Data Medical Complex

Data Medical Complex We are well equipped & professional staff, serve all disciplines of medicine & surgery by a well trained and experienced team of experts.

PROVIDING QUALITY HEALTH CARE FACILITIES

We continually monitor our system and processes to ensure that we comply with all aspects international health care standards.

*فری گائینی (عورتوں کا)میڈیکل کیمپ* جس میں *فری چیک اپ* کے ساتھ  حاملہ عورتوں کا فری الٹرا ساؤنڈ*ڈاکٹر سدرہ بلال (ماہر ا...
25/01/2025

*فری گائینی (عورتوں کا)میڈیکل کیمپ*
جس میں *فری چیک اپ* کے ساتھ حاملہ عورتوں کا فری الٹرا ساؤنڈ
*ڈاکٹر سدرہ بلال (ماہر امراض نسواں عورتوں کے ہر قسم کے امراض)* داتا میڈیکل کمپلیکس ڈاکٹر حافظ بلال کلینک
*فری کیمپ کے اوقات کار*
*ہر مہینہ کے دوسرے اور چوتھے پیر*
شام 4بجے سے 7:00 بجے تک ۔
ایڈریس ؛ منیر آباد گلی نمبر 9 کارنر فلٹریشن پلانٹ کے سامنے ۔۔ رضا آباد ۔۔ 0412591122

*ڈاکٹر سِدرہ بلال* (کنسلٹنٹ گائیناکالوجسٹ)
ایم بی بی ایس ، آرایم پی،ڈی جی او گائینی آبس الائیڈ ہسپتال فیصل آباد۔
ماہر امراض نسواں و زچہ بچہ, بانجھ پن، بچوں کا بار بار ضائع ہونا،لیکوریا، ماہواری کی بے قاعدگی، خاندانی منصوبہ بندی، ڈی اینڈ سی،حمل کے دوران شوگر اور بلڈ پریشر کا علاج، انڈا دانی اور بچہ دانی کی رسولی، چھوٹا اور بڑا آپریشن

*ڈاکٹر حافظ بلال* (ایم بی بی ایس، آر ایم پی ، ایم سی پی ایسt،سی ایم او اینڈ ڈپٹی میڈیکل سپرینٹنڈنٹ گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام آباد فیصل آباد)
شوگر بلڈپریشر، پٹھوں کے امراض،سانس میں دشواری،گردوں کے امراض، ٹی بی، جگر کےمسائل، بچوں کے تمام امراض

*فری گائینی (عورتوں کا)میڈیکل کیمپ* جس میں *فری چیک اپ* کے ساتھ  حاملہ عورتوں کا فری الٹرا ساؤنڈ*ڈاکٹر سدرہ بلال (ماہر ا...
19/01/2025

*فری گائینی (عورتوں کا)میڈیکل کیمپ*
جس میں *فری چیک اپ* کے ساتھ حاملہ عورتوں کا فری الٹرا ساؤنڈ
*ڈاکٹر سدرہ بلال (ماہر امراض نسواں عورتوں کے ہر قسم کے امراض)* داتا میڈیکل کمپلیکس ڈاکٹر حافظ بلال کلینک
*فری کیمپ کے اوقات کار*
*ہر مہینہ کے دوسرے اور چوتھے پیر*
شام 3 بجے سے 7:00 بجے تک ۔
ایڈریس ؛ منیر آباد گلی نمبر 9 کارنر فلٹریشن پلانٹ کے سامنے ۔۔ رضا آباد ۔۔ 0412591122

16/04/2024

Follow link to Get all Updates

بچوں کی عمر کے مطابق جسمانی اور ذہنی نشونما کے مراحلChild Development (Physical and Mental)Correction: its 18-24 months ...
03/03/2024

بچوں کی عمر کے مطابق جسمانی اور ذہنی نشونما کے مراحل
Child Development (Physical and Mental)

Correction: its 18-24 months (not years)

ہمارے معاشرے میں دودھ پلانے والی ماؤں سے متعلق ایسی توہمات اور فرسودات کو مشہور کردیا گیا ہے کہ جن کی وجہ سے ماؤں کے لیے...
22/01/2024

