Bhittai Veterinary Traders

Bhittai Veterinary Traders Facilities:
Artificial Insemination
Pregnancy Diagnosis
Clinical Practice
Dairy feed for meat & Milk.

Heat Stroke
22/05/2024

Heat Stroke









لائیو اسٹاک کی دنیا میں اب ایک نیا ریکارڈ قائم ہو چکا ہے، جہاں ایک گائے کی نیلامی نے دنیا بھر کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے۔برا...
09/05/2024

لائیو اسٹاک کی دنیا میں اب ایک نیا ریکارڈ قائم ہو چکا ہے، جہاں ایک گائے کی نیلامی نے دنیا بھر کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے۔

برازیل میں منعقد ہونے والی لائیو اسٹاک آکشن میں نیلور گائے جسے مقامی طور پر ویاتینا 19 ایف آئی وی مارا اموویز کہا جاتا ہے، سب سے زیادہ نیلامی کے ساتھ فروخت ہوئی ہے۔

اس نیلامی میں نیلور گائے کی نیلامی کی قیمت 4 اعشاریہ 8 ملین ڈالرز یعنی تقریبا 1 ارب سے زائد روپے بنتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لائیو اسٹاک نیلامی کی دنیا میں یہ سب سے بڑی نیلامی ہے، جسے مائل اسٹون قرار دیا جا رہا ہے۔ اس نیلامی کی ایک بڑی وجہ اس جانور کی خوبیاں بھی ہیں، جس کے باعث خریدنے والوں نے کروڑوں روپے کی بولی لگا دی۔

نیلور گائے اپنی خصوصیات کے باعث سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہے، یہ بریڈ اپنے سفید رنگ، قد کاٹ، خوبصورتی اور مضبوط کُبھ کے باعث بھی مقبول ہے۔

تاہم اس گائے کی اصل تاریخ ہند سے ملتی ہے، نیلور گائے کو اونگولز کے نام سے بھی برازیل میں جانا جاتا ہے، اوکلوہاما یونی ورسٹی کے آرٹیکل کے مطابق 1962 میں برازیلین حکومت کی جانب سے بھارت سے 84 جانور امپورٹ کیے گئے تھے، جس میں اونگولز بھی شامل تھے۔

جبکہ پہلی بار اس گائے کی شناخت 1868 میں برازیل میں سامنے آئی تھی۔ جب ایک شپ بذریعہ سمندر برطانیہ کی جا رہی تھی اور اسے سلواڈور، باحیا میں روکا گیا، اسی شپ میں 2 اونگلوز موجود تھے۔ جہاں ان دونوں کو فروخت کر دیا گیا اور پھر 10 سال بعد ریو دی جینیریو میں اس گائے کی بریڈ سامنے آئی۔

یونی ورسٹی کے مطابق اس جانور میں کئی خصوصیات ہیں، جیسے کہ سختی اور پھُرتیلا پن، اس جانور کے بچے بھی فعال اور ایکٹو برتاؤ رکھتے ہیں۔

جسمانی طاقت کے ساتھ ساتھ خطرناک موسمی صورتحال میں بھی یہ جانور برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دوسری جانب نیلور گائے کی اسکن یورپین بریڈز کے مقابلے میں کافی دلچسپ ہے۔ سیاہ اسکن جس پر سفید یا گرے کوٹ موجود ہے، دھوپ کی تپتی کرنوں کو اثر انداز ہونے سے بچاتی ہیں







04/03/2024

‏انجیکشن oxytocin (دودھ نکالنے کیلئے) کااستعمال اور نقصانات:-

آکسی ٹوسن oxytocin کا کردار:-
آکسی ٹوسن oxytocin یونانی زبان کا وہ لفظ جسکے معنی "سہولت، آرام اور تیزی سے پیدائش" ہے۔ آکسی ٹوسن بچے کی ڈلیوری کے وقت ہونے والی دردوں یا لیبر pain کے دوران دماغ سے قدرتی طور پر خارج ہونے والا ہارمون ہے جو رحم کے کے پھیلائو اور سکڑائو کیلیے تحریک پیدا کرتا ہے اس کے علاوہ جب دودھ پینے والا بچہ تھنوں پر منہ مارتا ہےتو اس وقت بھی آکسی ٹوسن خارج ہو کر میمری گلینڈ کے secretory ٹشوز میں تحریک پیدا کر کے دودھ کو تھنوں میں اتار دیتا ہے۔ آکسیٹوسن میں 8 امائینوایسڈ کی 1 ترتیب کےساتھ موجودگی اسے پروٹین کی طرح کا ہارمون بناتی ہے جو خون کے زریعے خارج ہونے والے مقام سے ضرورت کی جگہ پہنچتا ہے۔
اس ہارمون کا بنیادی کام سوڈیم آئینز کو مسلز کے اندر سرایت کرا کر ڈلیوری کے وقت رحم کے عضلات کے پھیلائو اور سکڑائو کےعمل کو کنٹرول کرکہ بچے کو برتھ کنال میں دھکیل کر ڈلیوری کے عمل کو تیزی اور سہولت سے مکمل کرانا ہے۔ اس کے علاوہ اس ہارمون کا مقصد دودھ پیدا،کرنے والے سیلز alveoli کے اردگرد پائے جانے والے رکے ہوئے مسلز اور سیلز میں انتشاراور کھنچائو وغیرہ پیدا کر کہ دودھ کو تھنوں میں اتارنا ہے۔

آکسی ٹوسن oxytocin کااستعمال:-

بدقسمتی سے یہ انجیکشن پاکستان کے ہر گائوں دیہات میں بغیر کسی پریشانی کے ہرچھوٹے بڑے جنرل اسٹور یا کریانہ کی دوکانوں پر بغیر کسی ڈاکٹر کے نسخے کے باآسانی دستیاب ہے۔ لوگوں میں اس انجیکشن کی سمجھ کااندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جن کو اسکا نام نہیں آتا،وہ دوکاندار سے دودھ اتارنے والا، پسمانے والا یا سنگھانے والا انجیکشن کہ کر حاصل کرسکتے ہیں، اسکی بنیادی وجہ عام لوگوں کو وقتی فائدہ کا پتہ ہونا اور بعد کے نقصانات سے لاعلمی، زیادہ دودھ کی لالچ، دودھ نکالنے کے وقت میں کمی اور آسانی، کٹڑوں اور بچھڑوں کا دودھ بچانا وغیرہ اہم ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے زیادہ تر عوام اس انجیکشن کے جانوروں کے ساتھ انسانی صحت کے نقصانات سےبھی واقف نہیں ہیں۔

آکسی ٹوسن oxytocin کے جانوروں پر نقصانات:-

سب سے پہلے اس انجیکشن کا جانوروں میں صبح شام کااستعمال دودھ اتارنے کے عمل کو تکلیف دہ بنا دیتا ہے کیونکہ اسکے استعمال سے یوٹرس سکڑتی اور پھیلتی ہے جو بزات خود 1 تکلیف دہ عمل ہے اس وجہ سے یہ ایک غیر اخلاقی طریقہ ہے۔اس انجیکشن کے صبح شام بے دریغ استعمال کی وجہ سے پیدا ہونے والی صبح شام کی یوٹرس contraction جانور میں بلآخر بانجھ پن پیدا کر دیتی ہے جس سےنارمل جانوروں سے لیکر اچھی نسل کی بھینس یا گائے بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت سے محروم ہو کر گوشت کے بھائو بیچ دی جاتی ہے، جانور کی نارمل زندگی بھی اس ہارمون کے بے دریغ استعمال سے کم ہوجاتی ہے، جانورکا زیادہ دفعہ بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت سے محروم ہونا بھی اسی ہارمون کا مرہون منت ہےکیونکہ آکسیٹوسن کا اندھادھند استعمال جانوروں میں ہارمون کے بیلنس کو خراب کر دیتا ہے، یہ انجیکشن ساڑو mastitis کا باعث بھی بنتا ہے کیونکہ ہارمون میں بگاڑ دودھ کی اجزائے ترکیبی کو قائم رکھنے والے سیلز میں بھی خرابی پیدا کر دیتا ہے جسکا نتیجہ ساڑو کی صورت میں سامنے آتا ہے، اسکے علاوہ جانور کے حوانے کا بیلنس خراب ہونا بھی اسی انجیکشن کی زیادتی کا ہی شاخسانہ ہے۔

آکسیٹوسن oxytocin # کے انسانی صحت پر اثرات:-
دودھ کے ساتھ انسانی جسم میں داخل ہونے کے بعد یہ ہارمون برے طریقے سے انسانی صحت پر اثر ڈالتا ہے۔ آکسی ٹوسن سے نکالا گیا یہ دودھ انسانی جسم میں موجود ہارمونز کے بیلنس کو بھی خراب کر دیتا ہے، اس ڈسٹربنس کی سب سے بڑی ریسرچ کے مطابق اس سائنسی ایجاد کے بعد لڑکیوں کی بالغ ہونے کی عمر 16 سال سے کم ہو کر10 سال تک پہنچ چکی ہے، چھوٹی عمر کےلڑکوں میں gynaecomastia یعنی نوعمر لڑکوں کے سینے پر عورتوں کی طرح کے ابھار پیدا ہونا، اسکے علاوہ چھوٹے بچوں کی کمزور بینائی آنکھوں کی کمزوری، چھوٹی سی عمر میں چہرے اور جسم کے دوسرے حصوں پر بالوں کا،اگائو، جسم میں طاقت کا محسوس نا ہونا ہر وقت کمزوری محسوس ہونا بھی آکسی ٹوسن کے اثرات ہیں۔ حاملہ خواتین کے اس دودھ کے استعمال سے پیدا ہونےوالے بچے میں پیدائشی نقص، قوت مدافعت کی شدید کمی اور ڈلیوری کےوقت خون کا زیادہ اخراج بھی اسی انجیکشن کے دودھ کا شاخسانہ ہے۔ یہ تمام نقصانات انسانوں اور جانوروں کی صحت کی خرابی کا چھوٹا،سا نمونہ ہیں مگر اصل میں یہ نقصانات اپنی slow poisning اور ہارمون ڈسٹربنس کی وجہ سے کہیں زیادہ ہوسکتے ہیں۔
اس پیج کی وساطت سے آپ تمال لوگوں سے اپیل ہے کہ اچھی نسل کے جانوروں کو بچانے پاکستان میں جانوروں کی پیداوار کو بڑھانے کے ساتھ انسانی صحت کے نقصانات کو بھی مدنظر رکھ کر اس عمل میں اپنا کردار ادا کریں.

Dr Mukhtiar Ali
03462478488



          ڀٽائي وٽرينري ڪلينڪ & اسٽور 0346 2478488
13/01/2024








ڀٽائي وٽرينري ڪلينڪ & اسٽور
0346 2478488

31/07/2023

Vaccinate your animal as soon as possible ✨

✨ Awareness message for all the farmers🇵🇰مونسون برساتن کان اڳ يا پوء جانورن ۾ ڦھلجندڙ بيماري (گھوگھي) ۽ پتي جي بيماري کان بچاء جا ثڪا لازمن لڳرايو
1. گھوگھي جي بيماري
( Haemorrhagic septicemia)
ھي بيماري خاص ڪري ماھي مال يعني مينهن ۾ ٿيندي آھي
علامتون: تيز بخار وات مان گگ جو وھڻ نڙي تي سوج
ساھ کڻڻ ۾ آواز جو اچڻ
بيماري اچڻ کان پوء جانور 1 يا 2 ڏينھن ۾ مري وڃي ٿو
احتياط: ويڪسين آھي

رتاوان دست, ڪاري تيڪ(EnteroToxemia)

هيءَ بيماري رڍن ۽ ٻڪرين ۾ ٿيندي آهي.. هن بيماريءَ کي رتاوان دست، ڪاري تيڪ ۽ ڪن علائقن ۾ ڪرئو ۽ ’هلڪي ٻرڪي‘ به چوندا آهن.
هيءَ بيماري وسڪاري کانپوءِ گھڻا ساوا گاهه کائڻ سبب ٿيندي آهي.

علامتون (Symptoms)
هن ۾ جانور جو اوچتو موت ٿئي ٿو. هن بيماري ۾ پهرين سائي ۽ پوءِ رت گڏيل تيڪ ٿيندي آهي. جانور ڏند ڪرٽيندو آهي، هلڻ مهل سندس ٽنگو ٿڙنديون آهن، وات مان جھڳ وهندي آهي ۽ ان کي بيهوشيءَ جا دورا پوندا آهن. ڪنڌ کي پٺي ڏانهن موڙيندو آهي، ساهه تکو کڻندو آهي، اکين کان انڌو ٿي پوندو آهي ۽ نيٺ مري ويندي آھي
احتياط: ويڪسين آھي
ٽڪن جي معلومات لاء جانورن جي اسپتال جي ڊاڪٽر سان صلاح مشورو ڪيو
رابطي لاء
ڊاڪٽر مختيار علي پنهور
0346 2478488
ڀٽائي وٽرينري ڪلينڪ مين روڊ نزد يو بي ايل نئون دمبالو

Facilities:
Artificial Insemination
Pregnancy Diagnosis
Clinical Practice
Dairy feed for meat & Milk.

24/05/2023

اپھارہ :(Tympani)
مویشیوں کے معدے میں گیسز کے بھر جانے کو اپھارہ کہتے ہیں. اور چارہ کھانے کے فوراً بعد ہو جاتا ہے. بائیں فلینک(وکھی) پھول جاتی ہے.
اسباب :
١.دانہ زیادہ کھانا
۲.زیادہ سبز چارہ کھانا
٣.جلدی اگے ہوئے سبز چارے (برسیم) میں نمک کی مقدار کم ہوتی ہے وہ اندر جاکر سڑ جاتے ہیں اور زہریلی گیس پیدا کرتے ہیں اور اپھارہ ہو جاتا ہے
۴. خوراک کی نالی کی رکاوٹ.
٥.پروٹین سے بھر پور غذا کہا لینا.
علامت:(signs )
١.پیٹ کا پھول جانا
۲.بائیں فلینک گیسز سے پھول جاتی ہے
٣.سانس میں تنگی
۴.زبان باہر نکلی ہوئی
٥.تھوڑا گوبر اور تھوڑا پیشاب کرتا ہے
٦.جانور کی بائیں فلینک پر ہاتھ مارنے سے ڈھول کی سی آواز آتی ہے.
۷.پاؤں زمین اور پیٹ پر مارتا ہے
۸.اکسیجن کی کمی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کی زیادتی سے موت واقع ہو جاتی ہے.
علاج:(Treatment)
فارمولا١.
١.تیل تارپین ٣۰سی سی
۲.ہینگ٣۰گرام
٣.تیل سرسوں ٥۰۰ ملی لیٹر
تینوں کو ملا کر پلا دیں
فارمولا ۲.
ہینگ ۲۰گرام
ہلدی ۴۰ گرام
ادرک ٣۰گرام
تینوں کو اکھٹے ملا کر کہلا دیں
فارمولا٣.
میڈیورل ٣ انجیکشن پلا دیں یا پھر بائیں فلینک میں ڈائریکٹ ریومن میں ٹیکہ لگا دیں
شدید حالت میں ٹروکار کینولہ لگاتے ہیں تاکہ گیسیں خارج ہو جائیں.
Inj hepasell 25 ml lagayein big animals ko
کنٹرول:
جانور کو خراب خوراک نہ دیں
جانور کو ضرورت سے زیادہ خوراک نہ دیں

03/05/2023

& ...

۔۔بچھڑے دیواروں پہ مٹی پے یا کھرلی پہ منہ مارتے ہیں یا دودھ پینے کے لئے گائے یا بھینس کے تھن یا حیوانہ پر منہ مارتے ہیں تو ان ساری چیزوں پر کیڑوں کے انڈے لگے ہوتے ہیں تو یہ انڈے بچھڑے کے پیٹ کے اندر چلے جاتے ہیں پھر اندر جا کے یہ کیڑوں میں تبدیل ہوجاتے ہیں اس لئے ان بچھڑوں کو پہلی دفعہ پیٹ کے کیڑوں کی دوائی بیس دن کی عمر پر پلائیں اور یاد کرنے کے لئے آپ ایک مہینہ رکھ لیں ایک مہینے کی عمر میں پہلی دفعہ پلائیں۔ یہ اس لیے کہہ رہا ہوں کیوں کہ لوگ تو چھ چھ مہینے نہیں پلاتے اس سے تو بہتر ہے چلو ایک مہینے کی عمر پہ پلائیں پھر ہر مہینے بعد یعنی ایک مہینے بعد دوبارہ پھر ایک مہینے بعد پلائیں-بچھڑے کی اوجھڑی کی بڑھوتری کے لئے بہترین چیز یہ ہے کہ آپ اسے کاف سٹارٹر دیں کاف سٹارٹر نہیں ہے تو ونڈا دے سکتے ہیں پیس کر ۔۔۔۔۔۔ ونڈو نہیں تو کھل اور دلیہ پیس کر اس کے آگے رکھیں تین مہینے سے پہلے سبز چارہ بالکل نہ دیں۔ ہم سو دو سو سالوں سے وہی پرانے طریقوں سے جانوروں کی دیکھ بھال کرتے آرہے ہیں اس لیے ہمیں بہت نقصان ہو رہا ہے اب طریقہ بدلیں نئی چیزیں سیکھیں.

Bhittai Veterinary Traders
New Dumbalo
Dr Mukhtiar Ali
0346-2478488

اور جیسے ہی گرمی سٹارٹ ہوتے ہی مکھی (flies)  ، مچھر 🦟(mosquito)  ، جوئیں (mites)  اور چیچڑ  (ticks)  خوراک (خون,Blood) ک...
30/04/2023

اور جیسے ہی گرمی سٹارٹ ہوتے ہی مکھی (flies) ، مچھر 🦟(mosquito) ، جوئیں (mites) اور چیچڑ (ticks) خوراک (خون,Blood) کے حصول کے لئے جانوروں پر حملہ آور ہوجاتے ہیں تاکہ اپنی نسل کو آگے بڑھا سکیں_.

گرمیوں میں رات کو درجہ حرارت (temperature) کم ہونے سے یہ چیچڑ باہر نکلتے ہیں اور جانوروں کو چمٹ جاتے ہیں اور جانوروں کا خون چوستا (bloodsucking) ہیں جس سے جانوروں میں خون کی کمی (anemia) کے ساتھ ساتھ مختلف بیماریاں (diseases) لگتی ہیں اور جانور کمزور ہونا سٹارٹ ہو جاتا ہے_

جانوروں کو چیچڑ کے کاٹنے سے تھیلیریوسس (theleriosis) ، بیبیوسز (bebesiosis) اور اینا پلازموسس (Anaplasmosis) جیسی بیماریاں لاحق ہو جاتی ہیں جو کے جان لیوا ہیں_
اور مکھی ، مچھر کے کاٹنے سے وِل بخار یا رہیومیٹک فیور ہو جاتا ہے جس سے جانور لنگڑا کر چلتا ہے_

اپنے قیمتی جانوروں کو مکھی، مچھروں، چیچڑیوں اور دوسرے حشرات سے بچانے کے لیے (10ml (FULLSTOP دوائی جانور کی ریِڑ کی ہڈی کے اُوپر سرنج یا ڈراپر کے زریعہ ڈال دیں یا کوئی دوسری دوائی استعمال کریں
جس سے جانور کو مختلف قِسم کے حشرات سے بچایا جا سکتا ہے۔
شام کے وقت جانوروں کے باڑے یا فارم میں (cypermethrin) کی دوائی سے سپرے کرئیں تا کے اِن حشرات سے جانوروں کے سات سات باڑے یا فارم پر کام کرنے والے ملازمین اور مالک خود بھی محفوظ رہ سکیں_
جانور بہت قیمتی ہیں خدارا انکی حفاظت کریں_
آچھا جانور مالک اور ملک کے لیے قیمتی سرمایہ ہوتا ہے۔
Vet Dr Mukhtiar Ali
0346 2478488

25/04/2023

ECO,Meat, 18Pellet & 22Pellet is available at Bhittai Veterinary Traders .
ملڻ جو هنڌ نزد يو بي ايل مين روڊ نئون دمبالو.
veterinary Traders

Address

Near UBL, Main Road New Dumbalo
Dumbalo
72051

Opening Hours

Monday 09:00 - 18:01
Tuesday 09:00 - 18:00
Wednesday 09:00 - 18:00
Thursday 09:00 - 18:00
Saturday 09:00 - 18:00
Sunday 09:00 - 18:00

Telephone

+923462478488

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bhittai Veterinary Traders posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Bhittai Veterinary Traders:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category