
01/08/2025
اکثر لوگ لمس،ٹھرک اور ہوس کو ایک ہی جذبہ سمجھ بیٹھتے ہیں،
حالانکہ
لمس ایک جذبہ ہے، جو انسان کی جلد سے زیادہ روح پر اثر کرتا ہے۔
ٹھرک وہ آنکھ ہے جو صرف جسم دیکھتی ہے، دل اور دماغ نہیں۔
ہوس وہ پیاس ہے جو کبھی سیراب نہیں ہوتی، یہ صرف استعمال کو جانتی ہے، احساس کو نہیں
جسم کو پانا آسان ہے، لیکن کسی کے لمس میں ایسا ٹھہراؤ رکھنا کہ وہ خود کو مکمل محسوس کرے یہ صرف محبت والوں کے بس کی بات ہے۔
ہوس والوں کے نہیں
جس دن مرد کو یہ سمجھ آ جائے
کہ عورت صرف جسم کا نام نہیں بلکہ احساسات، جذبات، اور روحانی لمس کا مجموعہ ہے اس دن اُس کی ہوس مر جائے گی،اور محبت جنم لے گی۔