HOMEO POLY Clinic

HOMEO POLY Clinic Dr Zahida
gold medalist Pak
D.H.M.S (Punjab) RHMP
Dr.Farhat yasmeen
D.H.M.S. R. H.M.S
Pakistan

03/06/2025

Celebrating my 2nd year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

With Homeopathic Healing for All – I'm on a streak! I've been a top fan for 6 months in a row. 🎉
10/04/2025

With Homeopathic Healing for All – I'm on a streak! I've been a top fan for 6 months in a row. 🎉

10/04/2025
ڈائیریا /Diarrhea Seasonal viral infection دست اور قے (Lose Motion & Vomiting) کے لیے بہترین ہومیوپیتھک ادویات آرسینیکم ...
10/04/2025

ڈائیریا /Diarrhea
Seasonal viral infection

دست اور قے (Lose Motion & Vomiting) کے لیے بہترین ہومیوپیتھک ادویات

آرسینیکم ایلبم (Arsenicum Album)
علامات: زہریلا کھانا کھانے کے بعد یا وائرل انفیکشن کے سبب قے اور دست
دست: بدبو دار، پانی جیسے، بار بار لیکن تھوڑی مقدار میں
قے: کھانے یا پانی پینے کے بعد، پیاس مگر صرف تھوڑا تھوڑا پانی

. نکس وومیکا (Nux Vomica) 2
علامات: بدہضمی، زیادہ کھانے یا شراب نوشی کے بعد قے یا متلی
دست: تھوڑے تھوڑے، بار بار، پیٹ میں اینٹھن
قے: قے کی شدید خواہش مگر کچھ نکلتا نہیں
ویریٹرم ایلبم (Veratrum Album) 3
علامات: شدید پانی جیسے دست اور قے، جسم پر ٹھنڈا پسینہ، کمزوری
دست: چاولوں کے پانی جیسے، بہت تیز
قے: ٹھنڈا پانی پینے کے بعد، ساتھ میں بہت زیادہ کمزوری
. پوڈوفائلم (Podophyllum) 4
علامات: صبح کے وقت زیادہ دست، بغیر درد کے
دست: جھاگ والے، بدبودار، زوردا
قے: ہو بھی سکتی ہے لیکن زیادہ دست نمایاں ہوتے ہیں ایپیکیکوانہا (Ipecacuanha) 5
علامات: مسلسل متلی، قے کرنے کے بعد بھی آرام نہ ملے، زبان صاف
دست: کم یا نہ ہونے کے برابر
قے: بار بار، شدت سے، خاص طور پر بچوں میں مفید
استعمال کا طریقہ
طاقت (Potency): 30C یا 200C (30C خود استعمال کے لیے محفوظ ہے)
خوراک (Dose): 3 تا 5 گولیاں، دن میں 2 تا 3 بار (علامات بہتر ہوتے ہی دوا بند کریں)

احتیاط: پانی، نمک، اور شکر کے محلول (ORS) سے پانی کی کمی نہ ہونے دیں

اگر آپ مخصوص علامات بتا دیں (مثلاً قے کی نوعیت، دست کی مقدار، کمزوری، پیاس وغیرہ) تو میں آپ کے لیے سب سے موزوں دوا تجویز کر سکتا ہوں۔

21/01/2025

*مختلف قہوہ جات اور ان کے مختصر طبی فوائد*

آج سے چند سال پہلے کوئی بیمار ہوتا تھا تو اسے چائے یا چائے کے ساتھ دوائی کھانے کو کہا جاتا تھا ۔ آہستہ آہستہ چائے کا رواج پڑتے پڑتے اس قدر زیادہ ہوگیا کہ ہر کوئی چائے پینے کا شوقین بلکہ کچھ لوگ تو اس کے عادی اور نشئی بن گئے ہیں ۔ چائے ہے کیا ؟ دودھ چائے کی پتی اور چینی کا آمیزہ ۔ چائے کی پتی میں تھی ان ڈین سٹرین ، ٹینک ایسڈ ، کلوروفائل ، البوین ، ایتھریل آئل ، اپوتھیما ، موم اور کچھ منمد قسم کے مادے پائے جاتے ہیں ۔ تھی ان ، کیفین سے ملتی جلتی ہے یا اسی کو کیفین کہہ لیں جو چائے میں آٹھ سے دس فیصد زائد ہوتی ہے ۔ چائے نیند اڑاتی ہے ، خشکی پید اکرتی ہے ، ذہنی قوتیں تیز کرتی ہے ۔ دل کے فعل کو تیز کرتی ہے ، نفسیاتی طورپر سکون مہیا کرتی ہے بعض لوگوں میں چائے پینے کے بعد چستی آجاتی ہے اور وہ اپنا کام زیادہ توجہ محنت اور لگن سے کرتے ہیں ۔ مگرآج کل جو چائے ہم پی رہے ہیں وہ چائے نہیں ہوتی کیونکہ اس میں دودھ کی بچائے پانی جیسی کوئی پتلی چیز ہوتی ہے جسمیں بے شمار ملاوٹیں اور مضرصحت اشیاء شامل کی جاتی ہیں ۔

غذائی ماہرین کے مطابق اس کم و بیش چھ مضر صحت چیزوں کی ملاوٹ کی جاتی ہے چائے کی پتی میں رنگ پیدا کرنے کے لئے حیاونی خون شامل کیا جاتا ہے اور سفید چینی تو سفید زہر ہے ۔ حکماء تجویز کرتے ہیں کہ ہمیں چائے چھوڑ کر قہوں کے استعمال کو بڑھاناچاہیے بعض حکماء دوائی کے ساتھ مختلف قہوہ بھی تجویز کرتے ہیں قہوں کے بے شمار طبی فوائد ہیں جو درج ذیل ہیں ۔

مختلف قہو ہ جات اور ان کے مختصر طبی فوائد :
درج ذیل مختلف خوش ذائقہ قہوں میں حسب ضرورت ، حسب خواہش نمک ،چینی یا شہد ملا کر استعما ل کریں ۔

*قہوہ: لونگ، دارچینی*
اینٹی سپٹک ، ہیضہ ،بلغم سے آرام ، سردی میں حرارت ، جگر کو طاقت ، بھوک لگائے ، کھایا پیا ہضم کرے، ریاح خارج، پتھری، فالتو چربی کا علاج

*قہوہ ادرک:*
بھوک لگائے، ریاح، پتھری خارج، مقوی بصارت، چہرے کی رنگت میں نکھار

*قہوہ تیز پات:*
کاسر ریاح، مقوی معدہ، مقوی قلب، سردرد میں نہایت مفید

*قہوہ اجوائن دیسی:*
کاسر ریاح، بخارمیں مفید، گرمی کے موسمی امراض سے بچاؤ

*قہوہ گل بنفشہ:*
کھانسی نزلہ زکام میں مفید، سانس کی نالیوں کو کھولتا، حلق کی خراش دور کرتا ہے۔

*قہوہ گورکھ پان:*
بلڈ پریشر میں کمی، مصفی خن، خارش دور، کولیسٹرول کم کرتا ہے۔

*قہوہ ادرک، شہد:*
شہد میں شفاء ، سردی کے موسمی اثرات سے بچاؤ ، نزلہ زکا کھانسی بند ناک میں مفید ہے۔

*قہوہ انجبار:*
اسہال بند، آنتوں میں قوت، جاری خون بند، ٹانگوں میں درد کڑل دور۔

*قہوہ ڈاڑھی بوڑھ:*
فالج لقوہ میں مفید ، عورت مرد کی تولیدی بیماریوں میں مفید طاقت بخش دوا۔

*قہوہ کالی پتی:*
نقاہت دور کرتا ہے ، پسینہ لاتا ہے ، خون کی گردش تیز ، سردی کے موسم میں سردی سے دفاع۔

*قہوہ لیمن گراس:*
بلغم ، نزلہ ، سردی میں مفید، اسہال ، کڑول دور ، لوبلڈ پریشر میں مفید

*قہوہ زیرہ سفید ، الائچی:*
معدے کی جلن ، بواسیر میں مفید ، کھانا ہضم کرے ، بھوک صالح پید ا کرے ۔

*قہوہ سونف:*
کاسر ریاح ، خشک کھانسی ، معدے کی جلن میں مفید ، ہاضم بڑھائے ، بھوک لگائے۔

*قہوہ بادیان خطائی، دارچینی، الائچی:*
قوت ہاضم بھوک بڑھائے ، چائے پینا بس ایک عادت ہے اس کو دور کرے بے شمار طبی فوائد :

*قہوہ بنفشہ ملیٹھی:*
نزلہ زکام ، کھانسی ، بلغم سینے کی جلن ، حلق کی خراش ، قبض کو دور کرے۔

*قہوہ بہی دانہ ،بنفشہ:*
گلے کے امراض ، نزلہ زکام ، دل کا درد ، گردوں کے درد ، پیشاب کی جلن ، قبض دور کرتا ہے۔

*قہوہ بنفشی:*
دائمی ریشہ ، کیرا ، نزلہ زکام کھانسی کا مکمل علاج ، بے شمار دیگر فوائد کا حامل ہے اور ہر موسم میں کارگر ہے۔

*نوٹ:* کوئی بھی دوا یا غذا اپنے معالج کے مشورے سے استعمال کریں شکریہ

Stress Response
01/11/2024

Stress Response

03/10/2024

تین فطری قوانین جو کڑوے لیکن حق ہیں :-

پہلا قانون فطرت:

اگر کھیت میں" دانہ" نہ ڈالا جاۓ تو قدرت اسے "گھاس پھوس" سے بھر دیتی ہے....
اسی طرح اگر" دماغ" کو" اچھی فکروں" سے نہ بھرا جاۓ تو "کج فکری" اسے اپنا مسکن بنا لیتی ہے۔ یعنی اس میں صرف "الٹے سیدھے "خیالات آتے ہیں اور وہ "شیطان کا گھر" بن جاتا ہے۔
اس لئے مثبت سوچیں، اچھا سوچیں

دوسرا قانون فطرت:

جس کے پاس "جو کچھ" ہوتا ہے وہ" وہی کچھ" بانٹتا ہے۔ ۔ ۔
* خوش مزاج انسان "خوشیاں "بانٹتا ہے۔
* غمزدہ انسان "غم" بانٹتا ہے۔
* عالم "علم" بانٹتا ہے۔
* دیندار انسان "دین" بانٹتا ہے۔
* خوف زدہ انسان "خوف" بانٹتا ہے۔
اس لئے خود میں مثبت احساس پیدا کریں۔ اچھی چیزیں سیکھیں۔ مصروف رہیں۔ خوش رہیں۔

تیسرا قانون فطرت:

آپ کو زندگی میں جو کچھ بھی حاصل ہو اسے "ہضم" کرنا سیکھیں، اس لۓ کہ۔ ۔ ۔
* کھانا ہضم نہ ہونے پر" بیماریاں" پیدا ہوتی ہیں۔
* مال وثروت ہضم نہ ہونے کی صورت میں" ریاکاری" بڑھتی ہے۔
* بات ہضم نہ ہونے پر "چغلی" اور "غیبت" بڑھتی ہے۔
* تعریف ہضم نہ ہونے کی صورت میں "غرور" میں اضافہ ہوتا ہے۔
* غم ہضم نہ ہونے کی صورت میں "مایوسی" بڑھتی ہے۔
اس لئے ہضم کرنا سیکھیں۔

اپنی زندگی کو آسان بنائیں اور ایک" با مقصد" اور "با اخلاق" زندگی گزاریں، لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں

خوش رہیں۔۔۔خوشیاں بانٹیں۔۔۔۔
منقول

Lower back pain
04/09/2024

Lower back pain

04/09/2024

Found on Google from spineandinjuryfl.com

Golden seeds
04/09/2024

Golden seeds

Address

Faisalabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when HOMEO POLY Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram