Latif medical complex

Latif medical complex I'm Dr Hafiz Muhammad Umar owner working as G.P. I'm available for online cunsultation 3-5pm

1. زندگی میں بنیادی اصول اپنائیں۔2. روزانہ 8-10 گلاس پانی پیئیں۔3. روزانہ 30 منٹ ورزش کریں۔4. ذہنی سکون کے لیے مراقبہ کر...
03/11/2024

1. زندگی میں بنیادی اصول اپنائیں۔
2. روزانہ 8-10 گلاس پانی پیئیں۔
3. روزانہ 30 منٹ ورزش کریں۔
4. ذہنی سکون کے لیے مراقبہ کریں۔
5. روزانہ کم از کم 30 منٹ کتاب پڑھیں۔m
6. پھل اور سبزیاں اپنی غذا میں شامل کریں۔
7. نیند پوری کریں، کم از کم 7-8 گھنٹے۔
8. تناؤ کم کرنے کے لیے مثبت سرگرمیاں کریں۔
9. سوشل میڈیا کا استعمال محدود کریں۔
10. اپنی کامیابی کے لیے مستقل کوشش کریں۔

28/10/2024

آؤ کچھ مثبت باتیں کریں😘

روزمرہ کی زندگی میں سکون اور خوشی۔

زندگی کا ہر دن ایک نئی شروعات ہے، اور روزمرہ کی زندگی میں سکون اور خوشی تلاش کرنا ہمارے لئے بہت ضروری ہے۔ ہم اکثر زندگی کی مصروفیات میں اتنے مگن ہو جاتے ہیں کہ چھوٹی چھوٹی خوشیوں کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔ لیکن اگر ہم تھوڑی سی توجہ دیں تو ہمیں اپنے روزمرہ کے معمولات میں خوشی کے بہت سے مواقع مل سکتے ہیں۔

1. صبح کا آغاز

دن کا آغاز صبح کی پہلی کرن کے ساتھ ہوتا ہے۔ جب ہم صبح بیدار ہوتے ہیں تو اللہ کا شکر ادا کریں کہ ہمیں ایک اور دن ملا۔ صبح کے وقت کچھ منٹ کی مراقبہ یا تلاوت قرآن سے ہمارے دل و دماغ کو سکون ملتا ہے۔ یہ وقت خود کو تازہ دم کرنے اور نئے دن کی منصوبہ بندی کرنے کا بہترین موقع ہوتا ہے۔

2. خود کا خیال رکھنا

خود کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ صحت مند خوراک، ورزش، اور مناسب نیند ہمیں توانائی فراہم کرتی ہے۔ صحت مند جسم میں ہی صحت مند دماغ ہوتا ہے۔ اپنے آپ کو خوش رکھنے کے لئے ہلکی پھلکی ورزش یا چہل قدمی بھی ہماری زندگی میں خوشی کا باعث بن سکتی ہے۔

3. پیار اور محبت کا اظہار

اپنے پیاروں کے ساتھ وقت گزارنا اور ان کے ساتھ محبت کا اظہار کرنا ہماری روزمرہ کی زندگی کو خوشگوار بناتا ہے۔ چاہے وہ گھر کے افراد ہوں یا دوست، ان کے ساتھ گفتگو کرنا، ہنسی مذاق کرنا، یا ایک دوسرے کی مدد کرنا دل کو خوشی دیتا ہے۔

4. چھوٹے چھوٹے نیک اعمال

روزمرہ کی زندگی میں چھوٹے چھوٹے نیک اعمال انجام دینا بھی خوشی کا باعث بنتا ہے۔ کسی کی مدد کرنا، مسکراہٹ کے ساتھ ملنا، یا کسی کو اچھی بات کہنا، یہ سب اعمال نہ صرف دوسروں کی زندگیوں میں خوشی بھرتے ہیں بلکہ ہمیں بھی خوشی کا احساس دلاتے ہیں۔

5. شکرگزاری

روزمرہ کی زندگی میں شکرگزاری کا جذبہ پیدا کرنا بہت اہم ہے۔ جو کچھ بھی ہمارے پاس ہے، اس کا شکر ادا کرنا ہمیں مثبت سوچنے کی عادت ڈال دیتا ہے۔ جب ہم زندگی کی چھوٹی خوشیوں پر توجہ دیتے ہیں تو ہمیں احساس ہوتا ہے کہ ہم کتنا خوش نصیب ہیں۔

سادگی

زندگی کی سادگی میں خوشی تلاش کرنا ہماری اپنی سوچ پر منحصر ہے۔ اگر ہم اپنے روزمرہ کے معمولات میں سکون اور خوشی کی تلاش کریں تو زندگی کا ہر لمحہ قیمتی بن جائے گا۔ اللہ ہمیں اپنے روزمرہ کی زندگی میں سکون، خوشی، اور شکرگزاری کا جذبہ عطا فرمائے۔

تحریر- ڈاکٹر حافظ محمد عمر۔

23/10/2024

"محبت میں دشمنی"

جس لڑکی نے اپنے ماں باپ بہن بھائی اور اپنے گھر کے مہمانوں کی ذمہ داری کا بوجھ نہ اُٹھایا ہو، وہ اگلے گھر جا کے کسی کے ماں باپ بہن بھائی اور ذمہ داریوں کو کیسے نبھا سکتی ہے؟ وہ پاگل تو ہو سکتی ہے لیکن ایڈجسٹ نہیں ہو سکتی
بیٹیوں کو زندگی کی عملی مہارتوں میں ماہر بنانا بہت ضروری ہے تاکہ وہ ہر قسم کی ذمہ داریوں کو بہتر انداز میں نبھا سکیں۔ صرف تعلیمی ڈگری کافی نہیں ہوتی، بلکہ ان کی اندرونی صلاحیتوں اور ہنر کو پروان چڑھانا بھی اتنا ہی اہم ہے تاکہ وہ کسی بھی ماحول میں اعتماد کے ساتھ ایڈجسٹ کر سکیں۔

آج ایک اسی طرح کا واقعہ پیش آیا۔۔
ایک مریضہ میرے پاس آئی، اس کی منہ کی جلد پر چھائیاں پڑی ہوئی تھیں، میں نے علاج بتایا اور ساتھ کچھ دن چولہا اور آگ کے سامنے جانے سے پرہیز بھی بتایا۔ اس کے ساتھ اس کی اٹھارہ سال کی بیٹی بھی تھی اور ایک شادی شدہ جوان بیٹا بھی تھا جس کی شادی چار سال پہلے اس نے بڑھی دھوم دھام سے کی تھی اس عورت نے مجھے جواب دیا کہ میری بیٹی ابھی کھانا نہیں بنا سکتی۔ نہ اس کو کچن میں جانا پسند ہے اور نہ ہی یہ روٹیاں بنا سکتی ہے۔
اس لئے کھانا مجھے ہی بنانا پڑھے گا۔
جب میں نے کہا کہ تمہاری ایک عدد بہو بھی تو ہے، تو کیا وہ کھانا نہیں بنا سکتی؟ اس پر اس نے کہا، "نہیں، میری بہو نے اپنے گھر میں بھی کبھی کوئی کام نہیں کیا۔ اور اس کی شادی کو چار سال ہو چکے ہیں، لیکن آج تک اس نے مجھے ایک روٹی بھی بنا کر نہیں کھلائی۔ چونکہ وہ پڑھی لکھی ہے، اس لیے ہم اس سے کچھ نہیں کرواتے میں نے پوچھا کہ کتنا پڑھی ہے؟"

