Riaz Hospital Qila Deedar Singh

Riaz Hospital        Qila Deedar Singh نارمل ڈیلیوری اور بڑا آ پریشن کیلئے 24 گھنٹے سروس نارمل ?

کمر کے پانی کا ٹیسٹ، جسے طبی زبان میں لمبر پنکچر کہا جاتا ہے، دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کے اردگرد موجود شفاف مائع (Cerebrospi...
18/05/2025

کمر کے پانی کا ٹیسٹ، جسے طبی زبان میں لمبر پنکچر کہا جاتا ہے، دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کے اردگرد موجود شفاف مائع (Cerebrospinal Fluid) کے تجزیے کے لیے کیا جاتا ہے۔ یہ ٹیسٹ کئی سنگین بیماریوں کی تشخیص کے لیے نہایت اہم ہے، لیکن اس کی سب سے بڑی اہمیت گردن توڑ بخار یعنی میننجائٹس کی بروقت شناخت میں ہے۔

گردن توڑ بخار ایک خطرناک انفیکشن ہوتا ہے جو دماغ کی جھلیوں کو متاثر کرتا ہے۔ یہ بیماری اگر وقت پر پہچانی جائے تو اس کا مؤثر علاج ممکن ہوتا ہے۔ کمر کے پانی کا ٹیسٹ ہی وہ ذریعہ ہے جس سے ڈاکٹر فوری طور پر اندازہ لگا سکتے ہیں کہ بچے کو یہ بیماری لاحق ہے یا نہیں۔ اگر یہ ٹیسٹ تاخیر سے کیا جائے، یا والدین خوف یا غلط فہمیوں کی بنیاد پر اسے کروانے سے انکار کر دیں، تو علاج میں دیر ہو سکتی ہے — اور یہی تاخیر بعض اوقات جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔

اگر گردن توڑ بخار کی بروقت تشخیص نہ ہو اور وقت پر دوا نہ دی جائے تو بچے کو کئی قسم کی پیچیدگیاں لاحق ہو سکتی ہیں۔ ان میں سب سے عام قوتِ سماعت سے محرومی، بولنے یا سمجھنے کی صلاحیت میں کمی، ذہنی کمزوری، سیکھنے میں دشواری، مرگی، اور بعض صورتوں میں مستقل دماغی معذوری یا موت شامل ہیں۔ بعض بچے مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہو پاتے اور عمر بھر کے لیے متاثر ہو جاتے ہیں۔

بدقسمتی سے، ہمارے معاشرے میں اس ٹیسٹ کے بارے میں کئی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ "کمر سے پانی نکالنے سے بچہ اپاہج ہو جائے گا" یا "یہ ٹیسٹ کروانے سے بچہ بولنا بند کر دیتا ہے"۔ یہ تمام باتیں بے بنیاد اور سائنسی حقیقت کے برعکس ہیں۔ دنیا بھر میں ڈاکٹر میننجائٹس کی فوری تشخیص کے لیے یہی ٹیسٹ کرتے ہیں، اور یہ محفوظ طریقہ ہے۔ تجربہ کار عملے کے ہاتھوں یہ ٹیسٹ کروایا جائے تو اس سے کوئی مستقل نقصان نہیں ہوتا۔ ہلکی پھلکی تکلیف، جیسے عارضی سر درد یا کمر میں درد، ممکن ہے لیکن یہ وقتی ہوتا ہے اور خود ہی ختم ہو جاتا ہے۔

والدین سے گزارش ہے کہ اگر آپ کے بچے میں گردن توڑ بخار
کی علامات ظاہر ہوں، جیسے تیز بخار، گردن کی اکڑن، غنودگی، جھٹکے یا کمزوری، تو فوراً اسپتال جائیں اور ڈاکٹر کے مشورے پر اعتماد کریں۔ اگر ڈاکٹر کمر کے پانی کا ٹیسٹ تجویز کرے تو اس میں دیر نہ کریں۔ یہ ٹیسٹ آپ کے بچے کی جان بچانے میں مدد دے سکتا ہے اور اس کی زندگی کو لاحق سنگین خطرات سے بچا سکتا ہے۔

عنوان:"کیا آپ کا جگر چکنائی سے بھرا ہوا ہے؟ (Fatty Liver)"تحریر:آج کل بہت سے لوگ بغیر علامات کے "فیٹی لیور" کا شکار ہو ر...
02/05/2025

عنوان:
"کیا آپ کا جگر چکنائی سے بھرا ہوا ہے؟ (Fatty Liver)"

تحریر:
آج کل بہت سے لوگ بغیر علامات کے "فیٹی لیور" کا شکار ہو رہے ہیں!
یہ ایک خاموش بیماری ہے جو آگے چل کر جگر کی سوجن، جگر فیل یا دیگر خطرناک بیماریوں کا سبب بن سکتی ہلامات (اکثر خاموش ہوتی ہے):

تھکن

بھوک کم لگنا

پیٹ کے دائیں طرف بھاری پن

وزنی ہونا یا کولیسٹرول کا بڑھنا

بچاؤ اور علاج:

چکنائی والی غذا سے پرہیز کریں

میٹھے مشروبات کم کریں

روزانہ ورزش یا چہل قدمی کریں

وزن کو کنٹرول میں رکھیں

ڈاکٹر سے باقاعدہ معائنہ کروائیں

اپنے جگر کو محفوظ بنائیں، آج ہی اپنا الٹراساؤنڈ کروائیں!

رابطہ کریں:
ریاض ہسپتال، قلعہ دیدار سنگھ
فون نمبر: 03030605767

18/04/2025

السلام علیکم!
ریاض ہسپتال، قلعہ دیدار سنگھ میں روزانہ صبح 10 سے دوپہر 2 بجے تک مکمل فری میڈیکل کیمپ جاری ہے۔

بالکل مفت چیک اپ:

معدہ، جگر، شوگر، یورک ایسڈ

خواتین کے امراض

بچوں کا چیک اپ

جوڑوں اور پٹھوں کے درد

بلڈ پریشر و جنرل چیک اپ

رابطہ نمبر: 03030605767
زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں اور دوسروں تک بھی یہ پیغام پہنچائیں۔

24/10/2024
اپنی صحت کی جانچ کے لیے سالانہ کون کون سے ٹیسٹ کروانے چاہئیں؟1۔ CBC. (کمپلیٹ بلڈ کاونٹ)۔ یہ خون میں موجود مختلف خلیات یع...
02/01/2024

اپنی صحت کی جانچ کے لیے سالانہ کون کون سے ٹیسٹ کروانے چاہئیں؟

1۔ CBC. (کمپلیٹ بلڈ کاونٹ)۔ یہ خون میں موجود مختلف خلیات یعنی ریڈ بلڈ سیلز، وائٹ بلڈ سیلز آور وائٹ بلڈ سیلز کی تمام اقسام اور پلیٹ لیٹس کی تعداد اور خون میں موجود ہیموگلوبن کی مقدار بتاتا ہے۔ اگر آپ خون میں ہیموگلوبن کی کمی مطلب اینمیا کا شکار ہیں (جسے عرف عام میں خون کی کمی کہا جاتا ہے) یا جسم میں کوئی انفیکشن یا الرجک پروسیس چل رہا ہے تو اس ٹیسٹ سے پتہ چل جاتا ہے۔

2۔ LFTs (لیور فنکشن ٹیسٹ)۔ یہ جگر کا ٹیسٹ ہے۔ جس میں جگر کے نارمل کام کرنے کی صلاحیت کو چیک کرنے کے لیے خون میں بلی ریوبن اور کچھ اینزائمز کو جانچا جاتا ہے۔ بلی ریوبن ایک مادہ ہے جو کہ ہمارے خون کے سرخ خلیات کی توڑ پھوڑ سے بنتا ہے اور جگر اس کو جسم سے صاف کرنے کے لیے دیگر کچھ مادوں کے ساتھ جوڑتا ہے اور پھر یہ جسم سے خارج ہو جاتا ہے۔ اگر جگر کے نارمل فنکشن میں کوئی خرابی ہو تو بلی ریوبن کی مقدار خون میں ایک مخصوص ویلیو سے بڑھ جاتی ہے۔

3۔ RFTs (رینل فنکشن ٹیسٹ)۔ یہ گردوں کی جانچ کا ٹیسٹ ہے۔ اس میں خون میں موجود یوریا اور کریٹینن کو جانچا جاتا ہے اور اگر ان کی مقدار ایک مخصوص حد سے زیادہ ہو تو یہ گردوں کی خرابی کو ظاہر کرتا ہے

4۔ Lipid profile Test. یہ جسم میں موجود مختلف طرح کے لپڈز کی جانچ کرتا ہے یعنی کولیسٹرول ، ہائی ڈینسٹی لائیپو پروٹینز اور لو ڈینسٹی لائیپو پروٹینز۔ جن افراد کی فیملی ہسٹری میں دل کے امراض ہوں ان کو (خاص طور پر مرد حضرات کو) یہ ٹیسٹ سال میں ایک بار ضرور کروانا چاہیے۔ لپڈز لیول میں اگر تھوڑی بہت گڑ بڑ ہو تو آپ ابتدائی لیول پر اس کی جانچ کر کے اپنی خوراک میں تبدیلی اور ورزش کو روٹین کا حصہ بنا کر دل کے خطرناک امراض سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ مردوں میں دل کے امراض کا تناسب زیادہ ہے۔ لہذا سب مرد حضرات کو بیس سال کی عمر کے بعد یہ ٹیسٹ ضرور کروانا چاہیے اور جن کے ماں باپ میں سے کسی کو دل کا مرض ہے تو وہ سالانہ یہ ٹیسٹ ضرور کروائیں۔

5۔ BSL. ( بلڈ شوگر لیول )۔ یہ ٹیسٹ خون میں موجود گلوکوز کی مقدار بتاتا ہے۔ اگر آپ کی فیملی ہسٹری میں ڈایا بٹیز (شوگر) کی بیماری ہے تو سالانہ اپنا یہ ٹیسٹ ضرور کروائیں

6۔ Stool test . ترقی یافتہ ممالک میں ہر چھ ماہ بعد سکریننگ ٹیسٹ میں یہ بھی کیا جاتا ہے۔ کولون اور ریکٹم کے مختلف امراض خصوصا کینسر کو جلدی پکڑنے کے لیے یہ ٹیسٹ بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ اس ٹیسٹ میں سٹول سیمپل کی مائیکروسکوپک جانچ کی جاتی ہے کہ اس میں خون ، پس یا کوئی اور ایبنارمل مادہ تو موجود نہیں ہے۔

7۔ Urine complete examinatiom۔ اس ٹیسٹ میں یورین کی مکمل مائیکروسکوپک جانچ کی جاتی ہے کہ اس میں بیکٹریا ، خون ، پس یا کرسٹلز وغیرہ تو موجود نہیں۔۔یہ ٹیسٹ یورینری ٹریکٹ کی بیماریوں کی جانچ کے لیے ضروری ہے

8۔ Mantoux
یہ ٹبی کا ٹیسٹ ہوتا جو کے بازو پر انجکشن لگھایا جاتا
جہاں پر انجکشن لگھتا وہاں اگر نشان پھیلتا جائے تو اندیشہ ہوتا کے کچھ اثرات یا باڈی کسی جراثیم سے متاثر ہے

Vitamin d test
یہ بی بلڈ سے پتہ چلتا کے جسم میں اسکی کمی تو نہیں آج کے دور میں یہ بوہت زیادہ اس کی ویلیو کم آرہی ہے جس کی وجہ سے جسمانی کمزوری اور کوئی کام نہ کرنے کو دل کرنا وزن کا کم ہو جانا جیسی علامات ہوں تو یہ ٹیسٹ کرایا جاتا
10۔
Thyroid blood test.
T3,T4,Tsh

11۔
B12 blood test

اچھی صحت کے لئے اس ٹیسٹ کا ہونا بی بوہت ضروری ہے
بلڈ کے سرخ ذرات بننے کے لئے اس کی مناسب ویلیو ہونی چائے اس کی کمی سے بی بوہت کمزوری اور جسم سو کھنے لگ جاتا ۔

27/12/2023

.
A heart attack, or myocardial infarction, occurs when blood flow to a part of the heart muscle is blocked, usually by a blood clot. This blockage can be the result of coronary artery disease, where the coronary arteries that supply blood to the heart become narrowed or blocked by a buildup of cholesterol and other substances. Other factors such as smoking, high blood pressure, diabetes, and a sedentary lifestyle can contribute to the risk of heart attacks.

پنجاب والوں کے لیے خوشخبری!درج ذیل ادارے اور ہسپتال فالج کے مریضوں کو مفت TPA فراہم کر رہے  ہیں۔ اگر مریض فالج کے آغاز م...
27/12/2023

پنجاب والوں کے لیے خوشخبری!

درج ذیل ادارے اور ہسپتال فالج کے مریضوں کو مفت TPA فراہم کر رہے ہیں۔ اگر مریض فالج کے آغاز میں ہی 4 یا 5 گھنٹے کے اندر اندر مذکورہ مراکز میں سے کسی ایک پر پہنچ جائے۔ اور تجویز کردہ وقت کے اندر TPA حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاۓ تو 94% مریض میں بہتری آسکتی ہے۔

Address

Qila Didar Singh
Gujranwala

Telephone

03030605767

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Riaz Hospital Qila Deedar Singh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category