
26/04/2023
کوئٹہ میں ایک ہی خاندان کے دو معصوم بچے صُبح اپنے بستروں پر مُردہ پائے گئے۔
ان کی موت کی مُمکنہ وجہ کی تفتیش کے بعد ان کے کھانے پینے پر سوال کیا گیا تو بچوں کی ماں نے کہا کہ بچوں نے باہر سے کُچھ نہیں کھایا، لیکن سونے کے وقت انہیں معمول کے مطابق دودھ کا گلاس دیا گیاتھا۔
جب فریج میں رکھے دودھ کے برتن کا مُعائنہ کیا گیا تو پتہ چلا کہ 3/4 انچ کا زہریلے سانپ کا بچہ برتن میں نیچے مُردہ پڑا ہوا ہے۔
یہ فریج تک کیسے پُہنچا اور دودھ کے جگ میں گِر گیا؟؟؟
گھر والوں کو یاد آیا کہ وہ سبزی منڈی سے پالک لائے تھے اور پالک کا بنڈل کھولے بغیر فریج میں رکھ دیا تھا۔
مُمکنہ طور پر سانپ کا بچہ اسی بنڈل سے باہر آنے کے بعد دودھ کے جگ میں گِرگیا ہو گا۔
بچوں کی موت کی وجہ واضح ہو گئی مگر خاندان نے اپنے دو بچوں کو کھو دیا۔
لہٰذا ہمیں فریج میں کُچھ بھی رکھتے ہوئے پتیوں والی سبزیاں اور ف*ج میں ڈھانپنے والی چیزوں کا خاص خیال رکھنا چاہیئے۔
اپنے ف*ج کو ہمیشہ صاف رکھیں، کچن میں کوئی بھی کھانا کُھلا نہ چھوڑیں۔