24/04/2026
پروفیسرز ہاسپٹل فیصل آباد میں سائیکالوجی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں ڈاکٹر احمد فاروق( سی ای او پروفیسرز ہاسپٹل ) نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا
کہ اپنے بچوں کو کبھی بھی محض ڈاکٹر بننے یا کوئی ایک خاص شعبہ اپنانے پر مجبور نہ کریں، کیونکہ جو بچے مجبوری سے ڈاکٹر بنتے ہیں وہ کبھی بھی اچھے ڈاکٹر ثابت نہیں ہوتے۔
اگر آپ اپنے بچوں کی تربیت محنت اور ایمانداری کے اصولوں پر کریں گے تو وہ کوئی بھی شعبہ اپنائیں ، وہ یقیناً اس میں کامیاب ٹھہریں گے۔
بچے والدین کی باتوں سے نہیں سیکھتے بلکہ وہ والدین کی حرکات و سکنات کو نقل کرتے اور انکی عملی زندگی کو اپناتے ہیں۔