19/04/2022
Azeem medical complex gujranwala
نوکٹوریا، رات میں بار بار پیشاب آنے کی جانئے وجوہات اورعلاج
نوکٹوریا
نوکٹوریا کے اسباب
طبی مسائل
حمل
ادویات
طرز زندگی
نوکٹوریا کی تشخیص
نوکٹوریا کا علاج
اسے کیسے روکیں
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
نوکٹوریا، رات کے وقت بار بار پیشاب آنے کی طبی اصطلاح ہے۔ نیند کے دوران آپ کا جسم کم پیشاب پیدا کرتا ہے جو زیادہ مرتکز ہوتا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ زیادہ تر لوگوں کو رات میں پیشاب کے لئے اٹھنے کی ضرورت پیش نہیں آتی وہ آرام سے 6 سے 8 گھنٹوں تک بلا تعطل سو سکتے ہیں
لیکن اگر آپ کو پیشاب کرنے کے لئے رات میں ایک یا دو مرتبہ یا اس سے بھی زیادہ جاگنے کی ضرورت پیش آتی ہے تو آپ کو نوکٹوریا ہو سکتا ہ یہ آپ کی نیند میں خلل ڈالنے کے علاوہ کسی بنیادی طبی حالت کی بھی علامت ہو سکتا ہے۔
نوکٹوریا
نوکٹوریا کے اسباب
نوکٹوریا کی وجوہات طرز زندگی سے لیکر طبی حالت تک ہیں۔ نوکٹوریا بڑی عمر کے افراد میں زیادہ عام ہے لیکن یہ کسی بھی عمر کے افراد کو متاثر کر سکتا ہے۔
طبی مسائل
مختلف قسم کی طبی حالتیں نوکٹوریا کا سبب بن سکتی ہیں اس میں سب سے عام وجہ پیشاب کی نالی کا انفیکشن ہے ۔ یہ انفیکشن دن اور رات میں بار بار جلن اور فوری پیشاب کا باعث بنتے ہیں۔ اس کے علاج کے لئے اینٹی بائوٹک کی ضرورت پوتی ہے۔ اس کے علاوہ دیگر طبی مسائل جو نوکٹوریا کا باعث بنتے ہیں ان میں شامل ہیں
نوکٹوریا
پروسٹیٹ کی توسیع،مثانے کا بڑھ جانا، گردے کا انفیکشن، نچلے پیروں مین ورم یا سوجن، اعابی عوارض، ریڑھ کی ہڈی کا کمپریشن، دل یا جگر کا خرابی وغیرہ
حمل
نوکٹوریا حمل کی ابتدائی علامت ہو سکتا ہے ۔یہ پورے حمل کے دوران ہو سکتا ہے اس کی وجہ بڑھتا ہوا رحم ہے جو مثانے پر دباؤ کا باعث بنتا ہے
نوکٹوریا
ادویات
کچھ دوائیں ضمنی اثر کے طور پر نوکٹوریا کا سبب بن سکتی ہیں خاص طور پر ہائی بلڈ پریشر کے علاج کے لئے دی جانے والی دوائیں۔ اگر آپ اپنے پیشاب پر کنٹرول کھو دیتے ہیں تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کرین
طرز زندگی
نوکٹوریا کی ایک عام وجہ سیال کا زیادہ استعمال ہے الکحل اور کیفین والے مشروبات کے استعمال سے آپ کے جسم میں زیادہ پیشاب پیدا ہوتا ہے اور ان کا زیادہ استعمال آپ کے رات میں جاگنےاوربار بار پیشاب آنے کی وجہ بن سکتا ہے
نوکٹوریا کی تشخیص
نوکٹوڑیا یا رات میں بار بار پیشاب کیوں آتا ہے اس کی وجہ جاننے میں مشکل پیش آ سکتی ہے اس سلسلے میں اپ کا ڈاکٹر آپ سے مختلف سوالات پوچھے گا کہ آپ کیا پیتے ہیں اور کتنا پیتے ہیں؟ اس کے ساتھ آپ کو کتنی مرتبہ پیشاب آتا ہے۔ اس کا ریکارڈ رکھنے کے لئے آپ کو کچھ دنوں تک ڈائری رکھنا مفید ہو سکتا ہے
اس کے علاوہ دیگر سوالات جو آپ کا ڈاکٹر آپ سے پوچھےگا ان میں شامل ہیں
یہ تکلیف آپ کو کب سے شروع ہوئی،رات میں کتنی مرتبہ آپ کو پیشاب آتا ہے،کیا آپ نے اس تکلیف کی وجہ سے بستر گیلا کیا ہے، کوئی اور مسئلہ تو نہیں ہے، کیا آپ کی خاندانی تاریخ میں مثانے کے مسائل یا ذیابیطس شامل ہے وغیرہ وغیرہ۔
اس کے علاوہ وہ آپ کے کچھ تٹسٹ بھی کروا سکتا ہے تاکہ صحیح طور پر وہ اس تکلیف کی وجہ کو دریافت کر سکے۔شوگر کی جانچ کا ٹیصت، دیگر بیماریوں کے لئے بلڈ ٹیسٹ، پیشاب کا ٹیسٹ، سیال کی کمی کا ٹیسٹ، الٹراساؤنڈ، سی ٹی اسکین وغیرہ
نوکٹوریا کا علاج
اگر آپ کو نوکٹوریا کسی دوائی کی وجہ سے ہوا ہے تو وہ دوا دن کی شروعات میں لینے سے مسئلے کا حل نکالا جا سکتا ہے اس کے علاوہ نوکٹوریا کے علاج کے طور پر بھی بعض اوقات ادویات دی جاتی ہیں جو زیادہ فعال مثانے کی علامات کو کم کر سکتی ہیں اس کے علاوہ بعض دواؤں کی مدد سے گردے رات میں کم پیشاب بناتے ہیں
اگر نوکٹوریا کسی سنگین طبی حالت کے سبب ہوا ہے جیسے ذیابیطس یا پیشاب کا نالی کا انفیکشن۔ ان تکالیف کا علاج کرانے کے بعد آپ کو نوکٹوریا سے نجات ملنا ممکن ہے
اسے کیسے روکیں
کچھ ایسے اقدامات ہیں جن کو اپنا کر آپ نوکٹوریا کے اثرات کو کم کر سکتے ہیں
سونے سے 2 سے 4 گھنٹے قبل پینے کی مقدار کم کر دیں تاکہ آپ کو رات میں میں پیشاب کے لئے نہ اٹھنا پڑے، شراب اور کیفین پر مشروبات سے پرہیز کر کے،اس کے علاوہ کچھ غذائیں جیسے چاکلیٹ،مصالحہ دار کھانے،مصنوعی مٹھاس،یا تیزابی کھانے ترک کر کے بھی اس تکلیف کو دور کیا جا سکتا