Dr Zia Ullah PT, DPT

Dr Zia Ullah PT, DPT We are providing Physical Therapy services in Timergara Dir Lower.

🩻 کمر درد نے آپ کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے؟💊 آپ کی کمر کا درد آپ کے کام کو ڈسٹرب کرتا ہے؟✒️ بار بار علاج کرانے کے باوجود ...
25/07/2025

🩻 کمر درد نے آپ کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے؟
💊 آپ کی کمر کا درد آپ کے کام کو ڈسٹرب کرتا ہے؟
✒️ بار بار علاج کرانے کے باوجود آفاقہ نہیں ہوتا؟
تو
🛡️ فزیوتھراپی ٹرائی کریں۔
علاجی 🕺🏃‍♀️ورزشوں اور احتیاطی تدابیروں پر عمل کرنے سے کمر درد سے مستقل نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔
🥼 ڈاکٹر ضیاء اللہ (پی ٹی)
عالم جنرل ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر تیمرگرہ
برائے رابطہ
03185700606

پاکستان فزیکل تھراپی ایسوسی ایشن کے پی چیپٹر نے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل کو ڈاکٹر فہد طاہر (پی ٹی) کی جاری عطائیت کے ...
05/07/2025

پاکستان فزیکل تھراپی ایسوسی ایشن کے پی چیپٹر نے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل کو ڈاکٹر فہد طاہر (پی ٹی) کی جاری عطائیت کے خلاف ایکشن لینے کے لیے خط لکھ دیا۔خط میں موقف اپنایا گیا ہے کہ

:مذکورہ فزیوتھراپسٹ بغیر کسی مستند فزیشن کے معذورہ بچوں کو ادویات لکھ دیتا ہے۔
:غیر ضروری مصنوعی سہارے بنا دیتا ہے جس کی قیمت تیس ہزار تک ہوتی ہے۔

06/06/2025
02/06/2025

ہر وہ سوچ خوبصورت ہے جو انسانیت کو اپنی ترجیحات میں سر فہرست رکھے۔

ایک افسوس ناک فراڈ  ایک قریبی اور نہایت سادہ دل دوست نے گھبراہٹ بھرے لہجے میں وائس میسج کیا۔ ان کی آواز کانپ رہی تھی، او...
15/05/2025

ایک افسوس ناک فراڈ
ایک قریبی اور نہایت سادہ دل دوست نے گھبراہٹ بھرے لہجے میں وائس میسج کیا۔ ان کی آواز کانپ رہی تھی، اور وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار محسوس ہورہے تھے۔ میں نے فوری کال کی اور پوچھا:
"خیریت؟ سب ٹھیک ہے؟"
کہنے لگے استاد جی:
"میں ایک بڑے فراڈ کا شکار ہو گیا ہوں، اور نہ صرف مالی نقصان ہوا بلکہ ذہنی طور پر بھی ہل کر رہ گیا ہوں۔"
واقعہ کچھ یوں ہوا:
ان کے ایک جاننے والے، جو بیرونِ ملک مقیم تھے، نے اچانک میسنجر پر رابطہ کیا۔ چونکہ دونوں کے درمیان پہلے سے تعلقات تھے، لہٰذا میرے دوست نے بغیر کسی شک و شبہ کے بات کو سنجیدگی سے لیا۔
اس شخص نے لکھا:
"میں آپ کو 3872 پاؤنڈ بھیج رہا ہوں، جو پاکستانی تقریباً 14 لاکھ 50 ہزار روپے بنتے ہیں۔ میں دو ماہ بعد پاکستان آؤں گا، تب آپ سے یہ رقم لے لوں گا۔ فی الحال آپ یہ رقم اپنے اکاؤنٹ میں رکھ لیں، اور اگر چاہیں تو اس میں سے کچھ استعمال بھی کرلینا۔"

