Dr. Rana Arslan

Dr. Rana Arslan Physical - Therapist

02/03/2025
سمندری میں اب فزیوتھراپی اور حجامہ کی سہولت گھر پر .
29/08/2024

سمندری میں اب فزیوتھراپی اور حجامہ کی سہولت گھر پر .

10/05/2024

Now in Samundri

Physical - Therapist

26/03/2024

For more details contact on 03097608567
Dr.Rana Arslan

23/12/2023

غریب شوگر کیسے کنٹرول کریں؟

1۔ غریب سگریٹ نوشی بند کردیں۔ ایمبیسی کے ٹو سگریٹ پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہوتا ہے۔

2۔ غریب اپنی گندم لیکر چکی سے پسوایئں۔ روٹی کھانے کے بعد ایک گھنٹہ واک کریں۔ واک بالکل فری ہے۔

3۔ صبح و شام پچاس پچاس push ups لگائیں۔ کوئی فیس نہیں ہے۔ اگر گورنمنٹ ٹیکس مانگے تو میرے ساتھ رابطہ کریں۔

4۔ اگر انٹرنیٹ سے آپ پیسے نہیں کمارہے تو anroid فون کیوں رکھا ہوا ہے؟ اس کو بیچ کر سائیکل لیں۔ صبح و شام چلائیں۔

5۔ انٹرنیٹ کے پیکج خریدنے کی بجائے اچھی خوراک کھائیں

6۔ گھر میں گملوں میں سبزیاں لگائیں۔ مفت کھائیں۔ بیج سبزی منڈی سے لیں

7۔ گھر میں مرغیاں رکھیں۔ چھت پر پنجرہ بنائیں۔ گوشت کھائیں۔

8۔ دالیں سبزیاں لوبیا زیادہ سے زیادہ کھائیں

9۔ کالے چنے سفید چنے زیادہ استعمال کریں

10۔ گوشت میں کلیجی پھیپھڑے سب سے سستے ہوتے ہیں وہ کھائیں

11۔ فیس بک ٹک ٹاک پر وقت ضائع نہ کریں۔ اضافی کام کریں۔ سب سے زیادہ ٹک ٹاک غریب دیکھتے ہیں

12۔ بچے کم پیدا کریں۔ بچوں کے ختنوں پر فنکشن نہ کریں۔ شادی بیاہ پر خرچے نہ کریں۔ شریکوں کو جلانے کیلئے شو نہ ماریں۔ پیسے بچائیں

13۔ سیاست میں وقت ضائع نہ کریں۔ روزی کمانے پر توجہ دیں

نزلہ زکام نے وبائی شکل اختیار کی ہے، جوکہ ذیادہ تر وایرل(Influenza Virus)انفیکشن کی وجہ سے ہے اس میں اینٹیبائوٹک ڈرپ انج...
12/12/2023

نزلہ زکام نے وبائی شکل اختیار کی ہے، جوکہ ذیادہ تر وایرل(Influenza Virus)انفیکشن کی وجہ سے ہے اس میں اینٹیبائوٹک ڈرپ انجکشن کا کوئی رول نہیں سادہ اینٹی ایلرجک اور پیناڈول سے 7 دن میں خود ٹھیک ہوجاتا ہے۔
1)آرام کریں,سٹیم بات لیں
2)گرم مشروبات جیسے چاۓ اور سوپ وغیرہ استعمال کریں، گرم پانی یا چائے میں ایک چینی چمچ شہد صبح شام پیئں
3) پانی زیادہ پیے
4) نیم گرم پانی میں آدھا چینی چمچ نمک ڈال کر صبح شام غرارے کریں
5) ضرورت ہو تو سادہ پینیڈال اور اینٹی ایلرجک استعمال کریں
6) نیبولایئزر اور ہیومیڈیفایر کا استعمال کریں
7) بیمار اور تندرست دونوں ماسک کا استعمال کریں اور ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں
طبیعت زیادہ ناساز ہونے کی صورت میں اپنے قریبی ہسپتال سے رجوع کریں
Dr.Rana Arslan

04/12/2023

اگر کسی کو فالج ہوا ہے یا مہروں کے مسائل کی وجہ سے وہ فزیوتھراپی کے لیے کلینک نہیں آ سکتا تو ایسے لوگوں کے لیے ان کے گھر جا کر ان کو(Home Visit) فزیوتھراپی دینے کی سہولت بھی موجود ہے۔

04/12/2023

ہر قسم کے کمر درد سے مستقل آرام
𝐁𝐚𝐜𝐤𝐚𝐜𝐡𝐞
ہر انسان زندگی میں کبھی نہ کبھی کمر درد کا شکار ہو جاتا ہے۔ کمر درد کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔کمر درد ان لوگوں میں بہت زیادہ عام ہے جو زیادہ دیر تک کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پہ کام کرتے ہیں یا بعض اوقات روز مزہ زندگی میں ہم جھک کر کوئی کام کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن پٹھوں کے کھچاؤ یا کمزوری کی وجہ سے کمر پہ دباؤ پڑتا ہے جس کی وجہ سے کمر کا درد شروع ہو جاتا ہے۔ آج ہم آپ کو کمر درد کی مختلف وجوہات سے ہونے والے درد اور اس کے علاج کے بارے میں تفصیلا بتائیں گے۔

𝟭. 𝗦𝗹𝗶𝗽 𝗗𝗶𝘀𝗰 / 𝗦𝗰𝗶𝗮𝘁𝗶𝗰𝗮
کمر کے مہروں کے درمیان پائی جانے والی ڈسک کا اپنی جگہ سے ہل جانا اور اعصاب پر دباؤ ڈالنا کمر میں شدید درد کا باعث بنتا ہے تو یہ درد کمر کے ساتھ ٹانگوں سے ہوتے، جس سے چلنے میں دشواری ہوتی ہے اور اس کے ساتھ ٹانگ کا سن ہونا اور ٹانگوں میں سوئیاں چبھنا بھی محسوس ہو سکتا ہے اسے شیاٹیکا کہتے ہیں۔
اس کی تشخیص میں 𝗠𝗥𝗜 کی رپورٹ مددگار ہوتی ہے۔

𝟮. 𝗔𝗻𝗸𝘆𝗹𝗼𝘀𝗶𝗻𝗴 𝗦𝗽𝗼𝗻𝗱𝘆𝗹𝗶𝘁𝗶𝘀
ریڑھ کی ہڈی کا گنٹھیا
یہ ایک ایسا مرض ہے جس میں ریڑھ کی ہڈی میں قدرتی طور پر پائی جانے والی لچک آہستہ آہستہ کم ہو جاتی ہے اور کمر شدید اکڑاو کا شکار ہو جاتی ہے۔

◉ علامات
● کمر میں شدید درد اکڑاؤ
● جھکنے میں مسئلہ
● پاؤں کی ایڑیوں میں درد
● آنکھوں کا سرخ ہونا
● صبح کے وقت کمر میں شدید اکڑاو
● صبح کے وقت حرکت میں دشواری

𝟯. 𝗠𝘂𝘀𝗰𝗹𝗲 𝗦𝗽𝗮𝘀𝗺 / 𝗠𝘂𝘀𝗰𝗹𝗲 𝗦𝘁𝗶𝗳𝗳𝗻𝗲𝘀𝘀
کمر یا ٹانگوں کے پٹھوں کا کھچاؤ جو کہ اچانک بھی ہو سکتا ہے اور پرانا بھی ہو تو دونوں صورت میں کمر میں شدید درد کا باعث بن سکتا ہے۔
اچانک ہونے والے کھنچاؤ کی صورت میں کمر کا درد بہت شدید ہوتا ہے اور پٹھوں کے پرانے کھنچاؤ کی صورت میں کمر اکڑاؤ کا شکار رہتی ہے اور آرام کے بعد کمر میں زیادہ درد محسوس ہوتا ہے

𝟰. 𝗠𝗲𝗰𝗵𝗮𝗻𝗶𝗰𝗮𝗹 / 𝗣𝗼𝘀𝘁𝘂𝗿𝗮𝗹 𝗕𝗮𝗰𝗸 𝗣𝗮𝗶𝗻 / 𝗞𝘆𝗽𝗵𝗼𝘀𝗶𝘀
غلط طریقے سے اٹھنے، بیٹھنے یا ریڑھ کی ہڈی کے کا آگے کی طرف جھک جانا جس کی وجہ سے کمر میں مسلسل درد، اور گردن اور کمر کے پٹھوں میں کھچاؤ رہنا۔ سیدھا کھڑے ہونے میں مشکل، کام کرنے کی وجہ سے کمر میں درد کا ہونا۔ یہ عام طور پر ان لوگوں میں ہوتا ہے جو بہت زیادہ دیر کھڑے رہتے ہیں یا بہت زیادہ دیر بیٹھ کر کمپیوٹر پہ کام کرتے ہیں یا موبائل کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں۔

𝟱. 𝗦𝗰𝗼𝗹𝗶𝗼𝘀𝗶𝘀
ریڑھ کی ہڈی میں میں ٹیڑھا پن جس کی وجہ سے کمر کی ایک سائیڈ کے پٹھے کمزور اور دوسری سائیڈ کے پٹھے کھنچاؤ کا شکار ہو جاتے ہیں اور کمر میں مسلسل درد رہتا ہے۔

علاج 𝐓𝐫𝐞𝐚𝐭𝐦𝐞𝐧𝐭
ہر قسم کے کمر درد کا علاج سپیشلسٹ ڈاکٹر فزیوتھراپسٹ کرتے ہیں۔
DR. RANA ARSLAN (DPT)
ہر قسم کے کمر درد کی تشخیص و علاج کرتے ہیں۔ بروقت تشخیص سے بہترین علاج ممکن ہے۔ بروقت تشخیص و علاج سے کمر کے درد میں وقتی آرام کے بجائے مستقل طور پر بہتری لائی جا سکتی ہے۔

مزید معلومات کے لیے آپ اپنے 𝗫-𝗥??𝘆 اور 𝗠𝗥𝗜 کیرپورٹ اس نمبر 03097608567 پر شیئر کر کے مشورہ کر سکتے ہیں۔
اللہ تعالی ہم سب کو صحت مند زندگی عطا کرے۔ آمین















Physioadviser









28/11/2023

*موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے دل کے دورے اور فالج سے اموات کی شرح بڑھ رہی ہے۔ سب سے پہلے لپڈ پروفائل ٹیسٹ (Lipid Profile Test) کروائیں۔*

*اس موسم میں:*

*1. سبز چائے کا زیادہ استعمال کریں۔*
*2. دیسی تھوم کچی کھاؤ-*
*3. چائے میں دار چینی شامل کریں۔*
*4. نہاتے وقت پہلے پاؤں پر پانی ڈالیں پھر جسم پر، پانی سیدھا سر پر نہ ڈالیں*
*5. ٹھنڈے پانی سے شاور کے بعد ہیٹر کے آگے بلکل نہ بیٹھیں.*
*6. سر ڈھانپے بغیر موٹرسائیکل چلانے سے گریز کریں۔*
*یہ ایک عوامی پیغام ہے انسانیت کی خاطر دوسروں تک پہنچائے*

10/11/2023

Now available at Sughra Sadiq hospital Samundri from 10 A.M to 2P.M
Book your physiotherapy and Hijama Appointments ✨

Address

Faisalabad

Telephone

+923097608567

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. Rana Arslan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr. Rana Arslan:

Share

Category