ہمارے معاشرے میں دودھ پلانے والی ماؤں سے متعلق ایسی توہمات اور فرسودات کو مشہور کردیا گیا ہے کہ جن کی وجہ سے ماؤں کے لیے اپنے بچوں کو اپنا دودھ چاہتے ہوۓ بھی پلانا بہت مشکل ہوجا تا ہے۔
اکیسویں صدی ہے اور سائنس کا دور دورہ ہے مگر ہم اب بھی اسی جہالت کی دنیا میں رہ رہے ہیں۔
آپ سب سے گزارش ہے کہ ان باتوں کو تمام والدین کے ساتھ شیئر کریں تاکہ ہمارے ہمارے ملک میں ماں کے دودھ پر پلنے والی بچوں تعداد بڑھے۔
ہمارے ملک میں ابھی ماں کا دودھ پینے والے بچوں کی تعداد 48 فیصد سے بھی کم ہے جو کہ بہت المناک ہے ۔ ضروری ہے کہ ہمیں جہاں اسکے لیے بہت چیزوں کو تبدیل کرنا ہے وہاں پہ ان فرسودات اور ماں کے دودھ سے متعلق جہالت کی باتوں کو ختم کرنا ہے.
بچوں کی صحت سے متعلق معلومات کے لیے ہمارا پیج دیکھتے رہیں

08/01/2024

پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے
جہاں اپنی ڈیوٹی کی ریپلیسمنٹ واپس لینے کے لیے دوسرے کی منتیں کرنا پڑتی ہیں😂🫣😇

عوامی آگاہی کے لیے پیغام ...
16/12/2023

عوامی آگاہی کے لیے پیغام ...

🔶 ڈاکٹر ثمرینہ ہاشمی  🔶یہ جملہ ہمیں کلینکس میں اکثر سننے کو ملتا ہے ۔۔ “ ڈاکٹر نے تو کہا تھا کہ آپ  کا کیس بالکل نارمل ہ...
18/11/2023

🔶 ڈاکٹر ثمرینہ ہاشمی 🔶
یہ جملہ ہمیں کلینکس میں اکثر سننے کو ملتا ہے ۔۔
“ ڈاکٹر نے تو کہا تھا کہ آپ کا کیس بالکل نارمل ہے، آکر بعد میں آپریشن کردیا”

کسی بھی عورت کی زچگی اس وقت تک “نارمل” یا راستے سے ہونے کا دعویٰ نہیں کیا جاسکتا جب تک وہ بچہ پیدا نہ کر لے
۔۔۔ جب تک آپ امتحان میں بیٹھیں گے نہیں تو فیل یا پاس کا فیصلہ کیسے کر سکتے ہیں 🤔

♦️فرض کیجیے کہ زچّہ کو دورانِ زچگی بلد پریشر اوپر چلا گیا
♦️یا اس عمل کے دوران دو گھنٹے گزرنے کے بعد تیز بخار ہوگیا
♦️یا اس دوران میں بچے کی حالت کسی بھی وجہ سے خراب ہوئی اور اُس کا دم گھٹنے کی وجہ سے دل کی دھڑکن کم ہونے لگی اور دم گھٹنے سے بچے نے اندر پاخانہ کر دیا جو پانی کو ہرا کرے گا
♦️یا بچہ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود ماں کی ہڈی(pelvis) میں سے نہیں گزر پا رہا ۔۔ کیونکہ مسافر بڑا ہے یا راستہ تنگ ہے۔
♦️اچانک دردوں میں بچے دانی کے سکڑنے کی وجہ سے انول نال پھٹ جاتی ہے اور بہت خون بہنا شروع ہوجاتا ہے

🟥یہ سب باتیں آپ کو وقت سے پہلے الہاماً معلوم نہیں ہوتیں۔ اور مجبوراً ماں کو اور کبھی بچے کو بچانے کے لئے آپریشن کرنا پڑتا ہے۔
🟩ایسے میں ڈاکٹر کو گالیاں دینا مناسب نہیں

