Faqir Muhammad and Farzand Ali Welfare Trust

Faqir Muhammad and Farzand Ali Welfare Trust Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Faqir Muhammad and Farzand Ali Welfare Trust, Street No 1 Kachi Abadi, Faisalabad.

"Faqir Muhammad and Farzand Ali Welfare Trust"

a beacon of hope and service committed to empowering communities through education, healthcare, and social welfare.

06/09/2025
‏خدا کرے کہ میرے اک بھی ہم وطن کے لیے‏حیات جرم نہ ہو زندگی وبال نہ ہو
19/08/2025

‏خدا کرے کہ میرے اک بھی ہم وطن کے لیے
‏حیات جرم نہ ہو زندگی وبال نہ ہو

جگر کے افعال کے ٹیسٹ  LFTs کیا ہیں؟LFTs یا Liver Function Tests خون کے ٹیسٹوں کا ایک مجموعہ ہوتا ہے جو جگر کی صحت، کارکر...
17/07/2025

جگر کے افعال کے ٹیسٹ

LFTs کیا ہیں؟

LFTs یا Liver Function Tests خون کے ٹیسٹوں کا ایک مجموعہ ہوتا ہے جو جگر کی صحت، کارکردگی، اور ممکنہ بیماریوں کی جانچ کے لیے کیا جاتا ہے۔

LFTs ٹیسٹ اور ان کے مطلب

ٹیسٹ کا نام اردو میں مطلب نارمل رینج (تقریباً) بڑھنے کی وجہ

ALT (Alanine aminotransferase) جگر میں موجود انزائم 7–56 U/L ہیپاٹائٹس، جگر کی سوزش
AST (Aspartate aminotransferase) دل، جگر اور پٹھوں میں پایا جاتا ہے 10–40 U/L جگر یا دل کی بیماری
ALP (Alkaline phosphatase) پت کی نالی، ہڈیوں اور جگر کا انزائم 40–129 U/L پت کی نالی کی بندش، ہڈی کی بیماری
Bilirubin (کل، Direct, Indirect) خون میں موجود پیلے رنگ کا مادہ Total: 0.3–1.2 mg/dL یرقان، پت کی نالی کی بندش
Albumin جگر میں بننے والی پروٹین 3.5–5.0 g/dL جگر کی خرابی، غذائیت کی کمی
Total Protein تمام پروٹینز کا مجموعہ 6.3–7.9 g/dL دائمی بیماری، گردے یا جگر کی خرابی
GGT (Gamma-glutamyl transferase) جگر اور پت کی نالی کا انزائم 9–48 U/L الکحل، پت کی نالی کی بیماری

LFT کیوں کروائے جاتے ہیں؟

یرقان (پیلیا) کی وجہ جاننے کے لیے
جگر کی سوزش یا زخم (ہیپاٹائٹس، سروسس) کی تشخیص

دواؤں کے اثرات سے جگر پر پڑنے والے اثرات جانچنے کے لیے

طویل عرصے کی الکحل نوشی کی وجہ سے جگر کی حالت معلوم کرنے کے لیے

جگر کی بیماری کی شدت یا بہتری کو مانیٹر کرنے کے لیے

اگر LFT نارمل نہ ہو تو کیا کریں؟

فوراً کسی مستند ڈاکٹر (ہیپاٹولوجسٹ یا گیسٹروانٹرولوجسٹ) سے رجوع کریں

مکمل طبی تاریخ اور دیگر ٹیسٹ (الٹراساؤنڈ، CT scan یا بایوپسی) کروا سکتے ہیں
علاج کی بنیاد بیماری کی نوعیت پر ہوتا ہے

31/05/2025

Watch, follow, and discover more trending content.

"Together for a Better Tomorrow"Though three years have passed since their physical departure from this world, their pre...
23/05/2025

"Together for a Better Tomorrow"

Though three years have passed since their physical departure from this world, their presence remains alive in our hearts and in the ongoing work of this Trust.

The "Faqir Muhammad and Farzand Ali Welfare Trust" stands as a living tribute to their values—service to humanity, care for orphans, and a lifelong dedication to community upliftment. Through education, health services, and social support, their vision continues to benefit countless lives.

On this day of 3rd death anniversary we are proud to announce the official inauguration ceremony of the,

"Faqir Muhammad and Farzand Ali Welfare Trust"

a beacon of hope and service committed to empowering communities through education, healthcare, and social welfare.

Date: [May,23,2025]

Time: [9.30 pm]

Venue: [House P #288 Nearby Khidmat Insani Hospital Jaranwala]

Join us for this momentous occasion as we unveil our mission, vision, and upcoming initiatives to uplift the underserved.

The ceremony will include speeches from community leaders, an overview of our programs, and a roadmap for the future.

"ایک بہتر کل کے لیے ایک ساتھ"

اگرچہ ان کو اس دنیا سے رخصت ہوئے تین سال گزر چکے ہیں لیکن ان کی موجودگی ہمارے دلوں میں اور اس ٹرسٹ کے جاری کام میں زندہ ہے.

"فقیر محمد اور فرزند علی ویلفیئر ٹرسٹ" ان کی اقدار کے لیے ایک زندہ خراج کے طور پر کھڑا ہے — انسانیت کی خدمت، یتیموں کی دیکھ بھال، اور کمیونٹی کی بہتری کے لیے زندگی بھر کی لگن۔ تعلیم، صحت کی خدمات، اور سماجی مدد کے ذریعے، ان کا وژن لاتعداد زندگیوں کو فائدہ پہنچا رہا ہے۔

تیسری برسی کے اس دن ہمیں اس کی باضابطہ افتتاحی تقریب کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے.

"فقیر محمد اینڈ فرزند علی ویلفیئر ٹرسٹ"

تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، اور سماجی بہبود کے ذریعے کمیونٹیز کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم امید اور خدمت کی ایک کرن۔

تاریخ: [23, مئی،2025ء]

وقت: [9.30 رات]

مقام: [مکان نمبر پی.288 نزدیک خدمت انسانی ہسپتال جڑانوالہ ]

اس پُر وقار تقریب میں آپ کی شرکت ہمارے لیے باعثِ فخر ہو گی۔

تقریب میں ممتاز شخصیات کے خطابات، فلاحی منصوبوں کا تعارف اور مستقبل کے اہداف پیش کیے جائیں گے۔

10/04/2025

24.7K likes, 620 comments. “ #💔💔💔💔 ”

26/03/2025

Generated by create next app

22/03/2025

Nature

وقت اور حالات کے ساتھ ہمیں ہر انسان کا پتہ لگتا ہے اس لیے کبھی بھی کسی بھی مشکل وقت میں اندھا یقین اور اعتماد نہ کریں۔ ‏...
25/09/2024

وقت اور حالات کے ساتھ ہمیں ہر انسان کا پتہ لگتا ہے اس لیے کبھی بھی کسی بھی مشکل وقت میں اندھا یقین اور اعتماد نہ کریں۔

‏کہاں میں اور کہاں یہ زم زم سے دھلی خلقت !!
میرا دم گھٹ رہا ھے اب ان پارساؤں میں !!

اسلامی تاریخ میں ’’محرم الحرام‘‘ کا تقدس و اہمیت"ڈاکٹر نعیم انجم"اسلامی تقویم اور ہجری سال میں محرم الحرام کی عظمت و اہم...
07/07/2024

اسلامی تاریخ میں ’’محرم الحرام‘‘ کا تقدس و اہمیت

"ڈاکٹر نعیم انجم"

اسلامی تقویم اور ہجری سال میں محرم الحرام کی عظمت و اہمیت ایک مسلّمہ امر ہے۔ یہ اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے یعنی محرم الحرام سے ہجری سال کا آغاز اور ذی الحجہ پر ہجری سال کا اختتام ہوتا ہے۔ اس مہینے کو حضور اکرم ﷺ نے اللہ تعالیٰ کا مہینہ قرار دیا ہے ۔ یوں تو سارے ہی دن اور مہینے اللہ تعالیٰ کے ہیں، لیکن اللہ تعالیٰ کی طرف نسبت کرنے سے اس کی عظمت و فضیلت ظاہر ہوتی ہے ۔ ماہِ محرم کی ایک فضیلت یہ بھی ہے کہ اس مہینے کا روزہ رمضان المبارک کے بعد سب سے افضل ہے۔دامادِ مصطفیٰ، شیر خدا سیدنا علی مرتضیٰؓ سے روایت ہے کہ میں حضور اکرم ﷺ کے پاس بیٹھا ہوا تھا، ایک صاحب نے آکر پوچھا ،یا رسول اللہ ﷺ! رمضان کے مہینے کے بعد کس مہینے کے روزے رکھنے کا آپ مجھے حکم دیتے ہیں تو حضور اکرم ﷺ نے فرمایا : اگر رمضان کے مہینے کے بعد تمہیں روزہ رکھنا ہو تو محرم کا روزہ رکھو ،اس لئے کہ یہ اللہ کا مہینہ ہے۔اس میں ایک دن ایسا ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے ایک قوم کی توبہ قبول کی اور دوسرے لوگوں کی توبہ بھی قبول فرمائے گا۔ (ترمذی)

جس قوم کی توبہ قبول ہوئی، وہ قوم بنی اسرائیل ہے، جیساکہ اس کی وضاحت حدیث میں ہے کہ عاشورہ کے دن اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام اور بنی اسرائیل کو فرعون اور اس کے لشکر سے نجات دی تھی۔انسانی تاریخ کے آغاز اور خود آسمان و زمین کی تخلیق سے قبل اللہ تعالیٰ کے طے کردہ نظام کے مطابق ایک سال میں بارہ مہینے ہی ہوا کرتے تھے اوران بارہ مہینوں میں چار مہینے ایسے ہیں کہ اسلام کی آمد سے قبل عہد جاہلیت کے عرب کفار مکہ بھی ان کی حرمت اور احترام کے قائل تھے۔ چناں چہ وہ اپنی جاری جنگوں کو بھی ان مہینوں میں موقوف کردیا کرتے تھے۔ قرآن پاک نے اس کی طرف ’’منھا اربعۃ حرم‘‘کے الفاظ سے اشارہ فرمایا ہے۔

ان چار مقدس مہینوں کے اندر محرم الحرام کا مہینہ شامل ہے او رحسن اتفاق سے اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہی محرم الحرام کہلاتا ہے۔تاریخ انسانی کا مطالعہ کرتے ہوئے یہ بات بھی سامنے آتی ہے کہ اسلام سے قبل اس مہینے کے اندر بہت سارے اہم واقعات پیش آتے رہے ہیں۔ تاریخ کی کتابوں نے اس مہینے میں پائے جانے والے جن واقعات کو محفوظ کیا ہے، ان میں سے چند درج ذیل ہیں:اس مہینے میں ﷲتعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام کی توبہ قبول فرمائی۔ حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی طوفان نوح کے بعد جودی نامی پہاڑ کے قریب آکر ٹھہری ۔ حضرت یوسف علیہ السلام کو اس مہینے میں قید سے نجات حاصل ہوئی۔ حضرت ایوب علیہ السلام کو طویل بیماری کے بعد شفا نصیب ہوئی۔ حضرت یونس علیہ السلام کو مچھلی کے پیٹ سے نجات ملی۔حضرت موسیٰ علیہ السلام اور بنی اسرائیل کو فرعون اور آل فرعون سے اس طرح نجات ملی کہ ﷲ تعالیٰ نے فرعون سمیت اس کی فوجوں کو بحیرہ قلزم میں غرق کردیا ۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو زندہ آسمان پر اُٹھا لیا گیا وغیرہ وغیرہ۔مندرجہ بالا تمام واقعات کا تعلق دین اسلام کی آمد سے قبل سےہے اور تاریخی کتابوں سے بھی یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ یہ تمام واقعات محرم الحرام کی دسویں تاریخ جسے عاشوراء یا عاشورۂ محرم کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، کو پیش آئے تھے۔اسلام کی آمد کے بعد بھی بعض اہم واقعات محرم الحرام کی دسویں تاریخ کو پیش آئے ،جن میں سے بعض مندرجہ ذیل ہیں: حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ اسی روز (یعنی دس محرم الحرام کو) اہلِ مکہ، خانۂ کعبہ پر غلاف چڑھایا کرتے تھے۔(بخاری ومسلم)جب کہ اس مہینے کے آغاز میں خلیفہ دوم ،مرادِ رسولؐ،سیدنا عمر فاروقؓ پر قاتلانہ حملہ تو 28 ذی الحجہ کو ہوا ، لیکن شہادت یکم محرم الحرام کو ہوئی ۔ دس محرم الحرام کی تاریخ وہ ہے جس میں نواسۂ رسول ؐ،جگر گوشۂ بتولؓ،سیدنا حضرت حسینؓ شہادت کے مرتبے پر فائزہوئے۔ قیامت کا وقوع بھی دس محرم الحرام اور جمعہ کے دن ہوگا۔عاشوراء محرم، محرم الحرام کی دسویں تاریخ کا نام ہے اور محرم الحرام کے پورے مہینے میں جو تقدیس آئی ہے، وہ اس تاریخ اور دن کی وجہ سے ہے اور اسے مقدس جانتے ہوئے گزشتہ آسمانی مذاہب سے تعلق رکھنے والی قومیں بطور شکرانہ اس کا روزہ رکھتی رہی ہیں۔ رمضان المبارک کے روزوں کی فرضیت سے پہلے شریعتِ اسلامیہ میں بھی بطور فرض عاشورہ کا روزہ رکھا جاتا رہا ہے۔رمضان المبارک کے روزوں کی فرضیت کے بعد عاشورہ کے روزے کی فرضیت تو منسوخ ہوگئی، لیکن عاشورہ کے دن کی تقدیس برقرار ہے۔ چناں چہ یہ فرمایا گیا کہ اب جس کا دل چاہے، اس دن کاروزہ رکھے اور جس کا دل چاہے، اسے ترک کردے۔ مدینہ منورہ میں ہجرت کے بعد نبی اکرمﷺ کے سامنے یہ بات لائی گئی کہ مدینہ منورہ کے یہودی عاشورہ محرم کا روزہ رکھا کرتے تھے، جب ان یہودیوں سے اس روزے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہمیں فرعون سے نجات اسی دن حاصل ہوئی تھی۔ ﷲ تعالیٰ کی دی ہوئی اس نعمت کے شکرانے کے طور پر ہم اس دن کا روزہ رکھا کرتے ہیں۔دین اسلام چونکہ ایک مستقل مذہب ہے اور اس دین نے اپنے سے پہلے کے الہامی مذاہب کی چند باتوں کو بھی اپنے اندر سموتے ہوئے ان مذاہب کو منسوخ کردیا ہے۔ ان کے ماننے والوں کی مخالفت کا حکم دیا ہے، تاکہ اُن مذاہب سے یہ مذہب ممیز و ممتاز ہوجائے، لہٰذا حضوراکرمﷺ نے یہ بات ارشاد فرمائی کہ آئندہ سال دس محرم الحرام کے روزے کے ساتھ میں نو محرم الحرام کا روزہ بھی اگر اس دنیا میں رہا تو ضرور رکھوں گا۔(صحیح مسلم جلد اوّل صفحہ 359)اس ارشاد مبارک کی روشنی میں فقہائے کرام یہ مسئلہ بتاتے ہیں کہ صرف دس محرم الحرام کا روزہ نہ رکھا جائے، بلکہ اس کے ساتھ ایک اور روزہ بھی ملالیا جائے یعنی محرم الحرام کی نو اور دس تاریخ کا روزہ رکھے یا دس اور گیارہ تاریخ کا روزہ رکھے۔ نبی اکرم ﷺ نے اس روزے کے حوالے سے ارشاد فرمایا : ’’جو شخص عاشورہ کا روزہ رکھے، مجھے ﷲتعالیٰ کی ذات سے امید واثق ہے کہ اس کے پچھلے ایک سال کے گناہ معاف کردیے جائیں گے۔‘‘(صحیح مسلم جلد۱ ۔صفحہ۳۶۷)فقہائے کرام نے گناہوں کی معافی کے حوالے سے یہ وضاحت فرمائی ہے کہ ان سے مراد ﷲ تعالیٰ کی چھوٹی چھوٹی نافرمانیاں ہیں، بڑے بڑے گناہ تو خود قرآن و حدیث کی تصریح کے مطابق بغیر توبہ کے معاف نہیں ہوتے۔ جہاں تک ﷲ کے بندوں کے حقوق غصب کرنے کا تعلق ہے ،وہ صاحب حق کے معاف کیے بغیر معاف نہیں ہوتے، بعض روایات میں اس دن کے حوالے سے یہ بات ملتی ہے کہ ’’اگر کوئی شخص اپنے اہل خانہ پر عام دنوں کے مقابلے میں بہتر کھانے (اپنی استطاعت کے مطابق) کا انتظام کرے تو ﷲ تعالیٰ پورا ایک سال اس کے رزق میں برکت عطا فرمائے گا۔‘‘ (مشکوٰۃ)

Address

Street No 1 Kachi Abadi
Faisalabad
50000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Faqir Muhammad and Farzand Ali Welfare Trust posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Faqir Muhammad and Farzand Ali Welfare Trust:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram