Dr.Ch Adnan Hassan

Dr.Ch Adnan Hassan DR CH ADNAN HASSAN MBBS (RMP) GENERAL PRACTITIONER EX.HOUSE OFFICER ALLIED AND DHQ HOSPITAL FSD

10/10/2024
30/09/2024

جواب دیں! چیلنج
دنیا کا مختصر ترین IQ ٹیسٹ

صرف 3 سوالات پر مشتمل اس ٹیسٹ کو پرنسٹن یونیورسٹی کے ماہر نفسیات شین فریڈرک نے تیار کیا تھا، اگر آپ ان سوالوں کا درست جواب دینے میں کامیاب رہتے ہیں تو ان کے نزدیک آپ بلاشبہ جنیئس ہیں.
یاد رہے کہ امریکہ کی دو اعلیٰ ترین یونیورسٹیوں کے صرف 17 فیصد طلباء تینوں درست جواب دے پائے تھے.

سوال یہ ہیں:

1۔ بلے اور گیند کی مجموعی قیمت 110 روپے ہے، بلے کی قیمت گیند کے مقابلے میں 100 روپے زائد ہے تو گیند کی قیمت کیا ہوگی؟

2۔ اگر 5 مشینوں کو 5 چیزیں تیار کرنے میں 5 منٹ لگتے ہیں تو 100 مشینوں کو وہی 100چیزیں تیار کرنے میں کتنا وقت لگے گا؟

3۔ ایک جھیل میں کنول کے پتے ایک حصے میں پھیلے ہوئے ہیں، ہر دن ان پتوں کا حصہ دوگنا بڑھ جاتا ہے، اگر ان پتوں کو پوپری جھیل کو ڈھانپنے میں 48 دن لگیں، تو جھیل کے نصف یا 50 فیصد حصوں کو ڈھانپنے کے لیے ان کو کتنا وقت درکار ہوگا؟

20/09/2024

ڈاکٹر ذاکر نائیک صاحب جلد پاکستان کے دورے پر آرہے ہیں 30 ستمبر
خوش آمدید
ڈاکٹر چوہدری عدنان حسن
ایم بی بی ایس
میڈیکل آفیسر

شوگر کے مریضوں کےلئے دوائی کے ساتھ ھدایات!ڈاکٹر چوہدری عدنان حسن ایم بی بی ایس انچارج میڈیکل آفیسر بیسک ہیلتھ یونٹ گوجرہ...
17/09/2024

شوگر کے مریضوں کےلئے دوائی کے ساتھ ھدایات!
ڈاکٹر چوہدری عدنان حسن ایم بی بی ایس
انچارج میڈیکل آفیسر بیسک ہیلتھ یونٹ گوجرہ
سابقہ ہاؤس آفیسر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد

17/05/2024
شوگر کے مریضوں کےلئے دوائی کے ساتھ ھدایات!
06/05/2024

شوگر کے مریضوں کےلئے دوائی کے ساتھ ھدایات!

اگر آپکے سامنے کسی شخص کی گردن پر کٹ آجائے تو آپ کیا کریں...؟ فرسٹ ایڈ کیسے دینی ہے یہ سمجھنا بہت ضروری ہے۔ہماری گردن سے...
28/03/2024

اگر آپکے سامنے کسی شخص کی گردن پر کٹ آجائے تو آپ کیا کریں...؟ فرسٹ ایڈ کیسے دینی ہے یہ سمجھنا بہت ضروری ہے۔

ہماری گردن سے دو بڑی خون کی نالیاں (carotid arteries ) گزر رہیں ہیں جن کا کام ہمارے دماغ کو خون کی سپلائی دینا ہے اور یہ گردن کی دائیں اور بائیں جانب سے گزر رہی ہیں انکو دو مسلز پروٹیکٹ کر رہے ہیں،

اگر لیفٹ سائیڈ کی آرٹری کٹ گئ ہے تو آپ نے اسکے اوپر پریشر سے ایک کپڑا رکھنا ہے یاد رہے کپڑا اس جگہ رکھنا ہے جہاں سے خون نکل رہا ہے گردن کے گِرد گھمانا نہیں ہے پھر پاس موجود کسی شخص کو کہنا ہے کہ اسکو دبا کر رکھے، اور آپ نے ایک لمبا کپڑا لینا ہے اسکو زخم والی جگہ پر رکھ پر پریشر دے کر آپ نے یہ کرنا ہے کہ اگر لیفٹ سائیڈ کٹ گئ ہے تو رائٹ بغل کے نیچے سے گزار کے بینڈیج کرنی ہے، اگر رائٹ سائیڈ کٹ گئ ہے تو لیفٹ بازو کے نیچے سے گزار کر پریشر دینا ہے۔

🤏🏿 یاد رہے پریشر صرف وہیں آئے جہاں سے خون نکل رہا ہو سامنے سانس کی نالی پر نا آئے، جب آپ یہ کر لیں تو پھر 30 منٹ کے اندر آپ نے مریض کو ہسپتال منتقل کرنا ہے ہر صورت میں۔

اور اگر سامنے والا ایئر وے (trachea) کٹ جائے جوکہ سامنے سانس کی نالی ہوتی تو آپ نے اسکو کچھ نہیں کرنا اسکو ایسے ہی چھوڑ دینا ہے بس یہ خیال کرنا آپ نے کہ اس میں خون نہ گِرے۔

اگر آپ لوگوں کو کنفیوزن ہو رہی ہے گردن کی ڈریسنگ کی تو نیچے دی ہوئ تصاویر کو دیکھ کر آپ سمجھ سکتے ہیں۔ آپ نے بس فرسٹ ایڈ
ڈریسنگ ہی کرنی ہے اور مریض کو جلدی سے جلدی ہسپتال شفٹ کرنا ہے خود ڈاکٹر نہیں بننا۔۔۔!
Dr ch Adnan Hassan MBBS
Medical officer
Whats app 03496791740

ام القری ویلفیئر ڈسپنسریکسی بھی لیبارٹری ٹیسٹ میں 50فیصد تک رعایت ،صرف 100روپےفیس میں بچوں اور بڑوں کی دوائی فری حاصل کر...
28/01/2024

ام القری ویلفیئر ڈسپنسری
کسی بھی لیبارٹری ٹیسٹ میں 50فیصد تک رعایت ،صرف 100روپےفیس میں بچوں اور بڑوں کی دوائی فری حاصل کریں - مہنگائی کے اس دور میں ایم بی بی ایس ڈاکٹرز کی زیر نگرانی فری علاج کروائیں
ام القری ویلفیئر ڈسپنسری نزد ڈونگا گراؤنڈ عبداللہ پور گوجرہ

بچوں میں نظر آنے والی ایک بہت ہی عام حالت جسے پٹیریاسس البا (Pityriasis alba)کہتے ہیں جو چہرے پر سفید دھبوں کے طور پر ظا...
14/01/2024

بچوں میں نظر آنے والی ایک بہت ہی عام حالت جسے پٹیریاسس البا (Pityriasis alba)کہتے ہیں جو چہرے پر سفید دھبوں کے طور پر ظاہر ہوتا ہے۔ یہ بہت عام ہے اور 5 فیصد بچوں میں دیکھا جاتا ہے۔زیادہ تر چھ سے بارہ سال کے بچوں میں پایا جاتا ہے.یہ ایک جلد کی مکمل بے ضرر حالت ہے۔ اس کی صحیح وجہ کا طب میں ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے لیکن آسان الفاظ میں آپ کہہ سکتے ہیں کہ یہ جلد کی الرجی کی ایک قسم ہے۔ مہینوں کے اندر یہ بغیر کسی علاج کے خود ہی غائب ہو جاتا ہے۔ اس پر پوسٹ کرنے کی وجہ یہ ہے کہ بہت سے لوگ اور نیم حکیم اس میں کیلشیم کا شربت بچوں کو دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس کی وجہ بچوں میں کیلشیم کی کمی ہے۔ نہیں، یہ بالکل غلط بات ہے اور کیلشیم کا اس حالت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ کیلشیم کے شربت آپ کے پیسے اور وقت کو ضائع کر دیں گے۔جسم میں بہت زیادہ کیلشیم کی مقدار ,مضر اثرات جیسے معدے کی خرابی، گردوں کی پتھری کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
برائے مہربانی اس پیغام کو دوسرے تمام والدین کے ساتھ شیئر کریں تاکہ وہ اس قسم کے غلط علاج، پیسے , وقت کے ضیاع اور ادویات کے مضر اثرات سے بچ سکیں۔copied
ڈاکٹر چوہدری عدنان حسن ایم بی بی ایس
میڈیکل آفیسر

Address

Gojra

Opening Hours

Monday 17:00 - 22:00
Tuesday 17:00 - 22:00
Wednesday 17:00 - 22:00
Thursday 17:00 - 22:00
Friday 17:00 - 22:00
Saturday 17:00 - 22:00

Telephone

+923017060998

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr.Ch Adnan Hassan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr.Ch Adnan Hassan:

Share

Category