Darood Mehal Dawakhana & Pansar Store

Darood Mehal Dawakhana & Pansar Store You can purchase Products of Hamdard, Qurshi, Ashraf, Ajmal,Murhaba, Lasani and many more.100%Organic

29/07/2025

الائچی اور گرم پانی — روزانہ کی ایک چھوٹی عادت، بڑے فائدے!
کیا آپ جانتے ہیں؟
عام سی دکھنے والی الائچی، جو تقریباً ہر کچن میں پائی جاتی ہے، صرف کھانوں کی خوشبو یا ذائقے کے لیے نہیں بلکہ صحت کے بے شمار فوائد کے لیے بھی بے حد مفید ہے۔
خاص طور پر الائچی چبانے کے بعد گرم پانی پینا — ایک چھوٹا سا عمل، لیکن اس کے اثرات حیران کن ہو سکتے ہیں۔

✅ الائچی + گرم پانی پینے کے حیرت انگیز فوائد:
1. قبض کا خاتمہ:
جو افراد قبض میں مبتلا رہتے ہیں، وہ ہر کھانے کے بعد ایک الائچی چبا کر آدھا گلاس گرم پانی پی لیں — چند دنوں میں ہاضمے کا نظام بہتر اور قبض ختم!

2. آنتوں کی سوزش میں کمی:
الائچی کے اجزاء آنتوں کو سکون دیتے ہیں، جب کہ گرم پانی اس اثر کو بڑھاتا ہے، یوں گیس، سوزش اور اپھارہ دور ہوتا ہے۔

3. تیزابیت پر کنٹرول:
یہ امتزاج معدے کے تیزاب کو متوازن کرتا ہے اور سینے کی جلن یا بدہضمی میں فوری آرام دیتا ہے۔

4. بالوں کا گرنا کم کرے:
الائچی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور گرم پانی کی افادیت بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرتی ہے، اور وقت کے ساتھ بال گرنا کم ہو جاتا ہے۔

5. سانس کی بدبو ختم کرے:
الائچی قدرتی ماؤتھ فریشنر ہے، اور اس کے بعد گرم پانی پینا منہ سے آنے والی بدبو کو مکمل طور پر ختم کر دیتا ہے۔

6. خون کی روانی بہتر بنائے:
یہ امتزاج خون کے بہاؤ کو بہتر بناتا ہے، جس سے سردرد، تھکن، اور ذہنی تناؤ میں واضح کمی آتی ہے۔

📌 استعمال کا طریقہ:
روزانہ کھانے کے بعد 1 عدد الائچی چبائیں

اس کے بعد نیم گرم پانی کا آدھا گلاس پی لیں

دن میں ایک بار استعمال کافی ہے

🍃 آخر میں یاد رکھیں:
یہ ایک قدرتی اور محفوظ گھریلو نسخہ ہے، جو روزمرہ مسائل جیسے قبض، تیزابیت، بدہضمی، سانس کی بو اور بالوں کے مسائل میں مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
تسلسل کے ساتھ استعمال کریں اور نتائج دیکھ کر خود حیران ہو جائیں!

♦️ گھبراہٹ ، بےچینی ، خوف اور ڈپریشنگھبراہٹ اور بےچینی ایسا عارضہ ہے جس میں مریض پر اچانک سے دم گھٹنے اوراضطراب کی سی کی...
28/07/2025

♦️ گھبراہٹ ، بےچینی ، خوف اور ڈپریشن
گھبراہٹ اور بےچینی ایسا عارضہ ہے جس میں مریض پر اچانک سے دم گھٹنے اوراضطراب کی سی کیفیت طاری ہو جاتی ہے،
دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے، دورانِ خون بڑھ جاتا ہےاور مریض ایک کرب کی کیفیت میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ اسے محسوس ہوتا ہے جیسے اس کا جسم سن ہو گیا ہے،
دل بند ہو گیا ہےاور یا پھر وہ اپنے حواس کھو رہا ہے۔ یہ علامات بہت شدید ہوتی ہیں اور ان کا دورانیہ چند لمحوں سے لے کر کئی منٹ تک کا ہو سکتا ہے۔
اس عجیب بے قراری اور گھبراہٹ کی حالت میں اسے اپنی موت سامنے نظر آتی ہے۔ کچھ لوگوں میں گھبراہٹ اور بےچینی کے دورے کی یہ کیفیت کسی خاص کیفیت یا محلِ وقوع کی وجہ سے ہوتی ہے۔ خاص کر ہجوم والی جگہوں پر، لفٹ میں، زلزلے کے دوران، کسی بلندی پر، دھم اکے کی آواز سے یا بےعزتی کے خدشات سے انہیں انجانا خوف محسوس ہوتا ہے کہ کوئی نہ کوئی ایسامسئلہ ہو جائے گا جس سے بچ نکلنا مشکل ہو جائے گا۔
عام طور پر اس مرض میں مبتلا لوگ میڈیکل یا کارڈیک ایمرجینسی کا رخ کرتے ہیں۔
متعدد ٹیسٹ کرواتے ہیں۔ حالانکہ کوئی جان لیوا بیماری نہیں،
👈یہ ایک ذہنی عارضہ ہے جس کا تعلق انسان کے دفاعی خطرے کے نطام میں خرابی کی وجہ سے ہے۔
ماہرین طب میڈیکل تحقیق کے مطابق اس بیماری میں مبتلا افراد کی شرح تین سے چار فیصد تک ہے۔
گھبراہٹ اور بےچینی کے دورے کے دوران مریض میں مندرجہ ذیل علامات پائی جاتی ہیں: -
▪️دل کی دھڑکن بہت تیز ہو جاتی ہے۔
▪️ٹھنڈے پسینے آتے ہیں۔
▪️عضلات میں کھنچاو آ جاتا ہے۔
▪️شدید گھٹن کے ساتھ سانس لینے میں دقت محسوس ہوتی ہے۔
▪️منہ خشک ہو جاتا ہے۔
▪️سر میں چکر آتے ہیں۔
▪️ہاتھ پاوں ٹھنڈے پڑ جا تے ہیں اور ان میں سوئیاں چبھنے کا احساس ہوتا ہے۔
▪️زبان لڑکھڑانے لگتی ہے اور بدن میں طاقت ختم ہو جاتی ہے۔
علاج
🔹جوارش شاہی 10 گرام صبح دوپہر اور شام
🔹خمیرہ مروارید 5 گرام ہمراہ عرق گاؤزباں
🔹خمیرہ ابریشم جوہر دار حکیم ارشد والا ۔
🔸مربہ گاجر اور مربہ سیب کا استعمال بھی مفید ہے ۔
🔸کشتہ سنگ یشب خاص ایک رتی ہمراہ مکھن استعمال کریں ۔

اگر گھبراہٹ ، بےچینی ، خوف اور ڈپریشن ہوتو
اللہ کے رسول کو جب پریشانی لاحق ہوتی تو آپ یہ پڑھتے۔ “یا حی یاقیوم برحمتک استغیث”۔۔
ایک دوسری روایت میں آتا ہے جب کسی چیزسے خوف محسو س ہوتا ہے تو آپ یہ پڑھتے ۔ ” اللہ ، اللہ ربی لا شریک لہ ” ۔ایک اور روایت ہے کہ کسی کو غم لاحق ہو ، فکر لاحق ہو، بیماری آجائے، کوئی سختی آجائے۔ ” اللہ ربی لا شریک لہ ” ۔ اللہ تعالیٰ اس کے غم کو دور فرماد ےگا۔۔

24/07/2025

19/07/2025
100%
18/07/2025

100%

Please like and share to help people to find a best place for herbal medicine and treatment. JazakAllah
17/07/2025

Please like and share to help people to find a best place for herbal medicine and treatment. JazakAllah

09/10/2023

پھیپھڑوں کی کمزوری، کھانسی، زکام، سانس کی تنگی، سینے کی جکڑن، جسمانی کمزوری، بخار اور لاغری کے لئے مؤثر دوا۔

https://ashraflabs.com/products/lungsol

11/11/2022

مکھانوں کو فوکس نٹس (Fox Nuts) یا پھر لوٹس سیڈز (Lotus Seeds) بھی کہا جاتا ہے مکھانہ کنول کے پھول کا بیج ہے اس لیے پھول مکھانہ کہلاتا ہے،
مکھانے ضروری غذائیت کے حصول کا خزانہ ہیں مکھانوں کا روزانہ کی غذا میں استعمال ایک بہترین صحت مند ڈائیٹ ہے،
آیئے مکھانے استعمال کرنے کے دیگر فوائد پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

پوٹاشیم کا خزانہ ہے ۔
کیلشیم کی کمی کو پورا کرتا ہے ۔
بلڈپریشر اور شوگر کے مریضوں کے لیے ایک تحفہ ہے ۔
اس میں موجود پوٹاشیم بلڈ پریشر کو کم کرنے میں انتہائی مدد گار ثابت ہوتا ہے ۔
نیند کی کمی کو پورا کرے
بہترین قوت مدافعت دے
دماغ کو مضبوطی دے
چھائیوں کا خاتمہ
معدے کی اصلاح کرے
شوگر کو کم کرتا ہے ۔
وزن کم کرنے میں مدد گار ہے ۔
جلد اور بالوں کے لیے مفید ہے ۔
ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے ۔
اینٹی ایجنگ
دل کو مضبوط بناۓ
جسم میں پیدا ہونے والے برےکولیسٹرول سے نجات دلاۓ
گلوٹن فری

روزانہ نہ سہی لیکن ہفتے میں ایک سے دو بار پھول مکھانے کو لازمی استعمال کرنا چاہیے ۔۔
بڑوں کے لیے 10 سے 12 دانے روزانہ
بچوں کے لیے 6 سے 7 دانے روزانہ

پنسار کی شاپ سے باآسانی مل جاتے ہیں ۔بچے بڑے بوڑھے ہر عمر کے لوگ استعمال کر سکتے ہیں اپنی پسند اور ذائقے کے مطابق


🔘ایک کپ گرم دودھ میں 10 مکھانے پندرہ منٹ کے لیے بھگو کر رکھ دیں۔ مکھانے کھا لیں اور دودھ پی لیں۔صبح ناشتے سے پہلے یا دن میں کسی بھی وقت استعمال کریں۔بڑی عمر کے افراد کے لیے یہ بہترین طریقہ ہے

بچوں کی بڑھتی ہوئی عمر کے لحاظ سے جسمانی نشوونما کے لیے بے حد مفید ہیں بچوں کو آپ مختلف طریقوں سے سنیکس بنا کر دے سکتےہیں جو وہ بہت شوق سے کھا لیں گے۔
🔘ایک پین لیں میڈیم فلیم پر گرم کریں ایک سپون دیسی گھی ڈال کر گرم کریں۔ ایک پیالی بھر کے مکھانے ڈال دیں اور میڈیم ٹو لو فلیم پر فرائی کریں یاد رہے چمچ ساتھ ساتھ ہلاتے رہنا ہے 5 سے 6 منٹ بعد ہلکا سنہری رنگ آنے لگے گا تو ہاتھ سے توڑ کر چیک کر لیں کرسپی ہوں تو سمجھے تیار ہیں۔نمک ،چاٹ مصالحہ، کالا نمک دو چٹکی اوپر چھڑک دیں مزے دار سنیکس تیار ہیں ٹھنڈے کر کے کسی جار میں سیو کر لیں اور آتے جاتے کھائیں۔کرسپی کرسپی بہت مزے کے لگتے ہیں۔۔

🔘گڑ کی کوٹنگ والے بنانے کے لیے پین میں دیسی گھی گرم کریں میڈیم ٹو لو فلیم ہو دو چمچ گڑ پیس کر ڈال دیں یاد رہے گڑ کو صرف میلٹ کرنا ہے۔ملیٹ ہو جاۓ تو مکھانے ڈال کر پین نیچے اتار کر اچھے سے مکس کر لیں۔

31/10/2022

#ناف پر دلچسپ معلومات :
ناف اللہ سبحان و تعالیٰ کی طرف سے ایک خاص تحفہ ھے ۔ 62 سال کی عمر کے ایک بوڑھے آدمی کو دائیں آنکھ سے صحیح نظر نہیں آ رہا تھا - خاص طور پر رات کو تو اور نظر خراب ھو جاتی تھی ۔
ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ آپ کی آنکھیں تو ٹھیک ہیں -
بس ایک پرابلم ھے - کہ جن رگوں سے آنکھوں کو خون فراہم ھوتا ھے - وہ سوکھ گئی ہیں ۔
سائنس کے مطابق سب سے پہلے اللہ کی تخلیق انسان میں ناف بنتی ھے - جو پھر ایک کارڈ کے ذریعے ماں سے جڑ جاتی ھے ۔ اور اس ہی خاص تحفے سے جو باظاہر ایک چھوٹی سی چیز ھے - ایک پورا انسان فارم ھو جاتا ھے ۔ سبحان اللہ

#ناف کا سوراخ ایک حیران کن چیز ھے : - ☆

سائنس کے مطابق ایک انسان کے مرنے کے تین گھنٹے بعد تک ناف کا یہ حصہ گرم رہتا ھے - وجہ اس کی یہ بتائی جاتی ھے - کہ یہاں سے بچے کو ماں کے ذریعے خوراک ملتی ھے ۔ بچہ پوری طرح سے 270 دن میں فارم ھو جاتا ھے - یعنی 9 مہینے میں ۔
یہ وجہ ھے - کہ ہماری تمام رگیں اس مقام سے جڑی ھوتی ہیں ۔ اس کی اپنی ایک خود کی زندگی ھوتی ھے ۔
پیچوٹی ناف کے اس سوراخ کے پیچھے موجود ھوتی ھے - جہاں تقریبا 72،000 رگیں موجود ھوتی ہیں ۔

#علاج : - ☆

آنکھ اگر سوکھ جائے - صحیح نظر نا آتا ھو -
پتہ صحیح کام نا کر رہا ھو - پاؤں یا ھونٹ پھٹ جاتے ھوں - چہرے کو چمک دار بنانے کے لیے - بال چمکانے کے لیے - گھٹنوں کے درد - سستی - جوڑوں میں درد، سکن کا سوکھ جانا -

#طریقہ علاج : - ☆

آنکھوں کے سوکھ جانا - صحیح نظر نہیں آنا - گلونگ کھال اور بال کے لیے روز رات کو سونے سے پہلے تین قطرے خالص دیسی گھی کے یا ناریل کے تیل کے ناف کے سوراخ میں ٹپکائیں اور تقریبا ڈیرھ انچ سوراخ کے ارد گرد لگائیں ۔

گھٹنوں کی تکلیف دور کرنے کے لیے تین قطرے ارنڈی کے تیل کے تین قطرے سوراخ میں ٹپکائیں اور ارد گرد لگائیں جیسے اوپر بتایا ھے ۔

کپکپی اور سستی دور کرنے کے لیے اور جوڑوں کے درد میں افاقہ کے لیے اور سکن کے سوکھ جانے کو دور کرنے کے لیے سرسوں کے تیل کے تین قطرے اوپر بتائے گئے طریقے کے مطابق استعمال کریں -

#ناف کے سوراخ میں تیل کیوں ڈالا جائے - ☆

ناف کے سوراخ میں اللہ نے یہ خاصیت رکھی ھے -
کہ جو رگیں جسم میں اگر کہیں سوکھ گئی ہیں -
تو ناف کے ذریعے ان تک تیل پہنچایا جا سکتا ھے ۔
جس سے وہ دوبارہ کھل جاتی ہیں -

بچے کے پیٹ میں اگر درد ھو تو ہینگ پانی اور تیل میں مکس کر کے ناف کے ارد گرد لگائیں چند ہی منٹوں میں ان شاءاللہ اللہ کے کرم سے آرام آ جائے گا ۔

#تناو کی کمی کے لئے ناف میں : - ☆

آب پیاز بیس گرام -
روغن ذیتون آدھ پاو -
میں جلا کے لگانے سے یہ مسلہ حل ھو جاتا ھے -
ناف کے اندر اور باہر مالش کرنے سے -

#برائے کان کے لئے : - ☆

کانوں میں سائیں سائیں کی آواز آتی ھو -
تو سرسوں کے تیل پچاس گرام میں تخم ہرمل دو عدد پیس کر ناف میں پندرہ دن لگانے سے سائیں سائیں کی آواز آنا ختم ھو جاتی ھے ۔

#قوت سماعت کے لئے : - ☆

قوت سماعت کی کمی دور کرنے کے لئے -
سرسوں کے پچاس گرام تیل میں دار چینی پیسیں -
بیس گرام جلا کے وہ تیل ناف میں لگانے سے قوت سماعت میں بہتری آتی ھے ۔

#پیٹ کا پھولنا : - ☆

پچاس گرام سرسوں کے تیل میں بیس گرام کلونجی کا تیل ملا کے ہلکا گرم کر کے ٹھنڈا کر کے لگانے سے دو ماہ میں پیٹ کنٹرول ھو جاتا ھے ☆

بڑا قبض کشا نسخہ ھے -
اگر نہانے کے بعد روغن زیتون ناف میں لگا دیں -
اور مزے کی بات یہ کہ الرجی اور زکام نہیں ھوتا -

Address

Narwala Road Madan Pura Chowk Beside Maskeen Tikki Shop Razabad
Faisalabad
38000

Opening Hours

Monday 08:30 - 21:00
Tuesday 08:30 - 21:00
Wednesday 08:30 - 21:00
Thursday 08:30 - 21:00
Friday 08:30 - 12:00
Saturday 08:30 - 21:00
Sunday 08:30 - 21:00

Telephone

+923216377216

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Darood Mehal Dawakhana & Pansar Store posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Darood Mehal Dawakhana & Pansar Store:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram