01/08/2025
سرعت انزال
سرعت انزال کی بہت ساری وجوہات ہیں مگر بنیادی طور پر دو وجوہات ہیں اور اگر اس بات کو مد نظر رکھتے ھوئے مکمل ہسٹری اور تشخیص کے مطابق علاج تجویز کیا جائے تو انشاءاللہ نتائج بہتر ملتے ہیں۔
وجوہات میں مشت زنی، کثرت جماع، ضعف جگر معدہ ، ضعف قلب ، ضعف گردہ مثانہ، غیر متوازن غذا، ورزش کا نہ ھونا اور وٹامن کی کمی ھو سکتی ھے۔
اب جو بنیادی بات ھے کہ ان سب باتوں کے پیچھے کثرت صفراء یا کثرت سوداء کارفرما ھوتے ہیں جنکی وجہ سے ضعف پیدا ھوتا ھے اور مادہ منویہ کا ٹھہراؤ ممکن نہیں رہتا ۔
اسکے لیئے ہمیں سرد و خشک مزاج کی دوا بہتر نتائج دیتی ھے کیونکہ سرد مزاج کی وجہ سے صفراء کا،سدباب ھوتا ھے اور خشک مزاج سوداء کی روک تھام میں مفید ثابت ھوتا ھے۔
چونکہ صفراء کا مقام جگر ھے اور کثرت صفراء گرمی کی وجہ سے ھوتا ھے لہذا اس گرمی کو ختم کیا جاتا ھے اور سوداء کا مقام دل ھے اور دل میں سوداء کی کثرت انسان کو جلدی بڑھاپے کی طوف لے جاتا ھے ۔
اب مشکل صرف تشخیص ھے اور کیفیت مرض ھے کہ مریض کو کونسے درجہ کی دوا دینا بہتر ھوگا ورنہ پھر چھوٹی سی غلطی سے دوا بے اثر ثابت ھوگی۔
میرے دوست احباب جو خود علاج معالجہ کرتے ہیں وہ اپنا نقصان خود کرتے ہیں اور مذید پیچیدہ مسائل کا شکار ھوجاتے ہیں۔
دوسری بات بعض حکماء دوست ایسے من گھڑت نسخے لکھتے ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ھے کچھ اجزاء گرم کچھ سرد کچھ خشک تر اور پھر گولی یا معجون تیار
طب ایک سمندر ھے اعضا کا،علاج بھی اگر وقت کے مطابق کیا جائے تو فائدہ مند اور اگر غلط کیا جائے تو نقصان دہ
مثال کے طور پر اعضاء رئیسہ کا علاج و دوا ہمیشہ اول پہر ہی بہتر ھے اور معدہ گردہ مثانہ کی دوا پچھلے پہر بہتر نتائج دیتی ھے۔
اس وجہ سے ہم زیادہ تر کشتہ سونا یا الماس کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ یہ بیش قیمت ضرور ھے مگر کامل علاج ثابت ھوتا ھے ایک ہی وقت میں صفراء اور سوداء کی تیزی کو روکتا ھے اور زندگی میں ایک ہی بار کافی ھوتا ھے اس سے مریض کا یقین نہیں ٹوٹتا ورنہ اکثر احباب یہی گلہ کرتے آتے ہیں کہ بہت دوائیں کھا لیں مگر فرق نہیں پڑتا۔
اسکے برعکس اگر ان باتوں کو مدنظر رکھ کر سستا علاج کیا جائے تو دو سے تین ماہ کا علاج درکار ھوتا ھے جو بنیادی طور پر معدہ جگر سے شروع کرکے وجہ ضعف باہ تک کرنا پڑتا ھے۔
بہت سے حکماء ہیں جو ماشاءاللہ بہت اچھے ہیں قابل ہیں ایمانداری سے کام کر رہے ہیں لہذا مختصر خلاصہ کہ علاج صرف مستند طبیب سے کروائیں اور نوسرباز حضرات سے بچیں ۔
خود ساختہ علاج معالجہ سے گریز کریں اور اپنا خیال رکھیں!