DIA-B

DIA-B Diabetic Care Product

آج کے دور میں چائے کا استعمال حد سے زیادہ بڑھ چکا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ زیادہ چائے صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے...
23/09/2025

آج کے دور میں چائے کا استعمال حد سے زیادہ بڑھ چکا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ زیادہ چائے صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے، خاص طور پر جب اس میں ناقص دودھ، ملاوٹ شدہ پتی یا زیادہ چینی استعمال کی جائے۔ اس کے برعکس قہوہ جات خالص جڑی بوٹیوں سے تیار ہوتے ہیں اور صحت پر مثبت اثر ڈالتے ہیں۔

آئیے جانتے ہیں مختلف قہوہ جات کے بہترین فوائد:

☕ لونگ اور دارچینی قہوہ
اینٹی سیپٹک خصوصیات رکھتا ہے، بلغم ختم کرتا ہے، بھوک بڑھاتا ہے، جگر کو طاقت دیتا ہے، فالتو چربی گھلاتا ہے اور پتھری میں مفید ہے۔

☕ ادرک قہوہ
ہاضمہ درست کرتا ہے، بھوک میں اضافہ کرتا ہے، ریاح خارج کرتا ہے اور رنگت کو نکھارتا ہے۔

☕ تیز پات قہوہ
دل، دماغ اور معدے کو تقویت دیتا ہے اور سردرد میں آرام پہنچاتا ہے۔

☕ اجوائن قہوہ
ریاح دور کرتا ہے، بخار میں فائدہ مند ہے اور گرمی کے امراض میں مفید ہے۔

☕ گل بنفشہ قہوہ
کھانسی، نزلہ، گلے کی خراش اور سانس کی بندش میں شفاء بخشتا ہے۔

☕ گورکھ پان قہوہ
خون صاف کرتا ہے، خارش ختم کرتا ہے اور کولیسٹرول و بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے۔

☕ ادرک شہد قہوہ
سردی، کھانسی، بند ناک اور موسمی اثرات سے بچاتا ہے۔

☕ انجبار قہوہ
دست روکنے میں مؤثر، آنتوں کو مضبوط کرتا ہے اور ٹانگوں کے درد میں فائدہ دیتا ہے۔

☕ ڈاڑھی بوڑھ قہوہ
فالج، لقوہ اور مردانہ و زنانہ کمزوریوں میں مفید ہے۔

☕ گل سرخ قہوہ
بلغم ختم کرتا ہے، قبض دور کرتا ہے اور جسم کو ہلکا پھلکا رکھتا ہے۔

☕ کالی پتی قہوہ
کمزوری ختم کرتا ہے، پسینہ لاتا ہے، خون کی روانی تیز کرتا ہے اور سردی میں جسم کو طاقت دیتا ہے۔

☕ لیمن گراس قہوہ
بلغم، نزلہ، اسہال اور لو بلڈ پریشر میں مفید ہے۔

☕ زیرہ سفید اور الائچی قہوہ
معدے کی تیزابیت، بواسیر، بھوک بڑھانے اور ہاضمے کے لیے بہترین ہے۔

☕ سونف قہوہ
ریاح ختم کرتا ہے، کھانسی، معدے کی جلن اور بھوک کے لیے مؤثر ہے۔

☕ بادیان خطائی + دارچینی + الائچی قہوہ
قوتِ ہاضمہ بڑھاتا ہے، بھوک تیز کرتا ہے اور چائے کی عادت چھڑاتا ہے۔

☕ بنفشہ + ملیٹھی قہوہ
سینے کی جلن، کھانسی، قبض اور گلے کی خراش کا مؤثر علاج ہے۔

☕ بہی دانہ + بنفشہ قہوہ
نزلہ، دل اور گردے کے درد، پیشاب کی جلن اور قبض میں فائدہ مند ہے۔

☕ بنفشی قہوہ
دائمی کھانسی، ریشہ، کیرا اور نزلہ میں شفاء دیتا ہے، ہر موسم کے لیے مؤثر ہے۔

🍵 چائے کی جگہ قہوہ اپنائیں، اور صحت مند زندگی پائیں! 🌸

(میتھی کوبال انجیکشن )/Methycobal injection کا متبادل ہربل کپسول اسلام علیکمآج تمام دوستوں کو ایک گر کی چیز دے رہا ہوں ب...
23/09/2025

