Ubaid Hijamah Centre Faisalabad

Ubaid Hijamah Centre Faisalabad Dr.Rashid Malik
D.C
DPT (India), Dip-Hct (UK)
Mem of BCCT, UK Certified
DHMS, RHMP, FTJ, N.C.T Regs

We provide hijama treatment in fully hygienic environment with qualified staff.

حجامہ (Cupping Therapy) کی ترغیبحجامہ ایک قدیم نبوی طریقہ علاج ہے جو جسم سے فاسد مادّوں کو خارج کر کے خون کی روانی، قوتِ...
03/12/2025

حجامہ (Cupping Therapy) کی ترغیب

حجامہ ایک قدیم نبوی طریقہ علاج ہے جو جسم سے فاسد مادّوں کو خارج کر کے خون کی روانی، قوتِ مدافعت اور توانائی کو بہتر بناتا ہے۔
رسولِ اکرم ﷺ نے فرمایا:

> "حجامہ بہترین علاج ہے"
(صحیح بخاری)

ایک اور حدیث میں ہے:
> "تم اپنے علاج کے طریقوں میں سے حجامہ کو اختیار کرو"
(سنن ابن ماجہ)

یہ احادیث اس بات کی واضح ترغیب دیتی ہیں کہ حجامہ صرف بیماری کے وقت نہیں بلکہ صحت کی حفاظت اور بیماریوں سے بچاؤ کے لئے بھی مفید ہے۔

🩺 بیماری آنے سے پہلے حجامہ — بطورِ روک تھام (Prevention)

حجامہ جسم میں جمع ہونے والے فاسد خون اور زہریلے مادّوں کو خارج کرتا ہے، جس سے:

قوتِ مدافعت (immune system) مضبوط ہوتی ہے

دورانِ خون بہتر ہوتا ہے

جسمانی تھکن، ذہنی دباؤ اور نیند کی کمی میں بہتری آتی ہے

جگر، گردے اور ہارمونز کے نظام پر مثبت اثر پڑتا ہے

اس طرح حجامہ بیماری سے پہلے علاج کا تصور پیش کرتا ہے یعنی "Prevention is better than cure"۔

🗓️ حجامہ کے لئے تاریخوں 17، 19، 21 کی اہمیت

احادیث کے مطابق، نبی ﷺ نے قمری مہینے کی سترہویں، انیسویں اور اکیسویں تاریخ کو حجامہ کروانے کی تاکید فرمائی۔
یہ ایام سنتِ حجامہ کے دن کہلاتے ہیں۔

حضرت انسؓ سے روایت ہے:

> "رسول اللہ ﷺ حجامہ کرواتے تھے سترہ، انیس اور اکیس تاریخ کو"
(سنن ابوداؤد)

🔹 ان تاریخوں کی روحانی و جسمانی حکمت:

قمری نظام کے لحاظ سے ان دنوں میں خون کا دباؤ اور جسمانی حرارت معتدل رہتی ہے۔

جسم فاسد مادّوں کو آسانی سے خارج کر دیتا ہے۔

اس وقت حجامہ کروانا سب سے مؤثر، محفوظ اور سنت کے مطابق ہوتا ہے۔

حجامہ نہ صرف علاج بلکہ روحانی سنت اور بیماریوں سے بچاؤ کا مؤثر ذریعہ ہے۔
لہٰذا ہر صحت مند شخص کو چاہیے کہ وہ:
سال میں کم از کم دو بار سنت کے دنوں (17، 19، 21) میں حجامہ ضرور کروائے۔

صحت برقرار رکھنے اور بیماریوں سے بچنے کے لئے اسے اپنی زندگی کا حصہ بنائے۔


























14/10/2025

پھول مکھانے (Fox Nuts / Lotus Seeds / Makhana) ایک نہایت مقوی اور فائدہ مند غذائی چیز ہے جسے طبِ یونانی میں بھی مقویِ بدن و اعصاب کے طور پر اہم مقام حاصل ہے۔

🌾 پھول مکھانے کیسے بنتے ہیں؟

1️⃣ ماخذ (Origin):
مکھانے دراصل کنول (Lotus / Water Lily) کے بیج ہوتے ہیں۔
یہ پودا دلدلی یا پانی والے علاقوں میں اُگتا ہے، خاص طور پر بہار (ہندوستان) اور نیپال کے علاقوں میں۔

2️⃣ بیج نکالنے کا عمل:

سب سے پہلے کنول کے پھولوں سے کالے رنگ کے سخت بیج نکالے جاتے ہیں۔

ان بیجوں کو دھوپ میں خشک کیا جاتا ہے تاکہ نمی ختم ہو جائے۔

3️⃣ بھوننے اور پھولانے کا عمل:

خشک بیجوں کو ریت میں گرم کیا جاتا ہے (بالکل پاپ کارن کی طرح)۔

جیسے ہی وہ تپش پاتے ہیں، وہ پھول کر سفید اور ہلکے پھول مکھانے بن جاتے ہیں۔

پھر انہیں چھان کر صاف کیا جاتا ہے۔

🌿 پھول مکھانوں کے فوائد (Unani & Modern Perspective):

💪 1. اعصاب و دماغ کے لیے مقوی:

یہ اعصاب کو طاقت دیتے ہیں، ذہنی دباؤ کم کرتے ہیں، اور نیند بہتر بناتے ہیں۔

❤️ 2. دل و دورانِ خون کے لیے مفید:

کولیسٹرول کم کرتے ہیں اور دل کے پٹھوں کو مضبوط بناتے ہیں۔

🍃 3. گردوں اور مثانے کے لیے فائدہ مند:

پیشاب کی جلن اور بار بار پیشاب آنے کی شکایت میں مفید۔

💆‍♂️ 4. جنسی و جسمانی کمزوری میں مفید:

طب یونانی میں اسے مقوی باہ (Aphrodisiac) سمجھا جاتا ہے۔
یہ منی کو گاڑھا اور جسم کو توانائی فراہم کرتا ہے۔

🩵 5. ہڈیوں اور جوڑوں کی صحت کے لیے:

کیلشیم، آئرن اور پروٹین سے بھرپور ہونے کی وجہ سے ہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں۔

🍽️ 6. وزن کم کرنے میں مددگار:
یہ ہلکی مگر طاقتور غذا ہے، پیٹ بھر دیتی ہے اور زیادہ کیلوریز نہیں دیتی۔

⚠️ احتیاط:
روزانہ 20–30 گرام سے زیادہ استعمال نہ کریں۔

ذیابیطس یا یورک ایسڈ کے مریض اپنے معالج کے مشورے سے استعمال کریں۔

🌸 خلاصہ:
> پھول مکھانے قدرت کا ایک نایاب تحفہ ہیں —
یہ توانائی بخش، اعصاب کو مضبوط اور جسمانی کمزوری کے علاج میں مفید ہیں.

تحریر، ڈاکٹر و طبیب راشد ملک
ماہر امراض ہڈی و جوڑ اینڈ حجامہ اسپیشلسٹ
وائس چیئرمین پاکستان پریونٹیو اینڈ ہولِسٹک سوسائٹی ۔































14/10/2025

حجامہ (Cupping Therapy) اور چہرے کی ایکنی (Acne)

🌿 حجامہ سے چہرے کی ایکنی (دانے) کا قدرتی علاج 🌿

چہرے پر دانے (Acne) اکثر جسم میں فاسد مادّوں، خون کی خرابی یا سوء مزاج کی وجہ سے بنتے ہیں۔
جب یہ فاسد مادّے جلد کے راستے سے خارج نہیں ہو پاتے تو دانوں، سوجن اور پیپ کی شکل میں ظاہر ہوتے ہیں۔

🩵 طبِ یونانی کے مطابق وجوہات:

1️⃣ خونِ فاسد (Impure blood)
2️⃣ معدہ و جگر کی خرابی
3️⃣ ہارمونی عدم توازن
4️⃣ نیند کی کمی یا ذہنی دباؤ
5️⃣ مرطوب و چکنی غذاؤں کا زیادہ استعمال

🌸 حجامہ کے ذریعے علاج:

💧 حجامہ کے ذریعے جسم سے فاسد خون خارج کیا جاتا ہے،
جس سے جلد صاف، شفاف اور تروتازہ ہو جاتی ہے۔

🩺 چہرے یا گردن کے مخصوص پوائنٹس پر Dry Cupping یا Wet Cupping (حجامہ بالرطب) کیا جاتا ہے
جس سے:
✅ جلد میں دورانِ خون بہتر ہوتا ہے
✅ ورم اور پیپ کم ہوتی ہے
✅ جلد کا رنگ نکھرتا ہے
✅ نئی جلدی خلیات بنتے ہیں

⚠️ احتیاطی تدابیر:

ہمیشہ ماہر حجامہ تھراپسٹ سے علاج کروائیں

حجامہ سے پہلے اور بعد میں چکنی، تلی ہوئی چیزوں سے پرہیز کریں

جلد کو صاف رکھیں، پانی زیادہ پئیں

🌿 یاد رکھیں:
ایکنی صرف بیرونی مسئلہ نہیں بلکہ جسم کے اندرونی توازن کا عکاس ہے۔
حجامہ نہ صرف چہرے کی صفائی بلکہ خون کی تطہیر اور مزاج کی اصلاح میں بھی مدد دیتا ہے۔
👨‍⚕️ تحریر: ڈاکٹر راشد ملک
ماہرِ امراض ہڈی و جوڑ اینڈ حجامہ اسپیشلسٹ
🤙+92-300-865-8808























🌿 ایڑھی کے درد کی وجوہات اور طبِ یونانی میں علاج 🌿👣 وجع العقب یعنی ایڑھی کا درد ایک عام مگر تکلیف دہ مسئلہ ہے،جو زیادہ ت...
14/10/2025

🌿 ایڑھی کے درد کی وجوہات اور طبِ یونانی میں علاج 🌿
👣 وجع العقب یعنی ایڑھی کا درد ایک عام مگر تکلیف دہ مسئلہ ہے،
جو زیادہ تر سودا مزاج، ورم، یا فاسد مادوں کے جمع ہونے سے پیدا ہوتا ہے۔

🔸 عام وجوہات:
1️⃣۔ زیادہ دیر کھڑے رہنا یا سخت زمین پر چلنا
2️⃣۔ جسم میں سردی یا خشکی کا غلبہ
3️⃣۔ نقرس (Uric Acid) یا فاسد مادّوں کا جمع ہونا
4️⃣۔ شوگر یا اعصابی کمزوری
5️⃣۔ پلانٹر فیشیائٹس (ایڑھی کے نیچے والے ligament میں ورم)
6️⃣۔ ایڑھی کی ہڈی کا بڑھ جانا یعنی Heel Spur (نابتہ عظمیٰ العقب) بھی ایڑھی کے درد کی ایک عام وجہ ہے۔

🌸 طبِ یونانی میں مؤثر علاج:

🩵 1. حجامہ (Cupping Therapy):
فاسد مادّوں کے اخراج اور ورم کے ازالے کے لیے بہترین۔

🩵 2. روغنی مالش:
روغنِ زیتون، روغنِ کنجد یا بابونہ سے روزانہ ہلکی مالش کریں۔

🩵 3. نیم گرم پانی سے سکائی:
نمک اور کلونجی ڈال کر پاؤں ڈبونا درد کم کرتا ہے۔

🩵 4. مفید ادویہ:
حبِ سورنجان، معجونِ فلاسفہ، سفوفِ مصفی خون

⚠️ احتیاطی تدابیر:
✅ نرم جوتے پہنیں
✅ سردی اور نمی سے بچیں
✅ وزن زیادہ نہ اٹھائیں
✅ متوازن غذائیں استعمال کریں

🌿 یاد رکھیں:
ایڑھی کا درد وقتی نہیں، بلکہ جسم کے اندرونی مزاج کا عکاس ہوتا ہے۔
اصلاحِ مزاج، حجامہ، اور قدرتی علاج ہی اس کا دیرپا حل ہیں۔

👨‍⚕️ تحریر: ڈاکٹر راشد ملک
(ماہرِ ہڈی و جوڑ اینڈ حجامہ اسپیشلسٹ)




















Okara Visit Reminder on Sunday 24th August 2025,Timing 12:00 AM to 02:00 PMBook Your Appointment Now
23/08/2025

