
15/10/2024
تمام ڈاکٹر صاحبان سے گزارش ہے کہ جب کسی بھی مریض کی کوئی ٹیسٹ رپورٹ آئے تو مریض کو یا ان کے ساتھ والوں کو آسان الفاظ میں ضرور سمجھائیں کہ اگر رپورٹ سہی ہے تو کیسے اور اگر نہیں سہی تو کیا مسلہ آرہا ، اور میں کونسی ادویات تجویز کر رہی/رہا ہوں اس سے کس طرح اور کتنے وقت میں آپ بہتر محسوس کریں گے ۔۔
کیونکہ کوئی رپورٹ دیکھتے ہوئے یہ لوگ ڈاکٹر کے صرف
Face expressions
سے ہی پریشان ہوجاتے ہیں ۔۔ پھر ناجانے کتنے کتنےدن بے چین رہتے ہیں اسی سوچ میں کہ پتہ نہیں رپورٹ میں کیا آیا ہے ۔۔ حالانکہ وہ اس کیلئے موافق ادویات استعمال کر رہے ہوتے ہیں پھر بھی پریشان رہتے ہیں ۔۔
میں ایک ڈاکٹر ہوں اور میں نے بہت دفعہ اس بات کو محسوس کیا ہے کہ ڈاکٹر کا کسی مریض کو آسان الفاظ میں بات سمجھانا انہیں بہت مطمئین کردیتا ہے اور مریض بلاوجہ کی پریشانی سے بچ جاتے ہیں ۔۔
ورنہ کسی عطائی سے مشورہ کر کے یا گوگل سے مدد لے کر غیر ضروری / نقصان دہ ادویات بھی استعمال کرنا شروع کر دیتے ہیں۔۔۔
آپکا تھوڑا سا وقت اور احساس لوگوں کی جلدی صحت یابی کا باعث بنتا ہے، اور آپ کیلئے دعاوں کا زریعہ بھی 😊