
08/10/2025
7 ستمبر 2025 کو الخدمت ہسپتال دیر اپر میں ایک روزہ آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور 30 تک آنکھوں کے مفت آپریشن کامیابی سے کئے گئے۔ ایڈمنسٹریٹر صاحبزادہ سلیمان نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ معزز مہمانوں میں احمد آقان (ڈائریکٹر، IHHNL فاؤنڈیشن، ترکی)، پروفیسر ڈاکٹر احمد (ممبر ورلڈ بینک)، نصیب زادہ، اکرام اللہ (صدر، الخدمت فاؤنڈیشن)، فیاض حاجی (نائب صدر، الخدمت فاؤنڈیشن دیر بالا)، جماعت اسلامی، الخدمت کے نمائندے، اور دیر بالا کے مقامی لوگ شامل تھے۔