Heal With Diet

  • Home
  • Heal With Diet

Heal With Diet “Let food be thy medicine, and let medicine be thy food.”

Dm for counseling and diet plan

Join Our Workshop: Cancer & Nutrition – A Detailed Guide! (Online and Onsite)It is our 2 days comprehensive workshop foc...
02/07/2024

Join Our Workshop: Cancer & Nutrition – A Detailed Guide! (Online and Onsite)

It is our 2 days comprehensive workshop focused on the critical role of diet in cancer prevention, treatment, and recovery.

📅 Date: 04-05 July 2024
🕒 Time: 06:30 pm (Onsite)
09 pm (Online)
📍 Online: Zoom
Onsite: https://g.co/kgs/BW2NvNP (Limited seats only)

Topics Included:
- Nutritional needs during treatment
- Immune-boosting foods
- Tailored diet plans for different cancers
- Practical tips and delicious recipes

Who can join:
• Nutrition Students
• Medical Professionals
• Caregivers for Cancer Patients

Register now and empower yourself with knowledge!

Fee: 600 per person
550 per person in a group of two or more/previous attendees
Discounted: The first 5 early birds will be charged only 500 rupees

So, what are you waiting for? Enroll now to enhance your understanding of cancer nutrition and improve patient outcomes.

Registration Link:
https://forms.gle/knuo54igv6WVC5BE9

Looking for a customized diet plan? Message Dietitian Zainab Shahzadi for professional advice and support. Start your jo...
25/06/2024

Looking for a customized diet plan? Message Dietitian Zainab Shahzadi for professional advice and support. Start your journey to a healthier lifestyle now!

Remember health comes first 💕
14/09/2023

Remember health comes first 💕

Nutrition Myths Debunking : Part 1
13/09/2023

Nutrition Myths Debunking : Part 1

Free Nutrition Camp
03/06/2023

Free Nutrition Camp

بدلتا موسم، صحت اور غذاموجودہ موسمی حالات کافی گھمبیر ہیں۔ درجہ حرارت کا اچانک اتار چڑھاؤ ماحولیات تبدیلی کے باعث ہے۔ یہ...
02/06/2023

بدلتا موسم، صحت اور غذا

موجودہ موسمی حالات کافی گھمبیر ہیں۔ درجہ حرارت کا اچانک اتار چڑھاؤ ماحولیات تبدیلی کے باعث ہے۔ یہ صورتحال انسان کی صحت کے لیے خاصی پریشان کن ہے۔ بچے خاص طور پر اس سے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ بچوں میں بخار، گلا خراب وغیرہ کی علامات ظاہر ہو رہی ہیں۔ ذیل میں چند تدابیر ہیں جو ان شاء اللہ بچوں کی قوتِ مدافعت بڑھانے میں مددگار ثابت ہوں گی:

- بچوں کو ڈبے والے جوسز اور بازار میں ملنے والے گولے گنڈے سے پرہیز کرائیں۔ اس کی جگہ بچوں کو موسم کی مناسبت سے گنے کا رس، فالسے کا شربت، املی آلو بخارے کا شربت، املی کا شربت، ستو یا کیری کا شربت دیں۔ بچوں میں شوق پیدا کرنے کیلئے رنگ برنگے گلاسوں اور سٹراز کا استعمال کریں۔

- بچوں کو بازار کی تلی ہوئی اور گرلڈ چیزوں کی بجاۓ گھر میں چیزیں کم تیل میں بنا کر دیں۔ بازار کا تیل باربار گرم ہونے سے نقصان دہ بن جاتا ہے اور گرلڈ/کوئلہ پر پکنے والی چیزیں بھی اتنی مفید نہیں ہوتیں۔

- بچوں کو برگر شوارما وغیرہ سے اجتناب کرائیں۔ اس کی جگہ گندم لے آٹے سے روٹی بنا کر بچوں کو رول بنا کر دیں۔

- بچوں کو سنیک میں بازار کے پاپڑ سلانٹیوں کی جگہ بادام دیں۔ اس کے علاوہ رولڈ اوٹس(یا بھنے جو) ، پُھلیاں، بادام، شہد ڈال کر بارز/ ٹکڑیاں بنا لیں۔ ان پر کوکنگ چاکلیٹ میلٹ کر کہ چھڑک دیں۔

