Dawa Khana Nafees

Dawa Khana Nafees Dawa Khana Nafees

09/05/2025

❤️🌿سپرم کاؤنٹ کم ہو رہا ہے، مرد باپ بننے کی صلاحیت سے دور جا رہے ہیں۔ 📢📢📢
آن ایوریج اس وقت پوری دنیا کے مرد اس مسئلے کا شکار ہو رہے ہیں۔ اگر ہم ریسرچ کے مرکز صرف امریکہ کی بات کریں تو وہاں پر مرد آن ایوریج ۵۰% کم سپرم کاؤنٹ رکھ رہے ہیں۔
سپرم کاؤنٹ کم ہو رہا ہے، مرد باپ بننے کی صلاحیت سے دور جا رہے ہیں۔

آپ اپنے اردگرد ایک آدھ ایسے دوست کو ضرور جانتے ہونگے جس کی شادی کو کافی سال ہو گئے ہیں مگر وہ باپ نہیں بن پا رہا ہے۔ ہو سکتا ہے آپ میں سے کچھ پڑھنے والے اس صورتحال کا شکار ہوں۔ اگر ایسا ہے تو آپ کے لئے یہ جاننا ضروری ہوگا کہ اس وقت دنیا میں مردوں کو درپیش سب سے بڑا مسئلہ سپرم پروڈکشن کا کم ہونا ہے۔

۔

ریسرچرز کی ایک بڑی تعداد ان نمبرز کو دیکھ کر پریشان ہے کیونکہ یہ مسئلہ فقط مردوں کے لئے مسئلہ نہیں ہوگا بلکہ یہ مسئلہ انسانی نسل کے تسلسل پر ایک سوالیہ نشان ہوگا۔ جس کو حل کرنا ضروری ہوگا۔

کچھ ریسرچز اس کی بڑی وجہ پلاسٹک میں موجود کیمیکلز کو مانتے ہیں۔ ہمارے اردگرد ہر چیز جو کہ ہم کھاتے ہیں وہ پلاسٹک میں آ رہی ہے۔ ایسے میں پلاسٹک میں موجود نینو پارٹیکلز خصوصا pathalates حاملہ ماؤں کے ہارمونل سسٹم میں گڑبڑ کرکے نئے پیدا ہونے والے بچوں میں اس کاؤنٹ کو کم کر رہی ہیں۔

سپرم کاؤنٹ کیوں اتنا اہم ہے؟

کسی بھی عورت کے حاملہ ہونے کے لئے اس کے شوہر کے سپرمز کی تعداد ایک مخصوص حد تک ہونی چاہیے وہ تعداد اگر اس سے کم ہو تو حمل نہیں ہو سکتا ہے۔ عموما یہ تعداد چالیس سے پچاس ملین سپرم فی ملی لٹر ہوتی ہے۔ اگر یہ تعداد پندرہ ملین سے کم ہو تو اس حالت کو ہم لو سپرم کاؤنٹ میں لیتے ہیں۔ اور اگر سپرمز کی تعداد ایوریج سے کم ہو تو حمل ہونے میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔

اب ریسرچرز کے مطابق پلاسٹک میں موجود مضر صحت کیمیکل ماں کے ہارمونل سسٹم سے چھیڑ چھاڑ کرکے پیٹ میں موجود بچے کی جنس کی تفریق کو متاثر کر دیتے ہیں۔ اس تفریق کے متاثر ہونے کا سب سے اہم پیمانہ anogenital distance (AGD) یا پھر آپکی مقعد سے لیکر سکروٹم تک کا فاصلہ ہے۔ یہ فاصلہ اگر ۵ سینٹی میٹر یا اس سے کم ہو تو یہ کم سپرم کاؤنٹ کی بہت بڑی نشانی ہے اور ایسے لوگوں میں لو سپرم کاؤنٹ کے امکانات عام سے سات گنا زیادہ ہوتے ہیں۔

نارملی ایک مرد کی مقعد کا فاصلہ اس کے جنسی اعضاء سے عورت کے مقابلے میں دو گنا ہوتا ہے لیکن اگر حمل کے دوران بچہ اگر ٹیسٹوسٹیرون کا لیول کم رکھے تو اس کے نتیجے میں اس کی ڈیولپمنٹ مکمل نہیں ہو پاتی اور اس کے نتیجے میں اس کے عضو تناسل کا سائز بھی چھوٹا ہوتا ہے۔

کچھ ریسرچرز یہ بھی کہتے ہیں کہ لو سپرم کاؤنٹ کی بڑی وجہ حمل کے دوران پیراسیٹامول کا لینا بھی ہے جو کہ بچوں میں جنسی تفریق کے عمل کو مکمل نہیں ہونے دیتی۔ مگر اس بات پہ مزید تحقیق ہونا باقی ہے۔

وہیں پر کچھ سٹڈیز دماغ میں موجود سوزش کو اس کا ذمہ دار ٹھہرا رہی ہیں۔

اگر ہم پاکستان کی بات کریں تو کزن میرجز اس پرابلم کو دو سے تین گنا بڑھا رہی ہیں اور کزن میرجز سے پیدا ہونیوالے بچوں میں یہ مسائل حد سے زیادہ موجود ہیں۔

ٹیسٹوسٹیرون اور سپرم کاؤنٹ اتنا اہم کیوں ہے؟

کسی بھی مرد میں ٹیسٹوسٹیرون کا واحد کام جنسی عمل میں کام نہیں آنا ہے بلکہ اس کی وجہ سے اس کے جسم کی حفاظت کرنا بھی ہے۔ وہ مرد جو کہ کم ٹیسٹوسٹیرون رکھتے ہیں ان کی زندگی کا دورانیہ زیادہ ٹیسٹوسٹیرون رکھنے والوں سے کم ہوتا ہے اور یہ لوگ ذیابطیس، دل کی بیماریوں اور کینسر کا بھی زیادہ خطرہ رکھتے ہیں۔

اس وقت سپرم کاؤنٹ کو مینٹین رکھنے کے فطری طریقوں میں ریکمنڈ کئے گئے طریقے یہ ہیں کہ آپ زیادہ سے زیادہ جسمانی سرگرمی میں مشغول رہیں۔ تلی ہوئی اشیا خاص کر پراسسڈ فوڈ سے بچنے کی ممکن کوشش کریں اور تازہ سبزیاں اور پھل کھائیں۔

اسکے علاوہ پرفیومز اور ایسی تمام خوشبو والی چیزیں جیسا کہ صابن اور شیمپو کا استعمال کم کریں کیونکہ ان میں پتھالیٹ ہوتے ہیں۔ اور سب سے اہم کہ ٹائٹ انڈروئیر کو مت پہنیں کیونکہ آپ کے جسم کا فنکشن آپ کے ٹیسٹیکلز کی آزادانہ حرکت ہے اس کو مت روکیں۔

وہیں پر یہ ایک گلوبل مسئلہ بن چکا ہے جس کی اصل وجہ ایک یا دو نہیں ہیں بلکہ ڈھیروں مزید وجوہات سامنے آنا باقی ہیں۔ سو تب تک صحتمند لائف سٹائل اپنانا ضروری ہے۔

07/05/2025

*جنگ کے ماحول میں سب سے زیادہ نقصان افواہوں سے ہوتا ہے ، دشمن افواہوں کے ذریعے افراتفری پھیلاتا ہے،*
پرسکون رہیں افراتفری سے گریز اور
خبروں کو تحقیق کے بغیر آگے نہ پھیلاٸیں
سچی خبروں کے لیے ISPR اور PTV کو مرکز نگاہ بناٸیں
پاک فوج کا حوصلہ بڑھاٸیں
دشمن کے اندر گھس کر ان کے فورم پر انکے حوصلے پست کریں
آپ سویلین جنگ کے ماحول میں جو سب سے اچھا کام کر سکتے ہیں وہ یہی ہے۔
سلامت رہیں!

پاک افواج پاٸندہ باد
پاکستان زندہ باد🇵🇰
دواخانہ نفیس

05/05/2025

🙃📢📣قوم کا بندہ کیا کرے☄️🧘
سڑے ہوئے تیل میں تلے سموسے، پکوڑے، پٹھورے اور کلچے
خارش والے ہاتھوں سے بنے ہوئے گول گپے
ڈٹرجنٹ پاؤڈر اور کھاد سے تیار کردہ دودھ
دھول سے اٹی سڑک پر تیار ہونے والی فروٹ چاٹ
نالے کے گندے پانی سے دھلی ہوئی سبزیاں
میلے ہاتھوں سے تندور پر لگی روٹیاں
مچھروں کی لاشوں والی چاشنی میں ڈوبی جلیبیاں
سکمڈ ملک سے تیار کردہ مٹھائیاں
پون کلو چینی ڈال کر بنے کولڈ ڈرنک اور ملک شیک
نسوار کی ٹافیاں اور سگریٹوں کے مرغولے
مربوں کے بچ جانے والے شیرے سے بنی میٹھی چٹنیاں
مکھن نکلی لسی کو مزید پتلا کر کے بنا رائتہ
بغل تک بازو سے گھوٹ کر بنے بیکری آئٹمز
میدے سے بنے موموز
مردہ چکن سے بنے برگر اور واقعی بڑا شوارما

یہ سب کچھ ڈکار جانے والے جب پوچھتے ہیں کہ
حکیم صاحب! آپ کی دواء کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ تو نہیں ہوگا۔
*اب اتنی پڑھی لکھی قوم کا بندہ کیا کرے۔*
🥸😎🤓😴🥱

20/04/2025

صحت مند معاشروں میں بڑے لوگ بھی نارمل ہوتے ہیں لیکن ابنارمل معاشروں میں چھوٹے لوگ بھی بڑے بن جاتے ہیں۔

"رسائن  کام دیو"آئی وی ایف کی ناکامی کے بعد امید کی کرن مادہ منویہ کے نقائص☜منی کی طبعی مقدار Normal values... میں کمی  ...
14/04/2025

"رسائن کام دیو"
آئی وی ایف کی ناکامی کے بعد امید کی کرن
مادہ منویہ کے نقائص
☜منی کی طبعی مقدار Normal values... میں کمی
☜ لیس دار viscosity
☜ مائع حالت۔ liquification
☜ٹوٹل اسپرمز کاؤنٹ کم یا نل ۔۔۔
☜ایکٹو کم ۔۔۔۔
☜طبعی حرکت.. motality موٹائل کم ۔۔۔
☜طبعی شکل.. shape کی خرابی۔۔
☜مردہ اسپرمز ۔۔۔
☜پس سیل ۔۔۔

ان سب خرابیوں کو دور کر کے مادہ منویہ کو طاقتور اور قابلِ افزائش یعنی حمل کے قابل بنانے والا دواخانہ نفیس کا معمولِ مطب آزمودہ

لیکن اس سے پہلے کچھ بنیادی باتیں جن کا جاننا انتہائی ضروری ھے ۔

🔍 منی کیا ہے۔۔۔۔؟؟؟

⏪بلوغت کے بعد خصیئوں میں مسلسل بننے والی رطوبت کو منی یا سیمن کہا جاتا ہے۔ یہ پیدا ہوکر سیمینل ویسلز seminal vessels میں جمع ہوتی رہتی ہے اور بوقت انزال خارج ہوجاتی ہے۔
یہ ایک سفیدی مائل گاڑھی رطوبت ہے اس کی مخصوص بو ہوتی ہے جسے seminal odour کہتے ہیں۔ یہ رطوبت ہلکی الکلائین ہوتی ہے۔ اس رطوبت کے دو حصے ہوتے ہیں۔
اول سیال مواد۔ liqour seminalis یہ انڈے کی سفیدی کی طرح شفاف ہوتی ہے۔
دوئم۔ دانے دار مواد۔ granules seminal یہ چھوٹے چھوٹے دانے نما ذرات ہوتے ہیں۔ ان کے اندر کرم منی پائے جاتے ہیں۔
انزال کے وقت ایک تندرست مرد کی منی دو سے پانچ ملی لیٹر ہوتی ہے۔ مادہ تولید میں۔ درجہ ذیل اجزاء پائے جاتے ہیں۔
1۔ سیرم
2۔ البیومن
3۔ گلیسیتھن
4۔ کولیسٹرین
5۔ البیومی نینیٹ
6۔ روغنی اجزاء۔

مادہ تولید میں سب سے اہم جزو حونیات منی s***ms ہے۔

منی کی اقسام۔۔۔۔۔
مباشرت کے دوران خارج ہونے والی رطوبت کو چار اقسام میں تقسیم کیا گیا ہے۔

1۔ ناقص منی۔
اس میں گاڑھا پن اور حونیات منی کم ہوتے ہیں۔ ایسی منی کپڑے پر خشک ہونے کے بعد اکڑاو پیدا نہیں کرتی۔

2۔ خون آمیز منی۔
اس منی میں ہلکی سرخی پائی جاتی ہے۔ منی میں خون شامل ہونے کی وجہ احتلام۔ جلن۔ اغلام بازی۔ اور کثرت مباشرت کی وجہ سے متعلقہ اعضاء اور نالیوں کی سوزش و ورم ہونا ہے۔ کثرت مباشرت سے منی کی تھیلی منی سے خالی ہوجاتی ہے۔ اور خصیئوں کو منی تیار کرنے کا وقت نہیں ملتا تو منی کے ساتھ خون خارج ہونے لگتا ہے۔
3۔ بیکار منی۔
یہ منی پتلی۔ پانی جیسی اور کپڑے پر فورا خشک ہوجاتی پے۔ اس منی میں پس سیلز بھی پائے جاتے ہیں۔

بہترین منی۔
یہ منی کی وہ قسم ہے جو ایک تندرست انسان کے عضو سے خارج ہوتی ہے۔ ایسی منی کپڑے پر دیر سے خشک ہوتی ہے۔ اور گاڑھی ہوتی ہے۔ یہ کپڑے کو اکڑا دیتی ہے۔

چند غلط فہمیوں کا ازالہ

عموما نوجوان منی سے متعلق کچھ مغالطوں کا شکار رہتے ہیں۔ ذیل میں چند عام غلط فہمیاں اور ان کی حقیقت پیش کی جاتی ہے۔

1۔ ایک صحت مند مرد کا مادہ تولید کپڑے پر گرنے کے بعد دیر سے خشک ہوتا ہے اور کپڑے میں سختی پیدا کرتا ہے۔

2۔ اخراج منی کی مقدار اور گاڑھے پن کا عضو تناسل کی ایستادگی پر قطعا کوئی اثر نہیں ہوتا۔

3۔ عموما لوگوں کو مغالطہ ہے کہ منی کا ایک قطرہ خون کے ستر یا سو قطروں کے برابر ہوتا ہے۔ یہ قیاس بےبنیاد ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ منی کی قدر و قیمت اتنی ہی ہے جتنی کہ لعاب دہن کی۔ دونوں کا بدل فوری طور پر پیدا ہوجاتا ہے۔

4۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ج**ع کے بعد عورت کے اندر منی ٹھہرتی نہیں اور خارج ہوجاتی ہے جبکہ ج**ع کے بعد عضو تناسل کو باہر نکالا جائے تو ف*ج vegina کی اگلی پچھلی دیواریں ملنے سے منی کی کچھ مقدار ف*ج سے باہر نکل آتی ہے لیکن ف*ج کے بالائی حصے میں پہنچی ہوئی منی اندر ہی چپک جاتی ہے۔

5۔ پروسٹیٹ گلینڈ کے آپریشن کے بعد کچھ لوگ خیال کرتے ہیں کہ ج**ع کے بعد منی مثانے میں چلی جاتی ہے۔ ایسے مریضوں میں یہ کیفیت retrograde ej*******on کہلاتی ہے۔ جو کہ عموما آپریشن کے بعد پیدا ہوتی ہے۔ دراصل آپریشن کے دوران پیشاب کی نالی کے پچھلے حصے کا اندرونی عضلہ internal sphincter مجروح ہوجاتا ہے۔ جس کی وجہ سے منی کی تھیلیوں سے آنے والی اخراجی نالیوں کا رخ پیشاب کی نالی کے بیرونی سوراخ کی سمت ہونے کے بجائے مثانے کی طرف ہوجاتا ہے۔ ایسی صورت میں جنسی تعلق برقرار رکھنے سے خارج شدہ منی مثانے سے پیشاب کرتے وقت باہر خارج ہوجاتی ہے۔

کرم منی۔۔۔ S***mmatozoa

کرم منی یا سپرم 0.05cm لمبا ہوتا ہے۔ یہ تولیدی خلیات منی کے اندر پائے جاتے ہیں۔ اور منی کا دانے دار حصہ ہوتے ہیں۔ یہ خصیئوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ اس نطفے یا کرم کی شکل مینڈک کے لاروا سے بہت ملتی ہے۔ یہ نطفے اس قدر چھوٹے ہوتے ہیں کہ اگر 500 ملین سپرمز کو ایک قطار میں سر اور دم ملا کر کھڑا کردیا جائے تو صرف ایک انچ لمبی لکیر بنتی ہے۔ یہ بلوغت کی عمر سے بننا شروع ہوتے ہیں۔ اور مرتے دم تک بنتے رہتے ہیں۔ سپرم فیرس ٹیوبلز میں پیدا ہوتے ہیں ان کے پیدا ہونے کا عمل follicle stimulating harmone اور testosterone کے زیر اثر تکمیل پاتا ہے۔ سپرم جب تیار ہوجاتے ہیں۔ تو انزال کی صورت خارج ہوجاتے ہیں۔ اگر سپرم خارج نہ ہوں تو دوبارہ ری جنریٹ ہوکر جسم میں تونائی کا باعث بنتے ہیں۔ مرد کے مباشرت کرنے سے یہ بڑی تعداد میں خارج ہوجاتے ہیں ایک وقت کے انزال میں ان کی تعداد دو سے پانچ سو ملین ہوتی ہے۔
ہر سپرم کے تین حصے ہوتے ہیں۔
1۔ سر Head اس کی مدد سے سپرم بیضہ میں داخل ہونے کیلیئے راستہ بناتا ہے۔ اس کا سر نیزے کی شکل کا ہوتا ہے
2۔ جسم۔ body
یہ سپرم کا درمیانی حصہ ہے جو جسم کہلاتا ہے۔ اس حصے سے حاصل کردہ توانائی کی وجہ سے سپرم کی دم حرکت کرتی ہے۔ اور سپرم تیزی سے آگے بڑھتا ہے۔
3۔ دم۔ Tail
دم کی حرکت سے سپرم تیرتا ہے اور بیضہ میں چھید کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔

کرم منی s***m کے افعال۔۔۔۔
1۔ یہ اندام نہانی میں خارج ہونے کے ڈیڑھ منٹ بعد رحم تک پہنچ جاتے ہیں۔
2۔ سپرم کی نارمل رفتار دو سے تین ملی میٹر فی منٹ ہوتی ہے۔
3۔ یہ عورت کے بیضہ سے مل کر زائیگوٹ بناتے ہیں۔ اور حمل قرار پاتا ہے۔
4۔ سپرم کو پختہ ہونے میں تقریبا دس ہفتے لگ جاتے ہیں۔
5۔ ہر جرثومہ میں 23 کروموسومز پائے جاتے ہیں مگر صرف ایک جرثومہ بچہ بناتا ہے۔
6۔ ایک خصیئہ 1500 سپرمز فی سیکنڈ پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ذہنی پریشانی اور ٹینشن کا شکار شخص میں یہ شرح نہایت کم ہوجاتی ہے۔
7۔ ایک صحت مند بالغ مرد ایک دن میں تقریبا 500 ملین سپرمز پیدا کرتا ہے۔
8۔ سپرمز کی زندگی تقرئبا 72 گھنٹے ہوتی ہے۔ اگر اندام نہانی کا ماحول تیزابی ہوتو اس کی زندگی فقط چھے گھنٹے رہ جاتی ہے۔

صحت مند سپرمز اور صحت مند اولاد۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مرد کے کرم منی s***ms کا صحت مند ہونا صحت مند اولاد کی بنیادی شرط ہے۔ اگر مرد تمباکو نوشی شراب نوشی۔ تھکن کا شکار۔ وائرسی امراض میں مبتلاء ہوتو سپرمز نہایت کمزور ہوتے ہیں۔ تحقیق سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ قدرتی اور تازہ غذائیں کھانے والے جوڑوں کے ہاں پیدا ہونے والے بچے ذہنی اور جسمانی لحاظ سے تندرست اور توانا پائے گئے ہیں۔ بچے کی پلاننگ کیلیئے یہ بھی ضروری ہے کہ والدین کیفین ملے مشروبات اور ایسی چیزیں نہ کھائیں پیئیں جو جسمانی اور ذہنی طور پر ضرر رسان اثرات کی حامل ہوں۔ خیال رہے کہ کرم منی مرد کی صحت کا آئینہ ہوتا ہے۔ صحت اچھی ہوگی تو کرم منی بھی صحت مند و تندرست ہونگے۔ کیفین ملی اشیاء کا استعمال سپرمز کو کمزور کردیتا ہے۔

منی کا لیبارٹری تجزیہ۔۔۔۔
Semen Analysis

سیمن اینالائسز یعنی منی کا لیبارٹری تجزیہ مردانہ بانجھ پن کا پتہ لگانے والا بنیادی ٹیسٹ ہے۔ کسی تشخیص سے پہلے یہ ٹیسٹ کرلینا ضروری ہے۔ اس ٹیسٹ کیلیئے مرد کو ہاتھ کے زریعے اپنا مادہ منویہ نکالنا پڑتا ہے اس مادے کا آدھے گھنٹے کے اندر اندر لیبارٹری ٹیسٹ کرلیا جاتا ہے۔ ایک نوجوان مرد کی منی کے سپرمز کی طبعی مقدار و تعداد ذیل ہوگی۔ ۔۔

منی کی طبعی مقدار Normal values...

1۔ مقدار volume
اس کی نارمل مقدار 1.5 سے 5 ملی لیٹر تک ہوتی ہے۔ نارمل سے زیادہ یا کم مقدار اثرانداز ہوتی ہے۔

2۔ لیس دار viscosity
نارمل منی انڈیلی جائے تو قطرہ قطرہ گرتی ہے۔ زیادہ گاڑھی یا پتلی منی نامل تصور نہیں کی جاتی۔

3۔ مائع حالت۔ liquification
تازہ منی دس سے پندرہ منٹ میں مائع حالت میں تبدیل ہوجاتی ہے یا زیادہ سے زیادہ تیس منٹ تک منی کو مائع میں تبدیل ہوجانا چاہیئے۔

4۔ مائیکروسکوپک معائنہ Microscopic Exam
اس معائنہ میں سپرم کی تعداد اور حرکت نوٹ کی جاتی ہے۔ جو کہ درج زیل ہے۔
تعداد. S***m count
نارمل سپرم کی تعداد 60 تا 120 ملین فی ملی لیٹر ہوتی ہے اس سے کم سپرم کی تعداد ہو تو اولیگو سپرمیا oligos***mia کہتے ہیں جبکہ سپرم کی تعداد سرے سے موجود ہی نہ ہو تو ایزو سپرمیا azoos***mia کہا جاتا ہے

طبعی حرکت.. motality
نارمل حالت میں سپرم کا حرکت کرنا ضروری ہوتا ہے عمومی طور پر 60 تا80 فیصد سپرم حرکت کرنے چاہیے اگر سپرم کی حرکت 60 فیصد سے کم ہو تو یہ صحت مندی کی علامت نہیں ہے

طبعی شکل.. shape
نارمل منی میں 20 تا 30فیصد سے کم سپرم کی شکل نارمل سے مختلف ہوتی ہے اس سے زیادہ مقدار میں نارمل سے مختلف شکلیں بانجھ پن کا باعث ہو سکتی ہیں۔

خون کے سفید و سرخ زرات. WBC & RBC.......
نارمل منی میں خون کے سفید و سرخ زرات موجود نہین ہوتے اگر یہ موجود ہوں تو انفیکشن کی نشانی ہے۔ ایسی صورت میں حسب علامات سوزش و ورم کے لئے ادویہ کا استمعال ضروری ہوتا ہے۔

عموما شادی کے ایک دو سال بعد تک حمل نہ ٹھہرے تو میاں بیوی مذی دونوں کے ٹیسٹ کرا لینے چاہیئے تاکہ کسی کمی کمزوری کے ظاہر ہونے پر فوری علاج کرایا جا سکے اکثر مرد اپنا ٹیسٹ کرانے سے کتراتے ہیں حالانکہ مردانہ ٹیسٹ نہایت آسان ہوتا ہے۔..
دواخانہ نفیس حکیم محمد عبدالرحمان نعیم
03338144729

خواص و فوائد*پراسٹیٹ انفیکشن کی خاص دوائی ہے۔ غدی پس کو بند کرتی ہے۔ اٹھراہ، عسر اطمث اور سسٹس کو بے حد مفید ہے۔ امچور ا...
12/04/2025

خواص و فوائد*
پراسٹیٹ انفیکشن کی خاص دوائی ہے۔ غدی پس کو بند کرتی ہے۔ اٹھراہ، عسر اطمث اور سسٹس کو بے حد مفید ہے۔ امچور ایگز کو میچور کرتی ہے۔ تقطیر البول اور تحرق البول کو نافع ہے۔ غدی ضعف باہ کو دفع کرتی ہے۔ سپرم کاؤنٹ بڑھاتی ہے۔ دائیں فالج و دائیں لقویٰ کے لیے تریاق صفت دوائی ہے۔ زہر کو بدن سے خارج کرتی ہے۔ سانپ کے کاٹے کا تریاق ہے۔

14/02/2025

📢📢⚡🌹ٹائیفائیڈ بخار📣📣📣✍️
ایک سنگین بیکٹیریل انفیکشن ہے. جو سالمونیلا ٹائفی کی وجہ سے ہوتا ہے. یہ بخار ناقص صفائی اور حفظان صحت سے لاتعلقی کی وجہ سے ہوتا ہے. سڑکوں, گلیوں اور بازاروں میں گٹر کا پانی بیکٹیریا کے پھیلاؤ میں معاون ہے, دکانوں پر کھانے کی چیزوں کو ڈھانپ کر نہیں رکھا جاتا. اور مکھیاں غذا کو الودہ کر دیتی ہیں. ایسے علاقوں میں رہنا جہاں صفائی کے ناقص انتظامات ہوں. کچرہ اٹھانے کے ناکافی انتظام ہو. گلیوں اور سڑکوں پر ہر طرف کچرا بکھرا ہوا ہو. اور صاف پانی تک اپ کی محدود رسائی ہو. ہم مسلمانوں میں ویسے بھی صفائی کا شعور بالکل نہیں ہے. جہاں صفائی اور پاکی پر سب سے زیادہ زور دیا گیا ہے. گلیوں اور سڑکوں پر گٹر کے پانی سے اور کیچڑ سے ہو کر جب مسجد میں پہنچتے ہیں. تو چپل ہاتھ میں پکڑ کر مسجد کے کسی کونے میں رکھ دیتے ہیں. اور ہاتھ دھونے کی توفیق تک نہیں ہوتی. انہی الودہ ہاتھوں سے ہم سب سے ہاتھ ملاتے ہیں. وہی الودہ ہاتھ اپنے منہ اور جسم میں پھیرتے ہیں. یہ عادات ٹائیفائیڈ بخار کے خطرے میں مزید اضافہ کرتی ہے. ہونا تو یہ چاہیے. کہ اپنی چپل ایک شاپر میں رکھیں. اس کے بعد اچھی طرح سے اپنے ہاتھ اور پیر دھوئیں. پھر مسجد میں داخل ہوں. کھانا کھانے سے پہلے ہاتھوں کو اچھی طرح دھوئیں. بیت الخلا سے انے کے بعد ہاتھوں اور پیروں کو صابن سے اچھی طرح دہونا چاہیے. جبکہ چھوٹے بچوں اور 60 سال سے زیادہ عمر والے لوگ شوگر بلڈ پریشر کے مریض کمزور مدافعتی نظام والے لوگ ٹائیفائیڈ کا شکار زیادہ ہوتے ہیں. اس لیے ان کا زیادہ خیال رکھیں. سب کو بتائیں. سب کو سمجھائیں. کہ اس بیماری سے کیسے بچا جا سکتا ہے. اور اس بیماری کو اگے پھیلنے یا دوسروں کو لگنے سے کیسے بچا جا سکتا ہے. ہر شخص اپنی حفاظت خود کرے. اپنے گھروں کے اگے صفائی کا انتظام کریں. اپنے ہاتھ باقاعدگی سے دھوئیں. اور صاف ستھری غذا استعمال شکریہ
دواء تپ محرقہ اس کا مکمل کامیاب بھروسے
کا علاج ھے نوٹ قبض نہ ھونے دیں
دواخانہ نفیس حکیم محمد عبدالرحمان نعیم
قصوری 03338144729

دیر آید درست آید دنیا ھربل ادویات کی طرف پھر لوٹ رھی ھے❤️🌹🌹۔ یوم طب یونانی مبارک ھو🌹❤️
11/02/2025

دیر آید درست آید
دنیا ھربل ادویات کی طرف پھر لوٹ رھی ھے
❤️🌹🌹۔ یوم طب یونانی مبارک ھو🌹❤️

04/11/2024

❤️🧘❤️گیمو فوبیا کیا ھے ☄️🧘❤️
❤️☄️کیا یہ قابل علاج ھے❤️🧘❤️
☄️☄️☄️☄️☄️☄️☄️☄️☄️☄️☄️☄️
شادی کا خوف، جسے "گیمو فوبیا" کہا جاتا ہےگیمو فوبیا

شادی کا خوف، جسے "گیمو فوبیا" کہا جاتا ہے، نوجوانوں میں عام ہوتا جا رہا ہے۔ اس کی کئی وجوہات ہیں جن میں سر فہرست ذاتی تجربات، بڑھتی ہوئی طلاق کی شرح، رشتے داروں اور دوستوں کی ناخوشگوار ازدواجی زندگی، پرفیکٹ پارٹنر کی تلاش، مالی مسائل، ماضی کے تعلقات کا صدمہ شامل ہیں۔

اس کا آسان حل یہ ہے کہ حقیقت پسند بنیں۔

دوسروں کے ناخوشگوار تعلقات پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے سیلف گرومنگ پر دھیان دیں۔ خود کو جذباتی طور پر مضبوط بنائیں تا کہ ازدواجی تعلقات میں پیدا ہونے والے چھوٹے چھوٹے مسائل پر طلاق دینے یا خلع لینے کی بجائے آپ ان کو حل کر سکیں۔نیز آپ ان لوگوں کو فالو کریں جو کامیاب اور خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔ انہیں رول ماڈل بنائیں اور ان سے سیکھیں۔

اگر بے روزگار ہیں تو روزگار تلاش کریں۔ غیر ضروری رسومات کو پورا کرنے کی بجائے سادگی سے نکاح کریں۔ شادی کے موقع پر اپنی استطاعت کے مطابق اخراجات کریں۔

اس دنیا میں کوئی بھی انسان کامل نہیں ہے اس لیے پرفیکٹ پاٹنر تلاش کرنے کی بجائے ذہنی ہم آہنگی اور حقیقت پسندانہ خصوصیات پر توجہ دیں۔ ان باتوں پر غور کریں جو ایک مضبوط اور دیرپا تعلق قائم کرنے کے لیے واقعی اہمیت رکھتی ہیں، جیسے اعتماد، احترام اور باہمی تعاون۔

اس کا آسان حل یہ ہے کہ حقیقت پسند بنیں۔

دوسروں کے ناخوشگوار تعلقات پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے سیلف گرومنگ پر دھیان دیں۔ خود کو جذباتی طور پر مضبوط بنائیں تا کہ ازدواجی تعلقات میں پیدا ہونے والے چھوٹے چھوٹے مسائل پر طلاق دینے یا خلع لینے کی بجائے آپ ان کو حل کر سکیں۔نیز آپ ان لوگوں کو فالو کریں جو کامیاب اور خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔ انہیں رول ماڈل بنائیں اور ان سے سیکھیں۔

اگر بے روزگار ہیں تو روزگار تلاش کریں۔ غیر ضروری رسومات کو پورا کرنے کی بجائے سادگی سے نکاح کریں۔ شادی کے موقع پر اپنی استطاعت کے مطابق اخراجات کریں۔

اس دنیا میں کوئی بھی انسان کامل نہیں ہے اس لیے پرفیکٹ پاٹنر تلاش کرنے کی بجائے ذہنی ہم آہنگی اور حقیقت پسندانہ خصوصیات پر توجہ دیں۔ ان باتوں پر غور کریں جو ایک مضبوط اور دیرپا تعلق قائم کرنے کے لیے واقعی اہمیت رکھتی ہیں، جیسے اعتماد، احترام اور باہمی تعاون
❤️❤️❤️❤️☄️☄️☄️☄️☄️❤️❤️❤️
مزیداگر آ پ محسوس کرتے ھیں کہ یہ مسائل صحت کی کمزوری وجہ سے ھیں تو آ ج ھی ذہنی وجسمانی کمزوری کے لیے ھم سے رابطہ
کریں ❤️❤️❤️❤️❤️📢📣📢
دواخانہ نفیس حکیم محمد عبدالرحمٰن نعیم قصوری گولڈ میڈلسٹ
03338144729

لاکھ موسم نے رونقیں بخشی۔۔مگر ہم تیرے قحط سے نہیں نکلے۔۔۔شہید پاکستان حکیم حافظ محمد سعید رحمۃ اللہ علیہ جن کے برسی آج 1...
17/10/2024

لاکھ موسم نے رونقیں بخشی۔۔
مگر ہم تیرے قحط سے نہیں نکلے۔۔۔
شہید پاکستان حکیم حافظ محمد سعید رحمۃ اللہ علیہ جن کے برسی آج 17 اکتوبر کو منائی جا رہی ہے

17/06/2024

اہل_اسلام کو عید الضحٰی مبارک ہو

Address

Gujranwala

Telephone

+923338144729

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dawa Khana Nafees posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dawa Khana Nafees:

Share