خواتین متوجہ!یاد رکھیں!لیکوریا کوئی بیماری نہیں!بلکہ خواتین میں وجائنل ڈسچارج Va**nal Discharge یا لیکیوریا ضروری عمل ہے...
15/11/2023

خواتین متوجہ!
یاد رکھیں!
لیکوریا کوئی بیماری نہیں!
بلکہ
خواتین میں وجائنل ڈسچارج Va**nal Discharge یا لیکیوریا ضروری عمل ہے۔۔۔۔

اندام نہانی Va**na سے نکلنے والی رطوبت Discharge لیکوریا کیا ہے اور یہ خواتین کے لیے مسئلے کی شکل کب اختیار کر لیتا ہے؟

خواتین میں وجائنل ڈسچارج Va**nal Discharge یا لیکیوریا ضروری عمل ہے۔
اگر یہ (رطوبت) انڈے کی سفیدی کی طرح شفاف ہو، اس میں بُو نہ ہو اور ماہواری سے چند دن پہلے آئے تو نارمل ہے لیکن جب اس کی یومیہ مقدار دو ملی لیٹر سے زیادہ ہو، یہ آپ کے زیر جامہ کو گیلا کرتا ہو، اس میں بُو آئے، خارش ہو تو آپ ڈاکٹر سے ضرور ملیں۔

میں آپ سب خواتین کی تولیدی صحت سے جڑے ایک ایسے مسئلے کو آسان الفاظ میں سمجھانے کی کوشش کر رہا ہوں جس پر بات کرنا خواتین کے لیے ہمیشہ سے ہی مشکل رہا ہے۔

لیکیوریا (اندام نہانی سے نکلنے والی رطوبت) کے حوالے سے غلط فہمیوں پر بات سب سے پہلے میں اس کا پس منظر بتانا چاہوں گا،

میری طرح آپ نے بھی مختلف سڑکوں سے گزرتے ہوئے دیواروں اور اخبار کے اندرونی صفحات پر بعض ایسے اشتہار یقیناً دیکھے ہوں گے جن پر خواتین کے ’پوشیدہ‘ امراض، نسوانی امراض کا ’یقینی علاج‘، لیکیوریا کا ’جڑ سے خاتمہ‘ اور انھی سے ملتے جلتے جملے لکھے ہوتے ہیں۔

اشتہاروں میں کیے گئے دعوؤں سے قطع نظر، ان میں لکھے جملوں کی سنسنی نے جہاں سارا بچپن خراب کیا، وہیں مسئلے کا شکار لڑکیوں کے اندر وسوسہ ڈالے رکھا کہ پتہ نہیں لیکیوریا آخر ہے کیا بلا، جسے پوشیدہ بھی کہا جا رہا ہے اور اس کے علاج کی مارکیٹنگ سے شہر بھر کی دیواریں بھی بھری پڑی ہیں۔

ایسے ماحول میں وجائنل ڈسچارج یا لیکیوریا کا سامنا کرنے والی لڑکیوں کے ذہن پر کیا اثر پڑتا ہے اور صحت سے جڑے اس مسئلہ پر بات کرنا آخر اتنا مشکل کیوں ہے؟

لیکن پہلے جان لیتے ہیں کہ لیکیوریا دراصل ہے کیا؟

’جب تک رطوبت شفاف، انڈے کی سفیدی جیسی اور دو ملی لیٹر یومیہ ہو تو نارمل ہے‘
اندام نہانی Va**na سے خارج ہونے والی رطوبتیں وجائنا (اندام نہانی) کی اندرونی صفائی کے لیے بے حد ضرور ی ہیں۔

’ماہواری سے چند دن پہلے خارج ہونے والی ان رطوبتوں کو طبی زبان میں ’فزیولوجیکل ڈسچارج‘ Physiological Discharge کہتے ہیں۔ یہ وجائنل ڈسچارج عام طور پر ماہواری سے چند روز پہلے یا مڈ سائیکل میں ہوتا ہے۔ جب تک یہ رطوبت شفاف ہوں، انڈے کی سفیدی جیسی ہوں اور مقدار میں ایک سے دو ملی لیٹر یومیہ ہوں تو یہ نارمل ہے۔ اس میں بوُ بھی نہیں ہوتی اور ازدواجی تعلقات میں بھی یہ ڈسچارج مسئلہ نہیں کرتا۔..

