Shifa 4U Clinic And Pharmacy

Shifa 4U Clinic And Pharmacy Assalam O Alaikum,Providing people basic health and medical information providing general medical checkup. dealing basic emergencies except medico legal cases.

blood transfusion. minor surgeries. and many more.

24/04/2025

فوری اقدامات:
1. زخم کو فوراً دھونا:
متاثرہ جگہ کو فوراً صابن اور صاف پانی سے کم از کم 15 منٹ تک دھوئیں۔ یہ وائرس کو باہر نکالنے میں مدد دیتا ہے۔
2. الکحل یا آیوڈین لگانا:
زخم صاف کرنے کے بعد اس پر الکحل، ڈیٹول یا آیوڈین لگائیں تاکہ جراثیم ختم ہوں۔
3. فوری طور پر قریبی اسپتال جائیں:
ڈاکٹر سے رابطہ کریں اور بتائیں کہ کتے نے کاٹا ہے، چاہے زخم معمولی ہی کیوں نہ ہو۔
ویکسین کا طریقہ کار:
ریبیز کے خلاف ویکسین لگوانا نہایت ضروری ہے۔ عام طور پر درج ذیل شیڈول ہوتا ہے:
Day 0: پہلی ویکسین (کتے کے کاٹنے کے دن)
Day 3: دوسری ویکسین
Day 7: تیسری ویکسین
Day 14: چوتھی ویکسین
Day 28: پانچویں ویکسین

اگر کتے کا کاٹا بہت گہرا ہو یا چہرے، گردن یا ہاتھ جیسے حساس حصے پر ہو تو Rabies Immunoglobulin بھی لگائی جاتی ہے (صرف ایک بار، Day 0 پر)۔
اہم ہدایات:
علاج میں ہرگز تاخیر نہ کریں۔
دیسی ٹوٹکوں پر انحصار نہ کریں۔
ویکسین کا کورس مکمل کریں، چاہے زخم ٹھیک بھی ہو جائے۔..

24/04/2025
15/04/2025

میرا نام لبلبہ ہے اور میں شوگر ہونے کا زمہ دار نہیں (ٹائپ 2)

میرا نام لبلبہ ہے۔ میں آپ کے پیٹ میں رہتا ہوں۔ معدے کے پیچھے اور ریڑھ کی ہڈی کے سامنے
میں چپ چاپ، خاموشی سے کام کرتا ہوں۔ میرا ایک خاص کام ہے ۔جب بھی آپ کچھ کھاتے ہیں، تو میں انسولین نام کا ایک مواد بناتا ہوں۔ جو آپ کے جسم میں کھانے سے بننے والی شوگر کو قابو میں رکھتا ہے، تاکہ آپ کو طاقت ملے اور آپ تندرست رہیں۔

لیکن سچ بتاؤں؟
اکثر لوگ مجھ پر الزام لگاتے ہیں، کہتے ہیں:
"مجھے شوگر ہو گئی، لبلبہ نے کام چھوڑ دیا!"
ارے بھائی! میں کیوں چھوڑوں کام؟
میں تو دماغ کے حکم پر انسولین بناتا ہوں، جتنا کہا جائے، اتنا ہی! لیکن جب آپ ہر وقت بیٹھے رہیں، واک نہ کریں، ہر وقت بے تحاشا کھانا کھائیں، میٹھے سے پرہیز نہ کریں… تو پھر میری بنائی ہوئی انسولین کا جسم کیا کرے؟ وہ انسولین جسم میں چربی کو سٹور کرنے لگتی ہے
وہ انسولین شوگر کو ہائی کرنے لگتی ہے

یعنی اصل بات یہ ہے کہ میں نہیں، آپ خود اپنے دش م ن بن جاتے ہیں۔
میں تو آج بھی آپ کا ساتھ دینا چاہتا ہوں، بس آپ تھوڑا سا خود کا خیال رکھیں
صبح کی سیر، متوازن کھانا، وقت پر نیند
یہی میری اور آپ کی دوستی کی چابی ہے۔

ہمیشہ یاد رکھیں، میں لبلبہ ہوں ۔ آپ کا دوست، نہ کہ دش م ن!
ہاں شوگر ٹائپ 1 جس میں بہت کم پاکستانی مبتلا ہیں اس میں ، میں بیمار ہو جاتا ہوں اور کام نہیں کر پاتا جس کے لیے میں بہت شرمندہ ہوں۔ ہاں کبھی کبھی ٹائپ 2 میں انسولین کی پیداوار اور کوالٹی بھی متاثر ہوتی ہے لیکن یہ بھی اچھے معالج کی رہنمائی سے قابل علاج اور کنٹرول ایبل ہوتی ہے
لیکن شوگر ٹائپ 2 والے مریض مجھ پر الزام لگانا چھوڑ دیں اور اپنا لائف سٹائل درست کریں
ڈاکٹر شاہد ندیم کے لاتعداد مریض اس بات کو سمجھ چکے ہیں۔ وہ مجھے اتنی ہی انسولین خارج کرنے کا کہتے ہیں جتنی ان کے جسم کو ضرورت ہے۔
جس کی وجہ سے بہت سے مریض انسولین چھوڑ چکے ہیں
پری ذیابیطس کو ریورس کر چکے ہیں
بے تحاشا ادویات سے جان چھڑوا چکے ہیں
بلڈپریشر کولیسٹرول یورک ایسڈ وزن فیٹی لیور کنٹرول کر چکے ہیں
آپ بھی ڈاکٹر شاہد ندیم کا شوگر کنٹرول پروگرام جوائن کر کے مجھ سے دوستی کریں
اور اپنی شوگر بلڈپریشر کولیسٹرول وزن یورک ایسڈ کنٹرول کریں
رجسٹریشن کے لیے کمنٹس میں لکھیں SCP
ٹیم آپ کو تفصیلات فراہم کر دے گی

07/04/2025
06/04/2025
18/02/2025
03/02/2025

Informative video listen please 👇

09/01/2025

کالے آلو (Black Potato)

کالا آلو ایک منفرد قسم کا آلو ہے جو عام طور پر *سبز آلو* کی نسبت رنگ میں گہرا ہوتا ہے۔ یہ آلو اپنی گہرائی اور ذائقے کی وجہ سے کئی ممالک میں پسند کیا جاتا ہے۔ کالے آلو کا *سائنسی نام* *Solanum tuberosum* ہے، اور یہ آلو کا وہ نوع ہے جو عام طور پر دنیا بھر میں کاشت کیا جاتا ہے، لیکن اس کی قسم میں کچھ خاصیتیں ہوتی ہیں جو اسے دوسرے آلوؤں سے ممتاز کرتی ہیں۔

*کالے آلو کی خصوصیات:*

1. *رنگ اور شکل:*
کالے آلو کی پوست یا چھلکا عام طور پر سیاہ یا گہرا بھورا ہوتا ہے، اور اس کا گوشت اندر سے ہلکا یا گہرا پیلا یا نیلا ہوسکتا ہے۔ کچھ قسموں میں گوشت کا رنگ گہرا نیلا یا ارغوانی ہوتا ہے، جو اس کو دوسرے آلوؤں سے ممتاز کرتا ہے۔

2. *ذائقہ:*
کالے آلو کا ذائقہ عام آلو سے مختلف ہوتا ہے۔ اس کا ذائقہ *گہرا* اور *مٹی کے قریب* ہوتا ہے، اور یہ بہت زیادہ *خالص* اور *میٹھا* محسوس ہوتا ہے۔ کچھ قسموں میں اس میں مٹی کی خوشبو بھی آتی ہے جو اسے خاص بنا دیتی ہے۔

3. *مقامی تقسیم اور کاشت:*
کالے آلو دنیا کے مختلف حصوں میں کاشت کیا جاتا ہے، خاص طور پر *پیروا*، *چلی*، *میکسیکو*، *نیوزی لینڈ*، *کینیڈا* اور *یورپ* کے کچھ حصوں میں۔ اسے سرد اور معتدل علاقوں میں بہترین طور پر اگایا جا سکتا ہے، جہاں کاشت کے دوران مناسب درجہ حرارت اور نمی ملے۔

4. *غذائیت کی خصوصیات:*
کالے آلو غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں اور ان میں *کیمیائی اجزاء* کی ایک وسیع رینج پائی جاتی ہے۔ یہ وٹامنز، معدنیات، اور فائبر کا اچھا ذریعہ ہیں۔ کالے آلو میں موجود کچھ اہم غذائی اجزاء درج ذیل ہیں:

- *وٹامن C*: کالے آلو میں وٹامن C کی بڑی مقدار ہوتی ہے، جو مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے، جلد کی صحت کو بہتر بنانے اور جسم میں موجود ٹاکسن کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔
- *وٹامن B6*: یہ وٹامن جسم میں توانائی کی پیداوار، اعصابی نظام کی کارکردگی اور دماغی صحت کے لیے ضروری ہوتا ہے۔
- *پوٹاشیم*: کالے آلو میں پوٹاشیم کی مقدار بھی اچھی ہوتی ہے، جو خون کے دباؤ کو معمول پر رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
- *فائبر*: اس میں موجود فائبر ہاضمہ کے عمل کو بہتر بناتا ہے اور قبض کی شکایت کو دور کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔
- *آئرن*: آئرن کی موجودگی خون کی کمی کو دور کرنے میں مدد دیتی ہے اور جسم میں آکسیجن کی ترسیل کو بہتر بناتی ہے۔

5. *اینٹی آکسیڈنٹس*:
کالے آلو میں *اینٹی آکسیڈنٹس* کی بڑی مقدار ہوتی ہے، خاص طور پر *اینٹوسیاننز* (Anthocyanins) جو کہ اس کے سیاہ رنگ کی وجہ بنتی ہیں۔ یہ آکسیڈیٹیو اسٹریس کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں اور دل کی بیماریوں، کینسر، اور دیگر بیماریوں کے خطرے کو کم کرتی ہیں۔

*کالے آلو کے فوائد:*

1. *دل کی صحت:*
کالے آلو میں موجود *اینٹی آکسیڈنٹس* اور *پوٹاشیم* دل کی صحت کے لیے مفید ہیں۔ یہ خون کی روانی کو بہتر بناتے ہیں اور *کولیسٹرول* کی سطح کو متوازن رکھتے ہیں، جس سے دل کی بیماریوں کے خطرات کم ہوتے ہیں۔

2. *وزن کم کرنے میں مددگار:*
کالے آلو میں *کم کیلوریز* اور زیادہ *فائبر* ہوتا ہے، جو پیٹ کو دیر تک بھرے رکھتا ہے اور کم کیلوریز کے ساتھ وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

3. *ہاضمہ کے لیے فائدہ مند:*
اس میں موجود *فائبر* ہاضمہ کے عمل کو بہتر بناتا ہے اور آنتوں کی صحت کو فروغ دیتا ہے۔ یہ قبض کی شکایت کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور آنتوں کی صفائی میں بھی معاون ہے۔

4. *ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید:*
کالے آلو *گلوکوز کی سطح* کو متوازن رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ ان میں موجود *کم گلیسیمک انڈیکس* (Low Glycemic Index) کی وجہ سے یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ایک اچھا انتخاب ہیں۔

5. *جلدی بیماریوں کا علاج*:
کالے آلو میں موجود *اینٹی آکسیڈنٹس* جلد کی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔ یہ جلد کو محفوظ رکھتے ہیں اور جلدی بیماریوں جیسے *پھنسیاں* اور *داغ دھبے* کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

6. *آئرن کی کمی کو دور کرتا ہے:*
اس میں موجود آئرن خون کی کمی کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے اور جسم میں آکسیجن کی ترسیل کو بہتر بناتا ہے۔

7. *توانائی کا حصول:*
کالے آلو میں موجود *کاربوہائیڈریٹس* توانائی فراہم کرتے ہیں اور جسم کو سارا دن فعال رکھتے ہیں۔

*کالے آلو کا استعمال:*

1. *پکانے کا طریقہ:*
کالے آلو کو مختلف طریقوں سے پکایا جا سکتا ہے، جیسے *ابالنا، سینکنا، بھوننا* یا *فرائی کرنا*۔ ان کا ذائقہ دیگر آلوؤں سے زیادہ گہرا اور خوشبودار ہوتا ہے۔

2. *سلاد میں استعمال*:
کالے آلو کو *سلاد* میں شامل کیا جا سکتا ہے، جس سے اس کے غذائی فوائد بڑھ جاتے ہیں اور مزیدار ذائقہ بھی آتا ہے۔

3. *پوری یا چپس*:
ان آلوؤں کو *چپس* یا *پوری* میں بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے، جو ایک مزیدار اسنیک بناتا ہے۔

4. *پیوٹین یا سوپ*:
کالے آلو کا استعمال *سوپ* اور *پیوٹین* بنانے میں بھی کیا جا سکتا ہے۔ ان میں ایک خاص ذائقہ اور رنگ آتا ہے جو سوپ کو مزید لذیذ بناتا ہے۔

*کالے آلو کی کاشت:*

کالے آلو کی کاشت کے لیے *معتدل یا سرد موسم* ضروری ہوتا ہے۔ یہ آلو خاص طور پر *رنگین اقسام* کی زمین میں بہترین اُگتے ہیں جہاں درجہ حرارت زیادہ نہ ہو۔ ان کی کاشت کے دوران مناسب آبیاری، مٹی کی صفائی اور کھاد کا استعمال ضروری ہوتا ہے تاکہ آلو کی بہتر پیداوار حاصل کی جا سکے۔

*نتیجہ:*

کالا آلو ایک غذائیت سے بھرپور اور صحت بخش سبزی ہے، جو نہ صرف ذائقے میں مختلف ہوتا ہے بلکہ اس میں کئی طبی فوائد بھی پوشیدہ ہیں۔ اس کا استعمال دل کی صحت، ہاضمہ، ذیابیطس، اور جلد کی بیماریوں کے علاج میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کی کاشت اور استعمال دونوں ہی ماحول اور صحت کے لیے فائدہ مند ہیں، اور یہ غذائی صنعت میں ایک اہم مقام رکھتا ہے۔

05/01/2025

کانجی (مشروب)
کانجی سردیوں میں بنایا جانے والا ایک روایتی پنجابی مشروب ہے۔ کانجی انتہائی مزیدار ہلکا ترش مشروب ہے- یہ قوت ہاضمہ کے لیے انتہائی مفید ہے۔
کانجی بنانے کا طریقہ
اجزا
گاجریں پانچ عدد درمیانے سائز کی
چقندر دو عدد ، گڑ سو گرام آپشنل
رائی - چار کھانے کے چمچہ
کالی مرچ دو چائے کے چمچ آپشنل

گاجروں اور چقندر کو چھیل کر لمبے رخ میں چار چار حصوں میں کاٹ لیں۔ رائی اور کالی مرچ کو کوٹ لیں گڑ کو بھی کوٹ لیں ،پھر شیشے کے مرتبان یا پلاسٹک کے مرتبان میں چار لیٹر پانی ڈال کر ان تمام چیزوں کو ڈال کر اچھی طرح ہلائیں۔ مرتبان کا ڈھکن ہلکا بند کریں یا ڈھکن ہٹا دیں اور کپڑا باندھ دیں۔ تین دن سردیوں کی دھوپ میں رکھیں یا کچن اگر گرم ہو ٹمپریچر 25 ڈگری سینٹی گریڈ ہو تو وہاں رکھیں
دراصل پہلے ethanol بنے گا اور آکسیجن کی موجودگی میں یہ ساتھ ساتھ ہی ascitic acid یعنی سرکہ میں بدل جائے گا اور انسان دوست بکٹیریا پیدا ہوں جو گڈ اور معدے کے لیے انتہائی اہم ہیں،
تو صبح ایک یا دو گلاس صبح کے کھانے( صبح کھانا کھائیں ناشتہ چھوڑ دیں اور دودھ والی چائے سے تو جان چھڑانی ہو گی) سے پہلے پی لیں، معدہ توانا رہے گا، معدہ ٹھیک تو سب ٹھیک ، کم از کم پانچ سال سے پی رہا ہوں ،
وہ نالائق جو الکحل کا زیادہ استعمال کرتے ہیں اور ان کو جگر کی خرابی کا ڈر لگا رہتا ہے، پانی کے بجائے کانجی میں پیئں ، ساتھ میں ایک لیموں کا رس مکس کر لیں ، شاید کچھ افاقہ ہو جائے ، الکحل سے مکمل جان چھڑانی ہے تو اس کانجی میں دو سو گرام فی لٹر پانی کے حساب سے گڑ (اگر گڑ پسند نا ہو تو رفحان کا گلوکوز ڈالیں ویسے گڑ وٹامن سے بھرپور ہے سفید چینی کا ہرگز استعمال نا کریں) ڈال لیں اور تین گرام فی لٹر پانی ایسٹ یعنی خمیر ڈال لیں ، اب ڈھکن کو مکمل ٹائٹ بند رکھنا ہے، تین دن بعد صرف دس سیکنڈ کے لیے ڈھکن کو لوز کریں اور پھر بند اگر دھوپ یا گرم جگہ رکھیں گے تو پندرہ دن اور ٹھنڈی جگہ ایک ماہ میں ثوبیہ ( یہ عرب مشروب ہے) تیار چھاننی سے چھان لیں جو بچے وہ گملوں میں کھاد کے طور پر استعمال کریں ،اگر ثوبیہ کو دس دن سے زیادہ رکھنا ہو تو پھر پریزرو استعمال کریں ، سوڈیم بینزویٹ اچھا ہے، آدھا گرام پر لٹر ڈال دیں ، یہ مشروب تقریباً دس فیصد میں بنے گا

12/12/2023

How to boost ammunity 👇

In Pakistan people take antibiotics like taafi and sweets. As well as some doctors prescribe antibiotics blindly and for...
29/11/2023

In Pakistan people take antibiotics like taafi and sweets. As well as some doctors prescribe antibiotics blindly and for getting incentives...
truth)

کیا آپکی آنکھیں بھی لال ہو رہی ہیں؟ پاکستان بھر میں آشوب چشم کا مرض پھیل گیا  ہےآشوب چشم عام طور پر بیکٹیریا  یا وائرس ک...
21/09/2023

کیا آپکی آنکھیں بھی لال ہو رہی ہیں؟

پاکستان بھر میں آشوب چشم کا مرض پھیل گیا ہے

آشوب چشم عام طور پر بیکٹیریا یا وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہ بیکٹیریا اور وائرس مختلف ذرائع سے آنکھ میں داخل ہو سکتے ہیں، بشمول آلودہ ہاتھ، کانٹیکٹ لینس، یا آلودہ اشیاء کی استعمال سے -

علامات :

آشوب چشم کی وجہ سے آنکھوں کی جھلی (Conjuctiva) میں سوزش ہو رہی ہے، آنکھیں سرخ، پانی بہنا، سوجن، چبھن شروع ہو جاتی ہے اور مریض آنکھوں میں شدید تکلیف محسوس کرتا ہے، یہ ایک وبائی مرض ہے، احتیاطی تدابیر کے طور پر آنکھوں کو صاف رکھیں، جب بھی باہر سے گھر آئیں تو صابن سے ہاتھ اور آنکھیں دھوئیں۔

احتیاطی تدابیر

آشوب چشم میں مبتلا مریض متاثرہ آنکھوں پر ہاتھ نہ لگائیں، آنکھیں مسلنے سے پرہیز کریں، تولیا اور چہرہ صاف کرنے والے کپڑے علیحدہ رکھے جائیں، گھر سے باہر نکلتے ہوئے کالا چشمہ پہنیں تاکہ دھوئیں اور گرد وغبار سے محفوظ رہیں، آشوب چشم کے مریضوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے اور اس کی ادویات کم پڑ گئی ہیں

آشوب چشم کا مرض سب سے زیادہ بچوں میں بڑھ رہا ہے، بچوں کے سکولوں میں ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے مرض گھر تک آرہا ہے، والدین آشوب چشم میں مبتلا بچوں کو سکول نہ بھیجیں، گھروں میں صفائی رکھیں.

علاج :

دن میں ایک یا دو بار اپنی آنکھوں پر واش کلاتھ رکھیں اور cold compress کریں

ایسی کسی بھی چیز سے پرہیز کریں جس سے آپ کی آنکھوں میں جلن ہو اور اس سے لالی پیدا ہو، جیسے دھواں، الرجین، پالتو جانوروں کی خشکی وغیرہ

اپنی آنکھوں کو اپنی انگلیوں سے چھونے سے گریز کریں۔ علاج کے لیے کسی ماہر ڈاکٹر سے رجوع کریں

یہ پیغام دوسروں تک پھیلائیں تا کہ اس بیماری کی روک تھام کی جا سکے

Address

Duki

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shifa 4U Clinic And Pharmacy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Shifa 4U Clinic And Pharmacy:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram