Rehman Diabetes Clinic

Rehman Diabetes Clinic Your partner in diabetes care & management

Eid Mubarak
20/03/2026

Eid Mubarak

17/03/2026
09/03/2026

ڈاکٹر صاحب! کل رات آپ نے جس مریض کو ای سی جی کے بعد ریفر کیا تھا اس کی وہی ای سی جی کی تصویر ہم نے اپنے جاننے والے ڈاکٹر جو لاہور ہوتے ہیں ان کو واٹسپ کی تو انہوں نے کہا ای سی جی ٹھیک ہے ۔۔۔اس کے بعد ہم مریض کو اپنے گھر لے گئے ۔۔۔۔
اچھا ! اب مریض کیسا ہے ؟
ڈاکٹر صاحب! مریض تو رات کو فوت ہوگیا !! کیا ہمارے رشتے دار ڈاکٹر کو ای سی جی پڑھنی نہیں آئی ؟
جی ایسا بالکل نہیں ہے جب دل کی تکلیف شروع ہوتی ہے تو بہت سے کیسز میں ابتدائی ای سی جی میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آتی ۔۔۔اس لیے ایک سی جی کے ساتھ ساتھ مریض کا فزیکل چیک اپ کوالیفائڈ ڈاکٹر سے کروانا ضروری ہوتا ہے اگر چہ شروع میں ای سی جی میں تبدیلی نہیں تھی لیکن مریض کی ساری علامات دل کی تکلیف والی تھی ۔۔۔اس ڈاکٹر صاحب نے ایک سی جی تو دیکھی لیکن مریض نہیں دیکھا تھا!...اس لیے خدارا یہ غلطی مت کرے ای سی جی کے ساتھ ساتھ مریض کو ڈاکٹر صاحب سے چیک بھی کروائیں اور اس کے بعد ڈاکٹر صاحب کی ہدایت پر عمل کرے ۔۔۔

“رمضان المبارک 🌙شوگر کے مریض روزہ رکھیں، مگر احتیاط کے ساتھرحمان ڈایابیٹس کلینک آپ کے ساتھ”
21/02/2026

“رمضان المبارک 🌙
شوگر کے مریض روزہ رکھیں، مگر احتیاط کے ساتھ
رحمان ڈایابیٹس کلینک آپ کے ساتھ”

20/02/2026

*شوگر والے روزہ کب توڑیں؟ اہم رہنمائی*

رمضان برکتوں کا مہینہ ہے…
لیکن اگر آپ شوگر کے مریض ہیں تو ایک بات یاد رکھیں:

روزہ صحت کے لیے ہے، صحت کے خلاف نہیں۔
اکثر لوگ ضد میں روزہ نہیں توڑتے…
اور پھر ہائپوگلیسیمیا (شوگر بہت کم) یا ہائپرگلیسیمیا (شوگر بہت زیادہ) کا شکار ہو جاتے ہیں۔

شوگر والے روزہ فوراً توڑ دیں اگر:

شوگر 70 mg/dl سے کم ہو جائے
علامات: پسینہ، کپکپی، دل کی دھڑکن تیز، کمزوری، چکر

شوگر 300 mg/dl سے زیادہ ہو جائے
علامات: شدید پیاس، بار بار پیشاب، سر درد، متلی
شدید کمزوری یا بیہوشی جیسی کیفیت ہو
الٹی، دست یا ڈی ہائیڈریشن ہو جائے

ایک اہم غلط فہمی
کچھ لوگ کہتے ہیں:
“میں برداشت کر لوں گا، افطار تک صبر کر لوں گا…”
یہ صبر نہیں، یہ اپنے جسم پر ظلم ہے۔
اسلام میں جان کی حفاظت پہلے ہے۔

کیا کریں؟

روزانہ کم از کم 3 بار شوگر چیک کریں
(سحری سے پہلے، دوپہر میں، افطار سے پہلے)۔

دوا اور انسولین کی ایڈجسٹمنٹ ڈاکٹر سے کروا کر رکھیں۔

سحری کبھی نہ چھوڑیں.

رمضان میں سمجھداری والا روزہ ہی اصل عبادت ہے۔
اگر شوگر کنٹرول میں نہ ہو تو مشورہ لے کر ہی روزہ رکھیں۔

18/02/2026

🕌 ڈاکٹر حسن عبید الرحمٰن
رمضان المبارک – اوقاتِ کار 🌙

🕑 کلینک کھلنے کا وقت:
دوپہر 2:00 بجے
🕘 کلینک بند ہونے کا وقت:
رات 9:00 بجے
🍽️ وقفۂ افطاری:
شام 6:00 بجے سے 7:00 بجے تک
⏰ افطار کے بعد کلینک دوبارہ کھلا رہے گا

🤲 رمضان المبارک — شفا، صبر اور رحمت کا مہینہ

Address

Rehman Clinic Mehdi Shah Bazar Gojra
Gojra
36120

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rehman Diabetes Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Rehman Diabetes Clinic:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category