Okara Visit Reminder on Sunday 24th August 2025,

Timing 12:00 AM to 02:00 PM

Book Your Appointment Now

عرق النساء (درد کا ٹانگ میں اترنا) کا علاج صرف حجامہ میں ھیں۔ دورجدید میں شیاٹیکا (عرق النساء) کا درد عام ہو چکا ہے۔ اس ...
13/08/2025

عرق النساء (درد کا ٹانگ میں اترنا) کا علاج صرف حجامہ میں ھیں۔
دورجدید میں شیاٹیکا (عرق النساء) کا درد عام ہو چکا ہے۔ اس درد میں زیادہ تر خواتین مبتلا ہوتی ہیں، اسی لیے اسے عرق النساء کہا جانے لگا۔ اسی نام کی وجہ سے لوگوں میں یہ غلط فہمی پھیل گئی کہ مرد اس تکلیف میں مبتلا نہیں ہوتے۔ ایسا نہیں ہے، مرد بھی اس درد کا شکار ہوتے ہیں مگر خواتین کی نسبت ان کی تعداد کم ہے۔ یہ درد پیٹرو سے شروع ہو کر ٹانگ کے پچھلے حصے سے ہوتا ہوا ٹخنے سے ہو کر پیر تک جاتا ہے۔
یہ ایک عصبی درد ہے کیونکہ یہ پیٹرو سے شروع ہونے والی ایک عصب (نرو) شیاٹیکا میں جنم لیتا ہے۔ یہ انسانی جسم میں پائی جانے والی سب سے لمبی عصب ہے۔ یہ ریڑھ کی ہڈی سے نکل کر پیر کی ایڑی سے ہو کر پیر تک جاتی ہے۔
درد عموماً ایک ٹانگ میں ہوتا ہے اور اس کی شدت کم یا زیادہ ہوتی رہتی ہے۔ تکلیف میں مبتلا مریض مسلسل بے چینی کا شکار رہتا ہے۔ بعض اوقات متاثرہ ٹانگ بھاری ہو جاتی ہے اور مریض کے لیے اس پر بوجھ ڈالنا مشکل ہو جاتا ہے۔ متاثرہ ٹانگ میں کمزوری محسوس ہوتی ہے۔ اکثر ٹانگ سن ہو جاتی ہے۔ بیٹھنے اور کھڑے رہنے سے بھی درد کی شدت بڑھتی ہے۔
اس درد کا خطرہ عموماً درمیانی عمر میں زیادہ ہوتا ہے۔ امریکن اکیڈمی آف آرتھوپیڈک سرجنز کے مطابق تیس سے پچاس برس کی عمر میں مریض اس کا زیادہ نشانہ بنتے ہیں۔ شیاٹیکا کی تکلیف مختلف وجوہات کی بنا پر جنم لیتی ہے۔ لہٰذا علاج سے قبل تشخیص بے حد ضروری ہے۔
کمر کو شدید جھٹکا لگنے، ریڑھ کی ہڈی کے مہرے ہل جانے، مہروں کے درمیان خلا کم یا زیادہ ہونے، کولھے کے پٹھوں کی سوزش، قبض، زیادہ دیر نمدار جگہ پر بیٹھنے، بہت زیادہ بوجھ اٹھانے، اعصابی تنائو، مسلسل ایک ہی کروٹ لیٹے رہنے، غلط طریقوں سے چلنے، بیٹھنے، اُٹھنے، کسی حادثے کے باعث، غرض وہ تمام عوامل جو شیاٹیکا عصب پر بوجھ ڈالیں اور تناؤ کا باعث بنیں، وجہ درد بن سکتے ہیں۔ عمر کے ساتھ ہونے والی جسمانی توڑ پھوڑ بھی اس میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔ نیز اونچی ایڑی پہننے والی خواتین، نرم گدوں پر سونے والے اور فربہ لوگ بھی اس درد کا شکار آسانی سے ہو جاتے ہیں کیونکہ ان کی شیاٹیکا عصب پہ مسلسل دبائو پڑتا رہتا ہے۔
شیاٹیکا کا مریض عموماً ٹانگ گھسیٹ کر چلتا ہے۔ متاثرہ ٹانگ میں اکثر بل بھی پڑ جاتا ہے اور نسیں اکڑ جاتی ہیں۔ مریض کرسی پر ٹانگ لٹکا کر بیٹھا ہو اور گھٹنے کو دبایا جائے تو اُسے ناقابل برداشت درد محسوس ہوتا ہے۔ بیچار ٹانگ کو بآسانی پیٹ کی طرف موڑ نہیں سکتا کیونکہ کھچاؤ سے مزید تکلیف ہوتی ہے۔ ذرا سی بھی ٹھنڈک درد بڑھا دیتی ہے۔
عرق النساء کے درد میں جس قدر دوا کی ضرورت ہوتی ہے، اتنا ہی پرہیز اور احتیاط بھی درکار ہوتی ہے۔ دوا، پرہیز اور احتیاط سے عموماً چار سے چھ ہفتوں میں مریض صحت یاب ہو جاتا ہے۔ سب سے پہلے تو مریض کو اپنے اُٹھنے، بیٹھنے، چلنے اور سونے کے طریقے بدلنے چاہئیں۔ مثال کے طور پر وہ بیٹھنے اور سونے کے دوران اپنی پوزیشن بدلتا رہے۔ زیادہ دیر کھڑے ہونے اور زیادہ دیر بیٹھنے سے گریز کرے۔ سیدھا سوتے وقت تکیہ اپنے گھٹنوں کے نیچے رکھے۔ کروٹ لے کر لیٹے‘ تو ٹانگیں ذرا موڑ کر گھٹنوں کے درمیان تکیہ رکھ کے سوئے۔ اس سے ریڑھ کی ہڈی اور اعصاب پر کم دباؤ پڑتا ہے۔ بیٹھتے وقت کرسی کے پیچھے تکیہ اور کشن وغیرہ رکھے تاکہ کمر کا خم بنا رہے اور کمرکو سہارا ملتا رہے۔
