڈ استعمال کیا جاتا ہے سیفیلینم۔ Syphilinum کے اشارے کے ساتھ مخصوص قسم کے کیسز ہیں (ایک قطعی سیفیلیٹک تاریخ کے علاوہ)۔ لیکن جہاں آتشک کی تاریخ ہے، خاص طور پر مریض کی تاریخ میں، اس بات کا امکان زیادہ ہے کہ علاج کے دوران خوراک کی ضرورت پڑے۔ .
Syphilinum
کے اشارے گٹھیا کے معاملات میں بھی ہوسکتے ہیں، جیسے کہ رمیٹی سندشوت۔ گٹھیا کے مریض جنہوں نے فائٹولاکا ڈیکنڈرا کا جواب دیا ہے وہ اکثر مرکیوریس اور پھر سیفیلینم کی طرف بڑھتے ہیں۔ ٹانگوں کے کچھ السر جو کاربو ویجیٹیبلس کی مخصوص شکل رکھتے ہیں جیسے دائمی، ایٹروفک السر SyphilinumBowel Nosodes کا جواب دیتے ہیں اگلا عام استعمال آنتوں کے نوسوڈس ہیں۔ جس قسم کے کیس میں آنتوں کے نوسوڈ کی ضرورت ہوتی ہے وہ ایک ہے، جہاں کم درجے کا ٹاکسیمیا، دائمی سر درد اور معدے کی دائمی علامات ہوں۔ اگر ایسا معاملہ چار عام نوسوڈ میں سے کسی ایک کے ساتھ علاج کا جواب نہیں دیتا ہے، تو پولی ویلنٹ آنتوں کے نوسوڈ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Categories....
Name.....
Available Potency......

سرکوڈ..
Adrenocorticotropic Hormone (ACTH)12CH، 30CH، 200CH، 1M

سرکوڈ
Adernalium 6CH، 12CH، 30CH، 200CH، 1M، 10M

ٹیوٹوپیتھی
Adrenalium hydrochloricum Adrenalinum muriaticum 6CH، 12CH، 30CH، 200CH، 1M

نوسوڈ
Ambra grisea 6CH, 12CH, 30CH, 200CH, 1M, , 50M, CM

نوسوڈ
Anthracinun 30CH، 200CH، 1M، 10M،50M، CM

نوسوڈ
Aviaire 30CH، 200CH، 1M، 10M

نوسوڈ
Bacillinum 30CH، 200CH، 1M، 10M،50M، CM

سرکوڈ
Calcarea ova tosta 12CH, 30CH, 200CH, 1M

نوسوڈ
Calculi biliari 30CH، 200CH، 1M

نوسوڈ
Calculi renales 6CH، 12CH، 30CH، 200CH، 1M

نوسوڈ
Candida albicans 12CH، 30CH، 200CH، 1M، 10M

نوسوڈ
Carcinosinum 30CH، 200CH، 1M، 10M،50M، CM

سرکوڈ
Castor equi 12CH، 30CH، 200CH، 1M

سرکوڈ
Castoreum 6CH، 12CH، 30CH، 200CH، 1M

ٹیوٹوپیتھی
Chloroformium12CH، 30CH، 200CH،1M

سرکوڈ
Cholesterinum 3X، 6X، 6CH، 12CH، 30CH، 200CH، 1M

نوسوڈ
Colibacillinum (E.coli)30CH، 200CH، 1M

سرکوڈ
Cortisone 6CH، 12CH، 30CH، 200CH، 1M

ٹیوٹوپیتھی
Dinitrophenolum 30CH، 200CH، 1M

نوسوڈ
Diphtherinum 30CH, 200CH, 1M, 10M,50M, CM

نوسوڈ
Enterococcinum 30CH، 200CH، 1M

سرکوڈ
Fel Tauri 3X، 6X، 6CH، 12CH، 30CH، 200CH، 1M

نوسوڈ
Glandulae thymi 10M، 50M

سرکوڈ
Glandulae thymi 30CH, 200CH, 1M

سرکوڈ
Hippomanes 30CH، 200CH، 1M

سرکوڈ
Histaminum 12CH، 30CH، 200CH، 1M

نوسوڈ
Influenzinum 30CH, 200CH, 1M, 10M,50M, CM

سرکوڈ
Insulinum 12CH، 30CH، 200CH، 1M

سرکوڈ
Lac caninum 30CH, 200CH, 1M, 10M,50M, CM

سرکوڈ
Lac felinum 30CH، 200CH، 1M

سرکوڈ
Lac vaccinum 6CH، 12CH، 30CH، 200CH، 1M

سرکوڈ
Lac vaccinum defloratum (Lac defloratum) 6CH، 12CH، 30CH، 200CH، 1M 10M، 50M، CM

نوسوڈ
Lyssinum (Hydrophobinum) 30CH, 200CH, 1M, 10M, 50M, CM

نوسوڈ
Medorrhinum 30CH، 200CH، 1M، 10M، 50M، CM

نوسوڈ
Morbillinum 30CH، 200CH، 1M، 10M، 50M، CM

نوسوڈ
Morgan bach 10M

سرکوڈ
Oleum animale 12CH، 30CH، 200CH، 1M

سرکوڈ
Oleum jecoris (Oleum morrhuae) 6CH، 12CH، 30CH، 200CH، 1M، 10M، 50M، CM

سرکوڈ
Pancreatinum 3x، 6x، CH30، CH 200 ، 1M

سرکوڈ
Parotidinum10M

ٹیوٹوپیتھی
Penicillinum 6CH, 12CH, 30CH, 200CH, 1M, 10M, 50M, CM

سرکوڈ
Pepsinum 6CH، 12CH، 30CH، 200CH، 1M

سرکوڈ
Peptonum 12CH، 30CH، 200CH، 1M

نوسوڈ
Pertussin 30CH، 200CH، 1M

ٹیوٹوپیتھی
Phenolphthaleinum 12CH، 30CH، 200CH، 1M

ٹیوٹوپیتھی
Piperazinum 6CH، 12CH، 30CH، 200CH، 1M

نوسوڈ
Pneumococcinum 10M

نوسوڈ
Polyarthritis10M، 50M، CM

ٹیوٹوپیتھی
Prednisolonum 6CH، 12CH، 30CH، 200CH، 1M

نوسوڈ
Proteus vulgaris 30CH، 200CH، 1M

نوسوڈ
Psorinum 12CH، 30CH، 200CH، 1M، 10M، 50M، CM

نوسوڈ
Pyrogenium 30CH، 200CH، 1M، 10M، 50M، CM

ٹیوٹوپیتھی
Resorcinum 3X، 6X، 6CH، 12CH، 30CH، 200CH، 1M

ٹیوٹوپیتھی
Salolum 3X, 6X, 6CH, 12CH, 30CH, 200CH, 1M

سرکوڈ
Serum anguillae6CH، 12CH، 30CH، 200CH، 1M، 10M

نوسوڈ
Scarlatinum 30CH، 200CH، 1M

نوسوڈ
Secale Car 6CH، 12CH، 30CH، 200CH، 1M، 10M، 50M، CM

نوسوڈ
Staphylococcinum 30CH، 200CH، 1M، 10M، 50M، CM

نوسوڈ
Streptococcinum 30CH، 200CH، 1M

نوسوڈ
Syphilinum (Luesinum cm

سرکوڈ
Thyroidinum 3X, 6X, 6CH, 12CH, 30CH, 200CH, 1M, 10M, 50M, CM

نوسوڈ
Tuberculinum bovinum 12CH, 30CH, 200CH, 1M, 10M, 50M, CM

نوسوڈ
Tuberculinum GT30CH, 200CH, 1M

نوسوڈ
Tuberculinum coch 10M, 50M, CM

نوسوڈ
Vaccininum 30CH،
200CH، 1M، 10M، 50M، CM

نوسوڈ
Vaccinotoxinum 30CH، 200CH، 1M

نوسوڈ....
Variolinum 30CH، 200CH، 1M

Imponderabilia
X ray 10M

Dosage of Nosodes

نوسوڈ کی ایک خوراک کے بعد بہتری عام طور پر دو یا تین ہفتوں تک رہتی ہے۔ اگر کسی خاص نوسوڈ کے لیے قطعی اشارے ہوں تو اسے زیادہ طاقت کے ساتھ دیا جا سکتا ہے، بصورت دیگر ایک تکمیلی علاج کے طور پر درمیانی طاقت میں استعمال کرنا بہتر ہے۔ 30C یا 200C۔ نوسوڈس، ایک سملیمم کے طور پر، عام طور پر صرف اعلی طاقتوں میں مؤثر ہوتے ہیں، اگر مریض کی اہم توانائی بہت کم ہے تو انہیں استعمال نہیں کرنا چاہئے.

Sarcodes....

استعمال ہونے والا سب سے عام سرکوڈ تھائیرائیڈینم ہے۔ یہ cretinism، myxedoma، rheumatic disease اور anorexia nervosa میں استعمال ہوتا ہے۔ Nosode-Sarcode گروپ Umbra grisea، Lyssinum، Influenzinum اور Carcinocinum میں استعمال ہونے والے دیگر عام علاج۔ کچھ مصنفین اس زمرے کے تحت سانپ اور مکڑی کے زہر پر بھی بحث کرتے ہیں۔

Dr Ramesh Kumar
DHMS
Ph.. 03133483057

Address

Dinga

Opening Hours

Monday 09:00 - 20:30
Tuesday 09:00 - 20:30
Wednesday 09:00 - 20:30
Thursday 09:00 - 20:30
Friday 15:15 - 20:30
Saturday 09:00 - 20:30
Sunday 09:00 - 20:30

Telephone

03041750904

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khan Homoeopathic International Clinic Dinga posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share