
07/11/2024
ECP/EECP تھراپی ایک جدید، غیر انویسیو اور بغیر درد کے علاج کا طریقہ ہے جو دل اور شریانوں کی مختلف بیماریوں میں مؤثر ثابت ہوتا ہے۔ اس میں ہسپتال میں داخلے کی ضرورت نہیں ہوتی اور یہ مریض کو قدرتی بائی پاس کا متبادل فراہم کرتا ہے۔ یہ تھراپی کورونری ہارٹ ڈیزیز، شریانوں کی تنگی، انجائنا، اسٹروک، ذیابیطس اور مختلف دیگر قلبی و شریانی امراض کے لیے تجویز کی جاتی ہے۔ مزید برآں، یہ علاج بڑھتی عمر کے اثرات کو بھی کم کر سکتا ہے، جس سے مریض کی مجموعی صحت میں بہتری آتی ہے۔