Medical knowledge for every one

Medical knowledge for every one Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Medical knowledge for every one, Hospital, kpk peshawar, Dir.

02/01/2025
17/11/2024

03/10/2023

اگر آپکے گھر میں چھوٹے بچے ہیں تو اپنے گھر سے متعلق ان ہدایات پر عمل کریں:

1۔مٹی کا تیل، پیٹرول, واشروم کلینر , فصلوں کے سپرے ،کیمیکلز کو کھانے پینے ,پرانی کولڈ ڈرنکس کی بوتلوں یا برتنوں میں نہ رکھیں۔ کیوں کہ بچے کھانے والے برتن يا بوتل میں رکھی ہوئی چیز کو کھا پی سکتے ہیں..

2۔تیز دھار آلات جیسے چھری، چاقو اور دیگر آلات بچے کی پہنچ سے دور رکھیں۔

3۔کچن میں چائے ,دودھ یا پانی گرم کرتے وقت دھیان رکھیں کہ چھوٹا بچہ چولہے کے قریب نہ آئے۔بچہ جل بھی سکتا ہے۔

4۔ایسی مشینری جسکو تار لگی ہو، اُسکی تار نیچے نہ لٹکنے دیجیۓ۔ کیوں کہ بچے تار کھینچ کر مشین کو خود پر گرا سکتے ہیں۔
5-چاۓ پیتے ہوۓ یا جب بھی کوٸ ایسی گرم چیز آپکے ہاتھ میں ہو تو بچے کو ہر گز نہ اٹھاٸیں ۔بچہ جل سکتا ہے
6۔ بالٹی پانی سے بھری ہو تو بچے پر نظر رکھیں کہ اسکے قریب نہ جائے۔ بچے بالٹی یا ٹب میں بھی ڈوب جاتے ہیں
7۔تمام ادویات، شیمپو، ماؤتھ واش بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں.
8۔جب بچے زمین پر رینگنا یا چلنا شروع کر دیں تو سیڑھیوں پر خاص خیال رکھیں ۔

9۔اگر آپکے گھر میں پالتو جانور ہے تو بچے کو اس کے پاس اکیلا مت چھوڑیں

10۔گھر میں بڑے شاپنگ بیگ نہ رکھیے۔ یا بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔بچے سر پر لپیٹ کر پھنس جاتے ہیں اور یہ دم گھٹنے کاباعث بن سکتا ہے
11۔ بچوں کو چار سال تک مونگ پھلی يا اس جیسی دانے دار کھانے والی چیزیں ہرگز نہ دیں۔یہ سانس کی نالی میں جانے کا خطرہ ہے
12-اسی طرح ایسے کھلونے جو انتہائی چھوٹے ہوں یا جن میں چھوٹے سیل ہوں، بچوں کھیلنے کے لیے خرید کر نہ دیں۔

13۔ بجلی کے تمام پلگ یا سوٸچ جو بچے کی پہنچ میں ہوں، انکو بند کر دیں یا کور کریں۔ تاکہ بچہ اس میں انگلی ڈال کر کرنٹ نہ لگوا لے۔
14-کار کی چابی سنبھال کر رکھیں۔بچے کار میں بیٹھ کر خود کو بند کر لیتے ہیں اور پھر دم گھٹنے یا گرمی سے نقصان پہنچ سکتا ہے۔
15-بچوں کے لیے بےبی واکر کے استعمال سے گریز کریں ۔ اس سے حادثات ہو
سکتے ہے۔

یاد رکھیے، آپکے چھوٹے بچے ہر وقت آپکی نظروں کے سامنے ہونے چاہیے ۔

Address

Kpk Peshawar
Dir
15302

Telephone

+923420544292

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Medical knowledge for every one posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category