01/12/2025
آج دنیا بھر میں ورلڈ ایڈز ڈے منایا جا رہا ہے۔ اس دن کا مقصد لوگوں کو ایچ آئی وی اور ایڈز کے بارے میں آگاہی دینا، غلط فہمیوں کو دور کرنا، اور احتیاطی تدابیر بتانا ہے تاکہ معاشرہ اس بیماری سے محفوظ رہ سکے۔
ایچ آئی وی اور ایڈز کیا ہیں؟
• ایچ آئی وی (HIV) ایک وائرس ہے جو ہمارے جسم کے مدافعتی نظام (Immunity) پر حملہ کرتا ہے۔
جب یہ وائرس جسم میں زیادہ پھیل جاتا ہے اور مدافعتی نظام بہت کمزور ہو جاتا ہے تو بیماری ایڈز (AIDS) کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔
ایڈز اچانک نہیں ہوتا، بلکہ کئی سالوں میں ایچ آئی وی کے بڑھنے سے ہوتا ہے۔
ایچ آئی وی کیسے پھیلتا ہے؟
یہ وائرس چند مخصوص راستوں سے ہی پھیلتا ہے:
1.غیر محفوظ جنسی تعلقات
2.متاثرہ شخص کے خون کا جسم میں داخل ہونا
3.ایک ہی انجکشن/سرنج کا بار بار استعمال
4.متاثرہ ماں سے بچے کو حمل، پیدائش یا دودھ پلانے کے دوران
ایچ آئی وی کیسے نہیں پھیلتا؟
یہ بات بہت اہم ہے کیونکہ اکثر لوگ غلط فہمیوں کا شکار ہوتے ہیں
•ہاتھ ملانے سے
•ایک ساتھ بیٹھنے، کھانے یا پانی پینے سے
•کھانسنے یا چھینکنے سے
•عام استعمال کی چیزوں سے
•مچھروں کے کاٹنے سے
ایڈز “چھوت کی بیماری” نہیں ہے۔
علامات کیا ہوسکتی ہیں؟
شروع میں علامات بہت ہلکی ہوتی ہیں جیسے:
• بخار
•جسم میں درد
•گلے میں خارش
•تھکن
کئی مہینوں یا سالوں تک کوئی خاص علامت بھی نہیں ہوتی، اس لیے کہی بار لوگ تب ہی پتا چلاتے ہیں جب بیماری بڑھ چکی ہوتی ہے۔
تشخیص (ٹیسٹ) کیوں ضروری ہے؟
کیونکہ ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروا لینے سے:
•بیماری جلد پکڑی جاتی ہے
•بروقت علاج شروع کیا جا سکتا ہے
•وائرس کو کنٹرول میں رکھا جا سکتا ہے
•دوسروں کو محفوظ رکھا جا سکتا ہے
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مفت یا کم قیمت ٹیسٹ کی سہولت موجود ہے۔
ایچ آئی وی سے بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
1.محفوظ جنسی عمل
2.صاف اور نئی سرنج کا استعمال
3.خون لگوانے سے پہلے اسکریننگ کا یقین
4.متاثرہ ماں کا بروقت علاج
5.غیر محفوظ تعلقات اور نشے کی آلودہ سرنجوں سے بچاؤ
کیا ایچ آئی وی / ایڈز کا علاج موجود ہے؟
•ایڈز کا مکمل علاج تو موجود نہیں، لیکن ایچ آئی وی کا کامیاب علاج موجود ہے جسے ART (ای آر ٹی) / Anti-Retroviral Therapy کہتے ہیں۔
•یہ دوا وائرس کو کنٹرول میں رکھتی ہے، مریض عام آدمی کی طرح صحت مند زندگی گزار سکتا ہے اور کام بھی کر سکتا ہے۔
•اگر مریض باقاعدگی سے دوا لیتا رہے تو وائرس اتنا کم ہو جاتا ہے کہ دوسرے کو منتقل ہونے کے امکانات بھی تقریباً ختم ہو جاتے ہیں۔
ورلڈ ایڈز ڈے ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ:
• آگاہی ہی بچاؤ ہے
• ٹیسٹنگ بہت ضروری ہے
• جلد علاج بہتر زندگی دیتا ہے
• اور سب سے بڑھ کر، ہر متاثرہ شخص انسان ہے اور ہمیں اس کے ساتھ ہمدردی اور احترام سے پیش آنا چاہیے۔
World AIDS Day – 1st December 2025
Awareness Walk & Educational Session Organized by DHQ Hospital Kotli
District Headquarters Hospital Kotli organized a World AIDS Day Awareness Walk and an Educational Seminar on 1st December 2025, reaffirming the hospital’s commitment to supporting the global response against HIV/AIDS.
The event brought together consultants, doctors, nurses, paramedical staff, medical students, and members of the community to promote awareness about HIV prevention, early diagnosis, and the importance of eliminating social stigma surrounding the disease.
This year’s global theme was emphasized throughout the program, highlighting compassion, inclusion, and equitable access to care for all individuals affected by HIV.
A detailed educational lecture was delivered by Dr. Jehangir Ahmed, Consultant Medical Specialist and Gastroenterologist, who discussed HIV transmission dynamics, prevention strategies, and available treatment options. He also stressed the critical role of healthcare workers in both patient care and personal safety, underscoring the importance of strict adherence to universal precautions to prevent occupational exposure.
Medical Superintendent, Dr. Muhammad Nasrullah, addressed the participants and emphasized the significance of public awareness, preventive strategies, and community responsibility in reducing the spread of HIV/AIDS. He expressed gratitude to all attendees for their active participation and reaffirmed the hospital’s dedication to promoting a healthier and better-informed society.
DHQ Hospital Kotli remains committed to playing its part in global health initiatives, ensuring continuous education, community engagement, and high-quality healthcare services for all.
ورلڈ ایڈز ڈے 2025 کے موقع پر ڈی ایچ کیو اسپتال کوٹلی کے محکمہ طب کی جانب سے ایک آگاہی واک اور تعلیمی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد ایچ آئی وی/ایڈز کے حوالے سے عوامی شعور میں اضافہ اور عالمی سطح پر جاری کوششوں میں اپنا کردار ادا کرنا تھا۔
اس پروگرام میں اسپتال کے کنسلٹنٹس، ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف، میڈیکل طلبہ اور عام شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے ایچ آئی وی سے متعلق احتیاطی تدابیر، بروقت تشخیص اور بیماری کے ساتھ جڑے معاشرتی تعصب کے خاتمے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔
مقررین نے اس سال کے عالمی موضوع کو سامنے رکھتے ہوئے ہمدردی، مساوی رسائی اور شمولیت کی اہمیت پر زور دیا۔ سیمینار کے دوران ماہرینِ طب نے ایچ آئی وی کی منتقلی، بچاؤ، تشخیص اور جدید علاج کے طریقۂ کار کے ساتھ ساتھ کمیونٹی سطح پر آگاہی کے کردار پر بھی جامع گفتگو کی۔
کنسلٹنٹ میڈیکل اسپیشلسٹ و گیسٹرو اینٹرولوجسٹ ڈاکٹر جہانگیر احمد نے اپنے خطاب میں صحت کے شعبے سے منسلک افراد کی ذمہ داریوں، ایچ آئی وی کے علاج میں اُن کے اہم کردار اور انفیکشن سے خود کو اور مریضوں کو محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ڈاکٹر محمد نصراللہ نے شرکاء کو ایڈز سے بچاؤ اور آگاہی کی اہمیت سے آگاہ کیا اور کہا کہ عوامی شعور میں اضافہ ہی اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کا مؤثر ذریعہ ہے۔ انہوں نے پروگرام میں شریک تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک صحت مند، محفوظ اور باخبر معاشرے کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا۔
ڈی ایچ کیو اسپتال کوٹلی اس عزم کے ساتھ اپنی کوششیں جاری رکھے گا کہ صحت عامہ سے متعلق ہر فرد تک درست معلومات اور بہترین طبی سہولیات بروقت پہنچائی جائیں۔
ہم سب مل کر تبدیلی لاسکتے ہیں۔