18/08/2025
عوامی آگاہی(Public Awareness)
وائرل کنجکٹوائٹس. (Pink Eye)
🔴 یہ کیا ہے؟
وائرل کنجکٹوائٹس ایک تیزی سے پھیلنے والا آنکھوں کا انفیکشن ہے جو ایک شخص سے دوسرے کو لگ جاتا ہے۔
⚠️ علامات:
آنکھوں کی لالی اور خارش
پانی جیسا یا پیلا چپچپا مواد نکلنا
ہلکا درد یا جلن
پلکوں کی سوجن
بعض اوقات بخار یا گلے کی خراش
🧼 پھیلنے سے بچاؤ:
ہاتھوں کو بار بار صابن سے دھوئیں۔
آنکھوں کو رگڑنے یا چھونے سے پرہیز کریں۔
تولیہ، تکیہ، میک اپ یا آئی ڈراپس دوسروں کے ساتھ استعمال نہ کریں۔
آنکھ آنے کی صورت میں اسکول/دفتر نہ جائیں۔
آنکھ سے نکلنے والے مواد کو صاف کپاس/ٹشو سے صاف کریں اور فوراً پھینک دیں۔
💊 علاج:
یہ بیماری عموماً 3 سے 7 دن میں خود بخود ٹھیک ہو جاتی ہے۔
سکون کے لئے ٹھنڈی پٹیاں یا ڈراپس استعمال کریں۔
اگر شدید درد، نظر کی کمی، یا روشنی سے حساسیت ہو تو فوراً آنکھوں کے ماہر سے رجوع کریں۔
✅ یاد رکھیں: صفائی اور احتیاط ہی سب سے بڑا علاج ہے!
Share 👈👉
عباد پروانہ 🥀