اس نے بتایا کہ "اس نے FSC کی ہے، مطلب بارہ سال کی تعلیم حاصل کی ہے۔ لیکن اس بارہ سال کی تعلیم کی وجہ سے نہ تو وہ مجھے کچھ بنا کر دیتی ہے اور نہ ہی مجھے کچھ کما کر دیتی ہے۔

میں حیران ہوا اور اس عورت کو جنجھوڑنے والے انداز میں کہا، "میرے کچھ سوالوں کا جواب تو دو۔ کیا تمہاری بیٹی، جو تمہیں نہیں سنبھال پا رہی، اپنے شوہر اور سسرال کو سنبھال پائے گی؟ کیا تمہیں یقین ہے کہ تم اس کی شادی تک خوشحال یا زندہ رہو گی؟ کیا تمہیں یقین ہے کہ اس کا شوہر اسے تمہارے بیٹے کی طرح بیڈ پر اپاہجوں کی طرح بٹھا کر کھلاۓ گا؟ کیا تمہیں یقین ہے کہ تمہاری بیٹی اتنی ہنرمند ہے کہ آگے جا کر وہ ان تمام چیلنجز کا سامنا کر سکے گی؟ کیا تمہیں لگتا ہے کہ اسے احساس ہے کہ تم اس کی ماں ہو، اور جنت تمہاری خدمت میں ہے، نہ کہ اسے یہ لگے کہ ماں وہ ہے اور بیٹی وہ ہے جو ہر وقت کچن میں اس کی خدمت میں مصروف ہے؟" کیا تمہں لگتا اس تعلیم سے کسی کو کوئ فائدہ مل رہا۔۔
کیا تعلیم وہی ہے جو کسی کا نوکر بنا دے؟ یا ساری عمر کسی کی نوکری کرے اور بیس پچیس ہزار کے لیےساری عمر محنت کرے؟ میں ایسی تعلیم اور تربیت کے خلاف ہوں جس سے زندگی کی اصل مہارتیں ماند پڑھ جائیں۔ مجھے شکوہ اس بات پر نہیں کہ کوئی تعلیم حاصل کرے، بلکہ میں تو چاہتا ہوں کہ ہر بچی پی ایچ ڈی ہولڈر ہو، لیکن میں اس چیز پر اعتراض کرتا ہوں کہ ایسی تعلیم جو باقی مہارتوں کو کھا جائے، وہ بے کار ہے۔ بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ زندگی کی مہارتیں بھی سکھانی چاہئیں تاکہ انہیں اصل زندگی کی حقیقت کا پتہ چل سکے۔

میرے ان باتوں نے اس عورت کو سوچنے پر مجبور کر دیا۔ میں نے اسے سمجھایا کہ "علم صرف ڈگری حاصل کرنے کا نام نہیں ہے، بلکہ گھرداری، شوہر کا ساتھ دینا، اور زندگی کی عملی مہارتیں بھی علم کا حصہ ہیں۔ کیا سلائی کرنے والی عورت ہنرمند نہیں ہوتی؟ کیا وہ اپنے شوہر کا شانہ بشانہ نہیں چل سکتی؟ کیا کڑھائی کرنا ہنر نہیں ہے؟ کیا ایک تعلیم یافتہ عورت اپنے بچوں کی تربیت میں اہم کردار ادا نہیں کرتی؟ کیا10مہمانوں کو ایک ساتھ ڈیل کرنا ہنر نہیں ہے؟کیا تعلیم صرف وہی ہے جو کسی ڈگری میں بند ہو، کیا زندگی کے عملی پہلوؤں کو جاننا بھی تعلیم نہیں ہے؟ کیا غربت میں شوہر کا ساتھ دینا تعلیم کا حصہ نہیں؟ یا پھر کیا ساری عمر کسی کی نوکری کرنے میں ہی تعلیم کا مقصد مکمل ہو جاتا ہے؟"

میرے ان سوالوں نے اسے گہرائی سے سوچنے پر مجبور کر دیا۔

محبت کا اصل مقصد بچوں کو خود مختار اور ذمہ دار بنانا ہوتا ہے، نہ کہ ان کی صلاحیتوں کو دبا کر انہیں دنیا کی حقیقتوں سے دور رکھنا اگر کسی لڑکی یا لڑکے کو زندگی کی بنیادی ذمہ داریاں سنبھالنے کی تربیت نہ دی جائے، تو وہ مستقبل میں اپنے شوہر، خاندان، اور یہاں تک کہ اپنی اولاد کو سنبھالنے میں مشکل محسوس کر سکتی ہے۔ تربیت اور مہارتیں صرف گھریلو کاموں تک محدود نہیں ہونی چاہئیں بلکہ جذباتی اور ذہنی طور پر مضبوط ہونا بھی ضروری ہے۔ ایسی لڑکیاں چھوٹی چھوٹی مشکلات میں الجھ جاتی ہیں، اور اپنی اولاد کی پرورش میں بھی چیلنجز کا سامنا کر سکتی ہیں، کیونکہ انہیں پہلے سے زندگی کی حقیقتوں سے نمٹنے کا تجربہ نہیں ہوتا۔

تحریر۔ڈاکٹر حافظ محمد عمر ✍️✍️

02/08/2024

4.5 marla tripple story commercial property with 51F front and 15F width connecting street and main bazar with 3phase meter and running a mini complex for 3 years is for sale
Address:- Noshehra road Ghorhe shah bazar GUJRANWALA
For further details 03158465659
Price:- 30 million pkr..

Alhamdulilah inauguration of my new clinic ❤️
14/04/2024

Alhamdulilah inauguration of my new clinic ❤️

Would you like to visit or online consultation?
07/04/2024

Would you like to visit or online consultation?

میرا نام ڈاکٹر حافظ عمر ہے میں جنرل فزیشن کے طور پر کام کر رہا ہوں۔ میں روزانہ 3 سے 5 بجے تک ٹیلی کنسلٹیشن کے لیے دستیاب...
30/03/2024

میرا نام ڈاکٹر حافظ عمر ہے میں جنرل فزیشن کے طور پر کام کر رہا ہوں۔ میں روزانہ 3 سے 5 بجے تک ٹیلی کنسلٹیشن کے لیے دستیاب ہوں۔ مزید تفصیلات کے لیے آپ مجھے میسنجر کے ذریعے پیغام بھیج سکتے ہیں۔ آپ میرے پیج لطیف میڈیکل کمپلیکس آن لائن کنسلشن کے ذریعے بھی پیغام بھیج سکتے ہیں۔
https://www.facebook.com/profile.php?id=61555869115017&mibextid=ZbWKwL

مشاورتی فیس: 500 روپے صرف
وقت:10-5منٹ

03158465659
jazzcash/easypesa

• ضروری اور غیر ضروری کیسز (بالغ اور پیڈیا)
• روٹین چیک اپ اور ٹیلی کنسلٹیشن
• لیبارٹری ٹیسٹ کنسلٹیشن
• میڈیکل سرٹیفیکیٹ
• آن لائن نسخہ
• کووڈ (covid-19) کے خدشات
ہر جمعرات zoom app کے زریعے 3-4 مفت سوالت کے جوابات دیعے جائیں گے

Follow this link to join my WhatsApp group: https://chat.whatsapp.com/GFlfnit5gXv7mxHjoqPzMw

Address

Noshehra Road
Gujranwala
50250

Opening Hours

Monday 10:00 - 14:00
18:00 - 22:00
Tuesday 10:00 - 14:00
18:00 - 22:00
Wednesday 10:00 - 14:00
18:00 - 22:00
Thursday 10:00 - 14:00
18:00 - 22:00
Friday 10:00 - 14:00
18:00 - 22:00
Saturday 10:00 - 14:00
18:00 - 22:00

Telephone

+3258785823

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Latif medical complex posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Latif medical complex:

Share

Category