
17/09/2023
پریس ریلیز ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب ،
16-09-2023
آج سروسز ہسپتال لاہور میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر مدثرنواز اشرفی اور سروسز ہسپتال کے صدر ڈاکٹر عدیل قریشی کی جانب سے ایک شاندار ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں سروسز ہسپتال سے ڈاکٹر عاطف مجید چوہدری، ڈاکٹر سلمان حسیب چوہدری ، ڈاکٹر رانا راشد، میو ہسپتال سے صدر ڈاکٹر راشد ورک، چیئرمین ڈاکٹر احمد گجر، ڈاکٹر ابو بکر گورمانی، جناح ہسپتال سے سرپرست اعلی ڈاکٹر شبیر چوہدری، صدر ڈاکٹر حمزہ نذیر اور سپوکس پرسن ڈاکٹر کاشف، گجرات سے سرپرست اعلی ڈاکٹر احتشام، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عدیل اور سینیئر نائب صدر ڈاکٹر سائم ڈار، سرگودھا سے سرپرست اعلی ڈاکٹر عثمان امتیاز اور صدر ڈاکٹر اسامہ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شاہ حسن ، فیصل آباد سے سرپرست اعلی ڈاکٹر عثمان سندھو اور کنوینر الائیڈ ہسپتال ڈاکٹر رانا سعد،گوجرانوالہ سے نائب صدر وائی ڈی اے پنجاب ڈاکٹر عمیر اکرام اور صدر ڈاکٹر طیب بٹ، چلڈرن ہسپتال لاہور سے صدر ڈاکٹر سلیم خان نیازی، صدر شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر عدیل چوہدری، ڈیمونٹ ہسپتال سے صدر ڈاکٹر عدنان، ڈیرہ غازی خان سے ڈاکٹر اختر سابقہ صدر، ڈاکٹر منان، ڈاکٹر ہادی کھوسہ ،ڈاکٹر علی اصغر، ننکانہ صاحب سے صدر ڈاکٹر جنید سمیت سروسز ہسپتال کی کابینہ اور ڈاکٹرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
شرکا نے منتفقہ طور پر اس عزم کا اظہار کیا کہ تنظیم کی اصل طاقت اتحاد میں ہی ہے اور اتحاد کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
تمام شرکا نے اس بات پر زور دیا کہ اتحاد کے لیے ضروری ہے کہ باہمی اعتماد اور بھائی چارے کو فروغ دیا جائے۔ من پسند اور غیر ائینی جنرل کونسل کے اجلاس یا ووٹنگ سے نہ صرف اتحاد کو نقصان ہوگا بلکہ تنظیم کا شیرازہ بکھر جائے گا۔
تمام جنرل کونسل صدور نے مشترکہ اعلان کیا کہ وہ متحد ہیں اور کسی بھی غیر قانونی اجلاس کی نہ صرف مخالفت کریں گے بلکہ مکمل بائیکاٹ کریں گے۔
کھانے کے بعد پنجاب بھر میں ڈاکٹرز کو درپیش آنے والے مسائل اور بھرتی مہنگائی کو مد نظر رکھتے ہوئے وعدے کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ، منظور شدہ ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس اور کی پرفارمنس انڈیکیٹر میں بلاوجہ التواسمیت سرگودھا، گوجرانوالہ، ڈیرہ غازی خان، گجرات اور میو ہسپتال میں انے والے مسائل کو زیر بحث لایا گیا اور ان کے حل کے لیے ایک مثبت لائے عمل بنانے کے لیے تجاویز دی گئیں ۔
اس کے بعد ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن پنجاب کے عہدےداران نے وزیر صحت پنجاب پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم سے تفصیلی ملاقات کی۔
ملاقات میں مندرجہ زیل ایشوز پر سیر حاصل گفتگو ہوئی؛
* ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس اور کی پرفارمنس انڈیکیٹرز وعدے کے مطابق نہ ملنے پر پنجاب بھر کے ڈاکٹرز میں پائی جانے والے غم و غصے اور عدم اعتماد کے بارے میں اگاہ کیا اور پنجاب بھر میں ایک بار پھر ہڑتال کا عندیہ دے دیا۔اس پر وزیر صحت میں یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی صاحب سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کی جلد ایک ملاقات کرائی جائے گی جس میں ان مطالبات کا نوٹیفکیشن کر دیا جائے گا۔
* سابقہ صدر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر اختر کی ٹرانسفر کو فل الفور معطل کیا جائے اور انتظامیہ کی نااہلی کو چھپانے کے لیے ڈاکٹرز کو قربانی کا بکرا نہ بنایا جائے۔
* ڈاکٹر نسیم شہید لیڈی ولنگٹن ہسپتال کے لواحقین کوشہداء پیکج کی رقم دی جائے،جس پر وزیر صحت کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی، ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے عہدے دران کے ساتھ ڈاکٹر نسیم کے گھر جائیں گے اور شہدا پیکج ان کی والدہ کو دیا جائے گا۔
* گوجرانوالہ میں بننے والے ہسپتال کے لیے ڈی ایچ کیو گجرانوالہ سے عملہ اور وارڈز منتقل کرنے کی بجائے قانون کے مطابق نئی بھرتیاں کی جائیں گی۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے پرنسپل گوجرانوالہ میڈیکل کالج کو فون کر کے ہدایات جاری کی کہ وہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن گوجرانوالہ سے ملاقات کر کے تمام مسائل کی لسٹ بنائیں اور سوموار تک تمام مسائل کو حل کریں۔
* بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری،ہسپتال میں عملے کی شدید کمی کو مد نظر رکھتے ہوئےپنجاب بھر کے تمام ہسپتالوں میں نئی بھرتیاں کی جائیں تاکہ ہسپتالوں کے نظام کو بہترین طریقے سے چلایا جا سکے اور مریضوں کی خدمت کی جا سکے۔
وزیر صحت نے تمام مطالبات کو جائز قرار دیا اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کی ہسپتالوں اور نظام کی بہتری کی کاوشوں کو سراہا اور انکا شکریہ ادا کیا۔۔
متحد رہیں ۔۔
مظبوط رہیں ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹر مدثر نواز اشرفی
صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب ،
ڈاکٹر نعمان چوہدری
چیئرمین ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب ۔