(میتھی کوبال انجیکشن )/Methycobal injection کا متبادل ہربل کپسول
اسلام علیکم
آج تمام دوستوں کو ایک گر کی چیز دے رہا ہوں بنائیں استعمال کریں دعاؤں میں یاد رکھیے گا میرا عرصہ دراز سے مجرب ہے

اکثر آ پ نے دیکھا ہوگا بہت سارے لوگ میتھی کوبال/Methycobal انگریزی انجیکشن دھڑا دھڑ لگا رہے ہوتے ہیں
اس کو لگانے کا مقصد صرف اور صرف طاقت کا حصول ہوتا ہے
بزرگ حضرات تو کثرت سے لگاتے ہیں لیکن آ ج کل نوجوان نسل کثرت سے اس کا استعمال کررہے ہیں
میتھی کوبال انگریزی انجیکشن بھی ہوتا ہے اور گولیاں بھی ملتی ہیں میڈکل سٹور سے لوگ کثرت سے ان گولیوں اور انجکشن کا استعمال کرتے ہیں

اب پہلے تھوڑی سی وضاحت کرتا ہوں اس کا استعمال کیوں کیا جاتا ہے
اس کے فوائد کیا ہیں
سب سے پہلے ایک بات کلیئر کردوں میتھی کوبال انجیکشن Methycobal injection اس میں ایک وٹامن پایا جاتا ہے
جس کو وٹامن B12 کہا جاتا ہے

اب اس وٹامن B12 کا انسانی جسم میں فنگشن کیا ہے یہ بتاتا ہوں سب سے بڑا فائدہ اس کا یہ ہے یہ جسم کی ہر کمزوری کے لیے مفید ہے نظام ہضم کو درست کرتا ہے امیون سسٹم کو ٹھیک کرتا ہے ڈپریشن سٹریس انگزائٹی کے مریض اس کو کثرت سے لگاتے ہیں یا اس کی گولیاں استعمال کرتے ہیں
مرد حضرات مادہ منویہ ہارمون لیول بڑھانے کے لیے کثرت سے استعمال کرتے ہیں یہ ٹیسٹرون لیول کو بوسٹ کرنے کے لیے کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے بزرگ حضرات یا وہ عورتیں جب بچے کی پیدائش کے بعد ان کے پٹھوں میں اکڑو یا پٹھے کمزور ہوجاتے ہیں
یہ پٹھوں کو نرم کرکے سکون راحت پیدا کرتا ہے طبعت میں
اور پٹھوں کو حد درجے طاقت ور کرتا ہے

یہ تھے اس میتھی کوبال انگریزی انجیکشن کے فوائد

اب اس کے نقصانات بتاتا ہوں

سب سے بڑا نقصان اس کا یہ ہے یہ کیمکل سے تیار کیا جاتا ہے
وقتی طور پر جسم سے دردیں دور کرنے اور کمزوری دور کرنے کے لیے اس کا استعمال کثرت سے کرتے ہیں
بعد میں انسانی جسم کے اعضاء رئیسہ شریفہ جس میں دل ، دماغ ، جگر ، گردے ، معدہ مثانہ پر اس کے بہت برے اثرات ہوتے ہیں

اس کا کثرت استعمال وقتی درد یا کمزوری تو دور کردے گا لیکن بعد میں کمر درد جوڑوں کا درد ساری زندگی جان نہیں چھوڑے گا یہ چند نقصانات آ پ کی خدمت میں پیش کیے ہیں

اب ایک مزے کا فارمولا دے رہا ہوں
ہربل کپسول جو اس انگریزی میتھی کوبال انجیکشن Methycoba injection اور گولیوں کا متبادل ہے اور اس سے ہزار گنا زیادہ فوائد رکھتا ہے اپنے اندر آزمائش شرط ہے کسی قسم کا نقصان بھی نہیں ہے چاہیے کثرت سے استعمال کرتے رہیں

فارمولا حاضر خدمت ہے:

اسگند ناگوری 100 گرام
دار چینی 100 گرام
زعفران 3 ماشہ

اب طریقہ سمجھ لیں:

سب سے پہلے اسگند اور دارچینی کا پاؤڈر کرلیں
اس کے بعد زعفران کو عرق گلاب میں کھرل کرکے مکس کرلیں
500 ملی گرام کے کپسول بھرلیں

طریقہ استعمال:
صبح وشام ایک کپسول ہمراہ دودھ استعمال کریں
یاد رکھیں اس ایک کپسول کی پاور انگریزی انجیکشن سے ہزار گنا زیادہ ہے اور اس کا کسی قسم کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ بھی نہیں ہے ۔

*❣ﺧَﻴﺮُﺍﻟﻨَّﺎﺱِ ﻣَﻦ ﻳًﻨﻔَﻊُ ﺍﻟﻨَّﺎﺱ❣*

ہم سے کسی بھی مرض کے متعلق علاج کی معلومات فری مشورہ اور معیاری تیار شدہ ادویات حاصل کرنے کے لیے واٹس ایپ پر رابطہ کریں 03424133477

نر چھوہارے، بادام، لونگ اور کلونجی – مردانہ طاقت، جوڑوں کے درد اور پٹھوں کی کمزوری کا مؤثر علاج 🌿🌱یہ ایک آزمودہ اور قدرت...
21/09/2025

نر چھوہارے، بادام، لونگ اور کلونجی – مردانہ طاقت، جوڑوں کے درد اور پٹھوں کی کمزوری کا مؤثر علاج 🌿🌱

یہ ایک آزمودہ اور قدرتی نسخہ ہے جو مردانہ کمزوری، جسمانی تھکن، اعصابی کمزوری، جوڑوں کے درد اور پٹھوں کی اکڑن کو دور کرنے میں معاون ہے۔ اس نسخے کے تمام اجزاء خالص اور غذائیت سے بھرپور ہیں۔

اجزاء اور فوائد:

1. نر چھوہارے
قدرت کا انمول تحفہ ہیں۔ ان میں فاسفورس، کیلشیم، آئرن اور وٹامنز کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔ یہ نہ صرف مردانہ طاقت بڑھاتے ہیں بلکہ جسم کو حرارت اور توانائی بھی فراہم کرتے ہیں۔ نر چھوہارا منی کی مقدار اور معیار کو بہتر کرتا ہے۔

2. بادام
دماغ، دل، اعصاب اور پٹھوں کے لیے طاقتور ٹانک ہے۔ اس میں وٹامن ای، زنک اور اومیگا-3 فیٹی ایسڈ موجود ہیں جو قوتِ باہ بڑھاتے ہیں اور کمزوری دور کرتے ہیں۔

3. لونگ
گرم مزاج دوا ہے جو خون کی گردش بہتر کرتی ہے، جسم میں حرارت پیدا کرتی ہے اور مردانہ طاقت کو ابھارتی ہے۔ یہ جنسی کمزوری، سرد مزاجی اور سردی سے ہونے والی پٹھوں کی اکڑن میں فائدہ مند ہے۔

4. کلونجی
“شفا کی کنجی” کہلاتی ہے۔ جوڑوں کے درد، سوجن، پٹھوں کی کمزوری اور مردانہ کمزوری کے لیے بہترین ہے۔ کلونجی خون صاف کرتی ہے اور اعصاب کو طاقت بخشتی ہے۔

طریقہ استعمال:

ان چاروں اجزاء کو برابر مقدار میں (مثلاً 50، 50 گرام) لے کر باریک پیس لیں اور اچھی طرح مکس کر کے کسی خشک شیشی میں محفوظ کریں۔
روزانہ صبح نہار منہ یا رات سونے سے پہلے ایک چمچ نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔

کم از کم 40 دن کے مسلسل استعمال سے ان شاء اللہ حیرت انگیز نتائج سامنے آئیں گے۔

یہ نسخہ خاص طور پر ان حضرات کے لیے بہترین ہے جو بڑھتی عمر یا کمزور عادات کے باعث کمزوری محسوس کرتے ہیں۔ یہ نہ صرف قوتِ باہ میں اضافہ کرتا ہے بلکہ جسمانی طاقت، دماغی صلاحیت اور پٹھوں و جوڑوں کی صحت کو بھی بہتر بناتا ہے۔

کیلا، کھجور، لہسن اور بادام کو دودھ کے ساتھ ملا لیں،  اچھی طرح بلینڈ کریں اور نوش فرمائیں!  یہ ایک طاقتور معجون ہے۔   پھ...
17/09/2025

کیلا، کھجور، لہسن اور بادام کو دودھ کے ساتھ ملا لیں،
اچھی طرح بلینڈ کریں اور نوش فرمائیں!
یہ ایک طاقتور معجون ہے۔
پھر دل سے دعائیں اور شکریہ ادا کریں گے!

*بوڑھے ضعیف عمر رسیدہ ناتواں طرح طرح کے روگوں میں مبتلاء افراد کے لیے* اکسیری درجہ کا حامل کثیرالفوائد انتہائی شاندار نس...
17/09/2025

*بوڑھے ضعیف عمر رسیدہ ناتواں طرح طرح کے روگوں میں مبتلاء افراد کے لیے*

اکسیری درجہ کا حامل کثیرالفوائد انتہائی شاندار نسخہ جس کی مداومت کرنے سے گیا شباب پلٹ آتا ھے اور جوانی کی لہریں پھر سے موجزن ھو جاتی ھیں
بدن کُندن ھوگا ، آنکھوں کی بینائی تیز ھوگی ، قوت ھاضمہ بڑھ جاے گی ، حافظہ تیز دماغی کمزوری دور ھوگی ، چہرہ گلاب چمکدار روشن ھوگا ، ھر طرح کی جسمانی واعصابی اور مردانہ کمزوری کاخاتمہ ھوگا ، قوتِ باہ میں بے پناہ اضافہ کرتا ھے ، جسم میں غائیت درجہ طاقت پیدا ھوجاتی ھے اور تمام بدن قوّی ھو جاتا ھے ، بہت سے امراض کا دفیعہ کرتا ھے ، متواتر کھانے سے سفید بال گر کر سیاہ نکلنا شروع ھوجاتے ھیں
حبِ کایا کلپ کے نام سے موسوم نسخہ حاضر ھے

*ھوالشافی*
بھنگرا سیاہ جو پک گیا ھو اس کا سالم پودا خشک شدہ کا

بیخ آملہ ، بلیلہ ، ھلیلہ کابلی ، ھلیلہ سیاہ ، برگ سنبھالو ، تخم سنبھالو ، مغز مالکنگنی ، دارچینی ، حب السمنہ (چرونجی) ، بھوسی اجوائن ، کالی زیری ، بلادر کلاہ دور کردہ ، ھر ایک 40 تولہ

جملہ ادویات کوٹ چھان کر قند سیاہ کہنہ بقدرِ ضرورت کی مدد سے چار چار ماشہ کی گولیاں بنالیں
روزانہ صبح ایک گولی
نقطہء خاص ، نسخہ کے اجزاء میں بظاھر عام سی نظر آنے والی اشیاء ھیں لیکن غیر حکیم مبتدی خود دوا سازی سے دُور رھیں کسی حاذق تجربہ کار طبیب سے بنوا کر استعمال کریں

چھوہارے اور مصری رات میں کھائیں اور کمال دیکھیں آپ کو کمر میں درد رہتا ہے .دانتوں گھٹنوں کندھوں یا پھر ہڈیوں کی تکلیف کی...
15/09/2025

