Naqvi Homoeopathic Store

Naqvi Homoeopathic Store NAQVI HOMOEO STORE. THIS PAGE IS CREATED IN ORDER TO INTERACT WITH OUR RESPECTED CUSTOMERS IN THE
(1)

20/04/2025
✨ *عید الفطر کی خوشیاں  مبارک!* ✨اللہ تعالیٰ آپ کے لیے یہ عید خوشیوں، برکتوں اور صحت کا پیغام لے کر آئے! 🌙💐✨ *نقوی ہومیو...
30/03/2025

✨ *عید الفطر کی خوشیاں مبارک!* ✨

اللہ تعالیٰ آپ کے لیے یہ عید خوشیوں، برکتوں اور صحت کا پیغام لے کر آئے! 🌙💐✨

*نقوی ہومیوپیتھک سٹور* آپ کی صحت و تندرستی کے لیے ہمیشہ کوشاں ہے۔ اس عید پر خوشیوں کو بانٹیں اور صحت مند زندگی کا آغاز کریں! 🏡💊✨

Happy Women's Day to all the strong women inspiring everyone!           #  ❣️
08/03/2025

Happy Women's Day to all the strong women inspiring everyone!
# ❣️

🌙 رمضان میں صحت کا خاص خیال رکھیں! 🌙سحر و افطار میں بے ترتیبی اور بے اعتدالی معدے کی خرابی، بدہضمی، تیزابیت اور سینے کی ...
05/03/2025

🌙 رمضان میں صحت کا خاص خیال رکھیں! 🌙

سحر و افطار میں بے ترتیبی اور بے اعتدالی معدے کی خرابی، بدہضمی، تیزابیت اور سینے کی جلن کا سبب بن سکتی ہے! 🤕💔

لیکن فکر کی کوئی بات نہیں! Roots کے خاص Drops سے پائیں فوری آرام اور رہیں پورے رمضان تروتازہ! 💧✨

✅ فوری اثر انگیز
✅ قدرتی اجزا سے بھرپور
✅ معدے کے لیے مفید

📌 DRAP Enlistment #: 00553
📌 Product ENL. No: 0553940507

اپنی صحت کا خیال رکھیں اور رمضان میں ہلکا پھلکا محسوس کریں! 🌿🤲🏻

🌙 رمضان المبارک کی آمد مبارک! 🌙نقوی ہومیوپیتھک اسٹور دعا گو ہے کہ یہ مقدس مہینہ آپ کے لیے رحمتوں، برکتوں اور سکون کا پیغ...
01/03/2025

🌙 رمضان المبارک کی آمد مبارک! 🌙

نقوی ہومیوپیتھک اسٹور دعا گو ہے کہ یہ مقدس مہینہ آپ کے لیے رحمتوں، برکتوں اور سکون کا پیغام لے کر آئے۔ 🤲✨

اللہ تعالیٰ آپ کی عبادات اور دعائیں قبول فرمائے اور آپ کو صحت، خوشحالی اور ایمان کی روشنی عطا کرے۔ آمین! 🤍🌿

خوبانی(apricot)  مفید غذائیت اور فوائد کا حامل پھل ہے اس میں حیاتین اے بی، سی، کے، اور معدنی اجزاء پوٹاشیم پانچ فیصد, آئ...
28/02/2025

خوبانی(apricot)

مفید غذائیت اور فوائد کا حامل پھل ہے اس میں حیاتین اے بی، سی، کے، اور معدنی اجزاء پوٹاشیم پانچ فیصد, آئرن پانچ فیصد, کاربوہائیڈریٹس 8.5 فیصد٫ پروٹین 2.5 فیصد کیلشیم 1.3
فیصد٫ زنک 2 فیصد اور فاسفورس تین فیصد ہے۔
ان اجزاء نے اس کی افادیت کو بہت بڑھا دیا ہے۔اس کے خوردنی استعمال سے سے جلد کی خشکی دور ہوجاتی ہے۔ چہرے پر جھریاں اور شکنیں wrinkles پڑتی ہوں تو اس کا استعمال مفید ہے۔
بالوں کو خشکی و سکری dandruff سے بچاتا ہے۔ جلد نرم ملائم بناتا ہے۔
اگر جسم میں چربی کی گانٹھیں ہوں تو اس کے استعمال سے آہستہ آہستہ دور ہوجاتی ہیں۔

🔥 فیصل آباد کے نمبر 1 ہومیوپیتھک سٹور *نقوی ہومیوپیتھک سٹور* کو ابھی فالو کریں! 💊✨ بہترین سروسز اور مستند ادویات آپ کے ا...
23/02/2025

🔥 فیصل آباد کے نمبر 1 ہومیوپیتھک سٹور *نقوی ہومیوپیتھک سٹور* کو ابھی فالو کریں! 💊

✨ بہترین سروسز اور مستند ادویات آپ کے ایک کلک کی دوری پر! 🚀👇🏼
📲 ہمارے اکاونٹ کو فالو کر کے ایک صحت مند زندگی کا آغاز کریں! 💚🔗

Instagram: www.instagram.com/naqvihs
Facebook: www.facebook.com/naqvihs

Boost your immunity naturally with INFLUENZA-Z! Say goodbye to the discomfort of Influenza, fever, sore throat, and tons...
23/02/2025

Boost your immunity naturally with INFLUENZA-Z!
Say goodbye to the discomfort of Influenza, fever, sore throat, and tonsillitis. A safe, homoeopathic solution to keep you feeling strong and protected through flu season.

23/02/2025

جسم میں سوئیاں چبھتی محسوس ہوتی ہیں ۔
خون کا گاڑھا پن ہونا۔
ادرک لہسن پودینہ اناردانہ برابر مقدار میں لیں اور حسب ذائقہ اس میں سبز مرچ ڈالیں اس کی چٹنی بنا کر ہر کھانے کے ساتھ کھائیں۔
بہترین بلڈ تھینر Blood Thinner یعنی خون کو پتلا کرنے والا نسخہ ہے ۔
جب خون گاڑھا ہوتا ہے جسم میں سوئیاں چبھتی محسوس ہوتی ہیں۔
ادرک اور لہسن خون کو پتلا کرتے ہیں ۔ پودینہ انٹی الرجی ہے۔

ہاتھ پاؤں کا بار بار سن ہونا خطرناک بھی ہوسکتا ہے۔
ہاتھ پاؤں کا سن ہوجانا عام بات ہے اس صورت میں سن ہوئے حصے میں کچھ محسوس نہیں ہوتا اور سوئیاں چبھتی ہوئی محسوس ہوتی ہیں ۔ زیادہ تر ہاتھ پیر کا سن ہونا ٹشوز پر یا خون کی نالیوں پر دباؤ کی وجہ سے ہوتا ہے ۔ غلط انداز میں بیٹھنے سے جیسے آلتی پالتی مار کر بیٹھنے سے ایسا ہوجاتا ہے یا ایسا نروز پر دباؤ سے ہوتا ہے۔بعض اوقات یہ کیفیت کسی بیماری جیسے شوگر کی وجہ سے بھی ہوتی ہے ۔

ُسُن ہونا کیا ہے:
ہاتھ یا پیر کا سن ہوجانا یا اس میں سنسناہٹ ہونا اور سوئیاں چبھنا اس وقت محسوس ہوتا ہے جب جسم میں حس کم ہوجاتی ہے ۔ اس کی وجہ خون کی نالیوں پر دباؤ ہوتا ہے ۔ جب نروز تک خون کی سپلائی منقطع ہوجاتی ہے تو نروز اپنا کام کرنا چھوڑدیتی ہیں اور ان سے متعلق اعضاء سن ہوجاتے ہیں اور جب ڈاکٹر اس حصے میں پن چبھوتے ہیں تو آپ کو اتنی زیادہ چبھن محسوس نہیں ہوتی ۔

کون لوگ متاثر ہوتے ہیں؟
عام طور پر دباؤ کی وجہ سے جسم کا کوئی حصہ سن ہوتا ہے جیسے تنگ جوتے پہننے سے یا پیروں پر زور دے کر بیٹھنے سے پیر سن ہوجاتے ہیں۔ ایسے لوگ جن کی کمر میں تکلیف ہو یا جنھیں شوگر ہو یا وہ لوگ جو vibrating tool استعمال کرتے ہیں اکثر اس تکلیف کی شکایت کرتے ہیں

ہاتھ اور پاؤں سن ہونے کی وجوہات
دباؤ:
تنگ جوتے پہننے اور پیروں پر زور دے کر بیٹھنے سے پیر سن ہوجاتے ہیں۔ایسا وقتی طور پر ہوتا ہے۔جب دباؤ کم ہوتا ہے تو یہ خود ہی ٹھیک ہوجاتے ہیں اور مسئلے کا باعث نہیں بنتے ۔

نروز پر دباؤ:
ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف کی وجہ سے کمر سے ٹانگوں کی طرف جانے والے نروز پر دباؤ پڑتا ہے ۔ اسی طرح گردن میں رکے ہوئے نروز بھی جب ہاتھوں تک نہیں جاپاتے تو ہاتھ اور انگلیوں کے سن ہونے کی وجہ بنتے ہیں ۔ اسی طرح کلائی کی نروزمیں دباؤ کی وجہ سے ہاتھ کی گرفت کم ہوجاتی ہے۔

ذیابیطس:
شوگر سے چھوٹی اور باریک خون کی نالیوں کو نقصان پہنچتا ہے۔یہ بھی ہاتھ اور پیر سن ہونے کی وجہ بنتا ہے۔ایسے میں ہاتھ یا پیر کی صلاحیت کا کم ہونا خطرے کا باعث بھی ہو سکتا ہے۔کیونکہ اس طرح آپ گر بھی سکتے ہیں۔

چوٹ لگ جانا:
ہاتھ یا پیر کی انگلیوں میں چوٹ لگنے سے بھی نروز کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔اس کے علاوہ جو لوگ ہر وقت ایسے اوزار استعمال کرتے ہیں جن میں لرزش vibration ہوتی ہے،ان کے نروز کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

ادویات:
کچھ ادویات بھی نروز کو نقصان پہنچاتی ہیں اور یہ تکلیف دوا کے ترک کرنے کے بعدختم ہو جاتی ہے۔بریسٹ کینسر کے علاج کے لئے کی جانے والی کیمو تھیراپی اور HIV AIDکے لئے استعمال ہونے والی ادویات بھی ہاتھ پیروں کو سن کرنے کی وجہ بن سکتی ہیں۔

نروز کو نقصان پہنچانے والی بیماریاں:-
بہت سی بیماریاں نروز کو نقصان پہنچاتی ہیں اور جسم کو سن کر دیتی ہیں ان بیماریوں میں اسٹروک اور برین ٹیومر قابل ذکر ہیں ۔یہ بیماریاں اتنی عام نہیں اور دوسرے ان کی سن پن کے علاوہ اور بھی دوسری علامات ہوتی ہیں ۔

الکوحل:
الکوحل کا استعمال بھی نروز کو نقصان پہنچاتا ہے۔

وٹامن کی کمی:
عمر رسیدہ لوگوں ،صرف سبزی کھانے والے لوگ اور وہ لوگ جو خون کی کمی کا شکار ہوتے ہیں ان میں وٹامن بی ۱۲ کی کمی ہوتی ہے۔وٹامن بی ۱۲ کی کمی انیمیااور نروزکو نقصان پہنچانے کا باعث بنتی ہے۔.

سن ہونے کی صورت میں کیا کیا جائے؟
۔تنگ کپڑوں اور جوتوں کو ہلکا کیا جائے۔
۔اگر بیٹھے بیٹھے پیر یا ٹانگ سن ہو گئی ہو تواٹھ کر کھڑے ہو جائیں اور ٹانگ کو حرکت دیں تاکہ دوران خون صحیح ہو۔
۔کمر اور گردن کے درد سے بچنے کے لئے بھاری وزن اٹھانے سے گریز کریں۔
۔جسم کو ایک ہی انداز میں حرکت دینے سے گریز کریں۔
۔کام کے دوران وقفہ لیں۔
۔غلط انداز میں نہ بیٹھیں ۔
۔ورزش کریں۔۔
۔اگر آپ کو شوگر ہے تو دوا اور غذا سے اسے کنٹرول کریں اور باقاعدگی سے چیک اپ کرائیں ۔
۔وٹامن بی 12 کی کمی دور کرنے کے لئے مناسب غذا لیں اور خون ٹیسٹ کروائیں تاکہ جان سکیں کہ آپ کو وٹامن بی ۱۲ کے سپلیمنٹ کی ضرورت تو نہیں۔
۔اگر سن ہونے کی کیفیت ذیادہ عرصے تک رہتی ہے توڈاکٹر سے رجوع کریں۔

19/02/2025

●⭕𝗩𝗶𝘁𝗮𝗺𝗶𝗻𝘀 𝗗𝗲𝗳𝗶𝗰𝗶𝗲𝗻𝗰𝘆 𝗗𝗶𝘀𝗲𝗮𝘀𝗲𝘀
𝟭- 𝗩𝗶𝘁𝗮𝗺𝗶𝗻 "𝗔": Night blindness
𝟮- 𝗩𝗶𝘁𝗮𝗺𝗶𝗻 "𝗕𝟭": Beriberi
𝟯- 𝗩𝗶𝘁𝗮𝗺𝗶𝗻 "𝗕𝟮": Ariboflavinosis
𝟰- 𝗩𝗶𝘁𝗮𝗺𝗶𝗻 "𝗕𝟯": Pellagra
𝟱- 𝗩𝗶𝘁𝗮𝗺𝗶𝗻 "𝗕𝟱": Parestheia
𝟲- 𝗩𝗶𝘁𝗮𝗺𝗶𝗻 "𝗕𝟲": Anemia
𝟳- 𝗩𝗶𝘁𝗮𝗺𝗶𝗻 "𝗕𝟳": Dermititis and enteritis
𝟴- 𝗩𝗶𝘁𝗮𝗺𝗶𝗻 "𝗕𝟵" - "𝗕𝟭𝟮": Megaloblastic anemia
𝟵- 𝗩𝗶𝘁𝗮𝗺𝗶𝗻 "𝗕𝟭𝟳": Cancer
𝟭𝟬- 𝗩𝗶𝘁𝗮𝗺𝗶𝗻 "𝗖": Scurvy and swelling of gums
𝟭𝟭- 𝗩𝗶𝘁𝗮𝗺𝗶𝗻 "𝗗": Rickets and Osteomalacia
𝟭𝟮- 𝗩𝗶𝘁𝗮𝗺𝗶𝗻 "𝗘": Less fertility
𝟭𝟯- 𝗩𝗶𝘁𝗮𝗺𝗶𝗻 "𝗞": Non-Clotting of blood

19/02/2025

لِپِڈ پروفائل
بہترین وضاحت:-
ذرا تصور کریں کہ ہمارا جسم ایک چھوٹا سا شہر ہے۔
اس شہر کے سب سے بڑے شرارتی عناصر کولیسٹرول ہیں۔
ان کے کچھ ساتھی بھی ہیں، جن میں سب سے بڑا ساتھی ٹریگلیسرائیڈ ہے۔
ان کا کام گلیوں میں گھومنا، افراتفری مچانا، اور راستے بند کرنا ہے۔

دل اس شہر کا مرکزی مقام ہے، جہاں تمام راستے جا کر ملتے ہیں۔
جب یہ شرارتی عناصر زیادہ ہو جاتے ہیں، تو آپ جانتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے؟
یہ دل کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔

لیکن ہمارے جسم-شہر میں ایک پولیس فورس بھی موجود ہے۔
ایچ ڈی ایل (HDL) ایک اچھا پولیس والا ہے جو ان شرارتی عناصر کو گرفتار کرکے جیل (جگر) میں ڈال دیتا ہے۔
جگر پھر انہیں جسم سے نکال دیتا ہے، جیسے کہ نکاسی کے نظام کے ذریعے۔

لیکن ایک برا پولیس والا بھی ہے، ایل ڈی ایل (LDL)، جو طاقت کا بھوکا ہے۔
ایل ڈی ایل ان شرارتی عناصر کو جیل سے آزاد کرکے دوبارہ گلیوں میں بھیج دیتا ہے۔

جب اچھے پولیس والے (ایچ ڈی ایل) کی تعداد کم ہو جاتی ہے، تو شہر میں انتشار پھیل جاتا ہے۔
کون ایسے شہر میں رہنا پسند کرے گا؟

کیا آپ چاہتے ہیں کہ ان شرارتی عناصر کی تعداد کم ہو اور اچھے پولیس والے بڑھ جائیں؟

تو چلنا شروع کریں!
ہر قدم کے ساتھ، اچھے پولیس والے (ایچ ڈی ایل) کی تعداد میں اضافہ ہوگا،
اور شرارتی عناصر (کولیسٹرول، ٹریگلیسرائیڈ، اور ایل ڈی ایل) کم ہوں گے۔

آپ کا شہر (جسم) دوبارہ توانائی سے بھرپور ہو جائے گا۔
آپ کا دل، جو شہر کا مرکزی مقام ہے، ان شرارتی عناصر کے حملے سے محفوظ رہے گا۔
جب آپ کا دل صحت مند ہوگا، تو آپ بھی صحت مند ہوں گے!

لہٰذا، جب بھی موقع ملے، چلنا شروع کریں!

صحت مند زندگی کے لیے ضروری اقدامات

کم کریں:
1. نمک
2. چینی
3. بلیچ شدہ آٹا
4. ڈیری مصنوعات
5. پراسیسڈ کھانے

ضروری غذائیں:
1. سبزیاں
2. دالیں
3. پھلیاں
4. میوے
5. انڈے
6. کولڈ پریسڈ آئل (زیتون، ناریل وغیرہ)

تین بنیادی اصول:
1. ہمیشہ مسکرائیں اور ہنسیں
2. اپنی رفتار کے مطابق جسمانی سرگرمی کریں
3. اپنا وزن چیک کریں اور قابو میں رکھیں

چھ بنیادی طرزِ زندگی کے اصول:
1. پیاس لگنے کا انتظار نہ کریں، پانی پیتے رہیں
2. تھکن ہونے کا انتظار نہ کریں، آرام کریں
3. بیمار ہونے کا انتظار نہ کریں، وقتاً فوقتاً اپنا طبی معائنہ کروائیں
4. معجزات کا انتظار نہ کریں، اللہ پر بھروسہ رکھیں
5. کبھی خود پر اعتماد مت کھوئیں
6. ہمیشہ مثبت رہیں اور بہتر کل کی امید رکھیں
صحت مند رہیں اور خوش رہیں!

دل کی صحت کا راز! جامِ حیات کے ساتھ اپنے دل کو مضبوط بنائیں۔All the products of Mektum Homoeo pharma are now available  ...
15/02/2025

دل کی صحت کا راز!
جامِ حیات کے ساتھ اپنے دل کو مضبوط بنائیں۔

All the products of Mektum Homoeo pharma are now available

homoepathic store

Address

Opposite ISLAMIC Shehad Centre , Usman Plaza Main CHINIOT BAZAR FAISALABAD
Faisalabad

Opening Hours

Monday 09:30 - 20:30
Tuesday 09:30 - 20:30
Wednesday 09:30 - 20:30
Thursday 09:30 - 20:30
Saturday 09:30 - 20:30
Sunday 09:30 - 20:30

Telephone

+92412615514

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Naqvi Homoeopathic Store posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category