Dr Subhan Ullah

Dr Subhan Ullah Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dr Subhan Ullah, Mental Health Service, Faisalabad.

ڈاکٹر سبحان انصاری
اسسٹنٹ پروفیسر سائیکائٹری/ ماہر نفسیات
(کلینک: فیصل آباد ،گوجرہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ)
سرگودھا کلینک Novocare Hospital
رابطہ نمبر 03004489579
Psychiatry and Psychology Clinic
تمام قسم کی نفسیاتی مسائل کے حل کے لیے تشریف لائیں

 #ماں
24/05/2026

#ماں

24/05/2026
نفسیات کلینک فیصل آباد Canal H HospitalNear Treats Bakers Madina Town Faisalabad ڈاکٹر سبحان انصاری اسسٹنٹ پروفیسر سائیک...
24/05/2026

نفسیات کلینک فیصل آباد
Canal H Hospital
Near Treats Bakers Madina Town
Faisalabad
ڈاکٹر سبحان انصاری
اسسٹنٹ پروفیسر سائیکائٹری فیصل آباد
بروز جمعرات
دوپہر 2 بجے سے شام 6 بجے تک
رابطہ کے لیے:
Contact for appointment.
03004489579
03214201963

drsubhan.com



#نفسیات

24/05/2026

کسی قوم کو اپاہج کیسے کیا جاتا ہے؟
ارُندھتی رائے
ترجمہ: اجمل کمال
۔۔۔
کسی جانور کو اپاہج کرنے کے لیے اس کے پیر توڑ دیے جاتے ہیں۔ کسی قوم کو اپاہج کرنے کے لیے اس کے لوگوں کو توڑا جاتا ہے۔ ان سے ان کی قوتِ ارادی چھین لی جاتی ہے۔ ان کی تقدیر پر اپنے مکمل کنٹرول کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔ ان پر یہ بات واضح کر دی جاتی ہے کہ یہ فیصلہ ہم کریں گے کہ کسے زندہ رہنا ہے، کسے مر جانا ہے، کسے خوشحال ہونا ہے، کسے بدحال رہنا ہے۔ اپنی صلاحیت کی نمائش کرنے کے لیے ان کو دکھایا جاتا ہے کہ ہم کیا کچھ کر سکتے ہیں اور کس آسانی کے ساتھ کر سکتے ہیں۔ کس طرح ہم صرف بٹن دبا کر پوری زمین کو نیست و نابود کر سکتے ہیں۔ کیسے جنگ شروع کر سکتے ہیں اور امن قائم کر سکتے ہیں۔ کس طرح ایک شخص سے اس کی ندی چھین کر دوسرے شخص کو دے سکتے ہیں۔ کس طرح ایک صحرا کو سرسبز کر سکتے ہیں یا جنگل کو اکھاڑ کر اسے دوسری جگہ اگا سکتے ہیں۔ اپنی من مانی کر کے قدیم چیزوں.... زمین، جنگل، پانی، ہوا.... پر لوگوں کے بڑے بڑے گروہوں کے یقین کو مجروح کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد ان کے پاس کیا رہ جاتا ہے؟ صرف ہم! وہ ہمارے پاس آئیں گے، کیونکہ ہمارے سوا ان کے پاس کچھ نہیں۔ وہ ہم سے نفرت کرنے کے باوجود ہم سے محبت کریں گے۔ وہ ہمیں اچھی طرح جاننے کے باوجود ہم پر بھروسا کریں گے۔ وہ ہمیں ووٹ دیں گے حالانکہ ہم نے ان کے جسموں سے زندگی کی آخری رمق تک نچوڑ لی ہے۔ ہم انہیں جو کچھ پینے کو دیں گے انہیں وہی پینا ہو گا۔ ہم انہیں جیسی ہوا مہیا کریں گے انہیں اسی میں سانس لینا ہو گا۔ ہم جہاں ان کا سامان دھر دیں گے انہیں اسی جگہ رہنا ہو گا۔ اس کے سوا وہ کر کیا سکتے ہیں؟ ان کے لیے اس سے اونچی کوئی عدالت نہیں ہے۔ ہم ان کے مائی باپ ہیں۔ ہم جج بھی ہیں اور جیوری بھی۔ ہم پوری دنیا ہیں۔ ہم خدا ہیں۔
طاقت صرف اُس چیز سے مضبوط نہیں ہوتی جسے وہ تباہ کرتی ہے، وہ اُس چیز سے بھی مضبوطی حاصل کرتی ہے جسے اس نے تخلیق کیا ہو؛ صرف اس چیز سے نہیں جو وہ لیتی ہے بلکہ اس چیز سے بھی جو وہ دیتی ہے۔ اور ناطاقتی بھی صرف اُس چیز سے گہری نہیں ہوتی جس سے کسی کو محروم کر دیا گیا ہو، بلکہ ان لوگوں کی شکر گذاری سے بھی جنہوں نے اس سے کچھ فائدہ حاصل کیا ہو (یا انہیں گمان ہو کہ انہیں فائدہ حاصل ہوا ہے۔)
موجودہ زمانے کا، سرد سانچے میں ڈھلا اقتدار بظاہر جمہوری دستوروں کی بظاہر محترم شقوں کے درمیان حفاظت سے بیٹھا ہے۔ اسے استعمال کرنے والے وہ لوگ ہیں جنہیں بظاہر آزاد شہریوں نے اپنے ووٹوں سے منتخب کیا ہے۔ لیکن اس سے پہلے انسانی تہذیب کی تاریخ کے کسی زمانے کے کسی بادشاہ، کسی مطلق فرمانروا، کسی آمر کے پاس ایسے ہتھیار نہیں تھے جیسے ان کے پاس ہیں۔
ایک ایک دن، ایک ایک ندی، ایک ایک جنگل، ایک ایک پہاڑ، ایک ایک میزائل، ایک ایک بم کے ذریعے سے ہمیں غیر محسوس طور پر مسلسل توڑا جا رہا ہے۔
( مضمون ’’ عظیم تر اجتماعی مفاد‘‘ سے اقتباس) سے

