02/01/2026
💔 💔
آہ! کرامت جان… 😥
یقین نہیں آتا کہ زندگی کی پوری بہار میں یہ روشن چراغ یوں اچانک بجھ جائے گا۔ وہ مسکراہٹیں، وہ حوصلہ، وہ خواب اور وہ امیدیں پل بھر میں خاموش ہو گئیں۔ دل غم سے نڈھال ہیں، آنکھیں اشکوں سے لبریز اور ہر زبان پر بس ایک ہی آہ ہے۔ ایک باہمت نوجوان لیڈر، دردِ دل رکھنے والا سچا ہمدرد، بے لوث خدمت کا پیکر اور ایک مخلص اسکاؤٹس ہم سے ہمیشہ کے لیے رخصت ہو گیا۔ ان کی جدائی نے دلوں میں ایسا خلا چھوڑ دیا ہے جو شاید مدتوں پُر نہ ہو سکے۔ ان کی عدم موجودگی نے ہر دل کو اداس اور ہر آنکھ کو نم کر دیا ہے۔
اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، پنجتنِ پاک کے دربار کی حاضری نصیب ہو، ان کی روح امام کے نور میں سمٹ جائے اور انہیں ابدی سکون و راحت عطا ہو۔
کرامت جان، نمبردار میرامان مرحوم کے صاحبزادے، معروف کاروباری و سماجی شخصیت اور موجودہ نمبردار ششکٹ کامل جان کے بھتیجے تھے۔ ان کا خاندان کئی دہائیوں سے ششکٹ کی نمبرداری کی ذمہ داری نبھاتا آ رہا ہے۔ یہ محض ایک عہدہ نہیں بلکہ خدمت، امانت اور قربانی کی ایک روشن روایت ہے، جسے اس خاندان نے ہمیشہ وقار، دیانت اور اخلاص کے ساتھ زندہ رکھا۔ کرامت جان بھی اسی عظیم روایت کے سچے امین تھے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے، صحت و سلامتی نصیب کرے اور اس کٹھن گھڑی میں انہیں حوصلہ، ہمت اور استقامت عطا فرمائے۔ آمین