Dr.Buraq medicare

Dr.Buraq medicare As to diseases, make a habit of two things — to help, or at least, to do no harm.
(2)

غرور کی ہوا نکال دو… زندگی آسان ہو جائے گیایک اسکول نے اپنے نوجوان طلباء کے لیے تفریحی سفر کا اہتمام کیا۔راستے میں ان کی...
05/12/2025

غرور کی ہوا نکال دو… زندگی آسان ہو جائے گی

ایک اسکول نے اپنے نوجوان طلباء کے لیے تفریحی سفر کا اہتمام کیا۔
راستے میں ان کی بس ایک سرنگ کے قریب پہنچی جس کی اونچائی پانچ میٹر لکھی تھی۔
ڈرائیور پہلے بھی کئی بار یہاں سے بس گزار چکا تھا، اس لیے اس نے بغیر تامل کے بس کو سرنگ میں داخل کر دیا۔

لیکن اس بار کچھ مختلف تھا…
بس سرنگ کی چھت سے رگڑ کھا کر درمیان میں پھنس گئی۔
بچے گھبرا گئے، شور مچ گیا اور ڈرائیور پریشان ہو کر بولا:
"میں ہر سال یہاں سے اطمینان سے گزرتا ہوں، آج کیا ہو گیا؟"

ایک آدمی نے جواب دیا:
"سڑک نئی بنی ہے، اس کا لیول اونچا ہو گیا ہے… اسی لیے بس پھنس گئی ہے۔"

لوگوں نے مختلف مشورے دینا شروع کر دیے۔
کوئی کہتا کار باندھ کر کھینچو،
کوئی کہتا کرین لے آؤ،
کوئی کہتا سڑک کھود دو،
کوئی کہتا چھت توڑ دو…
لیکن ہر کوشش رائیگاں گئی۔

اسی شور شرابے میں ایک بچہ چپ کر کے بس سے اترا اور بولا:
"میرے پاس حل ہے!"

سب نے حیرانی سے پوچھا:
"وہ کیسے؟"

بچہ بولا:
"پروفیسر صاحب نے ہمیں ایک سبق دیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ انسان اپنے اندر سے غرور، تکبر، نفرت، لالچ اور خود غرضی نکال دے تو وہ جھک جاتا ہے، نرم ہو جاتا ہے، اور مشکل راستے آسان ہو جاتے ہیں۔
اگر ہم ان لفظوں کو بس پر لاگو کریں… تو بس کے ٹائروں کی تھوڑی سی ہوا نکال دیں، اس کی اونچائی کم ہو جائے گی، اور یہ آسانی سے سرنگ سے گزر جائے گی۔"

بچے کی بات سب کو حیران بھی کر گئی اور شرمندہ بھی۔
مگر یہی کام کیا گیا…
ٹائروں کی ہوا کم کی گئی، بس نیچے آئی
اور تھوڑی ہی دیر میں سب بحفاظت سرنگ سے باہر تھے۔

اس واقعے میں ہمارے لیے بڑا سبق چھپا ہے۔

ہماری زندگی کی سرنگیں تنگ نہیں ہوتیں،
ہم خود پھولے ہوئے ہوتے ہیں۔
ہمارے مسائل ہمارے دشمنوں کی طاقت میں نہیں،
ہماری اپنی انا، تکبر، ضد اور خود غرضی میں ہوتے ہیں۔

اگر ہم اپنے اندر کی غرور اور باطل کی ہوا نکال دیں
تو زندگی کے تنگ راستے بھی آسان ہو جاتے ہیں،
اور معاشرہ خود بخود سنور جاتا ہے۔

اپنے اندر جھانک کر دیکھیں…
کبھی کبھار صرف اتنا ہی کافی ہوتا ہے کہ ہم “اپنی ہوا کم کر لیں”
اور راستے خود بننے لگتے ہیں۔

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک لومڑی کی پونچھ کنویں میں گرنے کی وجہ سے ٹوٹ گئی۔ دوسری لومڑی نے اسے دیکھا تو مذاق اڑانے لگی۔ پ...
04/12/2025