چند لمحوں بعد ان کو ایک رسید موصول ہوئی جو نیچے دی گئی ہے اس کے ساتھ ہی اس جاننے والے کا میسج آیا
"رقم آپ کے اکاؤنٹ میں منتقل ہو چکی ہے۔"
میرے دوست نے وقتی طور پر اطمینان کا سانس لیا۔ مگر یہ سکون زیادہ دیر قائم نہ رہ سکا۔
ایمرجینسی کی پہلی گھنٹی اس وقت بجی، جب ان کے پاس ایک کال آئی—کال کرنے والا خود کو "ویسٹرن یونین" کا نمائندہ ظاہر کر رہا تھا۔
کہنے لگا:
"آپ کے اکاؤنٹ میں ایک بیرون ملک سے بڑی رقم بھیجی گئی ہے۔ اس پر قانونی کارروائی ہو سکتی ہے۔ ہمیں آپ سے کچھ معلومات چاہیے۔"
میرے دوست نے اعتماد سے جواب دیا اور تفصیلات بتائیں۔ وہ شخص مطمئن نظر آیا اور کہا:
"آپ کل اپنا شناختی کارڈ اور بینک تفصیلات لے کر ہمارے نمائندے سے ملیں تاکہ یہ معاملہ کلیئر ہو سکے اور رقم وصول کرلیں ۔"
کچھ دیر بعد ایک ایمرجینسی کال موصول ہوئی—ایک تیسرے شخص نے دھمکی آمیز انداز میں کہا:
"جس شخص نے آپ کو پیسے بھیجے ہیں، اس کا ویزہ ری نیو ہونا ہے۔ اگر آپ نے فوراً پیسے واپس نہ دیئے تو نہ صرف اس کا ویزہ کینسل ہو جائے گا، بلکہ اس کے خلاف بھی قانونی کارروائی ہو سکتی ہے۔"
اب معاملہ گھمبیر ہوتا جا رہا تھا۔ میرے دوست نے فوراً میسنجر پر اصل شخص سے رابطہ کیا۔ وہاں سے جواب ملا:
"بھائی! میں ابھی ڈیوٹی پر ہوں، اور بہت مشکل میں ہوں۔ پلیز کسی سے ادھار لے کر یہ رقم واپس کر دو۔ مجھے ایک بڑی آزمائش درپیش ہے۔ فکر نہ کرو، میں نے پیسے بھیج دیئے رسید آپ کے پاس موجود ہے 24 گھنٹے میں تمہیں پیسے مل جائیں گے۔"
چونکہ یہایک سادہ مزاج، نرم دل اور مددگار انسان ہیں۔ قانونی دباؤ اور کسی کو مصیبت سے بچانے کے سوچ کے تحت کچھ رقم اپنے پاس سے، اور باقی 11 لاکھ سے زائد رقم ایک دن کے اندر ادھار پر کچھ افراد سے لے کر اس "ضرورت مند" کو بھیج دی۔

مگر اصل دھچکا تب لگا، جب رقم لینے والے، اور اُن سے رابطہ کرانے والے دونوں نے ان کا نمبر بلاک کر دیا۔

اب ان کا دل بیٹھ گیا۔ بے چینی، ندامت اور پشیمانی کے ساتھ انہوں نے ویڈیو کال کے ذریعے اصل شخص سے براہِ راست رابطہ کیا۔

اور وہاں سے جو جواب آیا، وہ ان کے ہوش اُڑا دینے کے لیے کافی تھا:

"بھائی! میں نے تو نہ کوئی پیغام بھیجا، نہ رقم بھیجی، نہ ہی کسی کو کہا۔ یہ سب جعلی ہے۔ میرا میسنجر تو ہیک ہو چکا ہے۔ کسی کو بھی ایک روپیہ نہ دینا!"

مگر اب کیا ہو سکتا تھا؟ وہ تو 14 لاکھ سے زائد کی رقم لٹا چکے تھے۔

یہ صرف ایک شخص کی کہانی نہیں، ہم سب کے لیے ایک کڑا سبق ہے۔
آج کے ڈیجیٹل دور میں اعتماد سے زیادہ تصدیق ضروری ہے۔
سوشل میڈیا پر آنے والے میسجز اور کالز، خواہ کسی "جاننے والے" کے نام سے ہی کیوں نہ ہوں، ان کی ہر بات پر آنکھ بند کر کے یقین نہ کریں۔
مالیاتی معاملات میں ذاتی تصدیق، ویڈیو کال، اور قانونی مشورہ لازمی ہے۔
کسی کی مدد کے جذبے میں ایسا قدم نہ اٹھائیں، جس کی قیمت آپ کو اپنے سکون، عزت اور مال سے چکانی پڑے۔
فراڈیے صرف پیسے نہیں چھینتے، بلکہ انسان کا سکون، اعتماد اور دل کا اطمینان بھی لوٹ لیتے ہیں۔
خدارا ہوشیار رہیں۔ سادہ دلی کو عقل کے ساتھ جوڑیں، ورنہ نیکی کرتے ہوئے بھی دھوکہ کھا سکتے ہیں۔
Copied

09/05/2025

عرق النساء کے علاج کے لیے خون کی رگ سے خون نکالنا اور اس تصویر کی مثال ایک جیسی ہے۔
06/04/2025

عرق النساء کے علاج کے لیے خون کی رگ سے خون نکالنا اور اس تصویر کی مثال ایک جیسی ہے۔

عید مبارک
31/03/2025

عید مبارک

30/03/2025

تمام مسلمانوں کو عید الفطر مبارک ہو۔

21/03/2025

درزی کی آخری عشرے کی زندگی فزیوتھراپسٹ کی بیس سالہ زندگی سے بہتر ہے 😃💯

کل میں الیاس قادری صاحب کی ویڈیو دیکھ رہا تھا جس میں وہ میز پر بیٹھ کر کھانا کھا رہے تھے انکے ایک مقلد نے ان سے پوچھا با...
20/01/2025

کل میں الیاس قادری صاحب کی ویڈیو دیکھ رہا تھا جس میں وہ میز پر بیٹھ کر کھانا کھا رہے تھے انکے ایک مقلد نے ان سے پوچھا بابا جانی آپ پہلے نیچے بیٹھ کر کھاتے تھے اور اب آپ میز پر بیٹھ کر کھا رہے ہیں تو الیاس قادری صاحب نے جواب دیا کہ انکے گھٹنے میں تکلیف رہتی ہے تو ڈاکٹر نے انکو نیچے بیٹھنے سے منع کیا ہے لہذا مفتی صاحب سے مشورہ کرنے کے بعد اب وہ میز پر بیٹھ کر کھانا کھاتے ہیں اور نماز بھی کرسی پر پڑھتے ہیں۔

اس میں کچھ یاددہانی ہے اور میرے لکھنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ سند ہو جائے۔

1 قادری صاحب کو درد ہوئی انہوں نے درد والی جگہ پر ہاتھ رکھ کر وہ بابا جی کے ٹھلو والا دم نہیں کیا بلکہ ڈاکٹر کے پاس گئے۔
2 قابل غور بات یہ ہے کہ قادری صاحب مر کر نہیں بلکہ زندہ ہوتے ہوئے کسی دوسرے کی نہیں بلکہ اپنی تکلیف کو دور نہیں کر سکے۔
3 بلکہ قادری صاحب کو درد ہوا تو انہوں نے اس فیلڈ کے انسان سے رابطہ کیا نہ کسی دربار پر گئے نہ کوئی تعویز لیا کیونکہ انکو پتہ ہے اس مسئلہ کا حل کوئی زندہ اور اسی فیلڈ کا بندہ کر سکتے ہیں۔
4 قادری صاحب کسی مردہ ڈاکٹر کی قبر پر بھی نہیں گئے۔ بلکہ زندہ ڈاکٹر کے کلینک پر گئے۔

✍️ عثمان فاروق چوھدری

21/11/2024

سعودي عرب کښې ريال څنګه ګټلے کېږي؟

Address

Dir

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+923185700606

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Zia Ullah PT, DPT posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr Zia Ullah PT, DPT:

Share