21/09/2025
حی علی الفلاح آرگنائزیشن کا فری میڈیکل و ڈینٹل کیمپ کے انعقاد کا اعلان
پشاور (خصوصی نمائندہ) حی علی الفلاح آرگنائزیشن کی ٹیم نے اعلان کیا ہے کہ وہ غریب اور مستحق افراد کے لیے ایک روزہ فری میڈیکل اور ڈینٹل کیمپ کا انعقاد کر رہی ہے، جس کا مقصد پسماندہ طبقے کو بنیادی صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
تنظیم کے مطابق اس کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز اور ڈینٹسٹ مستحق مریضوں کا مفت معائنہ کریں گے، جبکہ ادویات بھی بلا معاوضہ فراہم کی جائیں گی۔ کیمپ کے ذریعے اُن افراد تک طبی سہولتیں پہنچائی جائیں گی جو مالی مشکلات کے باعث علاج کرانے سے قاصر رہتے ہیں۔
تنظیم کے نمائندوں نے عوام اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ اس نیک کام میں بھرپور تعاون کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مند افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات نہ صرف عوامی صحت کی بہتری میں مددگار ثابت ہوں گے بلکہ معاشرے میں خدمتِ خلق کے جذبے کو بھی فروغ دیں گے۔
Hayya Alal Falah حي على الفلاح