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک لومڑی کی پونچھ کنویں میں گرنے کی وجہ سے ٹوٹ گئی۔ دوسری لومڑی نے اسے دیکھا تو مذاق اڑانے لگی۔ پونچھ کھو بیٹھنے والی لومڑی نے شرمندگی چھپانے کے لیے کہا کہ مجھے تو بہت مزہ آرہا ہے، ایسا لگتا ہے جیسے میں ہوا میں اُڑ رہی ہوں۔

اس کی بات سن کر دوسری لومڑی نے بھی اپنی پونچھ کٹوا لی، مگر اسے مزہ کہاں آنا تھا، الٹا درد نے بُرا حال کر دیا۔ تو پہلی لومڑی نے اسے سمجھایا کہ اب باقی لومڑیاں ہمارا مذاق اڑائیں گی، اس لیے ان سے بھی کہو کہ پونچھ کٹوانے میں بڑا مزہ ہے۔

یوں دونوں نے مل کر سارے جنگل کی لومڑیوں کی پونچھیں کٹوا دیں۔ اگر کوئی پونچھ والی لومڑی دکھائی دیتی تو سب اس کا مذاق اُڑاتے۔ یہاں تک کہ پورا جنگل دم کٹا ہو گیا اور سب اسے معمول سمجھ کر زندگی گزارنے لگے۔

ایک دن اس جنگل سے ایک سالم پونچھ والی لومڑی گزری۔ سب نے اسے پونچھ والی کہہ کر ہنسی اڑائی۔ اس نے حیرانی سے کہا کہ میں تو اپنی اصل حالت میں ہوں، اصل تو تم بھول چکے ہو۔

برائی جب عام ہو جاتی ہے تو بھلائی طعنہ بن جاتی ہے۔ آج چور ہونا فخر سمجھا جاتا ہے۔ فراڈیا ہونا مہارت کہلاتا ہے۔ چکمہ دینا، سب کو بے وقوف بنانا کامیابی سمجھا جا رہا ہے۔ ڈانس، گانا، بے حیائی اور ہم جنس پرستی کی کھلم کھلا اشاعت پر واہ واہ ہوتی ہے۔ سود اور رشوت کو نئے نام دے کر جائز بنا دیا گیا ہے۔ امانت میں خیانت بڑی سیاست کہلاتی ہے۔

اے اللہ! ہمیں ایسے فتنوں سے محفوظ فرما۔ اللهم احفظنا منهم


゚viralシviralシfypシ゚viralシalシ





゚viralシypシ゚viralシhtag
゚viralシalシ




Dr.Buraq medicare

گڑ کے حیرت انگیز اور مجرب فائدےگڑ صدیوں سے ہمارے گھروں میں بطور غذا اور بطور دوا استعمال ہوتا آ رہا ہے۔ اس کا مزاج گرم ا...
03/12/2025

گڑ کے حیرت انگیز اور مجرب فائدے

گڑ صدیوں سے ہمارے گھروں میں بطور غذا اور بطور دوا استعمال ہوتا آ رہا ہے۔ اس کا مزاج گرم اور دوسرے درجے میں خشک ہے۔ خاص طور پر نیا گڑ کھانسی، دمہ، بلغمی بیماریوں، سینے کی جکڑن اور پیٹ کے کیڑوں کے لیے بے حد مفید ہے۔ گڑ کو اگر باقاعدگی سے مناسب مقدار میں استعمال کیا جائے تو جسم میں حیرت انگیز تبدیلیاں آتی ہیں۔

نظام ہاضمہ کی بہتری
گڑ پیٹ کو مضبوط کرتا ہے۔ کھانا تیزی سے ہضم ہوتا ہے۔ قبض کا خاتمہ ہوتا ہے اور گیس، اپھارہ اور بھاری پن دور ہوجاتا ہے۔ جو افراد کھانے کے بعد بھاری پن یا ڈکاروں کی شکایت کرتے ہیں وہ تھوڑا سا گڑ کھا کر دیکھیں انہیں واضح فرق محسوس ہوگا۔