- بچوں کو سلاد کھانے کی عادت ڈالیں۔ نیٹ سے مختلف اشکال میں سبزیاں کاٹنا سیکھیں بلکہ بچوں کو بھی ساتھ لگائیں تاکہ ان میں رغبت پیدا ہو۔

- بچوں کی قوتِ مدافعت مضبوط کرنے کے لیے ان کو دودھ، دہی، پالک، موسمی پھلوں کا مناسب مقدار میں استعمال کرائیں ۔ پالک کو آپ آملیٹ میں بھی ڈال سکتے ہیں۔

- بچوں کو ہفتے میں دو دن جو کا دلیہ ناشتے میں لازمی دیں۔

- بچوں کو صبح یا شام کے اوقات میں پارک لے کر جائیں اور ان سے ورزش کرائیں۔

~ از قلم
ڈائٹیشن زینب
ڈائٹ پلان کے لئے ڈی ایم کریں۔

نوٹ: پوسٹ میں ریفرینس تصاویر منسلک ہیں۔

#غذا #بچے

07/05/2023

Assalam-o-Alaikum
Location has been updated

Address: Lifestyle Clinic
66ft bazar, near majaddia masjid, Mansoorabad, Faisalabad

سوال۔والدین کو ایک بڑا مسلہ یہ درپیش ہوتا ہے کہ بچے صبح ناشتہ کر کہ سکول /کالج نہیں جاتے۔ ٹفن لے جانا تو اپنی ہتک سمجھتے...
10/04/2023

سوال۔
والدین کو ایک بڑا مسلہ یہ درپیش ہوتا ہے کہ بچے صبح ناشتہ کر کہ سکول /کالج نہیں جاتے۔
ٹفن لے جانا تو اپنی ہتک سمجھتے ہیں۔
بس زبردستی بھاگنے بھاگ میں دودھ کا کلاس لیا اور اوٹ پٹانگ کنٹین سے ریسیس میں کھا لیا۔
کیا اسکا کوی ایسا حل ہے جس سے انکا صبح ناشتہ کرنے کی عادت بن جاے ۔۔ تو اپنی تجاویز دیجیے۔

جواب

سر اس میں والدین کا کردار اہم ہے۔ کچھ ٹپس لکھ رہی ہوں ان شاء اللہ معاون ثابت ہوں گی
- والدین بچوں کو رات کا کھانا آٹھ بجے تک ہر صورت دیں اور نو بجے بچے سو جائیں ۔
- صبح نماز کے وقت بچوں کو اٹھائیں اور واک کرائیں اس سے ان کو بھوک لگے گی۔
- ناشتے میں میدے کی اشیاء جیسا کہ نان، بن، رسک وغیرہ مت دیں۔
- ناشتہ میں بچوں کو روٹی، دلیہ، یا سموتھی وغیرہ دیں
- بچوں کے سامنے والدین خود نخرے مت کریں، کھانے کو برا بھلا مت کہیں۔
- کھانے کے اوقات کو جلد بازی یا ڈانٹ سیشن مت بنائیں نیز ان اوقات میں ٹی وی موبایل بھی دور رکھیں۔ بچے سے باتیں کریں۔ دن بھر کی کہانی سنیں۔
- گرینولا بارز، یہ بنا لیں ریسیپیز یوٹیوب سے مل جائیں گی
- بچے کو کھانا دیں اور بورنگ مت بنائیں اسے۔ اس کی اشکال بدلیں، بچے کو کھانا بنانے میں شامل کریں اس سے بچہ نفسیاتی طور پر بھی والدین کے قریب ہوگا۔
- لنچ میں بچے کو دال کے کباب، سینڈوچ، چنا چاٹ وغیرہ دیں

یاد رکھیں، یہ مسئلے ایسے حل نہیں ہوں گے والدین کو اپنی روٹین بہتر کرنی ہوگی۔

باقی اس مسئلے میں سکول انتظامیہ کا کردار اہم ہے ۔ میں خود ایک سکول میں نیوٹریشنسٹ رہی ہوں۔ ہم بچوں کو چیزیں وہاں بنا کر کھلاتے تھے اور وہ کھاتے تھے دیکھا دیکھی۔ اگر کوئی سکول ایسا کوئی سیشن ارینج کرانا چاہے یا والدین کے لیے تربیتی نشست ، تو رابطہ کریں۔
شکریہ
زینب شہزادی

idtzainab@gmail.com

نام ریموو کیے بغیر شئر کریں ۔ جزاک اللہ

Highlights From Nutrition Camp at Tooba Free Dispensary, 10.03.2023 arranged by Team Heal with diet including Ms Malaika...
26/03/2023

Highlights From Nutrition Camp at Tooba Free Dispensary, 10.03.2023 arranged by Team Heal with diet including Ms Malaika, Ms Mishal and Ms Khadija Under supervision of Dietitian Zainab. This camp was Organized by Sajjad Anwar Mansoor Sb, head of Tooba Dispensary and Masjid Faisalabad.

Testnomial Alhamdulillah Jazak Allah khair Mr. Mursal for your kind words.
25/03/2023

Testnomial Alhamdulillah
Jazak Allah khair Mr. Mursal for your kind words.

ماہ رمضان۔۔۔ برکتوں کا، رحمتوں کا مہینہ -رمضان، مہینہ ہے عبادت کا نیکیوں کا اللہ سے اپنے تعلق کو مضبوط کرنے، کا مگر عموم...
12/03/2023

ماہ رمضان۔۔۔ برکتوں کا، رحمتوں کا مہینہ -
رمضان، مہینہ ہے عبادت کا نیکیوں کا اللہ سے اپنے تعلق کو مضبوط کرنے، کا مگر عموما ہمارے ہاں اس مہینے کو کھانے کا مہینہ سمجھا جاتا ہے۔ رمضان، کہ جس کی تیاری سلف صالحین چھ چھ ماہ پہلے شروع کردیتے تھے ہمارے ہاں اس مقدس مہینے کی تیاری محض سموسے رول وغیرہ فریز کرکے ہوتی ہے! اللہ اکبر، یہ چیز ہمارے معاشرے کا ایک المیہ بنتی جا رہی ہے کہ رمضان جسے اللہ نے ہمیں تحفے میں دیا کہ ہم تزکیہ کر سکیں، ہم اس کی اصل کو سمجھ نہیں پاتے۔یاد رکھیں روزہ صرف روح کا تزکیہ نہیں کرتا بلکہ جسم کا تزکیہ بھی کرتا ہے جسم سے فاسد اور غیر ضروری اور مواد کو بھی باہر کرتا ہے ، بہت سی بیماریوں سے بھی حفاظت کرتا ہے مگر ہم اس مہینے میں اپنے جسم میں اس قدر غیر متوازن غذا انڈیل لیتے ہیں کہ اس ماہ مقدس کا مقصد پورا نہیں ہوتا ،ایک تو اس قدر مرغن غذائیں کھا کر معدہ مزید بیمار ہوتا ہے پھر یہ کہ عبادات میں بھی سستی آجاتی ہے۔ رمضان کے مہینے کو کھانے کا اور دعوتوں کا مہینہ نہ بنائیں بلکہ اس سے برکات سمیٹیں۔ ہمارے ہاں اس مہینے میں بہت سے غلط طور طریقے موجود ہیں آئیے چند ایک کا جائزہ لیں-
• کوک/ سپرائٹ: اکثر گھروں میں روزہ افطار کرتے وقت سپرائٹ، کوک یا اس قسم کی مشروبات کا استعمال کیا جاتا ہے جو خالی معدے کے لیے زہرِ قاتل ہیں۔ اس سے معدے کے السر جیسے مرض جنم لے سکتے ہیں۔
• سحری میں بد احتیاطی:
ہمارے ہاں اکثر اوقات سحور میں حلوہ پوریوں،اور نان چنوں وغیرہ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ یاد رکھیں یہ میدہ سے بنی یا تلی ہوئی اشیاء ایک تو طاقت کم کر دیتی ہیں دوسرا ان سے سستی بھی آجاتی ہے،پھر اکثر فجر پڑھنا بھی مشکل ہوتا ہے اور تیسرا یہ کہ ان پیاس بہت لگتی ہے۔
•افطار میی مرغن غذاؤں کا استعمال:
افطار میی ہمارے ہاں سموسوں، پکوڑوں کا بہت رواج ہے۔ اکثر لطیفے بھی گردش کرتے ہیں کہ افطاری میں پکوڑے فرض ہیں وغیرہ وغیرہ، اسی طرح اکثر گھروں میں بڑے فخر سے ذکر کیا جاتا ہے کہ ہم تو یکم رمضان کو کڑاہی میں تیل ڈالتے ہیں اور چاند رات کو اس کو دھوتے ہیں۔ یاد رکھیں! تلی ہوئی چیزوں کا بکثرت استعمال ہمارے معدے، جگر اور دل کے لیے خطرناک ہے پھر یہ کہ تیل کو بار بار گرم کرنا اسے زہر بنا دیتا ہے۔
• روح افزا:-
ہمارے گھروں میں عموما روزہ افطار کرتے وقت جام شیریں یا روح افزا کو بھی ضرورت سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔ یاد رکھیں ہر چیز متوازن مقدار میں ہی صحت کے لیے بہتر ہے۔
• افطاری میں اسراف:-
افطاری میں ہمارے ہاں بکثرت کھایا اور پیا جاتا ہے اور اس وجہ سے تراویح میں سستی ہوتی ہے بلکہ اکثر لوگ تو مغرب بھی پڑھ نہیں پاتے۔
• فروٹ چاٹ:-
ہمارے ہاں ایک رواج عام ہے کہ ہم ہر پھل کو کاٹ کر فروٹ چاٹ میں ڈال لیتے ہیں۔ ہر پھل کو جسم میں ہضم ہونے کےلئے الگ ماحول چاہیے ۔ اس لیے بہترین یہی ہےکہ کوئی سے ایک یا دو موسمی پھل کاٹ کر افطار میں استعمال کرلیں۔

رمضان میں صحت بخش غذا کھانے کے لیے کچھ ہدایات درج ذیل میں:-
• سحری میں سادہ کھانا کھائیں جس طرح روٹی ،جو کا دلیہ وغیرہ
• سحری میں دہی اور لسی وغیرہ کا استعمال کریں مگر متوازن۔
• سحری میں پانی حد سے زیادہ نہ پئیں۔
• افطار میں لیموں پانی ،فالسے کا شربت اور اس طرح کے مشروبات کا استعمال کریں۔
• اپنے مشروبات میں تخم ملنگاں یا تخم داؤدی کا استعمال کریں۔
•فوری طور پر دو گلاس پانی سے زیادہ نہ پئیں بلکہ بعد میں آہستہ آہستہ پییں۔
• افطار میں تلی چیز (سموسے ،پکوڑے وغیرہ) کا استعمال بس ہفتہ میں ایک بار کریں۔
• افطار میں پھل ،چنا چاٹ، دہی، سلاد ،وغیرہ کااستعمال کریں اور مغرب پڑھ کر روٹی کھالیں۔
• ہفتے میں ایک مرتبہ دال چینی اور الائچی کا قوہ ضرور پئیں۔

ذیل میں تین سیمپلز ہیں کہ کس طرح خاتونِ خانہ اپنا رمضان پلان کریں.

سییمپل 1
سحری : 1 روٹی + سالن + 1کپ دہی
افطاری : 2 کھجور + 2 گلاس فالسہ کا شربت + 1 امرود + 1سموسہ/2پکوڑے
کھانا : 1 روٹی + سالن+کھیرا/سلاد
سونے سے پہلے : 1کپ دودھ

سییمپل 2
سحری : 2 روٹی + 1 انڈا + 1 گلاس لسی + 2کھجور
افطاری : 2 کھجور + 2 گلاس لیموں پانی + 1 سینڈوچ
کھانا : 1 پلیٹ چاول + 1/2 کپ دال + 1/2 کپ سلاد
سونے سے پہلے : 1کپ دودھ + 1/2 چٹکی ہلدی

سییمپل 3
سحری : 1 کپ جو کا دلیہ + 3 بادام + 1کپ دودھ
افطاری : 2 کھجور + 2 گلاس املی آلوبخارے کا شربت + 1 کپ چنا چاٹ
کھانا : 1/2 روٹی + سالن
سونے سے پہلے : 1کپ دودھ

اس رمضان کو کھانے کے لیے نہیں بلکہ اللہ کے لیے گزاریں۔ خاتونِ خانہ کو بھی کچن سے نکل کر عبادت کا موقع دیں۔ اللہ ہم سب کو اس مہینے کی رحمتوں و برکات سے مستفید ہونے کا موقع دیں۔
آمین
از قلم،
زینب شہزادی
ماہرِ غذائیت

+92 309 414 33 82

Address


Opening Hours

Monday 17:30 - 20:30
Tuesday 17:30 - 20:30
Wednesday 17:30 - 20:30
Thursday 17:30 - 20:30
Friday 17:30 - 20:30
Saturday 17:30 - 20:30

Telephone

+923094143382

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Heal With Diet posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Heal With Diet:

  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share