یہاں تک تو بات بظاہر سادہ اور آسان ہی لگ رہی ہے اور اب یقیناً بہت سی خواتین کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہو گی لیکن پھر لیکیوریا مسئلہ کب بن جاتا ہے اور اس پر بات کرنا اتنا مشکل کیوں ہے؟

اس کے لیے میں آپ کو ایک خاتون مریضہ حرا (فرضی نام) کی لیکوریا سے جڑی روداد سناتا ہوں ،
کراچی کی رہائشی حرا (فرضی نام) جو نہ صرف بلوغت کے وقت سے ہی لیکیوریا کے باعث مشکلات جھیلتی رہی ہیں بلکہ ممنوعہ موضوع سمجھنے جانے کے باعث اس پر بات کرنے سے بھی ہچکچاتی رہیں۔

وہ کہتی ہیں کہ ’میں کافی چھوٹی تھی جب سے مجھے یہ مسئلہ تھا۔ بچپن میں سمجھ ہی نہیں آتی تھی کہ یہ کیا چیز ہے۔ خدانخواستہ بڑی بیماری تو نہیں۔۔۔ جب دیواروں پر لکھا دیکھا کہ لیکیوریا کے مرض سے جان چھڑائیں تو پتہ چلا کہ یہ ایک بیماری ہے اور لیکیوریا اس کا نام ہے۔‘

حرا اب 30 سال کی لیکن نو عمری میں شروع ہونے والے وجائئنل ڈسچارج کے مسئلہ پر انھیں بھی بے شمار لڑکیوں کی طرح درست رہنمائی نہ مل سکی۔

’بچپن میں تو یہ ہوتا تھا کہ کپڑے خراب ہو جاتے تھے میرے۔ پتہ بھی نہیں تھا کہ کیا کرنا ہے۔۔۔ پھر مختلف قسم کی میڈیکیشن کا بڑوں سے پتہ چلا۔ مختلف ٹوٹکے پتہ چلے۔ اس وقت تک میں گھر بتا چکی تھی کہ مجھے اس کا علاج کروانا ہے۔ پھر پڑوس میں ایک خاتون تھیں جو دوائی بنا کے دیتی تھیں لیکن فرق مجھے اس سے بھی نہیں پڑا۔۔۔

حرا کے لیے یہ تولیدی صحت سے جڑا یہ معاملہ کچھ دن کے بجائے ان کی روزمرہ کی زندگی کا حصہ ہی بن گیا۔

حرا کہتی ہیں کہ وقت بے وقت کے اس ڈسچارج نے ان کی روز مرہ زندگی کے معمولات کو متاثر کیا۔

’اس کا کوئی خاص وقت نہیں ،یہ کبھی بھی ہو جائے گا۔ ایک بڑا مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ آپ وضو کر کے نماز پڑھ رہے ہیں۔ کپڑے گندے ہو جاتے ہیں۔ پھر واک پر جاتے وقت ہو جائے تو کپڑے گندے ہو جاتے ہیں۔ چلتے ہوئے بُرا محسوس ہو رہا ہوتا ہے۔ جب آپ گھر میں ہوتے ہیں تو اپنے کپڑوں کو صاف کر لیتے ہیں لیکن باہر آپ ایسا نہیں کر سکتے۔ کبھی زیادہ ہو جاتا ہے کبھی کم۔۔۔ مگر ختم کبھی نہیں ہوتا۔‘

حرا اور ان ہی جیسی بے شمار لڑکیوں کو اندام نہانی کی قدرتی صفائی کے لیے نکلنے والی رطوبت میں انفیکشن کے باعث بے شمار مسائل کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے تاہم آگاہی کے فقدان کے باعث وہ نہیں جان پاتیں کہ وجائنا سے نکلنے والی رطوبت کی رنگت، مقدار اور بُو پر نظر رکھنا کتنا ضروری ہے۔۔۔۔

پانی کے نکلتے ہی اندام نہانی اور اس کے اطراف خارش ہونا انفیکشن ہے‘
جینیٹل ٹریک Ge***al Tractمیں پائی جانے والی ان رطوبتوں میں جب انفیکشن یا پیتھالوجی آ جاتی ہے تو یہ معمولی بات نہیں۔ اس کو عام طور پر خواتین کہتی ہیں کہ انھیں پانی کی شکایت ہے۔

اب سنے!
خواتین وجائنا سے نکلنے والی رطوبت سے متعلق فکر مند اس وقت ہوں جب:

👈وجائئنل ڈسچارج کی مقدار یومیہ ایک سے دو ملی لیٹر سے زیادہ ہو۔۔۔

👈پورا مہینہ رطوبت کا اخراج ہو اور اس سے بدبو آئے۔۔۔

👈پانی کے نکلتے ہی اندام نہانی اور اس کے اطراف خارش ہو۔۔۔

👈شوہر کے ساتھ ملاپ کے وقت ازدواجی تعلق تکلیف دہ ہو جائے۔۔۔۔

👈اگر اس پانی کی رنگت سفید اور پھٹے ہوئے دودھ کی طرح ہو تو یہ فنگل انفیکشن کی نشانی ہے۔۔۔

👈اگر اس رطوبت کا رنگ سرمئئ مائل سیاہ ہو اور اس میں شدید خارش ہو۔۔

ملکی وائٹ Milky White Discharge ڈسچارج کے باعث شوہر کے ساتھ ملاپ تکلیف دہ ہو سکتا ہے‘

اندام نہانی Va**na میں قدرتی طور پر بھی بیکٹیریا موجود ہوتے ہیں تاہم ان بیکٹیریا کے بڑھ جانے سے ہونے والی انفیکشن خواتین میں سب سے عام ہے جس کا علاج آسان اور فوری ہے تاہم خواتین شرم یا جھجھک کے باعث اس پر بات نہیں کرتیں اور پھر یہ ازدواجی تعلقات میں تکلیف دہ ہو جاتی ہے۔

’رطوبت ملکی وائٹ یا دودھ کی طرح پتلی ہو تو یہ بیکٹیریئل ویجی نوسس Bacterial Vaginosis ( وجائنا میں پائے جانے والے قدرتی بیکٹریا کا بڑھ جانا) انفیکشن ہے، جو خواتین میں بہت عام ہے۔ اس میں خارش نہیں ہوتی بلکہ یہ دودھ کی طرح پتلا ہوتا ہے۔‘

’خواتین شرم یا جھجھک کے باعث بتاتی بھی نہیں کہ ان کو ملکی وائٹ ڈسچارج ہے۔ وہ اس کو نارمل لیتی ہیں لیکن جب ان کا شوہر کے ساتھ ملاپ ہوتا ہے تو مرد اور عورت کی رطوبت کے آپس میں ملنے سے اس میں سے بدبو آتی ہے۔ اس کا باقاعدہ علاج موجود ہے اور خواتین کو اس کا علاج کروانا چاہیے۔..

علاج کے لیے ضروری ہے کہ ڈاکٹر ہسٹری لے کر آپ کا معائنہ کرے۔ یہ نہیں کہ آپ زبانی ڈاکٹر کو کہیں کہ پانی پڑتا ہے اور دوائیں دے دیں۔۔۔ ہر ڈسچارج کی الگ قسم کی میڈیکیشن ہوتی ہے اور کچھ ڈسچارج ایسے ہیں کہ جس میں دونوں میاں بیوی کو ایک ہی وقت میں دوائی بھی لینا ہوتی ہے اور آپس میں ازدواجی تعلق میں پرہیز بھی رکھنا ہے تاکہ دونوں کا انفیکشن ختم ہو۔‘

رطوبتیں کیونکہ جسم کے اندر سے آ رہی ہیں اس لیے اس کا علاج بار بار دھونا ہرگز نہیں بلکہ اس کا باقاعدہ معائنہ اور علاج ہونا چاہیے اور اس کے ساتھ صفائی کی اچھی عادات کو اپنانا ضروری ہے۔

’لیکیوریا کے مسئلے سے ذہنی صحت پر بھی بُرا اثر پڑتا ہے‘
کئی خواتین کو بلوغت کی عمر سے شروع ہونے والا لیکیوریا شادی کے بعد بھی ٹھیک نہ ہوتو اس سے ازدواجی زندگی میں شرمندگی محسوس کرنا پڑ تی ہے ۔۔۔

لیکیوریا کے مسئلے سے ذہنی صحت پر بھی بُرا اثر پڑتا ہے۔ اس ڈسچارج کی بو شدید ہو جائے تو اپنے آپ سے شرمندگی ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ بیٹھے بیٹھے اچانک کپڑے خراب ہو جائیں تو اپنے اندر بے بسی اور بے آرامی ہوتی ہے کہ یہ کیا ہو رہا ہے۔‘

حرا کہتی ہیں کہ ’میں بہت عرصہ اس پر بات نہ کر سکی اور خوف میں رہی۔ اسی طرح اور بچیاں بھی اس وجہ سے خوف میں رہتی ہوں گی لہذا اس پر بات کرنا اور درست آگاہی دینا ضروری ہے۔‘

’میں نے میڈیکیشن بھی کیں اور ہر طرح کے ٹوٹکے بھی کیے اور اب تو گوگل بھی ہے۔ تو جتنی بچیاں ہیں وہ اس بارے میں پریشان ہونے کے بجائے درست رہنمائی لینے سے ہرگز نہ ہچکچائیں۔

لیکوریا یا ویجائنل ڈسچارج Va**nal Discharge کے بارے میں کوئی بھی بات آپ پوچھ سکتی ہیں ،
شکریہ
والسلام

بچوں میں شوگر کی تشخیص اور علاج بہت پیچیدہ ہوتا اور اس کے لیے سپیشلسٹ ڈاکٹر کی ضرورت ہوتی ہے ۔اگر خدانخواستہ کسی بچے کو ...
14/11/2023

بچوں میں شوگر کی تشخیص اور علاج بہت پیچیدہ ہوتا اور اس کے لیے سپیشلسٹ ڈاکٹر کی ضرورت ہوتی ہے ۔اگر خدانخواستہ کسی بچے کو شوگر کا مسئلہ ہے اور اس دوران اس کو کوئی انفیکشن ہو جاتا ہے جیسا کہ ڈائریا یا چھاتی کا انفیکشن تو اس کے جسم کے اندر جو تبدیلی انفیکشن سے اتی ہے اس کی وجہ سے شوگر لیول بےقابو ہو سکتا ہے جسکو ڈاٸبیٹک کیٹو ایسی ڈوسسس( DKA) کہتے ہیں . یہ بہت خطرناک پیچیدگی ہے جس میں بچے کی جان بھی جا سکتی ہے۔
اس پوسٹ کے اندر کچھ ہدایت دی گئی ہیں کہ خدانخواستہ کسی بچے کو اگر شوگر ہے اور اس کو کوئی انفیکشن ہو جاتا ہے تو اس نے اس دوران ان ہدایات پر عمل کرنا ہے ۔یہ بہت ضروری ہے اور سب لوگوں کو پتہ ہونا چاہیے اور خاص کر جن کی فیملی کے اندر یا جن کے بچوں کو شوگر کامسلہ ہے ۔ تمام ڈاکٹرز , نرسز ,اور یا پیرامیڈیکل سٹاف کو اس بات کا علم بہت ضروری ہے

Continues attempts to hack the mys page 🥲Receiving these msgs daily .May Allah guide whoever is doing so .And all other ...
23/10/2023

Continues attempts to hack the mys page 🥲
Receiving these msgs daily .
May Allah guide whoever is doing so .

And all other people be careful these are kindly do not open or click the links ,

Jazak Allah khier.

Address

Data Medical Complex, Street No. 9 Munir Abad Faisalabad
Faisalabad
38000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Data Medical Complex posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Data Medical Complex:

Share

Category