
29/04/2025
جوانی کی صحت کو برقرار رکھنے کا طریقہ
جب آپ کی صحت مند زندگی آہستہ آہستہ بغیر کسی وجہ کے کمزوری کی طرف چل پڑے۔ آپ کے بال گرنے لگیں۔ آنکھوں میں موتیا آنے لگے۔ آپ کے مسلز میں سختی آنے لگے۔آپ کے جوڑوں میں سختی آنے لگے۔گردے میں خرابی واقع ھونے لگے۔ بھوک میں کمی واقع ھو , جگر میں خرابی کا عمل شروع ھونے لگے۔ منہ کا ذائقہ خراب ھونے لگے۔سُستی اور اور کاہلی محسوس ھو۔
بِلا وجہ دل پریشان رہنے لگے۔نیند میں خلل واقع ھو۔دل و دماغ پریشان رہنے لگے۔ اور ایسی بے شمار علامات ظاہر ھونے لگیں۔ اور جب آپ کسی ڈاکٹر سے رابطہ کریں وہ آپ مختلف میڈیکل ٹَیسٹ کروائے اور آپ کی رپورٹس میں بھی کوئی نقص نظر نہ آئے۔ جس پر ڈاکٹر آپ کو انگزائٹی کا مریض قرار دے کر کچھ وٹامن اور نیند کی چند گولیاں تجویز کردے تو سمجھ لیں آپ کی تباہی کا سامان شروع ھو چکا ھے اور اب آپ کی میڈکل فائل میں اضافہ اور آپ کے ہاتھ میں میڈیسن کا شوپر آپ کا زیور بن چکا ھے۔ اب آپ پر پرپرہیز لاگُو ھونا شروع ھو جائیں گے۔ آپ ہر ماہ ڈاکٹر اور حکیم بدلیں گے۔ کوئی آپ کو عمر کا تقاضہ قرار دے گا , کوئی آپ کو جادُو ٹونہ کا مشورہ دے گا اور کوئی کسی دربار پر مَنت ماننے کا مشورہ دے گا.... تو آپ کی تباہی اور بربادی و پریشانی کا سامان شروع ھو چکا اور یہ آپ کو قبر تک پہنچا کر ہی دم لے گا
آپ کو ایسی صورت میں کیا کرنا ھے۔ ان وجوہات کا حقیقی علاج بتانے سے پہلے کچھ ہدایات دینا لازمی ہیں کیونکہ پرہیز علاج سے بہتر ھے۔
تو سب سے پہلے اپنے جسم اور ذہن کا بغور معائنہ کریں۔اپنی عادات۔اپنی خوراک پر غور کریں۔اپنے لائف سٹائل پر غور کریں۔ اور جو بھی ذہن میں آئے اس پر عمل کریں۔کیونکہ سب سے زیادہ اپنے آپ کو آپ خود سمجھ سکتے ہیں۔اور اپنے آپ کو آپ خود بدل سکتے ہیں۔اپنی خوراک۔اپنے پانی کا تجزیہ۔اپنی نیند اور ایکسرسائز اور واک پر توجہ دیں۔ اور خاص طور پر اپنے گناہوں سے توبہ کریں۔ استغفار کو معمول بنائیں۔اپنی نماز کی پابندی کریں۔قرآن پاک کی تلاوت کو معمول بنائیں۔درود پاک کی کثرت کریں۔روزانہ کی بنیاد پر دن کا آغاز صدقہ سے کریں۔اگر کسی کا حق مارا ھے تو ادا کریں۔اگر کوئی ناراض ھے تو اسے راضی کریں۔اور اللّہ کی کسی بھی مخلوق خاص طور پر انسان کو کسی بھی صورت میں اپنی زبان اپنے عمل اور ہاتھ سے نقصان نہ پہنچائیں۔جو بھی کھائیں یا پیئیں بِسمِ اللّہ.... ضرور پڑھیں۔اور پھر اَللّہ کا شکر لازمی ادا کریں۔