Ibn Mariam

1200 مکھیوں کی پوری زندگی——صرف ایک چمچ شہد——3000 سال بعد بھی خراب نہیں ہوتا 😱Share karo. Follow karo. Save karo.
24/05/2026

1200 مکھیوں کی پوری زندگی——صرف ایک چمچ شہد——3000 سال بعد بھی خراب نہیں ہوتا 😱
Share karo. Follow karo. Save karo.

سات سو سال قبل لکھی گئی ابن خلدون کی ایک تحریر!                                  ----------“محکوم معاشرہ اخلاقی اقدار سے...
24/05/2026

سات سو سال قبل لکھی گئی ابن خلدون کی ایک تحریر!
----------
“محکوم معاشرہ اخلاقی اقدار سے دستبردار ہو جاتا ہے ، ظلمت کا دورانیہ جتنا طویل ہوتا ہے، ذہنی و جسمانی طور پر محکوم سماج کا انسان اتنا ہی جانوروں سے بھی بدتر ہوجاتا ہے، ایک وقت آتا ہے کہ محکوم صرف روٹی کے لقمے اور جنسی جبلت کے لیے زندہ رہتا ہے۔

جب ریاستیں ناکام اور قومیں زوال پذیر ہوتی ہیں تو ان میں نجومی، بھکاری، منافق، ڈھونگ رچانے والے، چغل خور، کھجور کی گٹھلیوں کے قاری، درہم و دینار کے عوض فتویٰ فروش فقہیہ، جھوٹے راوی، ناگوار آواز والے متکبر گلوکار، بھد اڑانے والے شاعر، غنڈے، ڈھول بجانے والے، خود ساختہ حق سچ کے دعویدار، زائچے بنانے والے، خوشامدی، طنز اور ہجو کرنے والے، موقع پرست سیاست دانوں اور افواہیں پھیلانے والے مسافروں کی بہتات ہوجاتی ہے ۔
ہر روز جھوٹے روپ کے نقاب آشکار ہوتے ہیں مگر یقین کوئی نہیں کرتا ، جس میں جو وصف سرے سے نہیں ہوتا وہ اس فن کا ماہر مانا جاتا ہے، اہل ہنر اپنی قدر کھو دیتے ہیں، نظم و نسق ناقص ہو جاتا ہے، گفتار سے معنویت کا عنصر غائب ہوجاتا ہے ، ایمانداری کو جھوٹ کے ساتھ، اور جہاد کو دہشت گردی کے ساتھ ملا دیا جاتا ہے۔

جب ریاستیں برباد ہوتی ہیں، تو ہر سو دہشت پھیلتی ہے اور لوگ گروہوں میں پناہ ڈھونڈنے لگتے ہیں، عجائبات ظاہر ہوتے ہیں اور افواہیں پھیلتی ہیں، بانجھ بحثیں طول پکڑتی ہیں، دوست دشمن اور دشمن دوست میں بدل جاتا ہے، باطل کی آواز بلند ہوتی ہے اور حق کی آواز دب جاتی ہے، مشکوک چہرے زیادہ نظر آتے ہیں اور ملنسار چہرے سطح سے غائب ہو جاتے ہیں، حوصلہ افزا خواب نایاب ہو جاتے ہیں اور امیدیں دم توڑ جاتی ہیں، عقلمند کی بیگانگی بڑھ جاتی ہے، لوگوں کی ذاتی شناخت ختم ہوجاتی ہے اور جماعت، گروہ یا فرقہ ان کی پہچان بن جاتے ہیں۔

مبلغین کے شور شرابے میں دانشوروں کی آواز گم ہو جاتی ہے۔
بازاروں میں ہنگامہ برپا ہو جاتا ہے اور وابستگی کی بولیاں لگ جاتی ہیں، قوم پرستی، حب الوطنی، عقیدہ اور مذہب کی بنیادی باتیں ختم ہو جاتی ہیں اور ایک ہی خاندان کے لوگ خونی رشتہ داروں پر غداری کے الزامات لگاتے ہیں۔

بالآخر حالات اس نہج پر پہنچ جاتے ہیں کہ لوگوں کے پاس نجات کا ایک ہی منصوبہ رہ جاتا ہے اور وہ ہے "ہجرت"، ہر کوئی ان حالات سے فرار اختیار کرنے کی باتیں کرتا ہے، تارکین وطن کی تعداد میں اضافہ ہونے لگتا ہے، وطن ایک سرائے میں بدل جاتا ہے، لوگوں کا کل سازو سامان سفری تھیلوں تک سمٹ آتا ہے، چراگاہیں ویران ہونے لگتی ہیں، وطن یادوں میں، اور یادیں کہانیوں میں بدل جاتی ہیں۔”۔۔

(ابن خلدون)

Discover the trusted mental health support available at drsubhan.com. Learn how our professional services can guide you ...
23/05/2026

Discover the trusted mental health support available at drsubhan.com. Learn how our professional services can guide you on your wellness journey and provide the compassionate care you deserve. Visit your website today to explore comprehensive resources and information designed to help you achieve mental well-being. Your path to better health starts with a click—find the support you need now.

" زندگی میں کبھی اتنی دیر نہیں ہوتی کہ تم وہ انسان نہ بن سکو جس کا خواب تم نے کبھی اپنے دل میں بسایا تھا۔ وقت گزر سکتا ہ...
23/05/2026

" زندگی میں کبھی اتنی دیر نہیں ہوتی کہ تم وہ انسان نہ بن سکو جس کا خواب تم نے کبھی اپنے دل میں بسایا تھا۔ وقت گزر سکتا ہے، مگر انسان کے بدلنے اور خود کو نئے سرے سے تخلیق کرنے کی صلاحیت کبھی نہیں مرتی ۔"

➖جارج ہنری لیوس❤️

کم از کم ایک شخص ایسا ضرور ہونا چاہیے جس کے پاس آپ اس وقت جائیں جب آپ کو معلوم نہ ہو کہ کہاں جانا ہے۔
23/05/2026

کم از کم ایک شخص ایسا ضرور ہونا چاہیے جس کے پاس آپ اس وقت جائیں جب آپ کو معلوم نہ ہو کہ کہاں جانا ہے۔

نفسیات کلینک فیصل آباد Canal H Hospital Near Treats Bakers Madina Town Faisalabad ڈاکٹر سبحان انصاری اسسٹنٹ پروفیسر سائی...
23/05/2026

نفسیات کلینک فیصل آباد
Canal H Hospital Near Treats Bakers Madina Town Faisalabad
ڈاکٹر سبحان انصاری
اسسٹنٹ پروفیسر سائیکائٹری فیصل آباد
بروز جمعرات
دوپہر 2 بجے سے شام 6 بجے تک
رابطہ کے لیے:
03004489579
03214201963
drsubhan.com


#نفسیات

Address

Faisalabad
36000

Opening Hours

Monday 16:00 - 20:00
Tuesday 16:00 - 20:00
Wednesday 16:00 - 20:00
Thursday 16:00 - 20:00
Friday 18:00 - 20:00

Telephone

+923004489579

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Subhan Ullah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr Subhan Ullah:

Share