Mind Management

  • Home
  • Mind Management

Mind Management Mind Management is all about your mental health and well being as well as to provide you motivation

کاش!۔۔۔کاش بچے نا مرا کرتے!کاش وہ وقتی طور ہو آسمان کی جانب پرواز کر جایا کرتے!جب جنگ ختم ہو جایا کرے تو وہ سکون سے اپنے...
30/10/2023

کاش!۔۔۔
کاش بچے نا مرا کرتے!
کاش وہ وقتی طور ہو آسمان کی جانب پرواز کر جایا کرتے!
جب جنگ ختم ہو جایا کرے تو وہ سکون سے اپنے گھروں کو لوٹ آیا کرتے۔
جب گھر والے حیران ہو کر پوچھا کرتے تم کدھر تھے؟
وہ کہا کرتے
ہم تو بادلوں سے کھیل رہے تھے۔

13/07/2023
12/02/2023

05/02/2023

05/02/2023

Which one you will prefer? Write in comments
04/02/2023

Which one you will prefer? Write in comments

Comment your response below
03/02/2023

Comment your response below

30/01/2023

پرسنالٹی ٹائپ ESFJ
اس شخصیت والے افراد کی تعداد دنیا بھر میں 12 فیصد ہوتی ہے.
ان کی ترجیحات مندرجہ ذیل ہیں
Extrovert Sensor
Feeler Judger
یہ بہت دوستانہ مزاج والے ہوتے ہیں. اسی جہ سے ان کے دوستوں کا حلقہ بہت وسیع ہوتا ہے. یہ زیادہ فلسفے کو پسند نہیں کرتے اور سیدھی سادھی بات کرتے ہیں. انسانوں کے جذبات کا خیال رکھتے ہیں. یہ بڑے حساس اور خدمت گزار لوگ ہوتے ہیں. یہ وقت کے پابند ہوتے ہیں لیٹ ہونا انھیں پسند نہیں ہوتا. یہ کاموں کو ادھورا نہیں چھوڑتے. یہ بہترین منتظم بنتے ہیں.
یہ میزبان ہوتے ہیں. انسانوں کی میزبانی کر کے انھیں کھلا کر خوش ہوتے ہیں. ہر وقت ہنستے اور ہنساتے رہتے ہیں. یہ وعدے کے پابند لوگ ہیں اور جب تک وعدے کو پورا نہ کر لیں چین سے نہیں بیٹھتے. یہ روایت پسند ہوتے ہیں اور خاندان میں ہونے والی تقریبات کو خوبصورت بنانے کی کوشش کرتے ہیں.

تجاویز.
تبدیلی کو قبول کرنا سیکھیں. مسائل اور مشکلات کو کھلے دل سے قبول کریں. مستقبل شناسی اور فلسفہ سیکھیں. فوکس کرنا چیزوں کی تہہ میں جانا اور تجزیہ کرنا سیکھیں. اپنی روٹین میں لچک پیدا کرنا سیکھیں کیونکہ تمام کام انسان کی پلاننگ کے مطابق نہیں ہوتے.

مناسب پیشے.
لوگوں کی مدد کرنا , ہیومن ریسورس , مذہبی فرائض اور ٹیکنیکل کاموں کی طرف انکا رحجان زیادہ ہوتا ہے.
نرس , ڈینٹسٹ , فٹنس کوچ , سکول پرنسپل , سوشل ورکر , کاؤنسلر , آفس مینیجر , فضائ میزبان , مذہبی سکالر

بحیثیت لیڈر یہ انتہائی پر جوش اور تعاون کرنے والے ہوتے ہیں. یہ اپنے ماحول میں ہم آہنگی پیدا کرتے ہیں. انتہائی ذمہ دار اور اپنی ٹیمنکی معمولی باتوں پر بھی دھیان دینے والے ہوتے ہیں.
مشہور شخصیات
زیبا بختیار. , نادیہ خان

26/01/2023

پرسنالٹی ٹائپ ESFP
اس پرسنالٹی ٹائپ کے لوگوں کی تعداد دنیا بھر میں 9 فیصد ہے.
یہ زیادہ گھلنے ملنے والے اور تعلقات رکھنے والے ہوتے ہیں. یہ اپنے ارد گرد کی چیزوں کو محسوس کرتے ہیں. یہ انسانی جذبات کو سمجھتے اور انسانوں کا خیال رکھتے ہیں. وقت کی پابندی ان کے نزدیک اہم نہیں ہوتی اس لیے یہ منظم زندگی گزارنا پسند نہیں کرتے. یہ ہر قسم کے حالات کے مطابق خود کو ڈھال لیتے ہیں. ان کا فلسفہ یہ ہوتا ہے کہ زندگی ایک ہی بار ملی ہے بس اسے بھرپور جینا چاہیے. یہ نئے دوست بناتے ہیں اور زندگی میں نئے تجربات کو اہمیت دیتے ہیں. یہ اپنے کام کو دلچسپ بنانے کا ہنر جانتے ہیں.

تجاویز.
انھیں اپنے ساتھ وقت گزارنا سیکھنا چاہیے. انھیں مستقبل کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنا چاہیے . ہر چہز کو صرف جذبات کی روشنی میں نہیں عقلی طور پر بھی دیکھنا چاہیے. انھیں زندگی میں توازن قائم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے اور چیزوں کو منظم کرنا چاہیے.

مناسب پیشے.
ہاتھ سے سر انجام دینے والے کام اور لوگوں کی مدد کرنا ان ک پسندیدہ پیشے ہوتے ہیں. جیسا کہ
میزبان . ماہی گیر . میڈیکل ٹیکنیشن . نرس . کیشئیر . ٹیچر . کوچ . نیوز اینکر . پولیس آفیسر . پینٹر . ٹوور گائیڈ . سیلز پرسن

یہ لوگ متاثر کن لیڈر ہوتے ہیں. اپنی خوش مزاجی , ایمانداری اور تعلقات بنانے کی صلاحیت کی وجہ سے یہ اپنے ساتھ لوگوں کو جوڑتے ہیں جو انکی کامیابی کی وجہ بنتا ہے. یہ اپنے ماتحت لوگوں کا خیال رکھتے ہیں اور انھیں ہر قسم کی مدد فراہم کرتے ہیں.

مشہور شخصیات
سہیل احمد , رفیع خاور , عمر شریف

20/01/2023

پرسنالٹی ٹائپ ENFP
اس پرسنالٹی ٹائپ کے لوگ دنیا بھر میں 8فیصد ہوتے ہیں.
ان کی ترجیحات مندرجہ ذیل ہوتی ہیں
Extrovert Intutuive
Feeler Perceiver
یہ لوگوں کے ساتھ ملنا جلنا اور بات چیت کرنا پسند کرتے ہیں. یہ زیادہ تر مستقبل کے بارے میں سوچتے ہیں. یہ دوسروں کے احساسات کو سمجھتے ہیں. یہ کا موں کو بہترین انداز میں کرتے ہیں لیکن وقت کی قید میں نہیں بلکہ آزادانہ ماحول کو پسند کرتے ہیں. انسانیت کی ترقی کے لیے ان کے ذہن میں کئی آئیڈیاز ہوتے ہیں.

خوبیاں.
ان کے اندر یہ قابلیت ہوتی ہے کہ یہ لوگوں کو اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے انسپائیر کرتے ہیں. یہ جس ادارے میں جاتے ہیں اسے ترقی کی راہ پر گامزن کر دیتے ہیں. یہ معاشرے کو دیکھتے ہیں کہ کس چیز کی ضرورت ہے اور پھر پوری قوم کو اس طرف لے کر جانے کی کوشش کرتے ہیں. یہ لوگوں کے دکھ درد کو محسوس کرتے ہیں. یہ مسائل کی تلاش میں ہوتے ہیں اور پھر ان کے حل کے لیے زبردست منصوبے بناتے ہیں.

تجاویز
انھیں اپنے ساتھ وقت گزارنا اور روز مرہ زندگی کی ضروریات پر توجہ دینی چاہیے. انھیں چیزوں کو منظم کرنا اور کاموں کے لیے منصوبہ بندیاں کرنا سیکھنا چاہیے. انھیں چیزوں پر فوکس کرنا , سننے کی عادت اور لکھنے کی صلاحیت پر محنت کرنی چاہیے. انھیں پیسوں کی بچت اور کفایت شعاری سیکھنی چاہیے.

مناسب پیشے
ریسرچر , میگزین ایڈیٹر , ماہر تعلقات عامہ , ہیومن ریسورس مینیجر , جرنلسٹ , آرٹسٹ , گرافک ڈیزائینر
فلم میکر , ریڈیو پروڈیوسر

مشہور شخصیات
شاہد آفریدی , عبدالقدیر خان , شاہ رخ خان

16/01/2023

پرسنالٹی ٹائپ ENTJ
اس شخصیت والے افراد کی تعداد دنیا بھر میں 2فیصد ہے. ENTJ کی ترجیحات مندرجہ ذیل پوتی ہیں.
Extrovert Intutive
Thinker Judger
یہ لوگوں سے گھلنے ملنے والے اور اندر کے بجائے باہر کی دنیا میں خوش رہتے ہیں. یہ حال کے بجائے مستقبل کے بارے میں سوچتے ہیں. ان کے اندر چیزوں کو پرکھنے اور تجزیہ کرنے کی شاندار صلاحیت ہوتی ہے. یہ نفع نقصان کے ترازو میں چیزوں کو تولتے ہیں. یہ بہت ہی منظم زندگی گزارتے ہیں. یہ قائدانہ طبیعت کے مالک ہوتے ہیں. انھیں پیدائشی لیڈر اور کمانڈر بھی کہا جاتا ہے. ان کے سامنے جو بھی مشکل آتی ہے یہ اسکو بہترین انداز میں حل کرتے ہیں. یہ بڑی شامدار حکمت عملی بناتے ہیں اور اپنی ذمہ داریوں کے بارے میں بہت سنجیدہ ہوتے ہیں. کسی بھی مشکل صورت حال کو مثبت رنگ دینے میں یہ بڑے ماہر ہوتے ہیں.

تجاویز.
ان کو چاہیے کہ بحث مباحثے کی عادت کو کم کریں. دوسروں کو سننے کی عادت ڈالیں. تجزیہ اور جانچ پرکھ والے مزاج کو کم کریں اور دوسروں کے جذبات اور احساسات کو سمجھیں. کسی کام کے غلط ہو جانے پر آپے سے باہر نہ ہوں بلکہ تحمل سیکھیں.

مناسب پیشے.
ان کے لیے مناسب پیشے ہیں
آفس مینیجر . فرنچائز آنر . کالج , یونیوڑسٹی ایدمنسٹیٹر
ماہر معاشیات . کیمیکل انجینئیر . جج. . پائلٹ. ویب ڈویلپر ٹرینر

14/01/2023

پرسنالٹی ٹائپ ENTP
ان کی ترجیحات مندرجہ ذیل ہوتی ہیں
Extrovert , Intutive , Thinker , Perceiver
یہ لوگوں سے گھلنے ملنے اور بات چیت کو پسند کرتے ہیں. ایسے لوگ دور اندیش ہوتے ہیں اور مستقبل کے مسائل کو بھانپ کر آج ہی میں انکا حل تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں. انکی اپنی ایک دنیا ہوتی ہے. ایسے لوگ ٹائم ٹیبل کے مطابق چلنا پسند نہیں کرتے.
انھیں پیدا ئشی موجد (inventor) کہا جاتا ہے. ان کے ذہن میں بہترین آئیڈیاز ہوتے ہیں. یہ ہمیشہ ایک بڑے آئیڈیا پر کام کرتے ہیں. یہ اپنی زندگی میں بڑے رسک لیتے ہیں اور کامیابیاں بھی سمیٹتے ہیں.
یہ کیونکہ مشینی دنیا کے لوگ ہوتے ہیں اس لیے انھیں انسانوں کے ساتھ رہنا اور ان سے الفت رکھنا سیکھنا چاہیے.
انجیمرنگ , سائنس , بزنس , صحت اور ایجوکیشن ان کے پسندیدہ شعبے ہوتے ہیں.
اسٹہو جابز , والٹ ڈرنی اور نیکولا ٹیسلا مشہور ENTP شخصیات ہیں.

13/01/2023

There are times in life when you won't motivate to get motivated

13/01/2023

یہ صدی احمقوں کی پذیرائی کی صدی ہے. اس دور میں اہلِ فہم و دانش کا مقدر صرف تنہائی ہے.

Plan Your 2023The best investment you can make is an investment in yourself.یہ الفاظ دنیا کے امیر ترین انسان Warren Buff...
09/01/2023

Plan Your 2023
The best investment you can make is an investment in yourself.
یہ الفاظ دنیا کے امیر ترین انسان Warren Buffet کے ہیں.اگر آپ کے پاس کم پیسے ہیں اور آپ انھیں کہیں انویسٹ کرنا چاہتے ہیں تو انویسٹمنٹ کی بہترین جگہ آپ خود ہیں. خود پر انویسٹ کرنے کا مطلب کیا ہے؟ کیا اسکا مطلب property خریدنا , بینک میں انویسٹ کرنا یا گولڈ خریدناہے؟
اگر آپ ایسا سوچ رہے ہیں تو آپ غلط فہمی کا شکار ہیں. یہاں خود پر انویسٹ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ نئی skills سیکھیں.
ہم skills کو تین مختلف categories میں تقسیم کر سکتے ہیں.
Hard skills
یہ وہ skills ہیں جو کہ ڈائریکٹلی آپکی پروفیشنل فیلڈ سے متعلق ہیں اور ان کو سیکھے بغیر آپ پروفیشنلی grow نہیں کر سکتے.
Soft skills
ان کی کچھ مثالیں communication , confidence , empathy , listening , conflict resolution,team building, analytical skills , ceeativity , innovation وغیرہ ہیں
Middle Skills
یہ سکلز اخلاقیات , manners اور etiquettes سے متعلق ہیں.

اس کے علاوہ skills کو بڑھانے کے لیے آپ اپنی library کو update کریں. اچھی کتابیں پڑھیں. ورکشاپس اٹینڈ کریں. کسی skill base کورس میں enrollment کرائی جا سکتی ہے,. آجکل freelawncing کا دور ہے اور اس فیلڈ میں بہت سی ایسی skills ہیں جنھیں با آسانی سیکھا جا سکتا ہے.
یہاں پھر سے Warren Buffet کے quote کا حوالہ دینا چاہوں گی کہ
More you learn , more you'll learn
اللہ تعالی ہم سب کو کامیاب کرے اور دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کا ذریعہ بنائے. آمین

Address


Opening Hours

Monday 17:00 - 20:00
Tuesday 17:00 - 20:00
Wednesday 17:00 - 20:00
Thursday 17:00 - 20:00
Friday 17:00 - 20:00
Saturday 17:00 - 20:00

Telephone

+923328647800

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mind Management posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Opening Hours
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share