Dr Arham family clinic

Dr Arham family clinic Family and children Clinic Rahwali Gujranwala
Dr Arham Izhar
MBBS RMP
General Physician

02/09/2024
ہمارے بچے صحت مند نشوونما کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے مستحق ہیں۔ ان کے لیے صحیح خوراک کا انتخاب کرنا آپ کے بچوں کی ...
16/12/2023

ہمارے بچے صحت مند نشوونما کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے مستحق ہیں۔ ان کے لیے صحیح خوراک کا انتخاب کرنا آپ کے بچوں کی نشوونما کرتا ہے اور انہیں دائمی بیماریوں سے بچاتا ہے۔

آپ کے بچے کی خوراک میں اضافی شوگر ان کے اہم اعضاء کو نقصان پہنچا سکتی ہے اور بہترین نشوونما کو روک سکتی ہے۔

پہلا قدم خطرناک میٹھے مشروبات (پھلوں کے جوس، پیکج ذائقہ دار دودھ، مشروبات) کو صحت بخش مشروبات جیسے دودھ، صاف پانی اور فریش پھلوں سے تبدیل کرنا ہے۔

Cold drinksمیٹھے مشروبات سے ہوشیار رہیں! کولڈ ڈرنکس میں چینی کی بہت زیادہ مقدار ہوتی ہے۔ اضافی شوگر جسم کی طرف سے معمول ...
16/10/2023

Cold drinks
میٹھے مشروبات سے ہوشیار رہیں!

کولڈ ڈرنکس میں چینی کی بہت زیادہ مقدار ہوتی ہے۔ اضافی شوگر جسم کی طرف سے معمول کے مطابق پراسیس نہیں کی جاتی ہے اور یہ جگر میں محفوظ رہتی ہے جس سے موٹاپا، ٹائپ 2 ذیابیطس، اور گردے کے امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ شوگر کا زیادہ استعمال آپ کی صحت کے لیے کبھی بھی اچھا نہیں ہے۔



‏سیلف میڈیکیشن :                             Self Medication ( یعنی دواؤں کا خود سے استعمال کرنا ،بغیر ڈاکٹر کے مشورے سے...
01/10/2023

‏سیلف میڈیکیشن : Self Medication
( یعنی دواؤں کا خود سے استعمال کرنا ،بغیر ڈاکٹر کے مشورے سے) یاد رکھیں سیلف میڈیکیشن ہمیشہ صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں ؟کہ پاکستان دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر ہے سیلف میڈیکیشن کے اعتبار سے۔ تقریباً %60 پاکستانی لوگ سیلف میڈیکیشن کرتے ہیں۔ کیونکہ یہاں پاکستان میں میڈیکل سٹور سے ہر قسم کی ادویات آسانی سے مل جاتی ہیں۔

اپنی مرضی سے لوگ الرجی اور وائرل انفیکشنز کے لیے بھی اینٹی بائیوٹک استعمال کر لیتے ہیں، ہالانکہ اس میں آنٹی بائیوٹک کی بلکل ضرورت نہیں ہوتی۔ ویسے بھی پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات بہت ہی زیادہ استعمال کی جاتی ہیں، جس کی وجہ سے بہت سی اینٹی بائیوٹک ریزسٹنس ہو چکی ہے ، خاص طور پر ٹائیفائڈ بخار اور پیشاب کی نالی کی انفیکشنز کے لیے۔

کیا آپ کو معلوم ہے کہ دوا کس بیماری میں اور کتنی مدت کے لئے دی جاتی ہیں ؟اور ان کے غیر ضروری استعمال کی وجہ سے معدے کا مسلئہ یا معدے کا السر، گردے اور دل کے فیل ہونے کے واقعات کتبے زیادہ ہوگئے ہیں۔

اگر خاندان میں کسی مریض کو کسی دوا سے فائدہ ہو جائے تو یہ مریض خاندان میں کسی بھی فرد کو بیماری کی صورت میں اسی دوا کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں بنا یہ جانے کہ دوسرے فرد کی بیماری کی کیا وجہ ہے ۔

ذرا سوچیں ! ہم کہاں جا رہے ہیں؟
اپنی زندگی میں ایک اصول بنا لیں اور اس پر سختی سے کاربند رہیں کہ کسی مستند ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر کوئی دوائی نہ خود کھائیں گے اور نہ کبھی کسی اور کو کھانے دیں گے ۔

اور دائمی بیماریاں جیسا کہ ہائپر ٹینشن، شوگر ،کولیسڑرول، دمہ وغیرہ کی ادویات باقاعدگی سے استعمال کرنا چاہیے۔

باقی عوام کی مرضی ہے سیلف میڈیکیشن کرنا ہے یا نہیں ، بدقسمتی سے پاکستانی مریضوں کی اکثریت اپنی مرضی سے میڈیسن تو لینا پسند کرتے ہیں ، لیکن نہ خوراک بدلنے کو تیار ہوتے ہیں اور نہ ہی لائف سٹائل۔ ہالانکہ اچھی غذا اور لائف سٹائل سے تقریباً %80 سے زیادہ بیماریوں کو ختم یا کنٹرول کر سکتے ہیں۔ یاد رکھیں پرہیز علاج سے بہتر ہے، شکریہ





Address

Gujranwala

Telephone

+923174912219

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Arham family clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category