Riffat Homoeo Specialist clinic

Riffat Homoeo Specialist clinic ہومیوپیتھک ڈاکٹر رفعت نواب مصعب
رفعت ہومیو سپیشلسٹ کلینک
نزد پیپسی ایجنسی، بس سٹاپ دھنولہ، ملت روڈ فیصل آباد

رفعت ہومیو سپیشلسٹ کلینک کا تعارف

رفعت ہومیو سپیشلسٹ کلینک پاکستان میں اعلیٰ شفائی معیار رکھنے والا ہومیوپیتھی کا نمائندہ کلینک ہے ،جہاں دنیا کے بہترین طریقہ علاج ہومیوپیتھی کے ذریعے بیمار اور دکھی انسانیت کا علاج کیا جاتا ہے۔اس کا آغاز 2008 میں ہوا، جو کہ آج بتدریج ترقی کرتے ہوئے اپنے شعبہءِ علاج کا ایک ممتاز ادارہ بن چکا ہے۔ادارے کے قیام کا مقصد معاشرے کے ہر حیثیت کے فرد کو اس کی استطاعت کے مطابق اعلیٰ معیار کا علاج فراہم کرنا ہے۔

رفعت ہومیو سپیشلسٹ کلینک ملک بھر میں ہومیوپیتھک طریقہ علاج کی ترویج و اشاعت میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان بھرسے مریض براہ راست ہمارے زیر علاج ہیں، جو کہ ہمارے علاج سے استفادہ کرنے کے ساتھ ساتھ کلینک سے حفظانِ صحت،ہومیو پیتھی اور ہومیوپیتھی کے مختلف بیماریوں میں کردار کے متعلق سائنٹفک معلومات حاصل کرتے ہیں۔ یہ اداراہ ہومیوپیتھک میڈیکل سسٹم کی تعلیم و ترویج بالخصوص کلاسیکل ہومیوپیتھی اور سینسیشن میتھڈ ہومیوپیتھی کی تعلیم اور پریکٹس کو اولین اہداف میں شامل کرتا ہے۔

رفعت ہومیو سپیشلسٹ کلینک پرعلاج معالجے کے لئے ہومیوپیتھی کی جدید ترین تحقیقات کو بروئے کار لایا جاتا ہے، اس حوالے سے انڈین ڈاکٹر راجن سنکرن کی سینسیشن میتھڈ اپروچ پر تحقیقات پر عمل سر فہرست ہے۔ ہمارے ہاں سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی کی بڑی تعداد ہے، یہی وجہ ہے کہ ان صحت یاب ہونے والے مریضوں سے حاصل ہونے والے تجربات اورتحقیقات کی بنیاد پر ہمیں شفایابی کی ایک سائنٹیفک اپروچ حاصل ہے۔ ہومیوپیتھی میں جدید تحقیقات، ہومیونیوٹریشنل اپروچ اور ہومیوپیتھک سائیکالوجی سے استفادہ کرنا ہمارے ادارےکی وہ اضافی خوبیاں ہیں جو ہمہ وقت دیگر کسی علاج گاہ کوشاذ ہی میسر ہیں۔

رفعت ہومیوسپیشلسٹ کلینک کے علاج معالجے کےاعلیٰ اصول و ضوابط سے عوام الناس اور ہومیوپیتھک پریکٹشنرز کی کثیر تعداد استفادہ کررہی ہے،جس میں اپائنٹمنٹ سسٹم، آن لائن مشاورت، نیوٹریشنل اپروچز، کلینک کاSystematic اور ہائیجینک ماحول، معیاری ادویات کی فراہمی اور باصلاحیت و بااخلاق عملہ کا موجود ہونا ہے۔ اس کے علاوہ کلینک کا پرائیویٹ مشاورت کا ماحول مریض کو ایک اعتماد اور حوصلہ بخشتا ہے کہ وہ بلا جھجک اور پرسکون ہوکراپنی ہسٹری بیان کرکے اپنا علاج معالجہ شروع کرواسکتا ہے۔

اب تک ہمیں میں روز مرہ کیسز کے علاوہ جن خصوصی کیسزکی شفایابی میں خاصی کامیابی حاصل ہوئی ہےان میں نفسیاتی امراض،بچوں کی امراض،میٹابولک ڈِس آرڈرز، ذیابیطس، موٹاپا،زنانہ و مردانہ بانجھ پن،گردے فیل کیسز، دمہ، امراضِ قلب،ہائی بلڈ پریشر، آدھے سر کا درد ، ہیپاٹائٹس اور دیگر امراضِ کہنہ و پیچیدہ شامل ہیں ۔

برائے رابطہ واٹس ایپ نمبر: 03216693815

Address

Dhanola
Faisalabad
73600

Opening Hours

Monday 09:00 - 13:00
18:00 - 19:00
Tuesday 09:00 - 17:00
18:00 - 19:00
Wednesday 09:00 - 17:00
18:00 - 19:00
Thursday 09:00 - 17:00
18:00 - 19:00
Friday 09:00 - 12:00
18:00 - 19:00
Saturday 09:00 - 17:00
18:00 - 19:00

Telephone

+923216693815

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Riffat Homoeo Specialist clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Riffat Homoeo Specialist clinic:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram