14/11/2025
کچھ دن پہلے ایک تلخ حقیقت ہم پر آشکارا ہوئی کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ شوگر کی شرح پاکستان میں پائی جاتی ہے آج دنیا بھر میں ذیابطس کا عالمی دن منایا جا رہا ہے تو اسی کی مناسبت سے آپکو شوگر کے آنکھوں پر اثرات پر اہم معلومات دیں گے
ذیابیطس یا شوگر ایک انتہائی عام اور اہم بیماری ہے جس میں جسم میں انسولین کی کمی ہو جاتی ہے جو خون میں گلوکوز کی مقدار کو نارمل رینج میں برقرار رکھتا ہے۔ جس کی وجہ سے گلوکوز کی مقدار خون میں ضرورت سے بڑھ جاتی ہے اور نقصان کا باعث بنتی ہے ۔ جہاں جہاں خون کی رگیں پہنچتی ہیں وہاں وہاں شوگر کی وجہ سے رگوں میں خرابی پیدا ہو جاتی ہے یہ دو طرح سے رگوں پراثر انداز ہوتی ہے ایک بڑی شریانوں کی بیماریاں macroangiopathy جن میں diabetic foot پیر کی خرابی ، دل کی بیماری coronary arteries disease شامل ہیں اور چھوٹی رگوں کی بیماریاں micro angiopathy جن میں آنکھوں کی بیماری diabetic retinopathy اور گردوں کی بیماری diabetic nephropathy شامل ہیں
اب آتے ہیں آنکھوں پر ذیابیطس کے اثرات پر تو جناب جب آپ کا شوگر کنٹرول اچھا نہ ہو تو گلوکوز کی مقدار خون میں بلکہ aqueous میں بھی کم زیادہ ہو رہی ہوتی ہے جس کی وجہ سے کبھی قدرتی لینز crystalline lens موٹا ہوجاتا ہے جب گلوکوز آنکھ میں زیادہ ہو اور قریب نظری myopia ہوجاتی ہےاور جب شوگر کم ہو تو قدرتی لینز پتلا ہوجاتا ہے اور دور نظری hyperopia ہوجاتی ہے ۔ تو شوگر لیول کے عدم توازن کی وجہ سے عینک کا نمبر مسلسل تبدیل ہوتا رہتا ہے۔مریض پریشان ہوتے ہیں کہ آخر بار بار کیوں میرا عینک کا نمبر تبدیل ہورہا ہے اور اس کی اصل وجہ میں نے اوپر بیان کر دی ہے اس لیے جن لوگوں کا ذیابیطس کنٹرول میں نہ ہو انہیں صاف بتانا ہے کہ آپ کا عینک کا نمبر مستقل ایک جگہ پر تب رکے گا جب شوگر کنٹرول ہوگی ۔
ذیابیطس پپوٹوں eyelids پر blepharitis کا باعث بھی بنتی ہے اور dry eyes آنکھوں کی خشکی کا بھی باعث بنتی ہے لہٰذا خُشک آنکھوں کی علاماتِ اکثر ان مریضوں میں دیکھنے کو ملتی ہیں اس کا علاج مصنوعی آنسو ہیں اسی طرح آنکھوں میں زخم بننے اور جلد نہ بھرنے کے امکانات بھی عام لوگوں کی نسبت ذیابیطس کے مریضوں میں زیادہ ہوتے ہیں
اسی طرح پردہ بصارت پر پہلے خون کی نالیاں پھٹ جاتی ہیں اور ضروری نمکیات اور چربی رستی رہتی ہیں جس کو diabetic macular edema کہا جاتا ہے خون کی نالیاں لیکج کے بعد بلاک ہو جاتی ہیں نئی کمزور نالیاں neovessels بنتی ہیں جن سے خون رستہ رہتا ہے اس کو diabetic retinopathy کہا جاتا ہے اس کے لیے نور کے پردے پر ٹیکے اور شعائیں لگائی جاتی ہیں ۔diabetic retinopathy aur maculopathy کے علاوہ شوگر سے سفید موتیا اور کالا موتیا بھی جلدی ہو جاتا ہے لہٰذا سفید موتیا کا آپریشن بھی عام لوگوں کی بہ نسبت ذیابیطس کے مریضوں میں جلدی کرنا پڑتا ہے شوگر اگر زیادہ ہو تو سفید موتیا کے آپریشن میں انفیکشن کے چانسز بھی بڑھ جاتے ہیں ۔ لہذا احتیاط لازمی ہے ۔ اگر آپکو شوگر ہے تو آپکو سال میں ایک بار لازمی اپنی آنکھوں کا معائنہ کرانا چاہئے چاہے آپکی نظر ٹھیک ہو یا نہ ہو کیوں کہ جلدی تشخیص آپکو اندھے پن سے بچا سکتی ہے
اُمید ہے اب آپ کو پتہ لگ گیا ہو گا کہ شوگر آنکھوں کو کیسے متاثر کرتا ہے اور اس کا کنٹرول کتنی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے ۔
اگر آپکو میری یہ معلوماتی پوسٹ پسند آئی ہو تو اسکو زیادہ سے زیادہ شیئر کیجئے تاکہ لوگوں کو اس خطرناک لیکن قابل علاج بیماری کے بارے میں پتہ چلے شکریہ