Al shifa Health recover

  • Home
  • Al shifa Health recover

Al shifa Health recover Title: This video is complete Information about the in Urdu and Hindi

16/09/2025

زکاوت حس
دل و دماغ کی کمزوری سے ہو جانا
کچھ مریضوں میں لزت ہی نہیں رہتی ان سب علامات کیلئے اکسیر صفت علاج ہے ۔۔۔۔الھمداللہ چند دن میں ان تمام علامات کو دفعہ کرتا ہے اور انسان کے اندر بھروسہ اور امید کی کرن جاگ اٹھتی ہے ۔۔۔

ھوالشافی

پھلی کیکر جسمیں بیج میں بیج نہ پڑا ہو
تخم سریالہ
سمندر سوکھ
تالمکھانہ
بیج بند
تخم قنب
مغز بنولہ
تمام اشیاء سو سو گرام لیکر پانچ گنا پانی میں بھگو دیں تین سے پانچ دن بعد پکائیں جب پانی آدھا رہ جاۓ تو اچھی طرح پن چھان لیں دوبارہ آگ پہ چڑھا دیں ہلکی آنچ پر خشک کریں شہد سے زیادہ گاڑھا ہونے پر اسمیں دو چمچ دیسی گھی ڈال دیں جب جیلی کی طرح گاڑھا ہو جاۓ تو گرم ریت پر یا تیز دھوپ میں مکمل خشک کر لیں تا کہ یہ خراب نہ ہو اب اس میں
چھ ماشہ کشتہ چاندی
چھ ماشہ کشہ سہہ دھاتہ
چھ ماشہ کشتہ بیضہ مرغ
اور چھ ماشہ کشتہ عقیق
عقرقرحا ایک تولہ پاؤڈر شدہ
ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں جب تمام اشیاء مکس ہو جائیں تو تین سے چار رتی کی گولیاں بنا لیں ایک گولی صبح ایک شام ہمراہ دودھ اسکے ساتھ خمیرہ گاؤزباں سادہ ، دوالمسک معتدل سادہ دونوں ملا کر آدھی چمچ صبح و شام دیں
چند دن میں آپکو خوش کر دینے والے نتائج ملیں گے
قابل بھروسہ اور امید کی کرن جگانے والی دوا مایوسیوں سے نکالتی یے
Hakeem Muhammad Ahmed
03006956381

16/09/2025

انجیر کے 22حیران کن فائدے ، جنہی جان کر آج ہی انجیر کھانے پر مجبو ر ہوجائینگے

انجیر کو جنت کا پھل کہا جاتا ہے ۔
قرآن مجید میں اللہ تعالی نے انجیر کی قسم یا د فرمائی ہے کہ قسم ہے انجیر کی اور زیتون کی اور طورسینا کی ( سورہ التین) ۔
یہ کمزور اور دبلے لوگوں کے لئے بیش بہا نعمت ہے ۔ا نجیر جسم کو فربہ اور سڈول بناتا ہے ۔ چہرے کو سرخ و سفید رنگت عطاکرتا ہے ۔ انجیر کا شمار عام اور مشہور پھلوں میں ہوتا ہے ۔ انگلش میں اس کو فِگ کہتے ہیں ۔
اس کا نباتاتی نام فیک کیریکا ہے ۔ عام پھلوں میں یہ سب سے نازک پھل ہے اور پکنے کے بعد خود بخودہی گرجاتا ہے اور دوسرے دن تک محفوظ کرنا بھی ممکن نہیں ہوتا ۔ فریج میں رکھنے سے یہ شام تک پھٹ جاتا ہے ۔ اس کے استعمال کی بہترین صورت اسے خشک کرنا ہے ۔ اسے خشک کرنے کے دوران جراثیم سے پاک کرنے کے لئے گندھک کی دھونی دی جاتی ہے اور آخر میں نمک کے پانی میں ڈبوتے ہیں تاکہ سوکھنے کے بعد نرم و ملائم انجیر کھانے میں خوش ذائقہ ہو ۔

اس لئے ہر عمر کے لوگوں میں اسے پسند کیا جاتا ہے ۔
انجیر کے اندر پروٹین ، معدنی اجزاء شکر ، کیلشیم ، فاسفورس پائے جاتے ہیں ۔ دونوں انجیر یعنی خشک اور تر میں وٹامن اے اور سی کافی مقدار میں ہوتے ہیں ۔ وٹامن بی اور ڈی قلیل مقدار میں ہوتے ہیں
اس کو نہار منہ کھانا بہت فوائد کا حامل ہے ۔
انجییر کے فوائد
* انجیر کو دودھ میں پکا کر پھوڑوں پر باندھنے سے پھوڑے جلدی پھٹ جاتے ہیں ۔
* انجیر کو پانی میں بھگو کر رکھیں ۔ چند گھنٹے بعد پھول جانے پر دن میں دوبار کھائیں ، دائمی قبض دور ہو جاتی ہے ۔
* خشک انجیر کو رات بھر پا نی میں رکھ دیا جائے تو وہ تازہ انجیر کی طرح پھول جائے گا ۔ اسے کھانے سے گلہ بیٹھ جانا یا بند ہوجانے کے امراض پیدا نہیں ہوتے ۔
* سردی کے ایام میں بچوں کو خشک انجیردی جائے تو ان کی نشوونما کے لئے بے حد مفید ہے ۔
* انجیر زودہضم ہے اور دانتوں کے لئے بہترین ہے ۔
* کم وزن والوں اور دماغی کام کرنے والوں کے لئے انجیر بہترین تحفہ ہے ۔
* انجیر کھانے سے آدمی مرض قولنج سے محفوظ رہتا ہے ۔ * کھانے کے بعد چند دانے انجیر کھانے سے غذائیت حاصل ہونے کے علاوہ قبض کا بھی خاتمہ ہو جاتا ہے ۔
* کھانسی ، دمہ اور بلغم کے لئے بھی مفید ہے ۔
* انجیر کھانے سے منہ کی بدبو ختم ہوجاتی ہے ۔
* انجیر کا باقاعدہ استعمال سر کے بالوں کو دراز کرتا ہے ۔
* انجیر کو سرکہ میں ڈال کر رکھ دیں۔ ایک ہفتہ بعد دو تین انجیرکھانے کے بعد کھانے سے تلی کے ورم کو آرام آجاتا ہے ۔ * انجیر کو دودھ کے ساتھ استعمال کرنے سے رنگت نکھر آتی ہے اور جسم فربہ ہوجاتا ہے ۔
* تازہ انجیر توڑنے سے جو دودھ نکلتا ہے اس کے دو چار قطرے برص پر ملنے سے داغ ختم ہو جاتے ہیں ۔ * انجیر پیاز کی شدت کو کم کرتا ہے ۔
* جن لوگوں کو پسینہ نہ آتا ہو ، ان کے لئے انجیر کا استعمال مفید ہے ۔
* انجیر خون کے سرخ ذرات میں اضافہ کرتا ہے اور زہریلے مادے ختم کرکے خون کو صاف کرتا ہے ۔
* جن لوگوں کی ضعف دماغ ( دماغ کی کمزوری) کی شکایت ہو ، وہ اس طرح ناشتہ کریں کہ پہلے تین چار انجیر کھائیں ، پھر سات دانے بادام ، ایک اخروٹ کا مغز ، ایک چھوٹی الائچی کے دانے پیس کر پانی میں چینی ملا کر پی لیں ۔
* کمر میں درد ہوتو انجیر کے تین چار دانے روزانہ کھانے سے درد سے نجات مل جاتی ہے ۔
* بواسیر کی شکایت ہوتو انجیر کا استعمال نہایت مفید ہے ۔ اس کے استعمال سے پرانی سے پرانی بواسیر کا بھی خاتمہ ہوجاتا ہے ۔
* میتھی کے بیج اور انجیر کو پانی میں پکا کر شہد میں ملاکر کھانے سے کھانسی کی شدت کم ہوجاتی ہے ۔
Hakeem Muhammad Ahmed
03006956381

16/09/2025

کیلشیئم کی کمی، جسم کا درد، مثانے کی کمزوری ,پیاس کی زیادتی, گرمی کی وجہ سے پیدا ہونے والی بیماریاں.
صرف 1 گلاس دودھ میں یہ چیزیں ڈال کر پیئیں اور رزلٹ دیکھیں.

خشخاش کے بیج سفید اور سیاہ دو قسم کے ہوتے ہیں لیکن عام طور پر سفید بیج زیادہ استعمال کئے جاتے ہیں۔ یہ عموماً مختلف کھانوں میں استعمال کی جاتی ہے،

یہ طبی لحاظ سے بھی بہت مفید ہے۔ خشخاش کا تیل بھی نکالا جاتا ہے جو دردکش ہوتا ہے۔ خشخاش میں میگنیشیم، میگنیز، آیوڈین، زنک، تھیامن، فولیٹ، کیلشیم، آئرن، فاسفورس، اومیگاتھری فیٹی ایسڈ اور فائبر پائے جاتے ہیں۔ اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات کے باعث دیگر بیماریوں میں بھی مفید ہے۔

اگر اسے بادام کے ساتھ پیس کر استعمال کیا جائے تو اس کی افادیت مزید بڑھ جاتی ہے۔

یہ دماغی امراض سے بھی بچاتی ہے اور دماغ کو طاقت اور مضبوطی فراہم کرتی ہے۔ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کی وجہ سے یہ وزن گھٹانے میں بھی مدد دیتی ہے۔ خشخاش کو پانی میں پکا کر اس پانی سے سکائی کی جائے تو جسم کا درد بھی کم ہوتا ہے اور سوجن بھی۔

انہی تمام فائدوں کے ساتھ اگر آپ خشخاش کو دودھ، بادام اور چار مغز کے ساتھ ملا کر پکائیں اور ایک گلاس روزانہ پی لیں تو یہ ہڈیوں کو مضبوط بنانے اور جسم کو طاقتور بنانے کے کام آتا ہے۔
Hakeem Muhammad Ahmed
03006956381

16/09/2025

تارا میرا کا تیل اور اس کے فوائد
بال بنائے لمبے، گھنے اور وزن بھی گھٹائے۔۔ تارا میر تیل کے ایسے فائدے جو کم ہی لوگ جانتے ہیں
تارا میرا کا پودا پاک و ہند میں عام طور پر جو یا چنے کے پودے کے ساتھ اگایا جاتا ہے اس کا پھل مولی سے چھوٹے سائز کا ہوتا ہے اس کے پتے بھی مولی کے پتوں سے چھوٹے ہوتے ہیں۔ ذائقے کے اعتبار سے یہ قدرے ترش ہوتا ہے اور اس کے بیجوں سے 30 سے 35 فی صد تک تیل نکالا جا سکتا ہے ۔ یہ تیل مختلف حوالوں سے بہت افادیت کا حامل ہے-
تارا میرا کے تیل کے فوائد:
تارا میرا کا تیل پکوان میں بھی استعمال کیا جاتا ہے اس کے علاوہ وہ جلد اور دوسرے کئی حوالوں سے بہت افادیت کا حامل ہے-
تارا میرا کے تیل کے جلد پر اثرات،
اس کے جلد پر بہت بہتر اثرات ہوتے ہیں۔ یہ ایک بہترین اینٹی آکسیڈنٹ ہوتا ہے۔ اس کی بہترین اینٹی فنگل خصوصیات کے سبب یہ جلد پر کسی بھی قسم کے فنگل انفیکشن سے بچاتا ہے۔ یہ اینٹی سیپٹک بھی ہوتا ہے اس کے علاوہ اس میں ایسے وٹامن بھی موجود ہوتے ہیں جو کہ جلد کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں- یہ جلد پر لگنے کی صورت میں بعض افراد میں جلن کا باعث ہوتا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ مساج کے لیے بہترین ہوتا ہے اور اس سے جلد پر ہونے والے بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرتا ہے-۔
تھکن کو اور ذہنی دباؤ کو دور کرے۔
تارا میرا کے تیل کے مساج سے پٹھوں کو آرام ملتا ہے اس وجہ سے ذہنی دباؤ یا تھکن کی صورت میں اگر اس تیل سے مساج کیا جائے تو اس سے نہ صرف تھکن دور ہوتی ہے بلکہ ذہنی دباؤ سے بھی نجات ملتی ہے-
بال لمبے اور گھنے کرے۔
تارا میرا کے تیل کے بالوں پر حیرت انگیز اثرات ہوتے ہیں یہ نہ صرف بال لمبے اور گھنے کرتا ہے بلکہ خشکی اور سکری کا خاتمہ بھی کرتا ہے اس کو استعمال کرنے کے لیے تارا میرا کے تیل کے چند قطروں کو اپنے شیمپو یا بالوں میں لگانے کے کسی بھی تیل میں شامل کر لیں، اور نہانے سے قبل اس کو ہفتے میں ایک بار دو گھنٹے قبل لگا لیں -تارا میرا کے تیل سے سر کی جوؤں کا بھی خاتمہ ہوتا ہے-
ذیابطیس کے مریضوں کے لیے۔
ذیابطیس کے مریضوں کی جلد پر خارش یا فنگل انفیکشن کے ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں- ایسے مریض اگر تارا میرا کے تیل کو جلد پر باقاعدگی سے لگائیں تو اس انفیکشن کے امکانات میں واضح کمی واقع ہوتی ہے اور اس کے لیے بہت مفید ثابت ہوتے ہیں-
تارا میرا کا تیل بینائی کے لیے مفید۔۔
تارا میرا کے تیل میں لیوٹن نامی ایک مادہ موجود ہوتا ہےجو کہ بینائی کے لیے بہت مفید ہوتا ہے اس وجہ سے کھانے کے تیل میں چند قطرے تارا میرا کے تیل کے شامل کرنے سے اس کے اندر اس کی طاقت چلی جاتی ہے اور کمزور بینائی والے افراد کے لیے بہت مفید ثابت ہوتا ہے-
وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے۔۔
جو لوگ وزن کم کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں ان کو چاہیے کہ اپنی غذا میں تارا میرا کے تیل کو شامل کریں جس سے ان کے جسم کا میٹا بولزم تیز ہوتا ہے اور اس وجہ سے وزن تیزی سے کم ہوتا ہے- وزن کم کرنے کے خواہشمند لوگ تارا میرا کا ساگ بھی کھانے میں پکا کر استعمال کر سکتے ہیں جو کہ وزن کو تیزی سے کم کرتا ہے.-

Hakeem Muhammad Ahmed
03006956381

16/09/2025

جسمانی، دماغی اور قلبی کمزوری کا لاجواب نسخہ
ھوالشافی:

تل: 1 کلو

مونگ پھلی کی گری: 250 گرام

چنے (صاف): 250 گرام

بادام کی گری: 250 گرام

شکر: آدھا پاؤ یا حسبِ ذائقہ

خالص دیسی گھی: 200 گرام

ترکیب:
سب سے پہلے تل بھون لیں۔ پھر مونگ پھلی، چنے، بادام اور شکر کو اچھی طرح مکس کریں۔ اب تمام اجزاء کو گرائنڈر میں باریک پیس لیں۔ آخر میں اس سفوف میں خالص دیسی گھی ڈال کر اچھی طرح یکجان کر لیں۔

یہ لذیذ اور مقوی مرکب تیار ہے۔

استعمال کا طریقہ:
روزانہ صبح و شام ایک چمچ نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔

فوائد:

سردیوں میں یہ بہترین قوت بخش نسخہ ہے۔

نظر تیز ہو جائے گی۔

تھکن اور کمزوری کا احساس ختم ہو جائے گا۔

جسم مضبوط اور طاقتور بنے گا۔

یادداشت حیرت انگیز طور پر تیز ہوگی اور پرانی بھولی باتیں بھی یاد آنے لگیں گی۔

بچوں اور بڑوں میں بستر پر پیشاب کی عادت یا رات کو بار بار پیشاب آنے کی شکایت ختم ہوگی۔

سردیوں کی سختی بالکل محسوس نہیں ہوگی۔

ان شاء اللہ یہ نسخہ ہر لحاظ سے مفید اور شفا بخش ہے۔
Hakeem Muhammad Ahmed
03006956381

16/09/2025
16/09/2025

*دل کے بند وال (Blocked Valves) کا آزمودہ نسخہ*
ھوالشافی۱

اجوائن دیسی: 50 گرام

لہسن دیسی: 1 پاؤ

ترکیب تیاری:-

اجوائن کو صاف کر کے کھرل میں ڈالیں۔

لہسن کا رس قطرہ قطرہ اجوائن پر ڈالتے رہیں اور ساتھ ساتھ کھرل کرتے رہیں۔

اس عمل کو اس وقت تک جاری رکھیں جب تک اجوائن پوری طرح لہسن جذب کر کے خشک نہ ہو جائے۔

آخر میں باریک سفوف بنا کر 250 ملی گرام کے کیپسول بھر لیں۔

طریقہ استعمال

روزانہ ایک کیپسول کھانے سے پہلے (قبل از طعام) تازہ پانی یا نیم گرم آب کے ساتھ استعمال کریں۔

فوائد:-

خون کی نالیوں میں جمی ہوئی چکنائی کو پگھلاتا ہے

دل کی بند شریانیں اور وال کھولنے میں مددگار

دورانِ خون بہتر کرتا ہے

دل کو طاقت دیتا ہے اور ہارٹ اٹیک کے خطرے کو کم کرتا ہے

قدرتی اینٹی کولیسٹرول اور اینٹی بلیڈ پریشر دوا ہے

16/09/2025

*قرنفل لونگ *
لونگ کا استعمال زیادہ تر کھانا پکانے میں ہوتا ہے۔ اس سے کھانوں میں خوشبو آتی ہے تاہم بہت کم لوگ ہی اسے منہ میں ڈال کر چبا سکتے ہیں لیکن اگر آپ کو اس کی خصوصیات کا علم ہوجائے تو پھر لونگ پر آ پ بھی زیادہ توجہ دینے لگیں گے۔

آیورویدک علاج :
جبکہ آیور ویدک میں اسے متلی، نظام ہضم کی خرابی اور فلو کے علاج میں استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ پودے میں گلابی رنگ کے ہوتے ہیں جنہیں اتار کر سکھا لیا جاتا ہے اور سکھانے کے بعد یہ براون شکل کے ہوجاتے ہیں۔ اسے آپ سالم یا پیس کر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ جب آپ اسے پکاتے ہیں یا پانی میں ڈالتے ہیں تو یہ نرم اور خوشبو دار ہوجاتا ہے۔۔

لونگ کتنا عرصہ صحیح و سالم رہتا ہے؟

لونگ کی عمر کافی ہوتی ہے۔ یہ سڑتا ہے اور نہ ہی گلتا ہے ۔ اسے آپ دھوپ اور مرطوب آب و ہوا سے بچا کر برسوں رکھ سکتے ہیں ۔ تاہم اگر اس کا پاوڈر بنالیا جائے تو خوشبو تیزی سے ختم ہوجاتی ہے۔
اس کا تیل بھی نکالا جاتا ہے جس عموماً طب کی زبان میں " روغن قرنفل" بھی کہتے ہیں۔۔

لونگ کا تیل اور اِس کے فوائد:

* لونگ کا تیل بیکٹریا، وائرس اور فنگس کنٹرول کرنے میں کام آتا ہے۔

* لونگ کا تیل اینٹی آکسیڈنٹ اور جبکہ اینٹی سیپٹک ہوتا ہے۔ اس سے دانت اور پیٹ کے درد میں بھی سکون ملتا ہے۔

* اگر لونگ کا تیل مالش کے لئے استعمال کیا جائے تو پرانی درد کو ختم کردیتا ہے۔ ۔

*جن لوگوں کو نیند آنے میں مسائل ہیں وہ لونگ کے گرم تیل کو تِلوں کے تیل میں ملا کر پیشانی پر لگائیں تو اس سے انہیں آرام آتا ہے اور نیند بھی آتی ہے۔

* نزلے اور زکام میں تو اس کا استعمال برسوں سے ہورہا ہے۔ آپ اسے الائچی اور ثابت کالی مرچ کے ساتھ چائے کی شکل دے کر پی جائیں تو نزلے میں افاقہ ہوتاہے۔

لونگ کے تیل کو گرم کرکے اس کی بھاپ لیں تو سانس کی تکلیف کم ہوتی ہے۔۔

* لونگ سے چہرے پر مہاسے ختم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ لونگ کا پیسٹ بنالیں اور اس میں شہد اور لیموں کے عرق (جوس) کا ایک قطرہ ڈال دیں اور 15 منٹ اسے چہرے پر لگارہنے دیں تو آپ کی جلد صاف ہوتی ہے۔

* خشک اور کھردری جلد کو بہتر بنانے کیلئے بھی لونگ کا تیل مفید ہے۔ ۔
* اگر آپ اپنی الماری میں چند لونگ رکھ دیں تو وہاں پائی جانے والی بدبو بھی ختم ہوتی ہے۔
* مچھلی پکاتے ہوئے چند دانے لونگ کے ڈالنے سے اسکی بو ختم ہوجاتی
ہے۔۔
Hakeem Muhammad Ahmed
03006956381

16/09/2025

سیب کا سرکہ ،کھانے سے پہلے پانی میں ملا کر پینے سے کھانے کے بعد شوگر نہیں بڑھتی

کیونکہ اس سے کاربوہائیڈریٹس کے ہضم ہونے کی رفتار کم ہو جاتی ہے، جس سے کھانے کے بعد شوگر آہستہ آہستہ بڑھتی ہے اور بہت اوپر نہیں جاتی۔

خاص طور پر انسولین مزاحمت اور ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں میں یہ زیادہ فائدہ مند پایا گیا ہے۔

نوٹ
یہ دوائی یا انسولین کا متبادل نہیں ہے، صرف ایک اضافی مددگار چیز ہے۔

زیادہ مقدار میں پینے سے معدے، دانتوں اور گردوں پر اثر پڑ سکتا ہے اس لیے اعتدال ضروری ہے۔

یہ دانتوں کی اوپری حفاظتی تہہ کو خراب کرتا ہے اس لیے اس کو سٹرا (پائپ) کے ساتھ پئیں

روزانہ ایک چمچ سیب کا سرکہ ایک گلاس پانی میں ملا کر کھانے سے پہلے پینا کافی ہے۔

1 دن میں 1 چمچ سے زائد مقدار نہ لیں۔

اگر آپ کو تیزابیت یا معدے کے مسائل کا سامنا ہے تو اس کو پینے سے احتراز کریں

اسے ہمیشہ پانی میں ملا کر پینا چاہیے، کبھی بھی خالص نہ پیئیں۔
Hakeem Muhammad Ahmed
03006956381

16/09/2025

*لو بلڈ پریشر کا آسان علاج*

جن افراد کو لو بلڈ پریشر کی شکایت رہتی ہے، ان کے لیے:

✅ باقاعدگی سے کھجور کھانا نہایت مفید ہے۔
✅ لال چقندر کا استعمال بھی بلڈ پریشر کو کم ہونے سے روکتا ہے۔

قدرتی اور گھریلو علاج کے ذریعے آپ صحت مند اور متوازن بلڈ پریشر برقرار رکھ سکتے ہیں۔

🌿✨ ✨🌿

کیا آپ صحت مند زندگی کے خواہشمند ہیں؟
کیا آپ دیسی جڑی بوٹیوں اور گھریلو نسخوں کے بارے میں سچّی اور مفید معلومات چاہتے ہیں؟

📌 تو پھر ہمارے واٹس ایپ چینل سے جُڑیں، جہاں آپ کو ملیں گے:
✅ دیسی جڑی بوٹیوں کے فوائد
✅ گھریلو ٹوٹکے اور علاج
✅ طبِ یونانی کی قیمتی معلومات
✅ صحت مند زندگی کے سنہری اصول

💚
Hakeem Muhammad Ahmed
03006956381

Address


Telephone

+923006956381

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al shifa Health recover posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Al shifa Health recover:

  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram