16/09/2025
⚠️ اہم طبی انتباہ
پاکستان میں موسم کی تبدیلی کے سبب ایک وائرل انفیکشن پھیل رہا ہے، جس سے خاص طور پر پنجاب میں لوگ زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ یہ انفیکشن نزلہ، زکام، کھانسی اور بخار جسم درد جیسی علامات پیدا کر سکتا ہے۔ تمام افراد، خاص طور پر بچے اور بزرگ، اس سے محفوظ رہنے کے لیے محتاط رہیں۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر ہاتھوں کو بار بار دھونا، جھوٹھی چیزیں کھانے سے گریز کرنا اور اپنی صحت پر خاص توجہ دینا ضروری ہے۔ اگر علامات زیادہ شدید ہوں تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ یہ وائرل انفیکشن عام طور پر جسم کے اندر تقریباً ایک ہفتے تک رہ سکتا ہے، لہٰذا اپنی اور دوسروں کی صحت کا خاص خیال رکھیں