غذائی خزانہ
گڑ قدرتی غذائی اجزا کا خزانہ ہے۔ اس میں کیروٹین، نکوٹینک ایسڈ، وٹامن اے، وٹامن بی ون، بی ٹو، سی، آئرن اور فاسفورس پایا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گڑ جسم کو طاقت دیتا ہے اور خون کو صاف کرتا ہے۔ مصنوعی شکر کے مقابلے میں گڑ بہت زیادہ طاقتور اور صحت بخش ہے۔

دودھ بڑھانے کے لیے
وہ خواتین جن کا دودھ بچے کے لیے کم پڑتا ہو وہ صبح اور شام دودھ میں سفید زیرہ اور گڑ ملا کر استعمال کریں۔ یہ آزمودہ طریقہ دودھ کی مقدار بڑھاتا ہے اور بچے کی نشوونما بہتر ہوتی ہے۔ کمزور خواتین کے لیے بھی بہت مفید ہے۔

حافظہ اور دماغ کے لیے
طلبہ کے لیے گڑ کا حلوہ بہترین دماغی غذا ہے۔ یہ دماغ کو فوری توانائی دیتا ہے۔ یادداشت کو تیز کرتا ہے۔ بھولنے کی بیماری میں فائدہ دیتا ہے اور ذہنی کمزوری کو ختم کرتا ہے۔ امتحان کے دنوں میں یہ بہترین سپورٹ دیتا ہے۔

خون کی کمی دور کرے
گڑ میں موجود فولاد خون میں ہیموگلوبن بڑھاتا ہے۔ اینیمیا، کمزوری، چکر آنا، چہرے کی زردی اور سانس پھولنے جیسی علامات میں گڑ بہت فائدہ دیتا ہے۔ خاص طور پر خواتین میں خون کی کمی دور کرنے کے لیے بہترین ہے۔

جوڑوں اور گھٹنوں کا درد
پانچ گرام گڑ اور پانچ گرام ادرک کا سفوف ملا کر روزانہ استعمال کریں۔ یہ نہ صرف جوڑوں کے درد کو کم کرتا ہے بلکہ سوجن، اکڑن اور ٹھنڈ کے اثرات کو بھی ختم کرتا ہے۔ سردی کے موسم میں یہ بہت فائدہ مند ہے۔

دائمی زکام اور نزلہ
جو لوگ پرانے اور ضدی نزلہ یا کھانسی میں مبتلا ہوں وہ رات کو گڑ اور بھنا ہوا ادرک گرم پانی کے ساتھ لیں۔ بلغم پگھلتا ہے، گلا کھل جاتا ہے اور نزلہ آہستہ آہستہ ختم ہونے لگتا ہے۔

قبض کش اور بواسیر دشمن
قبض کے مریض روزانہ گڑ کھانے کی عادت ڈالیں۔ پرانا گڑ خاص طور پر بہت فائدہ دیتا ہے۔
نیم کی پکی نمولی اور پرانا گڑ ملا کر دن میں تین بار کھانے سے بواسیر کی تکلیف میں واضح کمی آتی ہے۔

دیگر فوائد
گڑ پیٹ کی گیس اور گڑگڑاہٹ میں آرام دیتا ہے۔
سنگرہنی اور آنتوں کی کمزوری میں مفید ہے۔
سینہ صاف کرتا ہے، کھانسی کم کرتا ہے۔
ہاتھ پاؤں کی سوجن میں بھی فائدہ دیتا ہے۔
خون صاف کرتا ہے اور جلد کو نکھارتا ہے۔

احتیاط
جن کا مزاج بہت زیادہ گرم ہو وہ کم مقدار میں استعمال کریں۔
شوگر کے مریض استعمال کرنے سے پہلے مشورہ کریں۔
زیادہ مقدار نقصان دے سکتی ہے، اعتدال ضروری ہے۔

گڑ اللہ کی نعمت بھی ہے اور دوا بھی۔ اگر روزانہ تھوڑی مقدار میں صحت مند طریقے سے استعمال کریں تو بہت سی بیماریاں خود بخود دور ہونے لگتی ہیں۔
゚viralシypシ゚viralシhtag








゚viralシalシ
゚viralシviralシfypシ゚viralシalシ








Dr.Buraq medicare

حضرت عمر فاروقؓ کو ایک شخص کے بارے میں پتہ چلا کہ وہ ماں کو گالیاں دیتا ھے۔آپ نے اس شخص کو بلوایا اور حکم دیا کہ پانی سے...
27/10/2025

حضرت عمر فاروقؓ کو ایک شخص کے بارے میں پتہ چلا کہ وہ ماں کو گالیاں دیتا ھے۔
آپ نے اس شخص کو بلوایا اور حکم دیا کہ پانی سے بھری ھو مشک لائی جائے ،، پھر وہ مشک اس کے پیٹ پر خوب کس کر بندھوا دی
اور اس کو کہا کہ اسے اسی مشک کے ساتھ چلنا پھرنا بھی ھے اور کھانا پینا بھی ھے اور سونا جاگنا بھی ھے۔
ایک دن گزرا تو وہ بندہ بلبلاتا ھوا حاضر ھوا کہ اس کو معاف کر دیا جائے وہ آئندہ ایسی حرکت نہیں کرے گا۔
آپؓ نے پانی آدھا کر دیا
مگر مشک بدستور اس کے پیٹ پر بندھی رھنے دی۔ مزید ایک دن کے بعد وہ بندہ ماں کو بھی سفارشی بنا کر ساتھ لے آیا کہ اس کو معاف کر دیا جائے اور اس مشک کو ھٹا دیا جائے وہ دو دن سے نہ تو سو سکا ھے اور نہ ھی ٹھیک سے کھا سکا ھے۔
آپ نے اس کی ماں کی طرف
اشارہ کر کے فرمایا
کہ اس نے تجھے پیٹ کے باھر نہیں بلکہ پیٹ کے اندر اتنے ہی وزن کے ساتھ 9 ماہ اٹھا کر رکھا ھے۔
نہ وہ ٹھیک سے سو سکتی تھی اور نہ ٹھیک سے کھا سکتی تھی ،پھر تو اسے موت کی سی اذیت دے کر پیدا ھوا اور 2 سال اس کا دودھ پیتا رھا ،
اور جب اپنے پاؤں پر کھڑا ھوا تو اس کا شکر ادا کرنے کی بجائے اس کے لئے تیرے منہ سے گالیاں نکلتی ھیں ،، اگر آئندہ یہ شکایت موصول ہوئی تو تجھے نشانِ عبرت بنا دونگا۔




゚viralシviralシfypシ゚viralシalシ




































مدینہ منورہ کا ایک نام ”الجابرة“ (جوڑنے والا شہر) ہے، کیونکہ یہاں شکستہ دل جڑتے ہیں اور ڈولتا ہوا ایمان قرار پکڑتا ہے۔او...
27/10/2025

مدینہ منورہ کا ایک نام ”الجابرة“ (جوڑنے والا شہر) ہے، کیونکہ یہاں شکستہ دل جڑتے ہیں اور ڈولتا ہوا ایمان قرار پکڑتا ہے۔

اور ایک نام ”المجبورة“ (جوڑا گیا شہر) ہے، کیونکہ اللہ نے اسے اپنے پیارے نبی ﷺ کی سکونت کے ذریعے جوڑ دیا ہے، اور اسے فضائل و برکات کا منبع بنا دیا ہے۔

(وفاء الوفاء للسمهودي : ١٦/١، ٢٤/١)
゚viralシviralシfypシ゚viralシalシ































"اگر آپ سو کالی چیونٹیاں اور سو لال چیونٹیاں ایک مرتبان میں ڈالیں تو کچھ نہیں ہوگا۔لیکن اگر آپ اس مرتبان کو زور سے ہلائی...
24/10/2025

"اگر آپ سو کالی چیونٹیاں اور سو لال چیونٹیاں ایک مرتبان میں ڈالیں تو کچھ نہیں ہوگا۔
لیکن اگر آپ اس مرتبان کو زور سے ہلائیں گے تو چیونٹیاں ایک دوسرے کو مارنا شروع کر دیں گی۔
لال چیونٹیاں سمجھیں گی کہ کالی دشمن ہیں،
اور کالی سمجھیں گی کہ لال چیونٹیاں دشمن ہیں۔
حالانکہ اصل دشمن وہ ہے جو مرتبان کو ہلا رہا ہے۔
انسانی معاشرے میں بھی یہی کچھ ہوتا ہے۔
لہٰذا ایک دوسرے پر پلٹنے سے پہلے اپنے آپ سے یہ سوال ضرور پوچھیں:
مرتبان کو ہلا کون رہا ہے؟"



゚viralシviralシfypシ゚viralシalシ






























"گفتگو غموں کو فراموش کرنے کا بہترین ذریعہ ہے."
22/10/2025

"گفتگو غموں کو فراموش کرنے کا بہترین ذریعہ ہے."

 #حقیقت۔۔۔❣️ایک شخص نے اپنے بیٹے سے وصیت کرتے ہوئے کہا:بیٹا! میرے مرنے کے بعد میرے پیروں میں یہ پھٹے پرانے موزے پہنا دین...
22/10/2025

#حقیقت۔۔۔❣️
ایک شخص نے اپنے بیٹے سے وصیت کرتے ہوئے کہا:
بیٹا! میرے مرنے کے بعد میرے پیروں میں یہ پھٹے پرانے موزے پہنا دینا، میری خواہش ہے کہ مجھے قبر میں اسی طرح اتارا جائے۔

باپ کا انتقال ہوا، غسل و کفن کی تیاری ہونے لگی۔
بیٹے نے حسبِ وعدہ وصیت کا ذکر عالمِ دین سے کیا، مگر عالم نے فرمایا:
“ہماری شریعت میں میت کو صرف کفن پہنانے کی اجازت ہے۔”

بیٹے کے اصرار پر علما جمع ہوئے تاکہ کوئی حل نکالا جا سکے۔
بحث جاری تھی کہ ایک شخص مجلس میں آیا اور بیٹے کو باپ کا ایک خط تھما دیا۔

خط میں لکھا تھا:

“میرے پیارے بیٹے!
دیکھ رہے ہو؟
کثیر مال و دولت، جا و جلال، باغات، گاڑیاں، کارخانے — سب ہونے کے باوجود
میں اپنے ساتھ ایک بوسیدہ موزہ بھی نہیں لے جا سکا۔

ایک دن تمہیں بھی موت آئے گی، یاد رکھنا!
تمہیں بھی صرف ایک کفن ہی نصیب ہوگا۔

لہٰذا میری چھوڑی ہوئی دولت سے نیک راہوں میں خرچ کرنا،
بے سہارا لوگوں کا سہارا بننا،
کیونکہ قبر میں تمہارے ساتھ صرف تمہارے اعمال جائیں گے۔۔۔”

🤲🏻 اے اللہ! پوری امت مسلمہ کے گناہوں کی بخشش و ہدایت عطا فرما، اور ہم پر اپنی رحمتوں کا نزول فرما۔۔۔ آمین





゚viralシviralシfypシ゚viralシalシ












علاقہ گھیر لیا گیا ہے اور راستے مسدود کر دیئے گئے... دونوں دہشتگرد جانتے ہیں کہ آج کی حرکتیں ناقابلِ معافی جُرم ہیں، اور...
20/10/2025

علاقہ گھیر لیا گیا ہے اور راستے مسدود کر دیئے گئے... دونوں دہشتگرد جانتے ہیں کہ آج کی حرکتیں ناقابلِ معافی جُرم ہیں، اور سامنے جو قوت مدِ مُقابل کھڑی ہے اس نے کبھی گولف کھیلی ہے اور نا ہی کرکٹ.... مگر جب جب چپل اتار کر ماری ہے، نشانہ کبھی نہیں چوکا.. اس لئے دونوں پوری طرح چوکنّے اور چوکس ہیں...

ماں جانتی ہے کی ابھی وہ دونوں اس کی رینج سے باہر ہیں، اس لئے ڈنڈا پِیر (چھڑی) کو پِیٹھ پِیچھے چُھپا کر صبر سے دونوں کی ڈپلومیٹک غلطی کا انتظار کیا جارہا ہے...
بساط بچھی ہوئی ہے.....
بچنے کے امکانات کم ہے...🙏
شہ اور مات کے اس کھیل میں ہم سبھی کہیں نا کہیں ایک کردار ہیں...
❤ماں تیری عظمت کو سلام۔۔۔۔😍😘😂

゚viralシviralシfypシ゚viralシalシ















ایک صاحب بتاتے ہیں کہ راستے میں ایک بار ویسپا سکوٹر پر جاتے ہوئے سامنے ایک کتا آ گیا۔اس کتے کو بچانے کے چکر میں کنٹرول م...
19/10/2025

ایک صاحب بتاتے ہیں کہ راستے میں ایک بار ویسپا سکوٹر پر جاتے ہوئے سامنے ایک کتا آ گیا۔

اس کتے کو بچانے کے چکر میں کنٹرول میری گرفت سے نکل گیا، اور میں اسکوٹر سمیت سڑک کی بغل والے نالے میں گر گیا۔

بڑی مشکل کے بعد جیسے تیسے میں نالے سے باہر نکلا تو دیکھا، ایک خوبصورت خاتون اپنی کار روکے میری طرف دیکھ رہی تھیں۔

انہوں نے پوچھا: "کہیں لگی تو نہیں؟"

"نہیں... نہیں..." میں نے جواب دیا۔

"میرا گھر نزدیک ہی ہے،" انہوں نے کہا، "چلو، کپڑے صاف کر لو اور تھوڑا آرام بھی کر لو۔ آپ کو زیادہ زخم آئے ہیں یا نہیں، یہ بھی چیک کر لیتے ہیں۔"

میں نے جواب دیا: "آپ کا بہت بہت شکریہ... میں ضرور آپ کے ساتھ چلتا، لیکن میری بیوی ناراض ہو جائے گی۔"

"آپ بالکل ٹینشن نہ لیں، میں ایک ڈاکٹر ہوں... چلیے،" انہوں نے زور دے کر کہا۔

"میں دیکھنا چاہتی ہوں کہ کہیں آپ کو فریکچر تو نہیں ہوا ہے۔"

در حقیقت، وہ ایک خوبصورت اور اچھے اخلاق کی خاتون تھیں، اور میں "نہ" نہیں کر پایا۔

میں نے کہا: "ٹھیک ہے، میں چل رہا ہوں، لیکن مجھے یقین ہے کہ میری بیوی ضرور ناراض ہو جائے گی۔"

ہم اس کے گھر آئے، کپڑے، ہاتھ پیر صاف کرنے کے بعد، انہوں نے میری جانچ کی اور مجھے ٹھنڈا جوس دیا۔

میں نے جوس پیا اور کہا: "اب میں پہلے سے بہتر محسوس کر رہا ہوں... میری بیوی یقینا آگ بگولہ ہو جائے گی... اب میں چلتا ہوں۔"

انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا:
"رک جائیے اب، آپ کی بیوی کو کچھ بھی پتہ نہیں چلے گا... وہ تو گھر پر بیٹھی ہو گی نا؟"
"نہیں... نہیں... شاید وہ ابھی بھی نالے میں ہی ہو گی۔"

🥴🤣

















゚viralシviralシfypシ゚viralシalシ








جب بھیڑیے کو یہ احساس ہوجاتا ہے کہ وہ دوسرے بھیڑیے کے خلاف لڑائی ہار رہا ہے اور اس کی جیت کا اب کوئی امکان باقی نہیں ہے،...
18/10/2025

جب بھیڑیے کو یہ احساس ہوجاتا ہے کہ وہ دوسرے بھیڑیے کے خلاف لڑائی ہار رہا ہے اور اس کی جیت کا اب کوئی امکان باقی نہیں ہے، تو یہ ایک غیر متوقع فیصلہ کرتا ہے؛ یہ بنا مزاحمت کیے انتہائی پرامن ہوکر اپنے گلا، اپنی گردن اپنے مخالف کو آفر کردیتا ہے جیسے یہ کہہ رہا ہو کہ؛
"میں ہار چکا ہوں، آؤ اب اس لڑائی کو اس کے انجام تک پہنچائیں."

لیکن خاص اسی لمحے ایک حیرت انگیز اور متاثر کن چیز رونما ہوتی ہے. لڑائی میں بھاری پڑنے والا بھیڑیا جو جیت چکا ہوتا ہے، بجائے کہ وہ گردن آفر کرنے والے بھیڑیے پر اپنا آخری وار کرکے اس کو ختم کرے، یہ منجمد ہوجاتا ہے.

ایک قدیم قوت اس کو ایسا کرنے سے روک لیتی ہے، ایک خاموش موروثی قانون، جو بھیڑیے کی جین(DNA) میں پیوست ہوتا ہے، یا اس سے بھی زیادہ آگے کی بات ہے، یہ قدیم موروثیت سرگوشی کرتی ہے کہ جانداروں کی بقا زیادہ اہم ہے بجائے کہ اپنے ساتھی کو مار کر، راستے سے ہٹا کر سکون حاصل کیا جائے.

یہ کتنا زبردست قدرتی نظام ہے؛
اس میں کوئی بزدلی نہیں ہوتی، جو سرنڈر کرتا ہے، اور اس میں رحم نہیں ہوتا جو مارنے سے رک جاتا ہے. یہ ایک پرفیکٹ توازن ہوتا ہے. وہاں کوئی شکست خوردہ اور کوئی فاتح نہیں ہوتا. دونوں بھیڑیے ایک دوسرے سے الگ ہوکر اپنے اپنے راستوں پر چلے جاتے ہیں. اور زندگی کا یہ سائیکل جاری رہتا ہے.


















ﺍﮐﺒﺮ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﻭﺯﯾﺮ ﺗﮭﺎ ﺑﯿﺮﺑﻞ ۔ ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ 100 ﻣﯿﮟ ﺳﮯ 99 ﺁﺩﻣﯽ ﺍﻧﺪﮬﮯ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ۔ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﮐﻮ ﺍﺱ...
16/10/2025

ﺍﮐﺒﺮ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﻭﺯﯾﺮ ﺗﮭﺎ ﺑﯿﺮﺑﻞ ۔
ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ 100 ﻣﯿﮟ ﺳﮯ 99 ﺁﺩﻣﯽ ﺍﻧﺪﮬﮯ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ۔ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﮐﻮ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺑﺎﺕ ﭘﺮ ﺣﯿﺮﺕ ﺑﮭﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﻏﺼﮧ ﺑﮭﯽ ﺁﯾﺎ ﺍﻭﺭﺣﮑﻢ ﺩﯾﺎ ﮐﮧ ﺍﭘﻨﯽ ﺍﺱ ﺑﺎﺕ ﮐﻮ ﺛﺎﺑﺖ ﮐﺮﻭ ﻭﺭﻧﮧ ﺳﺰﺍ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺗﯿﺎﺭ ﮨﻮﺟﺎﺅ ۔ ﺑﯿﺮﺑﻞ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﺣﻀﻮﺭ ﺣﮑﻢ ﮐﯽ ﺗﻌﻤﯿﻞ ﮨﻮﮔﯽ ۔
ﺍﮔﻠﮯ ﺭﻭﺯ ﺑﯿﺮ ﺑﻞ ﺷﺎﮨﺮﺍﮦ ﻋﺎﻡ ﭘﺮ ﺑﯿﭩﮫ ﮐﺮ ﭼﺎﺭﭘﺎﺋﯽ ﺑُﻨﻨﮯ ﻟﮕﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﯾﮏ ﺁﺩﻣﯽ ﺳﺎﺗﮫ ﺑﭩﮭﺎ ﻟﯿﺎ ﺟﺲ ﮐﻮ ﺣﮑﻢ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﯾﮏ ﻓﮩﺮﺳﺖ ﺍﻧﺪﮬﻮﮞ ﮐﯽ ﺗﯿﺎﺭ ﮐﺮﻧﯽ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﯾﮏ ﺩﯾﮑﮭﻨﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﯽ ۔
اتنے میں ﺍﯾﮏ ﺁﺩﻣﯽ ﺁﯾﺎ ﺍﺱ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﺑﯿﺮ ﺑﻞ ﮐﯿﺎ ﮐﺮ ﺭﮨﮯ ﮨﻮ ۔ بیربل ﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﻨﮯ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﻣﻌﺎﻭﻥ ﮐﻮ ﮐﮩﺎ ﺍﺱ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﺍﻧﺪﮬﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻟﮑﮫ ﺩﻭ ۔ﭘﮭﺮ ﺍﺳﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ ﭼﺎﺭﭘﺎﺋﯽ ﺑﻦ ﺭﮨﺎ ﮨﻮﮞ ۔
ﯾﻮﮞ ﻟﻮﮒ ﺁﺗﮯ ﮔﺌﮯ ﭘﻮﭼﮭﺘﮯ ﮔﺌﮯ ﺑﯿﺮ ﺑﻞ ﮐﯿﺎ ﮐﺮ ﺭﮨﮯ ﮨﻮ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﺪﮬﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﺎ ﻧﺎﻡ ﻟﮑﮭﻮﺍﺗﮯ ﮔﺌﮯ۔۔
ﺍﺗﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﺷﺎﮨﯽ ﻗﺎﻓﻠﮧ گُزرﺍ ﺗﻮ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﻧﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﺑﯿﺮﺑﻞ ﮐﯿﺎ ﮐﺮ ﺭﮨﮯ ﮨﻮ ۔
تو ﺑﯿﺮﺑﻞ ﮐﮯ ﻣﻌﺎﻭﻥ ﻧﮯ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﺑﮭﯽ ﺍﻧﺪﮬﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻟﮑﮫ ﺩﯾﺎ ۔
آخر کا اﯾﮏ ﺁﺩﻣﯽ ﺁﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻧﮯ ﭘﻮ ﭼﮭﺎ ﺧﯿﺮﯾﺖ ﮨﮯ ﺑﯿﺮﺑﻞ ﭼﺎﺭﭘﺎﺋﯽ ﮐﯿﻮﮞ ﺑُﻦ ﺭﮨﮯ ﮨﻮ ۔ﺑﯿﺮﺑﻞ ﻧﮯ ﻣﻌﺎﻭﻥ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ ﺍﺱ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﺩﯾﮑﮭﻨﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻟِﮑﮭﻮ۔ ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﻣﺘﻮﺟﮧ ﮨﻮﮐﺮ ﮐﮩﺎ۔ ﻋﺎﻟﯽ ﺟﻨﺎﺏ ﻓﮩﺮﺳﺖ ﺩﯾﮑﮫ ﻟﯿﺠﯿﮯ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﺁﭖ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﺑﮭﯽ اندھوں میں ﺷﺎﻣﻞ ﮨﮯ۔۔۔۔۔۔
ﮐﮧ ﺳﺐ ﻟﻮﮒ ﯾﮧ ﺩﯾﮑﮫ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﭼﺎﺭ ﭘﺎﺋﯽ ﺑُﻦ ﺭﮨﺎ ﮨﻮﮞ ﻟﯿﮑﻦ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺍﭘﻨﯽ ﺑﺼﺎﺭﺕ ﭘﺮ ﯾﻘﯿﻦ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﺎ۔ ﮔﻮﯾﺎ ﺍﻧﺪﮬﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺘﮯ ﺗﮭﮯ ﮐﯿﺎ ﮐﺮ ﺭﮨﮯ ﮨﻮ ۔ﺻﺮﻑ ﺍﯾﮏ ﺷﺨﺺ ﺁﯾﺎ ﺟﺴﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺑﺼﺎﺭﺕ ﭘﺮ ﯾﻘﯿﻦ ﺗﮭﺎ ﺍﺱ ﻧﮯ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﺗﺼﺪﯾﻖ ﻧﮩﯿﮟ ﭼﺎﮨﯽ ﺑﻠﮑﮧ ﭼﺎﺭﭘﺎﺋﯽ ﺑﻨﻨﮯ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﭘﻮﭼﮭﯽ۔

Address

Faisalabad

Telephone

+923170757893

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr.Buraq medicare posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr.Buraq medicare:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram