Hanif Eye Care and Optical Center

Hanif Eye Care and Optical Center نظر کا معائنہ بذریعہ جدید کمپیوٹرائزڈ مشین پر ڈاکٹر کی زیرنگرانی
امپورٹڈ فریم
اعلیٰ کوالٹی کے دھوپ کے چشمے
پارٹی لینز
کنٹیکٹ لینز
آلہ سماعت

Vision Specialist (Eye)
Dr Of Optometry
آنکھوں کا معائنہ بذریعہ جدید کمپیوٹرازڈ جاپانی مشین سے
دور اور قریب کی نظر کی عینکیں
برانڈڈ، نان برانڈڈ، کورین،
اٹالین، چائنیز سن گلاسز اور نظر کے فریم

کنٹیکٹ لینز ،نظر کے لینز ،پارٹی لینز
گھڑیاں ، آلہ سماعت

👁️ About 40% of people have eyes shaped like footballs — and most don’t even know it!  Blurry vision? You might be seein...
01/11/2025

👁️ About 40% of people have eyes shaped like footballs — and most don’t even know it! Blurry vision? You might be seeing through football-shaped eyes (it’s called astigmatism). And there is a fix. If the world sometimes looks a little blurry or stretched, you might be seeing it through football-shaped lenses. Normally, the eye focuses light evenly onto the retina — like a camera bringing an image into crisp focus. But for about 40% of people, the eye isn’t a perfect sphere. It’s slightly oval, like a football. This condition is called astigmatism, and it happens when the cornea or lens curves unevenly. The result? Blurry or distorted vision, eye strain, headaches, and trouble focusing — especially at night. Astigmatism is common and often genetic, though it can also develop after injury or eye disease. Even kids can have it — and if left uncorrected, it may affect learning or contribute to lazy eye. The best part? It’s easy to fix. Glasses, contact lenses, or laser surgery can all bring the world back into perfect focus. So if you’ve been squinting a little too often lately, it might be time for an eye exam. You could be one of the 40% seeing life through football-shaped eyes.
Isko Urdu mn kr dain

01/11/2025

آج پھر تم نے ، کسی اور کی عینک پہنی

آج پھر تم کو میرے عیب دکھائی دیں گے

01/11/2025


پچیس سالہ اعلیٰ تعلیم یافتہ خوبرو نوجوان ایک گھمبیر مشکل کا شکار تھا لوگ لا علاج قرار دے چکے تھے وہ پیدائشی بھینگے پن کا...
31/10/2025

پچیس سالہ اعلیٰ تعلیم یافتہ خوبرو نوجوان ایک گھمبیر مشکل کا شکار تھا لوگ لا علاج قرار دے چکے تھے وہ پیدائشی بھینگے پن کا شکار تھا بڑے شہر سے اسکا تعلق تھا وہاں بڑے بڑے ماہر امراض چشم کو دکھایا سب نے تفصیلی معائنہ کیا اور کہا کہ میاں آپریشن نہ کرائیں کیوں کہ آپریشن کے بعد آپکو ہمیشہ کے لیے دو دو نظر آئے گا ۔ وہ سخت پریشان تھا ٹیلنٹڈ تھا لیکن جہاں انٹرویو وغیرہ کے لیے جاتا تو سب سے پہلے اسکا بھینگا پن سبکو نظر آتا اور اُسکی خود اعتمادی میں کمی آجاتی ۔ اسکے ماموں میرے جاننے والے تھے ایک دن ذکر کیا تو میں نے کہا اسکی معائنہ کی رپورٹیں مجھے دکھاؤ کیوں کہ اتنا دور بڑے شہر سے اگر اسکو بلاواؤ تو کام تو ہو سکے جب میں نے رپورٹیں دیکھیں تو ایسے سیکڑوں مریضوں کا میں کامیاب علاج کر چکا تھا ۔ میں نے اس کو کہا کہ سب سے پہلے جوان کو میرا فیس بُک انسٹا گرام ٹک ٹاک اور یو ٹیوب چینل دکھاؤ جہاں ایسے مریضوں کے علاج پر میں نے تفصیلی پوسٹیں اور ویڈیوز دی ہیں پھر جب اسکو مکمل یقین ہوجائے کہ ہاں میں واقعی اسکا ٹھیک علاج کر سکتا ہوں تو پھر کسی بھی دن شفا علی ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان آجائے اسی دن چھوٹے نشے لوکل انیستھیسیہ میں کر دوں گا ۔ ماموں نے ایسا ہی کیا تقریباً ایک ماہ تک نوجوان نے میرا کانٹینٹ غور سے پڑھا پھر پرسوں وہ سیکڑوں میل کا سفر کرکے میرے پاس آیا اور میں نے اللہ کا نام لیکر اسکو آپریٹ کر ڈالا ۔ کل جب پٹی کھولی تو اسکے چہرے کے تاثرات دیدنی تھے کیوں کہ ان میں وہ پچھلے بیس سالوں کا کرب تھا جو اذیت اس نے گزاری تھی وہ اب کافی حد تک ختم ہو چکی تھی میں نے پوچھا دو دو تو نظر نہیں آرہا تو اس نے مسکرا کر کہا کہ جی نہیں ۔ حالانکہ کچھ مریضوں کو چند دن یا کچھ ہفتے دو دو بھی نظر آتا ہے
بھینگا پن ایک انتہائی اہم اور عام مرض ہے اس لیے اس کو تفصیل سے دو تین پوسٹوں میں بیان کریں گے تاکہ قارئین کو اچھی طرح اس بیماری کے بارے میں آگاہی ہو ۔ اس جوان کو دونوں آنکھوں میں بھینگا پن کی وہ قسم تھی جس میں کبھی ایک آنکھ ٹیڑھی ہوجاتی ہے تو کبھی دوسری ۔ بیک وقت دونوں آنکھوں میں ٹیڑھا پن نہی ہوتا ہے ۔ لیکِن بیک وقت دونوں سیدھی بھی نہی ہوتی ہیں ۔ ایسے بھینگے پن کو alternative squint کہتے ہیں کیوں کہ باری باری آنکھ سیدھی اور ٹیڑھی ہوتی ہے اس کی دو قسمیں ہیں alternative esotropia جس میں آنکھ اندر کی طرف ٹیڑھی ہوجاتی ہے اور alternative exotropia جس میں آنکھ باہر کی طرف نکل جاتی ہے ۔اس ٹیڑھے پن کی خاص بات دونوں انکھوں میں اچھی نظر کا ہونا ہے عموماً دونوں آنکھوں کی نظر 6/6 یا 6/9 ہوتی ہے دونوں آنکھوں کا سیدھا ہونا ایک انتہائی اہم اور ضروری عمل ہے کیوں کہ اس طرح دماغ سامنے منظر کو گہرائی میں دیکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ عام اصطلاح میں 3D یا 4D منظر اس کو کہتے ہیں ۔ جب ایک وقت میں ایک آنکھ دیکھتی ہے جیسے کہ alternative squint کے مریضوں میں تب منظر 2D تو نظر آتا ہے لیکن depth perception گہرائی نہی رہتی ہے ۔ تو ایک بات تو آپ سمجھ لیں کہ alternative squint پیدائشی ہوتا ہے ۔ اور اس میں binocular نظر نہی بنتی ہے تو جب آپ آپریشن کے ذریعے آنکھوں کو سیدھا کرتے ہیں تو شروع شروع میں دونوں آنکھیں علیحدہ علیحدہ تصویر بنا کر دماغ کو بھیجتی ہیں تو post op diplopia اکثر ہوجاتا ہے کیوں کہ دماغ دونوں آنکھوں کے بھیجے ہوئے عکس کو ملا نہی پاتا ہے لیکن کچھ عرصہ بعد ایک آنکھ کے عکس کو نظر انداز ضرور کر دیتا ہے اور دو دو نظر آنا بند ہوجاتا ہے ۔ تو ایسے مریضوں کو آپ نے آپریشن سے پہلے صاف صاف بتانا ہے کہ کاسمیٹک سرجری ہوگی ۔ Binocularity نہی بنے گی ۔ جیسے کہ پہلے بیان کیا ہے دونوں آنکھوں میں اچھی نظر ہوتی ہے تو اس کا یہ فائدہ ہے آنکھ دوبارہ ٹیڑھی نہی ہوتی ہے ایک مرتبہ سیدھی ہوجاے تو ہمیشہ سیدھی رہتی ہے ۔ اگر آپکو میری یہ پوسٹ پسند آئی ہو تو اسکو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ جن لوگوں کو یہ مرض لاحق ہو اور وہ مجھ سے اسکا علاج کرنا چاہتے ہوں یا کسی بھی ڈاکٹر سے کرنا چاہتے ہوں تو انکو بنیادی معلومات میسر ہوں
شرجیل خان منصوری بلچ
شفا علی ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان

31/10/2025
Art Of Artificial Eye...Before and After...0304.07530850342.4297805
31/10/2025

Art Of Artificial Eye...
Before and After...
0304.0753085
0342.4297805

31/10/2025

Laser Eye Treatment

جدید LASIK لیزر سرجری — چشمے سے آزادی کی نئی راہ! 👁️کیا آپ بھی ہر لمحہ چشمہ صاف کرتے کرتے یا ہر تصویر میں چشمے کے پیچھے ...
31/10/2025

جدید LASIK لیزر سرجری — چشمے سے آزادی کی نئی راہ! 👁️

کیا آپ بھی ہر لمحہ چشمہ صاف کرتے کرتے یا ہر تصویر میں چشمے کے پیچھے چھپتے تھک چکے ہیں؟
اب وقت ہے زندگی کو ویسے دیکھنے کا جیسے قدرت نے اسے بنایا ہے — واضح، آزاد اور پُراعتماد نگاہ کے ساتھ!

جدید LASIK Surgery کے ذریعے:

▪️ بغیر درد اور بغیر ٹانکے علاج
▪️ تیز ترین ریکوری
▪️ قدرتی بینائی کی واپسی
▪️ چشمے اور لینز سے مکمل نجات

دنیا کو دیکھیں صاف، روشن اور قدرتی انداز میں —
کیونکہ زندگی دھندلی نظر کے بغیر زیادہ حسین ہے۔

📞 کال:0304.0753085
💬 واٹس ایپ: 0342.4297805
| | | | |

یہ سات آٹھ سالہ معصوم بچی جب آج صبح تیار ہو کر اسکول جا رہی تھی تو اسکے اور اسکے والدین کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا ک...
31/10/2025

یہ سات آٹھ سالہ معصوم بچی جب آج صبح تیار ہو کر اسکول جا رہی تھی تو اسکے اور اسکے والدین کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ اسکول میں اسکو آنکھ میں اتنی سخت چوٹ لگے گی کہ اُسکی آنکھ کا اوپری باریک پردہ کارنیا چور چور ہوجائے گا اور ہمیشہ کے لیے ایک آنکھ کی بینائی کافی کمزور ہو جائے گی جب میں نے اسکو آپریشن تھیٹر میں سینا شروع کیا تو شفاف کارنیا کے اتنے ٹکڑے ہو چکے تھے کہ گھنٹہ لگا انکو جوڑنے میں ۔ آئرس بھی کئی جگہ سے پھٹا ہوا تھا اور آنکھ کی بہت بری حالت تھی ۔ اسکے والدین کو اللہ پاک صبر عطا فرمائے اور اُمید کرتے ہیں کہ شاید تھوڑی بہت بینائی بچ جائے ۔ لیکن یہ پوسٹ شیئر کرنے کا مقصد یہی ہے کہ آنکھیں بھت بڑی نعمت ہیں بچوں کو خاص تاکید دے کر اسکول بھیجیں کہ کوئی بھی ایسی گیم نہ کھیلیں اور نہ کوئی ایسی چیز لڑائی میں استعمال کریں جن سے آنکھ ضائع ہونے کا اندیشہ ہو ۔
شرجیل خان منصوری بلچ

اکثر بچے جب پیدا ہوتے ہیں تو اُن کی آنکھوں سے پانی بہتا ہے جس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ ناک اور آنکھ کو ایک نالی آپس میں ملات...
29/10/2025

اکثر بچے جب پیدا ہوتے ہیں تو اُن کی آنکھوں سے پانی بہتا ہے
جس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ ناک اور آنکھ کو ایک نالی آپس میں ملاتی ہے جس کو nasolacrimal duct کہتے ہیں ہماری آنکھ مسلسل پانی بناتی رہتی ہے اور وہ پانی آنکھ کو نشوونما دے کر آنکھ سے ناک میں اس نالی کے ذریعے چلا جاتا ہے اور پھر ناک سے گلے میں جاتا ہے جب یہ نالی کھلی ہوتی ہے تو ہمیں اس پانی کا پتہ بھی نہی چلتا لیکِن جب اس نالی میں کچرا پھنس جائے یا ناک کے اندر اس نالی کے دہانے پر membrane یا جھلی ہو تو پانی کی نکاسی بند ہوجاتی ہے اور آنکھ سے پانی بہنا شروع ہو جاتا ھے
جہاں بھی پانی کھڑا رہے وہاں جراثیم پھلتے پھولتے ہیں اور انفیکشن بھی ہوجاتا ہے اور سفیدی مائل مواد بھی آنکھ سے خارج ہوتا ہے یہ نالی چھوٹے بچوں میں اکثر بند ہوتی ہے اور یہ ایک انتہائی عام اور اہم بیماری ہے جس کے ساتھ بچے ہمارے پاس آتے ہیں ان بچوں کے والدین سے ہم ایک سوال کرتے ہیں کہ پانی ایک دو روز سے آرہا ہے یا کئی مہینوں سے۔ کیوں کہ ایک دو دن والہ آنکھ کا معمولی انفیکشن بھی ہوسکتا ہے جب کہ نالی کی بندش nasolacrimal duct obstruction کی میعاد زیادہ ہوتی ہے تو جب آپ اسکی تشخیص کرلیں تو والدین کو تسلی دیں کہ یہ کوئی بھت خطرناک مسلہ نہیں ہے اس کا علاج عمر بڑھنے کے ساتھ مختف چیزوں سے ہوتا ہے
اگر بچہ تین ماہ کی عمر میں آجائے تو یاد رکھیں چھ ماہ کی عمر تک اس کا علاج lacrimal massage ھے آپ نے کان صاف کرنے والا ear bud لینا ہے اور آنکھ اور ناک جہاں ملتی ہے وہاں lacrimal sac کو دبانا ہے تا کہ نالی میں دباؤ بنے اور نیچے valve of hasner پر جو membrane نالی کی بندش کا باعث بنی ہے وہ پھٹ جائے ۔ایسا آپ نے دن میں کئی اوقات آٹھ سے دس بار massage کرنا ہے اب آپکو کیسے پتہ چلے گا کے آپ صحیح جگہ دبا رہے ہیں جب آپ آنکھ اور ناک کے ملاپ والی جگہ سے تھوڑا نیچے صحیح جگہ دبائیں گے تو آنکھ کی طرف سے گند یا پانی نکلے گا تو آپ نے اسی جگہ کو یاد کر کے دباتے رہنا ہے
ساتھ میں آنکھ میں ماہر امراض چشم کی ہدایات کے مطابق جراثیم کش قطرے دن میں تین چار بار ڈالنے ہیں اور رات کو اینٹی بیوٹک ٹیوب لگانی ہے نوے فیصد بچوں میں اس عمل سے نالی کھل جاتی ہے اگر چھ سے نو ماہ کی عمر تک اس علاج سے افاقہ نہ ہو تب بچے کو بیہوش کر کے ایک پتلی سٹیل کی تار آنکھ سے ناک تک بند نالی میں گزارتے ہیں اور جو کچرا پھنسا ہوتا ہے یا جھلی membrane ہوتی ہے یہ تار اس کو پھاڑ دیتی ہے اس کو therapeutic probing بھی کہا جاتا ہے اور پانی کے بہاؤ کا راستہ کھل جاتا ھے چھ ماہ سے دو سال کی عمر کے بچوں کی نالی کی بندش کا یہ طریقہ علاج ہے اگر ایک بار probing سے نالی نا کھلے تو دو سے تین ماہ کے وقفے سے دوبارہ بھی کر سکتے ہیں اگر دو بار یہ ناکام ہوجاے تو پھر ہم پلاسٹک کی ایک ٹیوب نالی سے گزارتے ہیں اس کو close intubation کہتے ہیں عموماً اس سے مسئلہ حال ہوجاتا ہے دو سے چار سال کی عمر تک یہ طریقہ علاج ہے اس سے زائد عمر کے بچوں میں ناسور کا آپریشن DCR کیا جاتا ہے ۔
شرجیل خان منصوری بلچ

👀 Excessive screen time in children can cause eye strain, dryness, headaches, and blurred vision.Encourage the 20-20-20 ...
29/10/2025

👀 Excessive screen time in children can cause eye strain, dryness, headaches, and blurred vision.

Encourage the 20-20-20 rule — every 20 minutes, look 20 feet away for 20 seconds.
Balanced screen use = healthy eyes and happy kids! 💻👧🧒

🔖 Please follow my page for more eye health awareness and Optometry educational content 👁️🥰

👶 قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں میں آنکھوں کی بیماری (Retinopathy of Prematurity) ایک سنگین حالت ہے جو آنکھ کے پردے (ری...
29/10/2025

👶 قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں میں آنکھوں کی بیماری (Retinopathy of Prematurity) ایک سنگین حالت ہے جو آنکھ کے پردے (ریٹینا) میں غیر معمولی خون کی نالیوں کی نشوونما کے باعث ہوتی ہے۔ بروقت تشخیص اور علاج سے بینائی کے مستقل نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔
– Eyecare Professionals
میں نوزائیدہ بچوں کی آنکھوں کا ROP اسکریننگ اور علاج ماہر آپٹومیٹریسٹ کے ذریعے دستیاب ہے تاکہ آپ کے بچے کی آنکھوں کی صحت محفوظ رہے۔

📞 0300.4762006

#بینائی #لاہور

Address

Railway Road
Dunyapur
59120

Opening Hours

Monday 07:00 - 21:00
Tuesday 07:00 - 21:00
Wednesday 07:00 - 21:00
Thursday 07:00 - 21:00
Friday 07:00 - 21:00
Saturday 07:00 - 21:00
Sunday 07:00 - 21:00

Telephone

+923004762006

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hanif Eye Care and Optical Center posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Hanif Eye Care and Optical Center:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram