Rafiq Hospital Dawakhri

Rafiq Hospital Dawakhri A man of truth must also be a man of care.

24/11/2025

گاؤں یا دیہات میں ہارٹ اٹیک کا علاج ۔
پاکستان کے بیشتر گاؤں ، دیہات ، گوٹھ ، کچی آبادی یا ایسے پہاڑی مقامات جہاں کوالیفائیڈ ڈاکٹر موجود نہیں ہوتے ۔ بنیادی مرکز صحت یا دیہی مرکز صحت بھی دور ہوتے ہیں ۔ ان علاقوں میں عام طور پر صرف ڈسپنسر موجود ہوتے ہیں اور لوگ انہی سے علاج کرواتے ہیں ۔
گاؤں یا دیہات میں اگر کسی کو سینے میں درد ، گھٹن ، دباو یا درد محسوس ہوتا یے ۔ یہ درد بائیں بازو یا دونو بازؤں یا کمر یا جبڑے میں جاتا ہے ۔ پسینے آتے ہیں ۔ متلی یا الٹی آتی ہے ۔ سانس خراب ہوتا ہے ۔ ان علامات کو گیس نہ سمجھیں ۔ مریض کو قہوہ یا ادرک کا پانی یا لہسن کا پانی یا چورن یا پھکی کھلانے میں وقت ضائع مت کریں ۔
ایک اسپرین کی پوری گولی جو 300 ملی گرام کی ہوتی ہے ۔ وہ مریض کو دے دیں اور ان سے کہیں کہ چبا
کر کھالیں ۔ اگر مریض کو اسپرین سے الرجی ہے یا معدے میں زخم ہے یا خون کی الٹی آنے کی ہسٹری ہے تو پھر اسپرین ہرگز نہ دیں ۔
زبان کے نیچے رکھنے والی گولی نائٹروگلسرین صرف اس وقت رکھوائیں اگر مریض کا رنگ پیلا نہیں ہے ۔ جسم ٹھنڈا نہیں ہے ۔ نیلا پن نہیں ہے ۔ غنودگی نہیں ہے ۔ گاؤں میں بلڈپریشر چیک کرنے کا آلہ نہیں ہوتا ۔ اگر آلہ دستیاب ہے تو بلڈ پریشر چیک کریں ۔ اگر اوپر والا 90 سے کم ہے تو زبان کے نیچے رکھنے والی گولی کبھی استعمال نہ کروائیں ۔
مریض کے کپڑے ڈھیلے کردیں ۔
مریض کو حوصلہ دیں ۔
مریض کے گرد زیادہ لوگ اکٹھے نہ ہوں ۔ گاؤں میں اکثر ایسا ہوتا ہے کہ پورا خاندان مریض کے گرد جمع ہوجاتا ہے ۔ سب لوگوں کو ہٹادیں ۔ مریض کے پاس صرف ایک یا دو افراد موجود ہونے چاہئیں ۔ زیادہ افراد کے جمع ہونے سے آکسیجن کی کمی ہو سکتی ہے جو مریض کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی یے ۔
مریض کو بٹھا کر رکھیں ۔ لٹائیں نہیں ۔
کسی بھی گاڑی یا موٹر سائیکل یا ٹریکٹر ٹرالی پر مریض کو بٹھا کر نزدیکی ہسپتال لے جائیں ۔ وہاں ڈاکٹر مریض کا فوری علاج کریں گے اور مریض بالکل ٹھیک ہوجائیں گے
گاؤں میں موجود ڈسپنسر صاحب سے ہم کہیں گے کہ اگر ایسا مریض آپ کے پاس لایا جائے یا آپ کو گھر بلایا جائے تو انہیں کسی قسم کا درد کم کرنے کا ٹیکہ نہ لگائیں ۔ کوئی ڈرپ نہ لگائیں کیونکہ عام طور پر گلوکوز کی ڈرپ یا نمک کے پانی والی ڈرپ لگا دی جاتی ہے ۔ اس طرح کی ڈرپس مریض کو ہرگز ہرگز نہ لگائیں ۔ آپ بس اوپر بیان کردہ ہدایات پر عمل کریں ۔
سینے میں درد کی صورت میں ہمیشہ مریض کو حوصلہ دیں ۔ کسی قسم کی منفی بات نہ کریں ۔ آپ جتنی جلد مریض کو قریبی ہسپتال بھیج دیں گے مریض کی صحت میں بہتری آجائے گی ۔
اگر مریض کا سانس رک جاتا ہے اور مریض بےہوش ہوجاتا ہے تو فورآ سی پی آر شروع کردیں ۔
دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیوں کو ایک دوسرے پر رکھ کر مریض کے سینے کے درمیان والے حصے کو سو مرتبہ ڈیڑھ سے دو انچ دبائیں ۔ اپنے حواس کو برقرار رکھتے ہوئے سی پی آر کرتے رہیں جب تک مریض کو ہسپتال تک نہیں پہنچا دیتے ۔ مریض کو کچھ نہیں ہوتا اگر اللہ تعالی نے زندگی کے دن رکھے ہوئے ہیں ۔
ڈاکٹر سید جاوید سبزواری ۔
کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ ۔
لاہور ۔ پاکستان ۔

12/11/2025
18/08/2025

Address

281 JB Dawakhri
Gojra
36201

Telephone

0463705080

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rafiq Hospital Dawakhri posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category