Umer clinic and Hijama centre Fateh Jang

Umer clinic and Hijama centre Fateh Jang Islamic Scholar

Homeopathic+ Herbal + Hijama (cupping therapy) + physiotherapy + Sexlogist
طب نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم) کے اصولوں کے مطابق روحانی و جسمانی علاج کیا جاتا ہے
No.03185271191
ایڈریس گلی مسجد الخیر نزد جمعرات بازار کوہاٹ روڈ فتح جنگ

27/09/2025

سنت پوائنٹ ( براے دماغی امراض ۔فالج ۔مرگی ۔۔بالوں کا گرنا۔برین ھیمرج ۔حافظہ کی کمزوری ۔جادو و نظر ۔بلڈ پریشر۔ برین ٹیومر ۔وغیرہ)

24/09/2025

پیدائشی ہڈیوں و مھروں کا مریض

23/09/2025

دماغی امراض کے لے سنت و میڈیکل حجامہ

22/09/2025

حجامہ پر جدید سائنسی ریسرچ

حجامہ کیا ہے ؟
بند شریانیں کس طرح کھل سکتی ہیں ؟
مھروں و فالج کا علاج بذریعہ حجامہ کیسے ممکن ہے؟
مکمل ویڈیو لازمی دیکھیں

20/09/2025
17/09/2025

فالج و مھروں کا مکمل علاج بذریعہ ٹی سی ایم تھراپی (چائنہ تھراپی)

پراسٹیٹ مَردانہ تولیدی نظام کا ایک غدود ہے جو پیشاب کی نالی کے گِرد واقع ہوتا ہے ۔پیشاب کی نالی ،مثانے سے پیشاب کو باہر ...
17/09/2025

پراسٹیٹ مَردانہ تولیدی نظام کا ایک غدود ہے جو پیشاب کی نالی کے گِرد واقع ہوتا ہے ۔پیشاب کی نالی ،مثانے سے پیشاب کو باہر لاتی ہے۔

نوجوان افراد کے پراسٹیٹ غدود کی جسامت اخروٹ کے برابر ہوتی ہے۔اِس کی جسامت عمر کے ساتھ رفتہ رفتہ بڑھتی جاتی ہے۔

پراسٹیٹ غدود ایک دُودھ نما رطوبت پیدا کرکے اُسے ذخیرہ بھی کرتا ہے ۔یہ رطوبت منی میں شامل ہوجاتی ہے ۔منی بذاتِ خود ایک رطوبت ہوتی ہے جس میں ،انزال کے دوران منی کے جرثومے تیرتے ہوئے آگے بڑھتے ہیں۔پراسٹیٹ کی رطوبت میں غالب حِصّہ ،شکریات ،لحمیات، اور دِیگر کیمیائی اجزاء پر مشتمل ہوتا ہے،جن کی مدد سے منی کے جرثومے عورت کے جسم میں زندہ رہ پاتے ہیں۔

عورتوں میں، پیشاب کی نالی کا غدود (paraurethral gland) پایا جاتا ہے جسے زنانہ پراسٹیٹ غدود کہا جاتا ہے ۔عورتوں کے اِس غدود کو ،مَردانہ پراسٹیٹ غدود کے مترادف خیال کیا جاتا ہے۔یہ غدود عورتوں میں ،اُن کی پیشاب کی نالی کے گِرد پایا جاتا ہے۔عورتوں میں اِس غدود سے ،جنسی لطف کی انتہائی کیفیت (or**sm) کے ،مَردانہ پراسٹیٹ غدود سے مشابہ رطوبت خارج ہوتی ہے۔
عمر کے لحاظ سے ماہواری بند ہوجانے کے بعد عورت درجِ ذیل علامات میں سے کچھ علامات محسوس کر سکتی ہے۔
عورتوں میں، پیشاب کی نالی کا غدود (paraurethral gland) پایا جاتا ہے جسے زنانہ پراسٹیٹ غدود کہا جاتا ہے ۔عورتوں کے اِس غدود کو ،مَردانہ پراسٹیٹ غدود کے مترادف خیال کیا جاتا ہے۔یہ غدود عورتوں میں ،اُن کی پیشاب کی نالی کے گِرد پایا جاتا ہے۔عورتوں میں اِس غدود سے ،جنسی لطف کی انتہائی کیفیت (or**sm) کے ،مَردانہ پراسٹیٹ غدود سے مشابہ رطوبت خارج ہوتی ہے
پراسٹیٹ غدود غیر فعّال ہائیپر پلیسیا (Hyperplasia) (BPH) کا مرض ،زیادہ عمر کے افراد میں ظاہر ہوتا ہے۔اِس مرض میں پراسٹیٹ غدود کی جسامت اِس حد تک بڑھ جاتی ہے کہ پیشاب کرنے میں مشکل پیش آنے لگتی ہے۔

اِس مرض کی علامات میں ،بار بار پیشاب کے لئے جانے کی ضرورت یا پیشاب تھوڑی دیر سے آنا(جھجک)شامل ہیں۔اگر پراسٹیٹ غدود کی جسمات بہت بڑھ جاتی ہے تو پیشاب کی نالی دب سکتی ہے اور پیشاب کے بہاؤ میں رُکاوٹ پیدا ہو جاتی ہے ،اور نتیجے کے طور پر ،پیشاب کرنا مشکل اور تکلیف دہ عمل بن جاتا ہے اور انتہائی صورتوں میں پیشاب کرنا بالکل ہی ناممکن ہوجاتا ہے۔

عام طور پر اِس مرض (BPH) کا علاج ادویات سے ممکن ہوتا ہے لیکن بعض مخصوص صورتوں میں ،پراسٹیٹ غدود کو آپریشن کے ذریعے نکالنے کی ضرورت پیش آسکتی ہے
( میرے محلے سے ایک صاحب کو پراسٹیٹ کا مسئلہ درپیش تھا ڈاکٹر نے آپریشن کرکے پراسٹیٹ نکالنے کا بتایا ،میرے پاس آیا میں نے ہومیو پیتھک دوا دی الحمدلله بالکل ٹھیک ہو گیا)

ایسی صورتوں میں کئے جانے والے اکثر آپریشنز کو ،پیشاب کی نالی کے پار پراسٹیٹ غدود کا کٹاؤ (TURP یا TUR) کہا جاتا ہے ۔اِس عمل میں ،پیشاب کی نالی میں ایک آلہ داخل کیا جاتا ہے ،جس کے ذریعے پیشاب کی نالی کے بالائی حِصّے کو دبانے والے ،پراسٹیٹ غدود کے حِصّے کونکال دِیا جاتا ہے کیوں کہ اِس حِصّے کی وجہ سے
پیشاب کرنے میں رُکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔یہ عمل مریض کو مکمل طور پر بے ہوش کرنے کے بعد کیا جاتا ہے ۔اِس عمل میں عام طور پر 30 سے 60 منٹ تک وقت صَرف ہوتا ہے۔
پراسٹیٹ غدود کی سوزش (PROSTATITIS)
اِس صورت میں پراسٹیٹ غدود میں سوزش پیدا ہوجاتی ہے ۔اِس کیفیت میں پیشاب بار بار آتا ہے اور پیشاب کرنے کا عمل تکلیف دہ ہوجاتا ہے،نچلی کمر میں درد ہوتا ہے ،جسم میں عمومی طور پر درد اور بعض صورتوں میں بخار بھی ہوجاتا ہے۔
اِس مرض کی بہت سی اقسام اور درجے ہوتے ہیں ،لیکن آسانی کی خاطر ،ہم اِسے عام طور پر دَو گروپس میں تقسیم کر سکتے ہیں یعنی انفکشن والی سوزش اور انفکشن کے بغیر ہونے والی سوزش۔
پراسٹیٹ غدود کی انفکشن والی سوزش (INFECTIVE PROSTATITIS)
یہ کیفیت عام طور پر ،پراسٹیٹ غدودمیں بیکٹیریا کی وجہ سے پیدا ہونے والے انفیکشن کے سبب پیدا ہوتی ہے۔اِس کی تشخیص ،لیباریٹری میں پیشاب کے تجزیے اور بعض صورتوں میں منی کے تجزیے کے ذریعے کی جاتی ہے۔اِس کا علاج ،عمومی طور پر سوزش کم کرنے والی ادویات اور بعض اینٹی بائیو ٹک ادویات سے کیا جاتا ہے ۔
پراسٹیٹ غدود کی انفکشن کے بغیر ہونے والی سوزش (Non-Infective Prostatitis)
اِس کیفیت کے بہت سے اسباب ہوتے ہیں۔اِ س کی تشخیص ،انفیکشن والی کیفیت ہونے کا اِمکان خارج ہونے کے بعد کی جاتی ہے۔اِس کے علاج میں عام طور پر مختلف طریقے استعمال کئے جاتے ہیں مثلأٔ بعض ادویات ،جسم کی ورزش ،مالش، حرارت ،دباؤ وغیرہ کاا ستعمال،روشنی کے علاج، اور بعض صورتوں میں آپریشن کرنے کی ضرورت بھی پیش آسکتی ہے۔

پراسٹیٹ غدود کی انفکشن کے بغیر ہونے والی سوزش (Non-Infective Prostatitis) کی عام قِسم congestive prostatitis کہلاتی ہے۔ یہ عام طور پر منی کے اخراج سے مشابہ خصوصیات کی حامل ہوتی ہے ، جب متعلقہ فرد اُکڑوں حالت میں بیٹھا ہو جیسا کہ پیشاب کرتے وقت اور بعض اوقات نچلی کمر میں بھی درد ہوتا ہے۔یہ کیفیت عام طور پر ،جنسی طور پر فعّال افراد میں پائی جاتی ہے ،خاص طور پر ایسے افراد میں جنہیں اکثر و بیشتر اوقات انزال ہوتا ہے (مثلأٔ جو بیشتر اوقات خود لذّتی کا عمل کرتے ہیں)۔ایسے افراد میں، پراسٹیٹ غدود کا کام،نارمل رفتار سے زیادہ تیز ہوجاتا ہے ،لہٰذا یہ زیادہ منی پیدا کرتا ہے۔جب ایسا فرد کسی طرح انزال کی تعداد میں کمی کرتا ہے تو،پراسٹیٹ غدود میں منی کا اجتماع ہو جاتا ہے اور پھر ایسا فرد جب اُکڑوں حالت میں بیٹھتا ہے تو،اُس کے نچلے پیٹ کے اعضاء مثلأٔ مثانہ کا وزن پراسٹیٹ غدود پر پڑتا ہے ،اور اِس دباؤ کے نتیجے میں ،منی سے مشابہ قطروں کا اخراج ہوتا ہے ۔

یہ کیفیت چند ماہ کے بعد ،خود بہ خود ٹھیک ہو جاتی ہے ۔ نہانے کے ٹب میں گرم پانی کے اندرروزانہ، 10 سے 15 منٹ تک بیٹھنے سے بھی پراسٹیٹ غدود کی سُوجن میں کمی آتی ہے ،اور کچھ آرام آجاتا ہے،تاہم اگر یہ کیفیت بر قرار رہتی ہے تو،ڈاکٹر سے رابطہ کریں ۔
پراسٹیٹ غدود کا سرطان
زیادہ عمر کے افراد میں پراسٹیٹ غدود کا سرطان عام ہے، اور یہ زیادہ عمر کے افراد کی موت کا نمایاں سبب ہے ۔پراسٹیٹ غدود کا سرطان بنیادی طور پر 50سال سے زائد عمر کے افراد میں پیدا ہوتا ہے ۔جلد تشخیص کی صورت میں ،اِس سرطان کا بہتر علاج ممکن ہوتا ہے۔
زیادہ تر صورتوں میں ،پراسٹیٹ غدود کا سرطان،آہستہ آہستہ بڑھتا ہے اوراِس کی کوئی علامات بھی ظاہر نہیں ہوتیں۔البتّہ ،اِس سے درد پیدا ہوسکتا ہے ،پیشاب کرنے میں دِقّت پیش آسکتی ہے ،جنسی ملاپ کے دوران مسائل پیدا ہو سکتے ہیں ،یا عضو تناسل کے تناؤ میں دِقّت پیش آسکتی ہے ۔اِس مرض کے بعد کے مراحل میں ،دِیگر علامات بھی ظاہر ہو سکتی ہیں۔

پراسٹیٹ غدود باقاعدگی سے خون میں ایک رطوبت شامل کرتا رہتا ہے ۔یہ رطوبت PSA(Prostate Specific Antigen) کہلاتی ہے۔سرطان ہونے کی صورت میں اِس رطوبت کا ،خون میں اخراج کافی زیادہ بڑھ جاتا ہے ۔رطوبت کے اِس اِضافے کے ساتھ کیس ہسٹری اور مریض کے جسمانی معائنے سے اِس مرض کی تشخیص میں مدد ملتی ہے ۔بعد میں تصدیق کے لئے بائیو پسی (پراسٹیٹ غدود کے تھوڑے سے حِصّے کا لیباریٹری میں تجزیہ )کی جاتی ہے ،اور علاج کا متعلقہ طریقہ کار طے کیا جاتا ہے ۔

14/09/2025

حجامہ سیشن کے بعد مریض کا فیڈ بیک

14/09/2025

مھروں کے مریض کا فیڈ بیک

Address

گلی جامع مسجد الخیر نزد جمعرات بازار کوہاٹ روڈ فتح جنگ
Fatehjang

Telephone

+923185271191

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Umer clinic and Hijama centre Fateh Jang posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram