Rehman Dawakhana

Rehman Dawakhana Our Aim is provide pure herbal medicine .and also guide and share knowledge with all of you.

28/01/2025
20/02/2024

خریدار اور سیلز مین کے درمیان سودا ہونے سے پہلے ایک لمحہ آتا ہے جب خریدار یہ طے کر چکا ہوتا ہے کہ میں نے اب یہ چیز خریدنی ہے اور بیچنے والا اپنا ڈسکاؤنٹ دے چکا ہوتا ہے. تب سیلز مین کے پاس چونکہ مزید کچھ دینے کیلئے نہیں ہوتا تو وہ خاموش ہو کر خریدار کی آنکھوں میں دیکھتا ہے.

خریدار پھر بظاہر تو سیلز مین سے مخاطب ہوتا ہے لیکن منوا خود کو رہا ہوتا ہے. اچھا اتنا کم کردو یا میرے پاس بس اتنے پیسے ہیں. یا سوچ لو ورنہ پھر میں کہیں اور چلا جاتا ہوں وغیرہ. جو تجربہ کار سیلز مین ہوتے ہیں وہ اس وقت کچھ نہیں بولتے. وہ خریدار کی آنکھوں میں دیکھتے اسے خود سے سودا کرنے کا وقت دیتے ہیں. کیونکہ دوسروں سے منوانا بہت مشکل ہے لیکن خود مان جانا آسان ہے. بس بندے کے پاس گنجائش ہونی چاہئے. گنجائش ہو تو سودا ہو جاتا ہے.

وقت کے اس بازار میں زندگی آپ کو بھی چیلنج کرتی ہے اپنی مرضی سے جینا چاہتے ہو تو مجھ سے تجارت کر کے تو دکھاو. مجھے کچھ بیچ کر دیکھو مجھ سے کچھ لے کر تو دکھاو. جو زندگی کے اس بازار کو جانتے ہیں وہ پھر اپنا بہترین دے کر زندگی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر انتظار کرنا سیکھ جاتے ہیں. اسے ہم صبر کہتے ہیں. اور اپنی گنجائش زیادہ کرنا طاقت و استطاعت کہلاتا ہے. استطاعت اپنی چادر بڑی کرنے کا نام ہے.

ریاض علی خٹک

Address

Faisalabad

Opening Hours

Monday 08:00 - 20:30
Tuesday 08:00 - 20:30
Wednesday 08:00 - 20:30
Thursday 08:00 - 20:30
Friday 08:00 - 20:30
Saturday 08:00 - 20:30
Sunday 08:00 - 20:30

Telephone

+923487356993

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rehman Dawakhana posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Rehman Dawakhana:

Share