Dr. Muhammad Ashfaq Awan Life Care Medical Center

Dr. Muhammad Ashfaq Awan Life Care Medical Center medical And Health, Beauty, Cosmetic ans personal Care

Permanently closed.
11/09/2021
11/09/2021
07/09/2021

گرمی دانے (پت) اور سلیشیا
پیپ جیسے سفید رنگ کے گرمی دانے
گرمی کے موسم میں اکثر لوگوں کو جسم پر گرمی دانے نکل آتے ہیں
خاص طور پر ان لوگوں کو جو دھوپ ہبس میں کام کرتے ہیں
گرمی دانے ان لوگوں کو بھی زیادہ نکلتے ہیں جو گرمیوں میں پانی کا استعمال کم کرتے ہیں اور گرم چیزوں کا استعمال زیادہ کرتے ہیں
گرمی دانوں کا بہترین اور فوری علاج جو صرف دو دن میں گرمی دانوں کو ختم کر دیتا ہے وہ ہے

*سلیشیا 1M*
*Silicea 1M*

کی ایک ڈوز سے گرمی دانے ختم ہو جاتے ہیں
پندرہ سال تک کے بچوں کو سلیشیا 200 کی ایک ڈوز دیں

*نوٹ*۔ گرمی دانوں میں اگر ڈنگ لگنے جیسی چبھن ہو تو ایپس میلیفیکا 200 ایک ڈوز دیں
اگر سرخی اور چبھن ہو تو ایپس میلیفیکا +بیلا ڈونا 200 دیں
ڈاکٹر محمد اشفاق اعوان
لائف کئیر میڈیکل سنٹر

07/09/2021

۔ 👈 *.. خوش رہنے کے لئے ان چھوٹی چھوٹی باتوں پر عمل کریں* 👉

*ماہرین کہتے ہیں آپ کے آس پاس کے حالات پر آپ کا اختیار صرف ١٠ فیصد ہوتا ہے لیکن خوش رہنے کا ٩٠ فیصد اختیار آپ کے اپنے پاس ہے, خوش رہنا ایک آرٹ ہے .اس آرٹ کو سکھانے والے ماہرین چند سائنسی تحقیق پر ثابت شدہ ٹپس بتاتے ہیں،

*1.دن میں ایک بار اپنی دستیاب نعمتیں شمار کر کے لکھ لیں۔*

*2. رات میں چھ سے آٹھ گھنٹے بھرپور نیند لیں اور دوپہر میں بیس سے تیس منٹ آرام ضرور کریں*

*3. ہفتے میں کم از کم تین بار گھر کے سب افراد کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھائیں*

*4. ہوسکے تو گھر کے اندر ایک گارڈن بنائیں دن کا کچھ وقت پودوں کے ساتھ گزاریں*

*5. پانچ سے سات منٹ ہلکی ورزش کیجیئے اگر نہیں کرسکتے تو کم از کم (کم از کم) Walk ضرور کریں۔اچھا ایک تجربہ کریں جب آپ بہت زیادہ پریشان ہوں تو پیدل چلنا شروع کردیں اور جب تک تھکاوٹ نہ ہو چلتے رہیں آپ دیکھئے گا آپ کا Stress level بہت ہی زیادہ کم ہوگیا ہے۔*

*6. دن میں کسی نہ کسی کی غریب رشتہ دار ہمسایہ کی مدد ضرور کریں*

*7. زرا سی اداسی آنے پر وضو کر لیں*

*8. اپنی پسند کی خوشبو لگائیں*

*9. پانی زیادہ پئیں کم از کم تین لیٹر جب اداس ہوں تو دو گلاس پئیں*

*10. " نو کمپلین ڈے" یعنی "شکایت کے بغیر دن" منائیں, آج کسی سے کوئی شکایت نہیں کروں گا پھر دن بڑھاتے جائیں, نو کمپلین ویک, نو کمپلین منتھ*

*11. گھر میں دفتر میں جدت ترازی کی مہم چلائیں, ہر روز ماحول میں کچھ تبدیلی کی کوشش کریں, گھر میں موجود سامان کی ترتیب بدلتے رہا کریں*

*12. خاندان، دوست احباب، رشتہ داروں کو فون کریں ان کے دکھ درد میں حوصلہ دیں اور خوشیوں پر کھل کر مبارکباد پیش کریں*

*13. مہینے میں دو بار دعوت کریں, کبھی رشتے داروں کو، کبھی دوست احباب کو کبھی اپنے بچوں کے دوستوں کو دعوت پر بلائیں*

*14. لوگ کیا کہیں گے..! یہ سوچنا بالکل چھوڑ دیں*

*15. اپنی زندگی کا سب سے خوشگوار دن یاد کیجئے اور ایسا زندگی بھر ہر روز کیا کیجیئے, چھوٹی سی چھوٹی خوشی کو یاد کریں, یہ یادیں آپ کو سارا دن خوش رکھیں گی*

*16. صدقہ دیں اور سب سے آسان صدقہ مسکراہٹ ہے, ہلکی سی ایک مسکراہٹ تیز دھوپ میں بادل کے ٹکڑے کی طرح دل کو ترو تازہ کردیتی ہے, خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں۔ لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں*

*17۔ سفر کریں یعنی اپنے ماحول کی یکسانیت سے نکلیں۔ اپنے دوستوں کے ساتھ کبھی پر فضا مقامات پر جائیں کبھی جنگلوں کا کبھی پہاڑوں کا رخ کریں کبھی کوئی پرانا قلعہ دیکھنے جائیں کبھی قبرستان کی طرف نکل جائیں اور کچھ دیر وہاں گزاریں۔*

*18۔ اپنے دوستوں کے ساتھ کسی پارک ہوٹل میں جاکر ملیں اور اس ملاقات کا کوئی ایجنڈا نہیں ہونا چاہیئے بس یوں ہی آپس میں خوش گپیاں لگائیں۔*

*19. اپنی زندگی گزارنے کے انداز کو بدلیں سونے اٹھنے بیٹھنے کے طریقہ کو بدلیں*

*20۔ سورج کے نکلنے اور غروب ہونے کے منظر کو دیکھیں۔ موسم کی تبدیلی کو محسوس کریں اس سے بھی آپ کو خوشی ملے گی۔*

*21۔کبھی بھی بغیر بھوک نہ کھائیں جب بھوک شدید لگے پھر کھانا کھائیں آپ کو اس سے بھی خوشی محسوس ہوگی۔ اور ان شاء اللہ صحت بھی اچھی رہے گی۔*

*22. خالص اللہ کی رضا کے لئے روزہ رکھیں۔ اور افطار کے وقت اللہ کا کثیر شکر ادا کریں*

*23۔ پانچوں نمازیں وقت پر ادا کریں۔
ڈاکٹر محمد اشفاق اعوان
لائف کئیر میڈیکل سنٹر

Address

Faisalabad
38000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. Muhammad Ashfaq Awan Life Care Medical Center posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr. Muhammad Ashfaq Awan Life Care Medical Center:

Share