عرق النساء سے چھٹکارا پانے میں غذا کا کردار بہت اہم ہے۔ مریض ایسی غذا کھائے جو غذائیت سے بھرپور ہو اورخصوصاً اُسے قبض سے بچائے۔ اس بیماری کے باعث شیاٹیکا عصب پر مزید دباؤ پڑتا ہے۔ کیلشیم اور وٹامن ڈی سے بھرپور غذا اعصاب اور پٹھوں کو تقویت بخشتی اور درد سے بچاتی ہے۔ پوٹاشیم بھی پٹھوں میں لچک پیدا کرنے میں معاون بنتا ہے۔ چناچہ دہی، دلیہ، مغزیات، پھل اور تازہ سبزیاں اپنی غذا میں شامل رکھیے۔ گاجر اور چقندر کا رس نوش کیجیے۔ یہ شیاٹیکا سے جلد نجات دلانے میں مد د کرے گا۔ پانی خوب پیئں لیکن ثھنڈا ا ہو۔ ادرک، لہسن، ہلدی کو اپنی غذا میں شامل رکھیے۔ یہ جڑی بوٹیاں سوزش کم کر کے درد سے آرام دیتی ہیں۔ تلسی، روز میری، بابونہ وغیرہ کی چائے بھی اس مرض میں مفید ہے۔
شیاٹیکا کا علاج بس لیٹے رہنے نہیں بلکہ خود کو متحرک رکھنے میں مضمر ہے۔ کیونکہ اس سے اعصاب اور پٹھوں کو خون اور غذائی اجزا کی فراہمی بہتر طریقے سے ہوتی ہے۔ روزانہ ۲۰ سے ۴۰ منٹ تک پیدل ضرور چلیے۔ ورزش بھی آرام دینے میں معاون ہوتی ہے۔ بشرطیکہ ماہر معالج باقاعدہ تشخیص کے بعد اسے تجویز کرے۔ اس مرض میں غلط ورزش درد بڑھا دیتی ہے۔ لہٰذا احتیاط بہت ضروری ہے۔ مگر کچھ ورزشیں تمام مریضوں کے لیے مفید ثابت ہوتی ہیں۔ ان کی تفصیل درج ذیل ہے:
۱۔ کمر کے بل لیٹ جائیے اور اپنی بائیں ٹانگ سینے تک موڑ کر لائیے اس طرح کہ گھٹنا آپ کے سینے کو چھو لے۔ اب ۱۰ تک گنتی گنیے۔ پھر دوسری ٹانگ کے ساتھ یہ عمل دہرائیے۔ یہ ورزش دونوں ٹانگوں کے ساتھ تقریباً پانچ بار دہرائیے پھر دونوں ٹانگیں اکٹھی سینے تک لے جائیے۔
۲۔ کمر کے بل لیٹیے اور اپنی ٹانگیں دیوار پر بالکل سیدھی اپنے سامنے اٹھائیے۔ اس حالت میں ۱۵سیکنڈ تک رہیے۔ یہ ورزش بھی پانچ بار دہرائیے۔ ورزش کے علاوہ سانس کی مشقیں، یوگا، آکوپنکچر اور آکو پریشر بھی شیاٹیکا کے علاج میں معاون ہیں۔ اگر وجہ ایسی ہو جسے آپریشن کے ذریعے دور کیا جا سکے (جیسا کہ مہروں کے درمیان پٹھے دب جانا‘ ڈسک سِرک جانا وغیرہ) تو وہ بھی تجویز کیا جاتا ہے۔ ایپی ڈیورل سٹرائیڈانجکشن بھی درد سے نجات پانے میں مفید ہے۔ مگر اس کا اثر چند ہفتے یا مہینے تک رہتا ہے۔ مگر یہ ہر ایک پر اثرنہیں کرتا اور اس کے مضر اثرات بھی ہیں۔ مثلاً پٹھوں اور اعصاب کی کمزوری۔
باقاعدگی سے حجامہ کروانا، اس درد کے لئے بہت کار آمد پایا گیا ہے۔
مساج یا مالش بھی شیاٹیکا کا ایک مستند علاج ہے۔ اگر قابل معالج یا کسی ماہر سے کرایا جائے تو چند دن میں درد جاتا رہتا ہے۔ زیتون کے تیل کی مالش بہتر ہے۔ ایک مفید نسخہ یہ ہے کہ سرسوں کے تیل میں چند لہسن کے جوئے جلا لیجیے۔ پھر اس تیل سے مالش کیجیے۔ مزیدبرآں روزانہ نہار منہ لہسن کے دو جوئے گرم دودھ کے ساتھ کھائیے۔
وزن اٹھانے، مشقت والا کام کرنے اور نم آلود اور ٹھنڈی جگہوں پر بیٹھنے سے پرہیز کیجیے۔ سب سے بڑھ کر ذہنی دبائو اور پریشانی سے خود کو بچائیے تو آپ جلد اس درد سے نجات حاصل کر لیں گے۔

https://www.facebook.com/ubaid.hijama.faisalabad

The Day of Arafah,(Arabic: يوم عرفة, romanized: Yawm 'Arafah)is an Islamic holiday that falls on the ninth day of Dhu al...
04/06/2025

The Day of Arafah,
(Arabic: يوم عرفة, romanized: Yawm 'Arafah)
is an Islamic holiday that falls on the ninth day of Dhu al-Hijjah of the lunar Islamic Calendar.
It is the second day of the Hajj pilgrimage and is followed by the holiday of Eid al-Adha.
At dawn of this day, Muslim pilgrims will make their way from Mina to a nearby hillside and plain called Mount Arafat and the Plain of Arafat. It was from this site that the Islamic prophet Muhammad gave one of his last sermons in the final year of his life. Some Muslims hold that part of the Quranic verse announcing that the religion of Islam had been perfected was revealed on this day.

https://en.m.wikipedia.org/wiki/Day_of_Arafah

29/03/2025
29/03/2025

Address

Main Narr Wala Road Kbutran Wala Chowk Abu Ayyub Ansari Road (Ex. Makki Road) Opposite ESF Educational Academy Ghulam Muhammad Abad
Faisalabad
38033

Opening Hours

Monday 10:00 - 14:00
17:00 - 21:00
Tuesday 10:00 - 14:00
17:00 - 21:00
Wednesday 10:00 - 14:00
17:00 - 21:00
Thursday 10:00 - 14:00
17:00 - 21:00
Friday 10:00 - 12:00
17:00 - 21:00
Saturday 10:00 - 14:00
17:00 - 21:00

Telephone

00923008658808

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ubaid Hijamah Centre Faisalabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Ubaid Hijamah Centre Faisalabad:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram