17/08/2025
آشوب چشم کی بیماری تکلیف دہ ہے۔
اس وقت ملاکنڈ ڈویژن میں آشوب چشم کی بیماری نے وبا کی شکل اختیار کی ہے، اس وبا میں ہم بھی مبتلا ہو گئے۔
آشوب چشم (Conjunctivitis) ایک وائرس انفکشن ہےجس میں کنجکٹیوا (آنکھوں کے پپوٹوں کو ڈھانپنے والی اور آنکھ کی سفید سطح کو ڈھانپنے والی جھلیاں) سوجن یا انفیکشن کا شکار ہو جاتی ہیں۔ اسے پنک آئی بھی کہا جاتا ہے.
اس کی زیادہ پھیلنے کی صلاحیت کی وجہ سے، اس خاص قسم کی کنجکٹیوائٹس اکثر کلاس رومز اور دوسرے ہجوم والے مقامات میں پھیلتی ہے۔ عام طور پر، اس کی وجہ سے آنکھوں میں گرمائش ۔آنکھوں میں سرخی، جلن، خارش، چبھن، سوزش اور متاثرہ آنکھوں سے پانی نکلنے کی علامات سامنے آ نے لگی
▪︎ ہاتھ ملانے سے پرہیز کرے۔
▪︎ بار بار صابن سے ہاتھ دھوئے اور سینیٹائزر کا استعمال کرے۔
▪︎ آشوب چشم کے مریض دھوپ میں ہرگز نہ جائیں۔ اگر باہرنکلنا انتہائی ضروری ہو تو باہر جاتے وقت کالا چشمہ پہنیں اور سر کو ڈھانپ لے (آنکھوں کی صفائی کا خاص خیال رکھتے ہوئے انھیں تیز دھوپ، دھوئیں اور گرد و غبار سے محفوظ رکھے)۔
▪︎ آنکھوں کو چھونے سے پرہیز کریں اور اگر آنکھوں کو ہاتھ لگ جائے تو فوری صابن سے دھو لیں۔
▪︎ گھر کا کوئی فرد آشوب چشم میں مبتلا ہو جائے تو متاثرہ شخص کے زیر استعمال کپڑے، تولیہ اور چادریں علیحدہ رکھیں۔
▪︎ مریض کے استعمال شدہ ٹشو پیپرز اور روئی کو جلا دیں یا زمین میں دبا دیں۔
▪︎ متاثرہ افراد سکول، دفاتر، پرہجوم مقامات اور گھر سے باہر جانے سے گریز کریں اور مکمل علاج کروائیں۔
▪︎ صاف اور خشک کپڑے پہنیں، ذاتی صفائی کا خیال رکھیں اور روزانہ نہانے کی عادت اپنائیں۔
▪︎ ہربل میں اطریفل منڈی کے نام سے دوا ملتی ہے استعمال کرے۔ انگلش ادویات میں Betnesol N Eye Ointment, Prednisynth eye drop, Cortisporin Ee Ointment استعمال کر سکتے ہے۔
▪︎ آشوب چشم کا مرض عام طور پر پر آٹھ سے 10 روز میں خود بخور ٹھیک ہو جاتا ہے لہازا تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرے۔