وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ
Your health is our priority
15/08/2025
#خوشخبری
دل کے امراض کے تشخیص کے لئے اب تیمرگرہ اور پشاور جانے کی ضرورت نہیں
ان شاءاللہ اگلے ہفتے سے ہر جمعے کے دن ڈاکٹر ارشد جمیل صاحب (کارڈیالوجسٹ) کیٹیگری سی ہسپتال واڑئ ۔۔
زین میڈیکل سنٹر پالام میں مریضوں کے معائنے کے لیے دوپہر 2 بجے سے شام 8️⃣ تک موجود ہونگے ۔۔۔
تیمرگرہ سے آئے ہوئے ایک مہمان لامچڑ میں نہاتے ہوئے 💦 ڈوب گئے۔
اسی لمحے ہمارے بہادر ریحان صاحب نے بغیر کسی تاخیر کے پانی میں چھلانگ لگا دی اور مریض کو باہر نکالا۔
🏊♂️ موقع پر ہی پورے 30 منٹ تک لگاتار سی پی آر کیا ❤️🔥
پھر مریض کو فوری طور پر چوڑن RHC اسپتال اور وہاں سے تیمرگرہ منتقل کیا گیا 🏥۔
الحمدللہ! اللہ کے فضل اور ریحان صاحب کی بہادری سے مریض کی جان بچ گئی 🙏
👏 ریحان – بہادری، خدمت اور انسانیت
14/08/2025
#خوش آمدید
ڈسٹرکٹ چلڈرن سپیشلسٹ دیر اپر اور انچارج چلڈرن وارڈ ڈاکٹر زاہد خان صاحب نے آج زین میڈیکل سنٹر کا وزٹ کیا ۔
ہسپتال منیجمنٹ کی جانب سے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے ان کے تشریف آوری کا شکریہ ادا کیا۔
ڈاکٹر صاحب نے زین میڈیکل سنٹر کی جدید سہولیات اور معیاری خدمات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ ادارہ علاقے کے عوام کی صحت کے لیے ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔
ان شاءاللہ، وہ دن دور نہیں جب ڈاکٹر زاہد خان بنفسِ نفیس زین میڈیکل سنٹر میں مریضوں کے معائنے اور علاج کے لیے اپنی قیمتی خدمات فراہم کریں گے۔
13/08/2025
شکریہ مظہر الدین صاحب آپ کی پوسٹ کی وجہ سے معصوم بچی کو خون مہیا کیا گیا ۔
Mazhar Uddin .
13/08/2025
#14 اگست – یومِ آزادی کے موقع پر
زین میڈیکل سنٹر پالام، علاقے کے عوام کے لیے ایک شاندار فری آئی کیمپ کا اہتمام کر رہا ہے۔
اس خصوصی کیمپ میں تیمرگرہ سے تشریف لانے والے ماہر چشم ڈاکٹرز، آپ کی آنکھوں کا مفت معائنہ کریں گے اور ساتھ ہی فری ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔
آئیے! اس آزادی کے دن کو صحت اور خوشی کے ساتھ منائیں۔
11/08/2025
#مبارکـباد،
عشیری درہ یو سی پالام سے تعلق رکھنے والے نوجوان ڈاکٹر حمیم اللہ نے میڈیسن میں پارٹ 1 اچھے پوزیشن سے پاس کی۔
زین میڈیکل سنٹر پالام کی جانب سے ان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔
ان شاءاللہ آئندہ آپ اپنی قابلیت
اور محنت سے اپنے علاقے کے عوام کی بہترین خدمت کریں گے۔
08/08/2025
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کل بروز ہفتہ صبح 10 بجے سے شام 8️⃣ بجے تک 🩺 ڈاکٹر شاہ اقبال صاحب میڈیکل آفیسر و انچارج آر ایچ سی ہسپتال تارپتار* زین میڈیکل سنٹر 🏥 پالام میں مریضوں کے معائنے کے لیے موجود ہونگے ۔
08/08/2025
🌟 خوشخبری! 🌟
الحمدللہ!
ان شاءاللہ اگلے ہفتے آپ کے اپنے علاقے عشیری درہ میں
زین میڈیکل سنٹر کے زیرِ اہتمام
🌿 فری آئی کیمپ 🌿
کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
جس میں تیمرگرہ سے تشریف لانے والے ماہر ڈاکٹر
ڈاکٹر محمد اللہ صاحب
مریضوں کا فری آنکھوں کا معائنہ کریں گے
اور مریضوں کو مفت ادویات بھی دی جائیں گی۔
یہ ایک سنہری موقع ہے!
زیادہ سے زیادہ مستفید ہونے کے لیے
اپنی حاضری یقینی بنائیں۔
08/08/2025
(خارش)
سکبیز کیا ہے ۔
ان کی علامات احتیاط اور علاج کیا ہے۔
سنئے ڈاکٹر شیراز زمان صاحب سے میڈیکل آفیسر آر ایچ سی ہسپتال تارپتار ۔
04/08/2025
شوگر کے مریضوں کے لیے ایک اہم پیشرفت
اب آپ کو شوگر کے پچھلے تین ماہ کی رپورٹ (HbA1c ٹیسٹ) کے لیے تیمرگرہ جانے کی زحمت نہیں اٹھانی پڑے گی۔
یہ جدید اور ضروری سہولت اب آپ کے اپنے علاقے یونین کونسل پالام میں واقع زین میڈیکل سنٹر میں دستیاب ہے۔
Be the first to know and let us send you an email when Zain Medical Center posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.