23/10/2022
کنوارپَن
شادی کی رات زائد خون آنا یا خون کا بالکل نہ آنا
کبھی جنسی مِلاپ نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ عورت کو کنواری کہا جاتا ہے۔ہمارے معاشرے میں ،کنوارپَن کو مثبت خیال کیا جاتا ہے ،اور توقع کی جاتی ہے کہ شادی کی رات عورت کنواری ہوگی (ماسوائے یہ کہ متعلقہ عورت کی یہ دوسری شادی ہو یا وہ مطلقہ ہو)۔اِس توقع کے نتیجے میں متعلقہ عورت پر بہت دباؤ ہوتا ہے ۔بعض عورتیں جانتی ہیں اور بعض عورتوں کو علم نہیں ہو تا کہ جسمانی طور پر کنوار ی ہونے اور’شادی کی رات ’’ خون کے آنے‘‘ یا ’’دَھبّے آنے‘‘ کے کیا معنیٰ ہوتے ہیں ۔

آئیے ہم جسمانی بناوٹ پر مختصرأٔکچھ تبادلہ خیال کرتے ہیں
عورت کی فُرج کے مُنہ پر ایک باریک غلاف ہوتا ہے جسے پردہ بکارت (hymen)کہا جاتا ہے ۔یہ غلاف فُرج کے مُنہ کو جزوی طور پر ڈھکتا ہے ۔لڑکیوں کو بلوغت شروع ہونے کے بعد ماہواری آنے لگتی ہے لہٰذا ماہواری کے خون اور رطوبتوں کو باہر آنے کے لئے راستے کی ضرورت ہوتی ہے ۔لہٰذا عام طور پر پردہ بکارت ،فُرج کے مُنہ کو جزوی طور پر ہی ڈھکتا ہے۔
یہ بات اہم ہے کہ بعض عورتوں میں قدرتی طور پر پردہ بکارت ،پیدائشی طور پرموجود ہی نہیں ہوتا ، جب کہ دِیگر عورتوں میں اس کی بناوٹ اور جسامت میں فرق ہو سکتا ہے ۔بعض عورتوں کا پردہ بکارت بعض جسمانی سرگرمیوں،مثلأٔ سائیکل سواری،جمناسٹک اور گُھڑ سواری وغیرہ کے نتیجے میں ختم ہو جاتا ہے ۔
جب کوئی عورت اپنی زندگی میں پہلی بار جنسی ملاپ (جسے فُرج میں عضو تناسل کا دَخُول کہا جاتا ہے)کرتی ہے تو پردہ بکارت عضو تناسل کے دباؤ کی وجہ سے پھیل کر پھٹ جاتا ہے اور اِس عمل میں درد محسوس ہو بھی سکتا ہے اور نہیں بھی ہوتا ہے ۔اکثر اوقات ،کٹاؤ اور خون جاری ہوسکتا ہے ،تاہم اِس بات کاانحصار پردہ بکارت کی لچک پر ہے ۔ لہٰذا ش