22/10/2023
یورِک ایسڈ کا گنٹھیا - (𝐆𝐨𝐮𝐭 / 𝐆𝐨𝐮𝐭𝐲 𝐀𝐫𝐭𝐡𝐫𝐢𝐭𝐢𝐬)
ہم نے اکثر لوگوں کو یورِک ایسڈ کے بڑھ جانے کی شکایت کرتے دیکھا ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ یورِک ایسڈ کیا ہے۔ اسکا کام کیا ہے۔ اگر یہ بڑھ جاۓ تو وجوہات کیا ہوتی ہیں اور اس کا علاج کیا ہے؟
ہم روزمرہ کی خوراک پہ دھیان دیں تو ہم پروٹین کا استعمال کرتے ہیں۔ جیسے کہ انڈے, لوبیا, پالک یا گوبی, گوشت, کلیجی, مچھلی یا پھر مغربی لوگوں میں شراب نوشی۔ ان سب کا زیادہ استعمال آپ کے خون میں یورک ایسڈ کو بڑھاتا ہے اور خون میں شامل ہونے کے بعد گردوں میں جاتا ہے اور وہاں سے بذریعہ پیشاب ہمارے جسم سے خارج ہو جاتا ہے.
لیکن اگر ایسا ہو کہ یورک ایسڈ ہمارے خون میں شامل تو ہو رہا ہے لیکن زیادہ مقدار میں خارج نہیں ہو رہا۔ اور اس کی مقدار معمول سے زیادہ ہو جائے تو اسے "ہائپریوریسیمیا / 𝐇𝐲𝐩𝐞𝐫𝐮𝐫𝐞𝐜𝐦𝐢𝐚" یا خون میں یورک ایسڈ کا اضافہ کہتے ہیں۔ اس کی مناسب مقدارخواتین میں 𝟓.𝟓 (𝐦𝐠 / 𝐝𝐋) اور مردوں میں 𝟔.𝟓 (𝐦𝐠 / 𝐝𝐋) ہے۔ یورک ایسڈ میں اضافے کی وجہ سے آپ کو جوڑوں میں تکلیف بھی ہو تو اسے "𝐆𝐨𝐮𝐭𝐲 𝐀𝐫𝐭𝐡𝐫𝐢𝐭𝐢𝐬 / 𝐆𝐨𝐮𝐭" یا یورک ایسڈ کا گینٹھیا کہا جاتا ہے۔ جو کہ %𝟐𝟎 یورک ایسڈ کے مریضوں کو ہو جاتا ہے۔
گاؤٹ یا گاؤٹی گینٹھیا میں یورک ایسڈ کے کرسٹل آپ کے جوڑوں خاص طور پر پاؤں کی بڑی انگلیوں، ٹخنوں اور دوسرے جوڑوں میں شدید درد اور سوجن کا باعث بنتے ہیں ان کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ جوڑوں کو ساختی طور پر نقصان پہنچا سکتے ہیں اس کے علاوہ یہ آپ کے گردوں، خون کی نالیوں اور دوسرے اعضاء کو بھی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ جس کی وجہ سے آپ گردوں، دل کی بیماریوں، شوگر، ڈپریشن اور نیند کی کمی کا شکار بھی ہو سکتے ہیں
علامات 𝐒𝐲𝐦𝐩𝐭𝐨𝐦𝐬
𝟏. پاؤں کے انگوٹھوں میں سوجن اور درد
𝟐. جوڑوں میں درد اور سوجن
𝟑. جسم میں اکڑاؤ محسوس ہونا
𝟒. سوجن کے باعث جوڑوں کی حرکت متاثر ہونا
𝟓. درد کی زیادتی سے چلنا پھرنا حتیٰ کہ اُٹھنا بیٹھنا مشکل
𝟔. مقام ورم پر جلد نیلی اور تنی ہوئی محسوس ہونا
𝟕. نیند کم ہو جاتی ہے
𝟖. نظام ہضم خراب ہو جاتا ہے
𝟗. گردوں میں یورک ایسڈ کی پتھری بننا
𝟏𝟎. سر درد، بوجھل پن
وجوہات 𝐂𝐚𝐮𝐬𝐞𝐬
𝟏. اگر آپ بلڈ پریشر یا پیشاب میں رکاوٹ کی ادویات استعمال کرتے ہیں.
𝟐. اگر آپ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں.
𝟑. اگر آپ کو موٹاپا ہے.
𝟒. اگر آپ زیادہ پروٹین والی غذائیں کھاتے ہیں.
𝟓. اگر آپ کینسر کی وجہ سے کیموتھیراپی کروا رہے ہیں۔
تشخیص 𝐃𝐢𝐚𝐠𝐧𝐨𝐬𝐢𝐬
یورک ایسڈ کی تشخیص کے لئے چند ٹیسٹ کیے جاتے ہیں اور علامات کا سہارا لیا جاتا ہے.
جس میں خون کے نمونے, جوڑوں میں موجود پانی کے نمونے لے کر ٹیسٹ کیے جاتے ہیں.
یا اگر آپ کو 𝐆𝐨𝐮𝐭𝐲 𝐀𝐫𝐭𝐡𝐫𝐢𝐭𝐢𝐬 ہو تو 𝐗-𝐑𝐚𝐲 یا 𝐔𝐥𝐭𝐫𝐚𝐬𝐨𝐮𝐧𝐝 کے ذریعے بھی تصدیق کی جا سکتی ہے۔
علاج 𝐓𝐫𝐞𝐚𝐭𝐦𝐞𝐧𝐭
اگر آپ کا یورک ایسڈ معمولی مقدار میں بڑھ رہا ہے تو غذائی پرہیز ہی اس کا بہترین علاج ہے
لیکن اگر آپ کا یورک ایسڈ زیادہ مقدار میں بڑھ رہا ہے
یا پھر یورک ایسڈ میں اضافہ کو چھ ماہ سے زائد کا عرصہ ہوگیا ہے
یا آپ کو اس کے ساتھ جوڑوں کی سوزش اور درد ہے
یا صحت کے دوسرے مسائل مثلاً شوگر، بلڈ پریشر وغیرہ ہے تو اس کا علاج اسپیشلسٹ ڈاکٹر ریوماٹالوجسٹ کرتے ہیں۔
بروقت تشخیص سے بہتر علاج ممکن ہے اگر آپ یا آپ کا کوئی عزیز اس مرض کی ابتدائی علامات میں مبتلا ہے تو فوری طور پر تجربہ کار ڈاکٹر ریوماٹالوجسٹ سے رابطہ کریں۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو صحت مند زندگی عطا فرمائے۔ آمین