چھوہارے اور مصری رات میں کھائیں اور کمال دیکھیں
آپ کو کمر میں درد رہتا ہے .
دانتوں گھٹنوں کندھوں یا پھر ہڈیوں کی تکلیف کی کوئی بھی پریشانی لاحق ہے۔ تو اس آسان علاج سے فوری طور ہمیشہ کیلئے چھٹکارہ ملے گا ۔ اس کے علاوہ پرانی سے پرانی قبض سردرد بواسیر جسمانی طور پر کمزور اور دبلے پتلے افراد سانس لینے میں دشواری لقوہ اور خون کی کمی دور کرنے کیلئے یہ بہت مفید ہے ۔ عورتو ں کے پوشیدہ امراض اور کمزور مردوں کی قوت باہ بڑھانے کیلئے یہ نسخہ کمال کے فوائد رکھتا ہے ۔
اس کو بنانے اور استعمال کرنے کا طریقہ بتاتے ہیں ۔
چھوہارہ اس کی تاثیر گرم ہوتی ہے .
یہ کیلشیم ، آئرن ،فائبر ،پوٹاشیم ،میگنیشیم ، اینٹی آکسیڈنٹ جیسے قیمتی منرلز سے مالا ہوتے ہیں ۔ وٹامن بی اور وٹامن سی کا قیمتی خزانہ
چھوہارے 100گرام لیکر اس کی گٹھلیاں نکال کر چھوہاروں کو باریک پیس لیں مثل آرد یعنی آٹا بنالیں۔
مصری پچاس گرام۔ ,
الائچی خورد دو عدد .
ان اشیاء کو بھی باریک پیس لیں اور آرد چھوہارے کیساتھ اچھی طرح مکس کرلیں اور اس سفوف کو ہوا بند جار میں محفوظ کرلیں۔
طریقہ استعمال:-
ایک گلاس دودھ کو دو سے تین ابال دیکر گرم کرلیں، جب دودھ گرم ہوجائے تو چولہے سے اتار لیں اور تین چمچ کے قریب چھوہارہ اور مصری سے بنا ہوا سفوف شامل کریں اور اچھی طرح مکس کرلیں ۔۔
آپ دودھ کو دس سے پندرہ منٹ کیلئے ٹھنڈا ہونے کیلئے چھوڑ دیں۔۔
جب دودھ پینے کے قابل ہوجائے تو کھانے کے ایک گھنٹہ بعد دودھ پی لیں اس کے بعد کم ازکم ایک گھنٹہ تک کوئی اور چیز استعمال نہ کریں۔
یہ قدرتی طاقت کا خزانہ ہے ۔
جریان سرعت انزال کو دور کرتا ہے۔ مادہ تولید کو گاڑھا اور قوت باہ کو بڑھاتا ہے۔ ۔
جن لوگوں کو پیشاب کی پریشانی رہتی ہے ان کیلئے چھوہارہ بے حد فائدہ مند ثابت ہوتا ہے ۔ آپ کو دو چھوہارے روزانہ ایسے ہی کھالینے ہیں اس سے آپ کو پیشاب سے جڑی بیماریوں میں کافی فائدہ ملے گا۔۔
صبح و شام چھوہارے کھانے سے دمہ کی بیماری سے نجات مل جاتی ہے ۔۔
روزانہ کھانے سےجسم میں خون کی کمی دور ہوجاتی ہے ۔ اگر آپ کے جسم میں خون کی کمی ہے تو چھوہارے ضرور کھائیں۔
چھوہارے میں کیلشیم اچھی خاصی مقدار میں پائی جاتی ہے ۔۔ اس کو اچھے طریقے سے کھانے سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں اور ہڈیوں کی کمزوری دور ہوجاتی ہے.

(کاش کہ یہ پوسٹ تمام لوگ پڑهیں، اور اسے آگے بهی پھیلائیں)یہ یاد ركھيے دنیا میں سب سے زیادہ اموات كولیسٹرول بڑھنے کی وجہ ...
03/09/2025

(کاش کہ یہ پوسٹ تمام لوگ پڑهیں، اور اسے آگے بهی پھیلائیں)
یہ یاد ركھيے دنیا میں سب سے زیادہ اموات كولیسٹرول بڑھنے کی وجہ سے ہارٹ اٹیک سے ہوتی ہیں.
آپ خود اپنے ہی گھر میں ایسے بہت سے لوگوں کو جانتے ہوں گے جن کا وزن اور كولیسٹرول بڑھا ہوا ھے.
امریکہ کی بڑی بڑی كمپنياں دنیا میں دل کے مریضوں کو اربوں کی دوا
(heart patients)فروخت کر رہی ہیں
لیکن اگر آپ کو کوئی تکلیف ہوئی تو ڈاکٹر کہے گا angioplasty (اےنجيوپلاسٹي) كرواؤ .اس آپریشن میں ڈاکٹر دل کی نالی میں ایک spring ڈالتے ہیں جسے stent کہتے ہیں.یہ stent امریکہ میں بنتا ہے اور اس کا cost of production صرف 3 ڈالر (روپیہ150یا180) ہے.
اسی stent کو پاک و ہند میں لاکر 3یا5 لاکھ روپے میں فروخت کیا جاتا ہے اور آپ کو لوٹا جاتا ہے.ڈاکٹروں کو ان روپوں کا commission ملتا ہے ، اسی لیے وہ آپ سے بار بار کہتا ہے کہ angioplasty كرواؤ .
Cholestrol، BP ya heart attack
آنے کی اہم وجہ ہے، Angioplasty آپریشن. یہ کبھی کسی کا کامیاب نہیں ہوتا.كيونکے ڈاکٹر جو spring دل کی نالی میں رکھتا ہے وہ بالکل pen کی spring کی طرح ہوتی ہے.
کچھ ہی مہينوں میں اس spring دونوں سائیڈوں پر آگے اور پیچھے blockage (cholestrol اور fat) جمع ہونا شروع ہو جاتا ہے.اس کے بعد پھر آتا ہے دوسرا heart attack (ہارٹ اٹیک)
ڈاکٹر کہتا هے دوبارہ angioplasty كرواؤ .آپ لاكھوں روپے لٹاتے ھیں اور آپ کی زندگی اسی میں نکل جاتی ھے
اب پڑھیں اس آئرود کا علاج
ادرک (ginger juice) -
اس خون کو پتلا کرتا ھے.
یہ درد کو قدرتی طریقے سے 90٪ تک کم کرتا هے.
لہسن (garlic juice)
اس میں موجود allicin عنصر cholesterol اور BP کو کم کرتا ھے.
وہ دل کے بلوکج کو کھولتا ھے.
لیموں (lemon juice
اس میں موجود antioxidants، vitamin C اور potassium خون کو صاف کرتے ہیں.
یہ بیماری کے خلاف مزاحمت (immunity) بڑھاتے ہیں.
ایپل سائڈر سرکہ (apple cider vinegar
اس میں 90 قسم کے عناصر ہیں جو جسم کے سارے اعصاب کو کھولتے ھیں، پیٹ صاف کرتے ہیں اور تھکاوٹ کو مٹاتے ہیں.
ان مقامی اشیاء (یعنی چیزوں) کو
اس طرح استعمال میں لائیں۔
1-ایک کپ لیموں کا رس لیں.
2-ایک کپ ادرک کا رس لیں.
3-ایک کپ لہسن کا رس لیں.
4 ایک کپ ایپل apple سرکہ
ان چاروں کو ملا کر دھيمي آنچ پر گرم کریں جب 3 کپ رہ جائے تو اسے ٹھنڈا کر لیں.

اب آپ
اس میں 3 کپ شہد ملا لیں .
روز اس دوا کے 3 چمچ صبح خالی پیٹ لیں جس سے سارے
ساری بلوکج ختم ہو جائیں گی . یعنی شریانیں کھل جائینگی . إن شاء اللہ .
ذرا سوچیں کہ شام کے
7:25 بجے ھیں اور آپ گھر جا رہے ھیں وہ بھی بالکل اکیلے .
ایسے میں اچانک آپ کے سینے میں تیز درد ہوتا ہے جو آپ کے ہاتھوں سے ھوتا ہوا آپ
جبڑوں تک پہنچ جاتا ہے .

آپ اپنے گھر سے سب سے قریب ہسپتال سے 5 میل دور ہیں اور اتفاق سے آپ کو یہ سمجھ نہیں آ رہا کہ آپ وهاں تک پہنچ پائیں گے یا نہیں .
آپ نے سی پی آر میں تربیت لی ہے مگر وہاں بھی آپ کو یہ نہیں سکھایا گیا کہ اس کو خود پر استعمال کس طرح کرنا ہے۔
ایسے میں دل کے دورے سے بچنے
کے لئے یہ اقدامات کریں
چونکہ زیادہ تر لوگ دل کے دورے کے وقت اکیلے ہوتے ہیں بغیر کسی کی مدد کے انہیں سانس لینے میں تکلیف
ہوتی ہے. وہ بے ہوش ہونے لگتے ہیں اور ان کے پاس صرف 10 سیکنڈ ہوتے ہیں
ایسی حالت میں مبتلا شخص زور زور سے کھانس کر خود کو عام رکھ سکتا ہے.
ایک زور کی سانس
لینی چاہئے ہر کھانسی سے پہلے
اور کھانسی اتنی تیز ہو کہ
سینے سے تھوک نکلے .

جب تک مدد نہ آئے یہ
عمل دو سیکنڈ کے وقفے سے دہرایا
جائے تاکہ دھڑکن عام
ہو جائے.
زور کی سانسیں پھیپھڑوں میں
آکسیجن پیدا کرتی ہے
اور زور کی کھانسی کی وجہ
دل سكڑتا ہے جس سے
خون سنچالن باقاعدگی سے
چلتا ہے.
جہاں تک ممکن ہو اس پیغام کو سب تک پہنچائیں .
ہوسکتا ہے کسی کو شفا مل جائے۔
لائیک کریں اور مجھے فالوؤ کریں 👍۔

(نسخہ کثیر الفواید)فوائد :- ہائی بلڈ پریشر ،شوگر، گیس، قبض،دائمی سر درد ہاتھ پاؤں کی جلن، بھوک کی کمی،گھبراہٹ، نیند نہ آ...
03/09/2025

(نسخہ کثیر الفواید)
فوائد :- ہائی بلڈ پریشر ،شوگر، گیس، قبض،دائمی سر درد ہاتھ پاؤں کی جلن، بھوک کی کمی،گھبراہٹ، نیند نہ آنا، معدہ کی جلن سرچکرانا،سفر کے دوران قے اور سردرد وغیرہ کے لیے اکسیر سے کم نہیں."
ھوالشافی۔
دھنیا خشک، پودینہ خشک، لہسن پوڈر،سنڈھ، اناردانہ
تمام اجزاء کا سفوف بنا لیں۔
ایک بار بنائیں اور اس کے فوائد خود دیکھیں

تارا میرا کا تیل اور اس کے فوائد بال بنائے لمبے، گھنے اور وزن بھی گھٹائے۔۔ تارا میر تیل کے ایسے فائدے جو کم ہی لوگ جانتے...
28/08/2025

تارا میرا کا تیل اور اس کے فوائد
بال بنائے لمبے، گھنے اور وزن بھی گھٹائے۔۔ تارا میر تیل کے ایسے فائدے جو کم ہی لوگ جانتے ہیں
تارا میرا کا پودا پاک و ہند میں عام طور پر جو یا چنے کے پودے کے ساتھ اگایا جاتا ہے اس کا پھل مولی سے چھوٹے سائز کا ہوتا ہے اس کے پتے بھی مولی کے پتوں سے چھوٹے ہوتے ہیں۔ ذائقے کے اعتبار سے یہ قدرے ترش ہوتا ہے اور اس کے بیجوں سے 30 سے 35 فی صد تک تیل نکالا جا سکتا ہے ۔ یہ تیل مختلف حوالوں سے بہت افادیت کا حامل ہے-
تارا میرا کے تیل کے فوائد:
تارا میرا کا تیل پکوان میں بھی استعمال کیا جاتا ہے اس کے علاوہ وہ جلد اور دوسرے کئی حوالوں سے بہت افادیت کا حامل ہے-
تارا میرا کے تیل کے جلد پر اثرات،
اس کے جلد پر بہت بہتر اثرات ہوتے ہیں۔ یہ ایک بہترین اینٹی آکسیڈنٹ ہوتا ہے۔ اس کی بہترین اینٹی فنگل خصوصیات کے سبب یہ جلد پر کسی بھی قسم کے فنگل انفیکشن سے بچاتا ہے۔ یہ اینٹی سیپٹک بھی ہوتا ہے اس کے علاوہ اس میں ایسے وٹامن بھی موجود ہوتے ہیں جو کہ جلد کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں- یہ جلد پر لگنے کی صورت میں بعض افراد میں جلن کا باعث ہوتا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ مساج کے لیے بہترین ہوتا ہے اور اس سے جلد پر ہونے والے بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرتا ہے-۔
تھکن کو اور ذہنی دباؤ کو دور کرے۔
تارا میرا کے تیل کے مساج سے پٹھوں کو آرام ملتا ہے اس وجہ سے ذہنی دباؤ یا تھکن کی صورت میں اگر اس تیل سے مساج کیا جائے تو اس سے نہ صرف تھکن دور ہوتی ہے بلکہ ذہنی دباؤ سے بھی نجات ملتی ہے-
بال لمبے اور گھنے کرے۔
تارا میرا کے تیل کے بالوں پر حیرت انگیز اثرات ہوتے ہیں یہ نہ صرف بال لمبے اور گھنے کرتا ہے بلکہ خشکی اور سکری کا خاتمہ بھی کرتا ہے اس کو استعمال کرنے کے لیے تارا میرا کے تیل کے چند قطروں کو اپنے شیمپو یا بالوں میں لگانے کے کسی بھی تیل میں شامل کر لیں، اور نہانے سے قبل اس کو ہفتے میں ایک بار دو گھنٹے قبل لگا لیں -تارا میرا کے تیل سے سر کی جوؤں کا بھی خاتمہ ہوتا ہے-
ذیابطیس کے مریضوں کے لیے۔
ذیابطیس کے مریضوں کی جلد پر خارش یا فنگل انفیکشن کے ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں- ایسے مریض اگر تارا میرا کے تیل کو جلد پر باقاعدگی سے لگائیں تو اس انفیکشن کے امکانات میں واضح کمی واقع ہوتی ہے اور اس کے لیے بہت مفید ثابت ہوتے ہیں-
تارا میرا کا تیل بینائی کے لیے مفید۔۔
تارا میرا کے تیل میں لیوٹن نامی ایک مادہ موجود ہوتا ہےجو کہ بینائی کے لیے بہت مفید ہوتا ہے اس وجہ سے کھانے کے تیل میں چند قطرے تارا میرا کے تیل کے شامل کرنے سے اس کے اندر اس کی طاقت چلی جاتی ہے اور کمزور بینائی والے افراد کے لیے بہت مفید ثابت ہوتا ہے-
وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے۔۔
جو لوگ وزن کم کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں ان کو چاہیے کہ اپنی غذا میں تارا میرا کے تیل کو شامل کریں جس سے ان کے جسم کا میٹا بولزم تیز ہوتا ہے اور اس وجہ سے وزن تیزی سے کم ہوتا ہے- وزن کم کرنے کے خواہشمند لوگ تارا میرا کا ساگ بھی کھانے میں پکا کر استعمال کر سکتے ہیں جو کہ وزن کو تیزی سے کم کرتا ہے.-

28/08/2025
جسمانی تھکاوٹ کا علاجاگر آپ بھی تھکاوٹ، جسم درد کمر درد جوڑوں کے درد کمزوری اور خون کی کمی سےپریشان ہیں،۔ ہر وقت لیٹے رہ...
27/08/2025

جسمانی تھکاوٹ کا علاج
اگر آپ بھی تھکاوٹ، جسم درد کمر درد جوڑوں کے درد کمزوری اور خون کی کمی سےپریشان ہیں،۔ ہر وقت لیٹے رہنے کو دل کرتا ہے، اور ادویات کھا کھا کر پریشان ہوچکے ہیں تو ایسے افراد صبح ناشتے میں ساگو دانہ کی کھیر ضرور کھائیں اور ساری پریشانیوں کو بھول جائیں ساگودانہ کھانے سے نہ صرف جسم کے درد اور نہ صرف کمزوری میں افاقہ ہو گا۔ بلکہ خون کی کمی بھی دور ہو گی۔
ساگودانہ کی کھیر بنانے کا طریقہ:-
ایک پین میں تین کپ دودھ ڈال کر پکائیں جب دودھ ابل جائے تو اس میں تین چمچ ساگو دانہ ایک سے دو گھنٹے بھیگا ہوا دودھ میں شامل کرلیں اور اس آمیزے کو پندرہ سے بیس منٹ تک پکنے دیں اور چمچ ہلاتے رہیں تا کہ اس کی کھیر گاڑھی ہوجائے اور برتن کے پیندے میں بھی نہ لگے پھر اس میں آدھا کپ چینی شامل کر کے اس میں تین سے چار سبز الائچیوں کا پاؤڈر بھی شامل کرلیں۔
اور اچھی طرح سے مکس کرلیں آخر میں بادام کشمش اور خشک میوہ جات بھی شامل کرلیں ، اچھی طرح مکس ہونے پر اور گاڑھا ہونے پر اسے اتار لیں ۔ ساگودانہ کی مزیدار کھیر تیار ہے خود بھی کھائیں اور بچوں کو بھی کھلائیں ۔۔قوت مدافعت میں اضافہ کرے گی ۔اور جنسی مسائل سے بھی نجات دے گی ۔
اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

06/02/2024

شوگر اب لا علاج نھیں ۔ شوگر کے مریضوں کے لیے قیمتی اور نایاب تحفہ۔
یہ فوڈ سپلیمنٹ شوگر کے ساتھ ساتھ آپ کے یورک ایسڈ اوربلڈ پریشر کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔ اور آپ کی ازدواجی زندگی بھی بہت بہتر ہو جاۓگی۔
ان شاء اللہ۔
کیش آن ڈلیوری۔ آرڈر کے لیےکال یا واٹس اپ کریں۔ 03424133477

Address

Faisalabad

Opening Hours

Tuesday 09:00 - 20:00
Wednesday 09:00 - 20:00
Thursday 09:00 - 20:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 20:00
Sunday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DIA-B posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram